Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • عید سے قبل ڈاکووں کی عیدی وصولی شروع

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نبی پورہ کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو کھل چوکر کی دوکان سے 50 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار

    شہری اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ عید سے قبل ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پولیس بالکل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے

  • ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف چیزوں کا معیار جانچا

    (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے ہمراہ سستا رمضان بازار کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر ریونیو رانا شکیل، اے سی کوآرڈینیشن شبیر بٹ اور اے سی شیخوپورہ فضائل مدثر بھی موجود تھے۔دوران وزٹ سستا رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کا وزن اور قیمت بھی چیک کی گی۔عوام سے اشیاء کی فراہمی اور معیار کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔

  • شیخوپورہ پولیس کا مستحسن قدم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں موبائل شاپس ہولڈر کی سہولت کے لیے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں انچار ج IT رضوان حیدر اور ریڈر DPO نے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور مرمت کے نظام کو مربوط بنانے کے لیے E- GADGET Monitoring System کے بارے میں ضلع بھر سے آئے ہوئے موبائل شاپس ہولڈر کو بتایا۔جس سے چوری شدہ اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں استعمال ہونے والے موبائل فونز جلد ہی ٹریس ہو جایا کریں گے۔

  • رمضان بازار بدلے عید بازار میں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے رمضان بازاروں کوعید بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے,جہاں پر عوام اشیا خورونوش کے ساتھ ساتھ عید سے ریلیٹیٹ اشیا مثلا سویاں,جوتے,مہندی اور بچوں کے کھلونے وغیرہ اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر خرید سکیں گے.ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری نے کرکٹ سٹیڈیم سستے رمضان بازار کے دورے پر کیا,انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ہم اس پرعمل درآمد کروانا ہمارے فرائض میں شامل ہے.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر اور سی او میونسپل کمیٹی شیخوپورہ احسن عنایت سندھو بھی ساتھ تھے

  • ڈپٹی کمشنر کا دورہ رمضان بازار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری,سستے رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم میں عید سے متعلقہ لگائے گئے سٹالز کا جائزہ لے رہے ہیں.جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ,فضائل مدثر,اور چیف آفیسر بلدیہ,احسن سندھو ساتھ موجود ہیں

  • بالکونی گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    تحصیل فیروزوالہ کے گاوں ونڈالہ دیال شاہ میں افضل نامی شخض کے گھر کی بالکونی گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ایک شددید زخمی
    جاں بحق ہونے والی بچیوں میں گیارہ سالہ مہک 8 سالہ اقصہ اور زخمیوں میں 4سالہ آمنہ شامل۔
    افضل نامی شخض اپنے بیوی بچوں کے ھمراہ صحن میں سویا ھوا تھا کہ بالکونی کی دیوار گر گئ۔

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری

    وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا ۔ کھلی کچہری میں انہوں نے تمام درخواستوں کو سنا اور ان کے حل کے لیے فوری طورپر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات خدمات سرانجام دیں ۔ تھانہ جات میں ہر عام خاص و عام کے لیے قانون یکساں ہے ۔مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کو کرائم فری زون بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو بروئے کار لاٸےجائیں گے۔اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تھانہ میں آ نے والے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارافرض ہے ۔

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے عام آدمی کے روپ میں مساجد کی سیکیورٹی چیک کی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نے اچانک شرقپور کی مساجد میں تروایح پر سیکورٹی ڈیوٹی چیک کی۔
    ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے سادہ کپڑوں میں عام آدمی کا روپ دھار کر شرقپور کی مساجد میں نماز تروایح پر سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔
    موقع پر موجود ایس ایچ او اور سیکورٹی پر مامور ملازمین کو مزید ڈیوٹی الرٹ اور چوکس ہو کر کرنے کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ عوام سے باتیں کرتے ہوے کہا کہ ضلع بھر کی مساجد کی کم نفری کے باوجود فول پروف سیکیورٹی ہے ۔بس عوام کا تعاون درکار ہے عوام اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع کریں انہوں نے کہا موجودہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ سےضلع بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہیں جسکے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں انشاءاللہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی.

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی سربراہی میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر رانا شکیل اسم،اے ڈی سی جی واصف بشیر کھوکھر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد،سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد،ڈی ایم او سمیرا عمبرین،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نیاز احمد،ڈی او پاپولیشن عابد علی،ڈپٹی ڈایکٹر زراعت محمد شفیق،ڈاکٹر عادل شہزاد ڈاکٹر محمد ریاض،مختاراحمد و دیگر مکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی انسداد پولیو مہم کا آغاز 17تا 21 جون کو ہوگی جس میں 101694 پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے یہ پولیو مہم تحصیل مریدکے کی ایک یونین کونسل،تحصیل شرقپور کی تین یونین کونسل اور تحصیل فیروزوالہ کی آٹھ یونین کونسل کل بارہ یونین کونسل میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔جس میں موبائل ٹیمیں 197،فکس ٹیمیں 09 رومنگ ٹیمیں 02 یوسی ایم اوز 16 جبکہ ایریا انچارج 43 ڈیوٹی سرانجام دیں گے

  • ریجنل پولیس آفیسر کا دورہ پولیس لائن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک نے افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ آمد کے موقع پر انہوں نےیادگار شہداء پولیس پرحاضری دی، ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھا کر دعا مانگی اور پولیس کےچاق و چوبند دستہ کے ہمراہ سلامی پیش کی۔