Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ، ملزم گرفتار

    شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ، ملزم گرفتار

    شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ ملزم گرفتار
    شیخوپورہ: (محمد فہیم شاکر سے ) شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک واقعہ جس میں کھیتوں میں سوئے 8 افراد کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا
    آئی جی پنجاب کا شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
    اور آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
    جبکہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم

    شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات 3 بجے کے بعد اس وقت قتل کیا جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔

    ڈی پی او شیخوپورہ بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ پولیس نے سارے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کردی

  • شیخوپورہ، گاؤں میں سوتے ہوئے 8 افراد کوکلہاڑی کے وار سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    شیخوپورہ، گاؤں میں سوتے ہوئے 8 افراد کوکلہاڑی کے وار سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ڈی پی او فیصل مختار کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہےڈیروں یا گلیوں میں سوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

    ہندوانتہاپسندوں کا500سال پرانی تاریخی مسجد پرحملہ:مسجد کےتالےتوڑکرپوجاپاٹ کی

    پولیس کے مطابق 8 افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔ڈی پی او فیصل مختار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجےکے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔

    شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی کا طوفان ،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں…

    پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،فرانزک ٹیم تمام مقتولین کے قتل کئے جانے کے واقعہ کے شواہد لے رہی ہے تمام افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں،ڈی پی اوشیخوپورہ کے مطابق ابھی تک دو مقتولین جن میں دلاور ولد سلامت22سالہ اوراسد ولد اختر24سالہ کی شناخت ہوپائی ہے باقی قتل کئے گئے افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے،ڈی پی اوشیخوپورہ نے 8انسانی جانوں کو قتل کئے جانے کی واقعہ کی تفتیش محکمانہ ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے کرنے کی ہدایت کی، فرانزک ٹیم کے شواہد لینے کے فی الفور بعدلاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیاجائے گا اورمقدمہ بھی درج کرلیا جائیگا۔

    آئی جی پنجاب نےشیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا، شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے۔ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیاملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا۔ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجے کے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

    قصبہ سمینہ ۔بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس کا ایکشن 3ملزمان گرفتار

  • خانقاہ ڈوگراں – گندم ہماری خوراک کا اہم جز، بنیادی ضرورت ہے، غلام رسول سدھو

    خانقاہ ڈوگراں – گندم ہماری خوراک کا اہم جز، بنیادی ضرورت ہے، غلام رسول سدھو

    باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا)گندم ہماری خوراک کا اہم جز، بنیادی ضرورت ہے، غلام رسول سدھو ۔
    تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت توسیع صفدرآباد تحصیل میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے ۔ گندم کی کاشت کے حوالے سے زراعت آفیسر توسیع صفدرآباد غلام رسول سدھو کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحصیل صفدرآباد کے فیلڈ اسسٹنٹس اور بیلداران نے شرکت کی۔ غلام رسول سدھو زراعت آفیسر توسیع صفدر آباد کا کہنا تھا کہ گندم ہماری خوراک کا اہم جز اور بنیادی ضرورت ہے۔ اس کی کاشت زیادہ رقبہ پر کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کا اپناتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمکہ زراعت توسیع تحصیل صفدرآباد میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے جس میں کسانوں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے بارے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاؤہ تحصیل بھر میں گندم کے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے اور بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب کاشتکاروں سبسڈی بھی دی جائے گی۔ حکومت کے ان اقدامات کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے

  • شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی  میں مہنگائی کا طوفان ،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ، عوامی حلقے

    شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی کا طوفان ،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ، عوامی حلقے

    ،شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی کا طوفاناسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و مارکیٹ کمیٹی شیخوپورہ کا عملہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں، عوام۔
    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)سبزی و فروٹ منڈی میں ٹھیکیدار اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے دکاندار حضرات سبزی و فروٹ مزید مہنگے کر کے فروخت کرتے ہیں شیخوپورہ کی غریب و مزدور عوام پریشان نظر آتی ہے عوام کا کہنا ہے منگائی کے اس طوفان کو اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و مارکیٹ کمیٹی شیخوپورہ کاعملہ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے ہماری ڈی سی شیخوپورہ اور علی احکام سے پرزور اپیل ہے شیخوپورہ شہر پر بھی تھوڑی توجہ دی جائے اور مہنگائی کوکنٹرول کیا جائے

