شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا ۔ کھلی کچہری میں انہوں نے تمام درخواستوں کو سنا اور ان کے حل کے لیے فوری طورپر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات خدمات سرانجام دیں ۔ تھانہ جات میں ہر عام خاص و عام کے لیے قانون یکساں ہے ۔مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کو کرائم فری زون بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو بروئے کار لاٸےجائیں گے۔اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تھانہ میں آ نے والے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارافرض ہے ۔
Category: شیخوپورہ
نعتیہ مقابلے کے شرکاء میں انعامات کی تقسیم
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری مقابلہ حسن نعت خوانی جیتنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کر رہے ہیں.جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس,محبوب عالم,سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد,چیف آفیسر ضلع کونسل,ملک منشا اور احسان المالک بھی اس موقع پر ساتھ موجود ہیں
ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے ماہ مقدس میں نعتیہ مقابلہ منعقد کروا کے نہ صرف لوگوں کے دل جیت لیے بلکہ حضور سرور کونین علیہ السلام سے اپنی دلی و جذباتی وابستگی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے
مون سون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد سے قبل ضلع شیخوپورہ کے برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پر
ممکن بنایا جائے جبکہ آبی گزار گاہوں کی پشتوں کو بھی مضبوط کیا جائے
سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیےجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچاؤ کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضائل مدثر،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور,اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا,شہزاد احمد,اسسٹنٹ کمشنر شرقپور,مظہر علی,ایڈمن آفیسر جاوید چوہان انچارج ریسکیو 1122رانا عجاز اور محکمہ انہار کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی
کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزر گاہوں کی صفائی اور پانی کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ سیلابی پانی بڑی نہروں اور دریاؤں میں ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کچے مکانوں کے مکینوں کو آگاہی دی جائے کہ بارش اور سیلاب کے دوران اپنے کچے مکانوں کی مرمت اور دیکھ بھال ضرور کریں اور سیلاب کے دوران محفوط مقامات کی طرف چلے جائیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں جائے
گی جہاں لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے .سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن کا رمضان بازاروں کا دورہ،قیمتیں اور معیارات چیک کئے
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) سیکرٹری اوقاف,ذوالفقار گھمن کا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے ہمراہ گندم خریداری مرکز شیخوپورہ اور رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم اور لاہور روڈ کا دورہ. اس موقع پر انہوں نے سستے رمضان بازار میں اشیا خورو نوش کی قیمتیں,معیار اور وزن چیک کیے اور تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا
انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے. اور مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے پوری طرح مستفید ہو سکیں.
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک میں عوام الناس کو رعائتی نرخوں پر روز مرہ کی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے.
ڈی پی او شیخوپورہ نے بہروپ بدل کر مریدکے کی مختلف مساجد میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نے بھیس بدل کر مریدکے کی مساجد میں تروایح پر سیکورٹی ڈیوٹی چیک کی۔
ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے سادہ کپڑوں میں عام آدمی کا روپ دھار کر مریدکے کی پچیس سے زائد مساجد امام بارگاہوں اور چرچز کی سیکیورٹی چیک کی۔
دربار گاماحیات مسجد کی سیکیورٹی چیک کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی مساجد امام بارگاہوں چرچز کی کم نفری کے باوجود فول پروف سیکیورٹی ہے ۔بس عوام کا تعاون درکار ہے عوام اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع کریں انہوں نے کہا موجودہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ سےضلع بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہیں جسکے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں انشاءاللہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کہا جو پولیس اہلکار بہترین کارکردگی دکھائے گا وہ انعام اور سرٹیفیکیٹ کا حقدار ہوگا اور جو پولیس اہلکار غفلت کا مرتکب ہوگا وہ خود کو محکمہ سے فارغ سمجھے۔شیخوپورہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام طلبہ کے مابین مقابلہ حسن قرآت 22 مئی کو منعقد ہوگا
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب کی وژن کے مطابق شیخوپورہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سکول طلباو طالبات کیٹیگریز میں 22 مئی بروز بدھ دن 10 بجے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں مقابلہ حسن نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری ہونگے.مقابلہ حسن نعت خوانی کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شیخوپورہ ,محبوب عالم نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پر نور ساعتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کے لیے محکمہ تعلیم شیخوپورہ کی سطح پر طلبا وطالبات کے درمیان مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ضلع بھر کے مختلف سکولوں کے نامور طلباو طالبات نعتیہ مقابلوں میں حصہ لیں گے
مریدکے نارووال روڈ پر ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5 افراد زخمی
مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) نارووال روڑ رستم پورہ سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مریدکے منتقل کردیا-لاہور شیخوپورہ روڈ پر ٹیوٹا وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 14 افراد زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نیو ایج کیبل فیکٹری نزد منڈیالی ٹال پلازہ پر تیز رفتار ٹیوٹا وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی-
حادثے میں 14 مسافر زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر 9 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 5 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-ڈی پی او شیخوپورہ کا احسن اقدام
روزہ کی حالت میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاران کی افطاری کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے افطار موبائل کنٹین کا انتظام کیا۔ جس میں ASP /UT عبدالحنان نے اپنی ڈیوٹی میں مشغول پولیس ملازمین ( ایلیٹ فورس، ٹریفک سٹاف ، ناکہ جات پر تعنیات ملازمین، QRF فورس اور پٹرولنگ کرنے والے جوانوں )کو ان کی ڈیوٹی پر جا کر افطاری کا سامان دیا۔ تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مذہبی فریضے کو بھی احسن طریقے سے ادا کر سکیں ۔
ڈی پی او کی ضلع کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے اہم میٹنگ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی نمائندہ باغی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کے ساتھ کرائم میٹنگ کی جس میں انہیں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کی بروقت اور حقائق پر تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ہر تھانہ میں زیر تفتیش مقدمات پر علیحدہ علیحدہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور متعلقہ تفتیشی سے ملزمان کی گرفتاری، برآمد گی، چالان کی تکمیل کے حوالے سے پراگریس چیک کیں، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،سنگنین نو عیت کے مقدمات کی بغیر وجہ تاخیر سے تکمیل پر سخت محکمانہ کارروائی عملی میں لانے کا عندیہ دیا، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تفتیش میں بلاوجہ تاخیر اور حقائق سے مختلف ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے کہا جو کام کریگا وہی میری ٹیم کا حصہ رہیگا تمام کام صرف اور صرف میرٹ پر ہو گا، ڈی پی او نے کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کئے اورکار کردگی کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے ان کے بیٹھنے کے لئے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں او انکی داد رسی کی جائے۔ اپنے ماتحتان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انکی ویلفیئر کا خیال رکھیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل نے بھی انویسٹی گیشن کے متعلق ہدایات دیں