  • شیخوپورہ:پارکنگ، ہوٹلزاور سروس اسٹیشنز کی آڑ میں سینکڑوں غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشن قائم، آئل ٹینکرز سے تیل چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے

    شیخوپورہ:پارکنگ، ہوٹلزاور سروس اسٹیشنز کی آڑ میں سینکڑوں غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشن قائم، آئل ٹینکرز سے تیل چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے

    باغی ٹی وی: شیخوپور(محمد طلال سے) شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی آبادی ماچھیکے اور اسکے قرب میں 100سے زائد ڈمپنگ اسٹیشنز کے قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں پارکنگ، ہوٹلزاور سروس اسٹیشنز کی آڑ میں غیر قانونی طور پر مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آئل ڈپوز سے سپلائی کی خاطر تیل لوڈ کروا کر آنیوالے آئل ٹینکروں سے تیل نکالا اور اسے ملاوٹ کرکے فروخت کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق ان ڈمپنگ اسٹیشنز مالکان کے پاس اس غیر قانونی دھندے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں جس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے کاروائی سے گریزاں ہیں جس کی بنیادی وجہ ان ڈمپنگ اسٹیشنز مالکان سے حاصل ہونے والی ماہانہ بھتہ کی کمائی بیان کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق مختلف آئل کمپنیوں سے مقامی فیکٹریوں اور شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کے پٹرول پمپس کو آئل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کا عملہ ان ڈمپنگ اسٹیشنوں پر غیر قانونی طور پر آئل نکلوالتا ہے اور اس نکالے گئے آئل کو ڈمپنگ اسٹیشن مالکان کیمیکل کی ملاوٹ کے بعد نہ صرف مقامی پٹرول پمپس بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو فروخت کررہے ہیں اور یہ مکروہ دھندہ ایک عرصہ سے نہایت منظم انداز سے جاری اس غیرقانونی کام کے ذریعے ڈمپنگ اسٹیشنزمالکان اور آئل ٹینکرز کا عملہ خوب کمائی کررہا ہے ذرائع کے مطابق ان ڈمپنگ اسٹیشنز کے مالکان بااثر ہونے کے باعث کارروائی سے محفوظ ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے بعض کرپٹ افسران و ملازمین مبینہ طور پر کرپشن و لاقانونیت کی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان کے خلاف کسی طرح کی موثر کارروائی نہیں ہوپاتی جبکہ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے توجہ طلبی کی غرض سے حکام بالا کو کی گئیں تحریری درخواستیں دی گئیں ،انہیں ردی کی ٹوکری کی نذر کردیاگیا اور کوئی کاروائی نہیں کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈمپنگ اسٹیشن مالکان کے ماچھیکے میں قائم 16ملٹی نیشنل آئل کمپنیوں کے ڈپوؤں میں تعینات بعض افسران و ملازمین سے بھی ہاتھ ملے ہوئے ہیں جو ٹینکرز سے چوری کئے جانیوالے تیل کا حصہ وصول کرتے ہیں واضح رہے کہ ان ڈمپنگ اسٹیشنزپر آئل چوری کے دوران متعدد بار آتشزدگی کے دلخراش اور ہولناک واقعات رونماہوچکے ہیں جن میں آئل ٹینکرز اوراملاک کو شدید نقصان پہنچنے سمیت درجنو ں انسانی جانیں اب تک لقمہ اجل بن چکی ہیں،عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ان غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشنزکا خاتمہ یقینی بنائیں اور ان تمام افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جن کا اس غیر قانونی اور خطرناک دھندے میں کسی طرح کا کوئی بھی کردار ہے۔

  • خانقاہ ڈوگراں:انسانیت کی خدمت شیوہ پیغمبری ہے – مولانا محمد نور المجتبے

    خانقاہ ڈوگراں:انسانیت کی خدمت شیوہ پیغمبری ہے – مولانا محمد نور المجتبے

    باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا) انسانیت کی خدمت شیوہ پیغمبری ہے ، گلشن شیخ الحدیث خانقاہ ڈوگراں میں بزم چشتیہ رضویہ کے زیر اہتمام ہر ماہ ابو الفیض فری میڈیکل کیمپ کا دو بار انعقاد کیا جاتا ہے ،گلشن شیخ الحدیث کے مہتمم حضرت مولانا محمد نور المجتبے چشتی نے بتایا کہ ہر ماہ مستحق اور نادار مریضوں کے علاج کے لئے ملک کے ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم آ کر سینکڑوں مریضوں کو چیک کرکے مفت ادویات دی جاتی ہیں ، جس سے انسانیت کی خدمت کر کے روحانی سکون حاصل ہوتا ہے ، آج موہروں اور پٹھوں کے ڈاکٹر حامد ناصر کمبوہ نے سینکڑوں مریضوں کو چیک کرکے مفت ادویات دیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ ہر ماہ جاری رہے گا،ڈاکٹر حامد ناصر نے ابو الفیض فری میڈیکل کیمپ کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ یہاں پر مریضوں کو چیک کرنے سے جو تسکین ملی ہے وہ تسکین مجھے اپنے کلینک میں نہیں ملی میرے لئے گلشن شیخ الحدیث میں خدمت کرنا بہت بڑا اعزاز اور ثواب کا عمل ہے ، اللّٰہ پاک اس ادارے کے وسیلے سے اپنی شفا کا فیض جاری رکھے

  • شیخوپورہ ۔محلہ کھنڈ پوریاں میں ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچہ جانبحق

    شیخوپورہ ۔محلہ کھنڈ پوریاں میں ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچہ جانبحق

    باغی ٹی وی : شیخوپورہ ( نامہ نگار) ۔محلہ کھنڈ پوریاں گلی لوہاراں میں ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچہ جانبحق ، ڈاکٹر منیر چوہدری نے 8 سالہ بچے آذان علی ولد قاسم کو غلط انجیکشن لگا دیا،بچے کے ,ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر منیر چوہدری کے لگائے گئے انجیکشن نے بچے کی جان لے لی، ورثاء نے مزید بتایا کہ کہ غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچے آذان علی ولد قاسم کا جسم سیاہ ہوگیا ،تاحال محکمہ صحت یا پولیس کی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی، اہل علاقہ نے غفلت برتنے والے جلاد ڈاکٹر منیر چوہدری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

  • ریجن میں سب سے زیادہ حادثات شیخوپورہ اور فاروق آباد کی درمیان سڑک پر ہورہے ہیں

    ریجن میں سب سے زیادہ حادثات شیخوپورہ اور فاروق آباد کی درمیان سڑک پر ہورہے ہیں

    شیخوپورہ (محمد طلال سے) ریجن میں سب سے زیادہ حادثات شیخوپورہ اور فاروق آباد کے درمیان 14کلومیٹر کی سڑک پر ہورہے ہیں ذرائع کے مطابق اس روڈ پر ماچھیکے قریب پاور کو اور پرائیوٹ آئل کمپنیوں کے ڈپوؤں کے تعمیر کے بعد اس روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور آئل ٹینکروں کے عملے سے چوری شدہ ڈیزل اور پٹرول خریدنے کی خاطر بننے والے ڈبی اسٹیشنوں کے باہر آئل ٹینکروں کے کھڑے ہونے باعث روزانہ اس روڈ پر بار بار ٹریفک بلاک ہوتی ہے کئی حکومتیں بدلنے کے باوجود اس روڈ کو ڈبل نہیں کیا گیا سروے رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6ماہ کے دوران اس سڑک پر 700 سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں جن میں سے کئی حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار تا پانچ تھی ان حادثات میں سینکڑوں افراد معذور ہو چکے ہیں۔

  • شیخوپورہ : سٹی پریس کلب کی جانب سے فوت شدہ مقامی  صحافیوں کو ایصالِ ثواب کیلئے  مقابلہ حسنِ نعت

    شیخوپورہ : سٹی پریس کلب کی جانب سے فوت شدہ مقامی صحافیوں کو ایصالِ ثواب کیلئے مقابلہ حسنِ نعت

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے (محمد طلال سے)سٹی پریس کلب مریدکے کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے میں مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا۔مریدکے کے نمایاں سرکاری و غیر سرکاری سکولوں سے طلبہ نے مقابلہ میں بھرپور شرکت کی۔ پہلی پوزیشن قلعہ مسیتا سکول کے علی حسن، دوسری پوزیشن جناح آئیڈیل اسکول کے آفاق احمد جبکہ تیسری پوزیشن فیض فاونڈیشن ہائی سکول کے عاشر عمران نے حاصل کی ہے۔ تقریب کا مقصد مریدکے کے فوت شدہ صحافیوں کی ارواح کو ایصال ثواب تھا۔ تقریب سے ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ، سی ای او ایجوکیشن شفقت حبیب، سجادہ نشین آستانہ عالیہ مونگنانوالہ شریف پیر سید اویس حسن، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے سر افتخار احمد، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چودھری صابر حسین بھلہ، رہنما پی ٹی آئی طارق ریحان نے خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا جعفر حسین کے ذمہ تھے۔ نام ور نعت خواں احمد علی دانش نے مقابلہ جات میں بطور جج اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ آخر میں جیتنے والوں، نمایاں مہمانوں کو شیلڈز دی گئیں نیز ان کی دستار بندی کی گئی۔ مقررین نے سٹی پریس کلب کے عہدیداروں حمید جہلی، رانا جعفر حسین، میاں عمران الہی، ڈاکٹر قمر منیر، اللہ رکھا عامل، حافظ عطاءالمصطفٰی، باقر علی رانا کو اپنے مرحوم ساتھیوں کی روح کو ایصالِ ثواب کیلیے بابرکت تقریب کے انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر نمائندہ جنگ چودھری محمد یونس شاد مرحوم، شمس الحق بٹالوی مرحوم، سید سرور بخاری مرحوم، ڈاکٹر شریف اعوان مرحوم، وحید تبسم مرحوم، محمود الحسن کاظمی مرحوم، صادق ملک مرحوم، لیاقت علی بٹ مرحوم سمیت دیگر صحافیوں اور ان کی خدمات کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا گیا۔

  • شرقپور ضمنی انتخابات حلقہ پی پی139 پاکستان تحریک انصاف فائنل راؤنڈ کے لیے تیار

    شرقپور ضمنی انتخابات حلقہ پی پی139 پاکستان تحریک انصاف فائنل راؤنڈ کے لیے تیار

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف(محمد طلال سے)ضمنی انتخابات حلقہ پی پی 139 پاکستان تحریک انصاف سیاسی معرکے کے فائنل راؤنڈ کے لیے مکمل طور پر تیار اور حلقہ کی عوام میں سیاسی بیداری کو اجاگر کرنے کی طرف تیزی سے گامزن چوہدری شرافت ورک، چوہدری ریاض ورک،چوہدری یوسف ورک، چوہدری خورشید ورک اور چوہدری شرجیل ورک کے زیر انتظام قلعہ صاحب سنگھ میں شاندار سیاسی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری صاحب،جناب صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری صاحب (سابق MPA)سعید احمد ورک (سابق MPA)، چوہدری ظریف احمد کھرل،چوہدری خلیق احمد کھرل، حافظ غضنفر ورک،اشفاق ورک،چوہدری اظہر حسین چھٹہ، بابا ارشد چھٹہ، رانا گوگا کو مدعو کیا گیا اہلیان علاقہ کی جانب سے رہنماؤں اور مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اہلیان علاقہ نے ووٹ کی طاقت سے علاقے میں رائج بوسیدہ سیاسی بساط کو پلٹنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وہ صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری صاحب کی قیادت میں علاقے کی فلاح وبہبود ترقی اور اپنی نسلوں کی خوشحالی اور موجودہ حکومت سے نجات حاصل کر کے رہیں گے حلقہ پی پی 139 میں امپورٹڈ نمائندہ نے چار دفعہ علاقے کا مینڈیٹ چوری کرنے اور میگا پراجیکٹس کو ہائی جیک کرنے کے سوا کچھ نہیں کیاجو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مخالف حریف شرقپور شریف کی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے