باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ مسز شاہدہ سعید کاسینٸر سول جج(کریمنل ڈویژن)عمادالدین فاضل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ, اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل محمد جہانگير ڈوگر نے استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے سینٸر سول جج(کریمنل ڈویژن)عمادالدین فاضل کے ہمراہ جیل لائبریری ,ہسپتال,کچن,نو عمر وارڈ,خواتین وارڈ اور منشیات کی بیرکس سمیت دیگر بلاکس کا وزٹ کیا اور اسیران سے انکے مسائل دریافت کیے اور اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جبکہ 11 معمولی جرائم میں ملوث اسیرن کی رہائی کے احکامات صادر فرمائے, اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج نے قیدیوں کو دئیے جانے والہ کھانا کو خود کھا کر چیک کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ججز صاحبان نے جیل ہسپتال میں داخل اسیران سے صحت بارے دریافت کیا اور دی جانے والی ادویات و علاج معالجے سمیت جیل انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور جیل سپرٹینڈنٹ محمد جہانگير ڈوگر کی کارکردگی کو سراہا
Category: شیخوپورہ
-

چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن میاں شفقت حبیب کا حکم نہیں ماننا مختلف سکول کے ہیڈٹیچرز کو حکم
باغی ٹی وی شیخوپورہ( محمد طلال سے)چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن میاں شفقت حبیب کا حکم نہیں ماننا مختلف سکول کے ہیڈٹیچرز کو حکم ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری شیخوپورہ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو تقسیم کرنے کی کوشش۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد سجاد اسلم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخوپورہ جس جگہ پر بھی ان کی پوسٹنگ ہوئی ہے یہ متنازعہ شخصیت رہے ہیں شیخوپورہ کے سرکاری سکولز میں غیر قانونی طریقہ سے پرائیویٹ آکسن اکیڈمی کا سلیبس لاگو کرنا ہو یا دوسرے معاملات ہوں آکسن اکیڈمی سلیبس کے معاملہ پر ہیڈٹیجرز کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن میاں شفقت حبیب جنھوں نے اس سلیبس کو لاگو نہ کرنے کے احکامات حاری کیے تھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخوپورہ محمد سجاد اسلم نے ہیڈٹیچرز کو سی ای او ایجوکیشن کا حکم نہ ماننے کہا۔ فاروق آباد میں اپنی ریٹائرڈ ٹیچر بہن کو مانیٹرنگ آفیسر گرلز ہائیرسیکینڈری سکول فاروق آباد لگا دیا۔ شرقپور شریف میں ایک کلرک کو فوکل پرسن لگادیا۔ جو اساتذہ کرام کے جائز وناجائز کام کروانے کے لیے بھی رشوت طلب کرتا ہے بات یہی نہیں رکی ایک ہی ہیڈ ٹیچر کو چار مختلف سکولوں کی ڈی ڈی او اور دو مختلف سکولوں کا اضافی چارج بھی دے دیا۔ انرولمنٹ کے معاملہ میں ان صاحب کی کارکردگی صفر ہے انرولمنٹ میں سکینڈری ونگ کی کارکردگی صرف سات فیصد رہی جو کہ انتہائی کم ہے۔ جبکہ دوسری ایلیمنٹری ونگز سیکینڈری ونگ سے بہت آگے ہیں۔ان کا اساتذہ کے ساتھ رویہ بھی ہتک آمیز ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد سجاد اسلم ڈینگی کے فوکل پرسن مقرر ہیں مگر اس سلسلہ میں بھی ان کی کارکردگی صفر ہے انکی عدم دلچسپی کے باعث سکول ایجوکیشن ڈیپاڑٹمنٹ سے جواب طلبیاں معمول بن چکی ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شیخوپورہ نے خود سکولوں کی چیکنگ کے دوران ڈینگی کے پھلاو کو روکنے کے خاطرخواہ اقدامات نہ کرنے پر 40اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ان کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخوپورہ محمد سجاد اسلم کے کاموں کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بد نام ہو رہی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی کارکردگی بہتر ہونے کی بجائے تنزلی کی طرف جارہی ہے۔ڈی ای او سیکینڈری گرلز سکولوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔کبھی بھی وقت پر کسی سکول نہیں پہنچتے اور نہ اپنے دفتر کو ٹائم دیتے ہیں۔اس سلسلہ میں جب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخوپورہ سجاد اسلم صاحب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ دستیاب نہیں تھے۔شہر کے سماجی حلقوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری شیخوپورہ محمد سجاد اسلم کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ای او سکینڈری شیخوپورہ محمد سجاد اسلم کی غیر تسلی بخش کارکردگی کا نوٹس لیا جائے۔
-

شیخوپورہِ پرنسپل نے درجنوں طالبات کے مستقبل کو داؤپر لگا دیا
باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال پارک کی پرنسپل نے درجنوں طالبات کے مستقبل کو داؤپر لگا دیا وزیراعلیٰ کا پڑھا لکھا پنجاب کا خواب چکنا چور کردیا سینکڑوں طالبات ٹیچرز کے ناروا سلوک کی وجہ سے گھر بیٹھ گئی ہیں طالبات اور والدین نے پرنسپل اور سٹاف کی سفاکیت کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی وزیراعلی ہمیں انصاف دو ہماری تعلیم میں حرج ہو رہا ہے جب میڈیا نمائندگان نے موصوفہ سے رابط کیا تو موقف دینے سے انکار کر دیا اساتذہ طالبعلم کے روحانی والدین ہوتےہیں لیکن جب عہدے کا خمار ہو تو وہی شیطانی روپ لے کر بچوں کے مستقبل کےساتھ کھلواڑ پر اتر آتے ہیں ایسا ہی کارنامہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال پارک کی بدزبان اور انسانیت سے عاری پرنسپل نے درجنوں طلبہ کے مستقبل کے ساتھ پسند اور نہ پسند کی بنیاد پر طلبہ کی نہم کلاس میں رجسٹریشن کروا کر درجنوں طلبہ کو سکول سے نکال کر ان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا موجودہ پرنسپل کے ہوتے بچیوں کی تعداد 900 رہ گئی جبکہ پہلے 1400 کے قریب تھی وزیراعلیٰ کا پڑھا لکھا پنجاب اور انرولمنٹ ان گورنمنٹ سکولز کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں بااثرسیاسی پرنسپل کی گردن میں طاقت کا ایسا سریا پڑا ہے کہ نکالے گئے طلبہ کے والدین نے جب پرنسپل سے نکالنے کی وجہ پوچھی تو موصوفہ دھمکیوں پر اتر آئی سینکڑوں والدین اور طالبات نے پرنسپل کے رویہ اور بچوں کے مستقبل کے خوابوں کو تعبیر ملنے سے پہلے ہی روند دینے والی سفاک پرنسپل کے خلاف احتجاج کرتے ہوِئے وزیراعلی پنجاب وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکولز پنجاب سے انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نہم کلاس میں رجسٹریشن کروائی جائے اور ایسی پرنسپل جو تعلیم دشمن پالیسیاں اپنا رہی ہے اس کو فی الفور نوکری سے برطرف کیا جائے اور عہدے پر تعینات کرنے سے پہلے کردار سازی ضرور کی جائے
-

شیخوپورہ ، گردونواح میں ڈکیتی،جیب تراشی،اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں،عوام سراپا احتجاج
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی،جیب تراشی،اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں روز بروز اضافہ سے عوام سراپا احتجاج۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ہسپتال کے سامنےمحمد اقبال جوکہ اقبال پارک کا رہائشی ہے سول ہسپتال شیخوپورہ میں اپنے علاج معالجہ کیلئے جارہا تھا کہ نامعلوم جیب تراشوں نے جیب کاٹ کر38000روپے نکال لئے اور فرارہوگئے۔جبکہ شہر میں جیب تراش کئی لوگوں کی جیبیں صاف کرچکے ہیں۔محلہ رسول پورہ شیخوپورہ کے رہائشی ریاض علی نے اپنی موٹر سائیکل نمبری6278/روڈ پرنس کمپنی موبائل مارکیٹ کے باہر کھڑی کی تھی کہ نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔محلہ پیر بہار شاہ شیخوپورہ کے رہائشی محمد عارف نے اپنی موٹر سائیکل نمبری3423/leyہنڈا 70اپنے گھر کے باہر کھڑی کی تھی کہ نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔گجر ٹاون غازی مینارہ شیخوپورہ میں فاسٹ فوڈ کی دوکان پر دو ڈاکو 18000روپے اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ -

شیخوپورہ میں بوکاٹا دھاتی تار کا استعمال ڈور پھرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا ہے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں دھڑلے سے پتنگ بازی کی جارہی ہے جس میں دھاتی ڈور کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے بڑھتی ہوئی پتنگ بازی پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈور پھرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو جائے اس وقت تک قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں نہیں آتے، پولیس اپنے فرائض میں جہاں کوتاہی برتتی ہے وہاں والدین بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک عمل سے باز رکھیں،شہری آبادیوں میں پتنگ بازی کے بڑھتے واقعات بھی تشویش ناک ہیں اور پتنگ بازوں کی ہُلڑ بازی کے سبب شہری شدید اذیت اور کوفت کا شکار ہیں جبکہ دھاتی ڈور بجلی کی تاروں پر گرنے کی وجہ سے لائنوں کی سپارکنگ اور ٹرپنگ معمول بن چکی ہے بجلی کے اس بار بارتعطل کے باعث شہریوں کی الیکڑونکس مصنوعات خراب ہورہی ہیں،دوسری طرف پتنگ بازی میں استعمال ہونے والے دھاتی ڈور اور پتنگوں کی فروخت کے مراکز پھر سے کھلنا شروع ہو گئے ہیں اور شہری آبادیوں میں جگہ جگہ پتنگ فروشی کی جانے لگی ہے جس پر شہری شدید تشویش کا شکار ہیں جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی کے بڑھتے رجحان کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کی ہدایت کی جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کے خدشات کو تدارک اور اس خطرناک کھیل کے بڑھتے رجحان کا خاتمہ کیا جاسکے۔
-

جی سی یونیورسٹی، عمران خان کی تقریر اور وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کے اقدامات۔
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کو فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ سرچ کمیٹی سے ہٹا دیا۔ وفاقی وزیر کی سربراہی میں یہ کمیٹی 13 ستمبر کو بنی تاکہ قائد اعظم یونیورسٹی، علامہ اقبال یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر کی تقرری کی جا سکے۔ نجی ڈان اخبار کے مطابق جی سی یو میں عمران خان کے خطاب کے بعد گزشتہ روزرانا تنویر نے ڈاکٹر زیدی کو ہٹانے کی ہدایت دی جس پر جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد اختر نے سرچ کمیٹی سے وی سی جی سی یو کی فراغت کا آرڈر جاری کیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر کی تعیناتی کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ رانا تنویر حسین نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھی ڈاکٹر زیدی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے کہا ہے۔ رانا تنویر حسین نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں لکھا گیا ” جو کچھ یونیورسٹی میں ہوا ، میرے پاس مذمت کے الفاظ نہیں کہ مادر علمی نفرت کے سوداگر پی ٹی آئی لیڈر کو بطور سٹیج فراہم کر دی گئی۔ میں نے متعلقہ حکام کو حکم دیدیا ہے کہ وی سی جی سی یو کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ رانا تنویر حسین خود بھی اولڈ راوینز ہیں۔ انہوں نے یہاں سے ایم اے اکنامکس کیا۔
-

شیخوپورہ: شہر اور اس کے گردنواح میں پٹرول پمپوں میں ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول فروخت ہونے لگا
باغی ٹی وی شیخوپورہ ٹحصیل مریدکے(محمد طلال سے)مریدکے شہر اور اس کے گردنواح میں پٹرول پمپوں میں ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول فروخت ہونے لگا کوئی پوچھنے والا نہیں عوام کی شکایات بھی رائیگاں شہریوں کا وزارت پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ باغی ٹی وہ کی رپوٹ کے مطابق مریدکے شہر اور اس کے گردنواح میں پٹرول پمپوں پر ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول کی فروخت جاری مین شاہراہوں پر کھلے پٹرول کی فروخت کیساتھ جگہ جگہ ڈبہ منی پٹرول پمپوں کی بھرمار مریدکے میں لاقانونیت قائم کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے متعدد بار پٹرول پمپ انتظامیہ سے شکایات کی لیکن رائیگاں گئی لوکل گورنمنٹ اور تحصیل مریدکے و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ لاقانونیت پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے شہریوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ریجن لاہور اور وزارت پٹرولیم سے فوری لاقانونیت پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے
-

شیخوپورہ – مریدکے منشیات فروشوں نے ات مچا دی نشہ ،منشات کی کھلے عام فروخت،پولیس خاموش تماشائی
باغی ٹی وی:شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) مریدکے منشیات فروشوں نےات مچا دی نشہ آور انجیکشن چرس افیون پاؤڈر آئس شراب عام نوجوان نسل تباہ خاندان اجڑ گئے محکمہ صحت اور پولیس خاموش تماشائی شہریوں کا وزیراعلی وزیر صحت آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق نارنگ منڈی صدر و سٹی تھانوں کے علاقوں پرانا نارنگ روڈ نارووال روڈ شیخوپورہ روڈ پنڈ مریدکے ننگل ساہداں ننگل کسوالہ کوٹ یعقوب عمر کوٹ ٹپیالہ چوڑا راجپوتاں کوٹ نذیر بھیانوالہ خورد بھٹیانوالہ چوئے والا سیکھم نارنگ منڈی منوں آباد راوی ریان حسین ٹاؤن پکے بڈھنکے حدوکے داوکے شہزاد ٹاؤن کینال پارک قذافی پارک مشتاق پارک ظفر پارک گلہ والا پیپلز کالونی بلال پارک اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں نے ات مچا دی میڈیکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹروں سے نشہ آور انجیکشن منشیات فروشوں سے چرس افیون پاوڈر آئس شراب خرید کر اپنے آپ کو نوجوانوں نے نشے کا عادی بنا لیا رگوں میں انجیکشن اور منشیات داغ کر موت کے منہ میں چلے گئے نوجوانوں نے اپنی زندگی تو ختم کر لی خاندان بھی تباہ کر لیے اپنے ماں باپ بہن بھائیوں اولاد کا مستقبل بھی تباہ کر دیا سکون برباد کر لیا منشیات فروش اور ڈاکو دندناتے پھرتے محکمہ صحت کی ٹیمیں اور پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام لاقانونیت نے تحصیل مریدکے میں ڈیرے ڈال لیے انتظامیہ مبینہ منتھلیوں میں مصروف ڈاکوں بے لگام ہو گئے شہری و تاجر غیر محفوظ ہو گئے مریدکے میں غیر یقینی کی صورتحال کا منظر بن گیا شہریوں نے وزیرِاعلیٰ وزیر صحت آئی جی چیف سیکرٹری پنجاب آر پی او ریجن شیخوپورہ کمشنر ریجن لاہور سے سخت قانونی کاروائیاں کرنے اور منشیات کی لعنت سے مریدکے کو محفوظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے
-

شیخوپورہ : نیوٹریشن انٹرنیشنل اور محکمہ صحت کے اشتراک سے آگاہی پروگرام
باغی ٹی وی:(محمد طلال سے) شیخوپورہ نیوٹریشن انٹرنیشنل نے محکمہ صحت شیخوپورہ کے اشتراک سے "خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائد, پاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی, کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور صحت پر اسکے منفی اثرات” کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔ اس آگاہی پروگرام میں شیخوپورہ کی مختلف یونین کونسلز سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز/ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر فوڈ فورٹیفیکییشن پروگرام کی زونل مینیجر نصرت پروین نے فورٹیفیکیشن پروگرام اور وٹامن اے اور ڈی کی کمی کو پورا کرنے میں فورٹیفیکیشن کے کردار کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہی دی۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچوں کی آبادی مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی کا شکار ہیں جس میں آئرن وٹامن اے اور وٹامن ڈی سرِفہرست ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبًا 9.9 ملین (99 لاکھ) لوگ ہڈیوں کے بھربھرےپن کا شکار ہیں جن میں 7.2 ملین (72 لاکھ) تعداد خواتین کی ہے۔ مزید یہ کہ خوراک میں ضروری غذائی اجزاء کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فورٹیفیکیشن ایک آسان اور قابلِ عمل طریقہ کار ہے۔ جوکہ وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو کم سے کم لاگت سے ممکن بناتا ہے۔ اور یہ کہ لوگوں کی غذائی عادات کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس موقع پر زونل مینجر مدثر اقبال نے کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال سے صحت پر ہونے والے منفی اثرات کے حوالہ سے آگاہی دی۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کا استعمال دل اور جگر کی جملہ امراض کے ساتھ ساتھ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے۔ڈاکٹر عبدالناصر ٹوانہ ڈی سی IRMNCH محکمہ صحت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ فوڈ فورٹیفیکیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ضروری غذائی اجزاء کی اہمیت اور انکی کمی کی وجہ سے ہونے والے ذہنی اور جسمانی نقصانات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی IRMNCH نے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز/ورکرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ لوگوں کو فورٹیفائیڈ خوردنی تیل استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کی کاوشوں کو سراہا۔
-

فیروزوٹواں میں بھی ریسکیو 1122 کی سروسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
باغی ٹی وی: شیخوپورہ( محمد طلال سے):شیخوپورہ کے قصبے فیروزوٹواں میں بھی ریسکیو 1122 کی سروسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ سروس کا افتتاح سابقہ چئیرمین ٹیوٹا رانا علی سلمان، صدرشیخوپورہ پاکستان تحریک انصاف کنور عمران سعید اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجیئر رانا اعجاز احمد نے ملکر کیا۔ افتتاحی تقریب میں رانا زاہدمحمود، عباس وٹو اور فیروزوٹواں کے عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے مقررین کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت میں بہترین سروسز فراہم کرنے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں اور عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ریسکیو 1122 کا دائرہ کار پنجاب کی تمام تحصیلوں سمیت اہم قصبوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل/سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضوان نصیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ ان کی خصوصی کاوش سے فیروزوٹواں کی عوام کو ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسیں اور 1 فائر وہیکل جیسا تحفہ ملا اس پر فیروزوٹواں کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا ریسکیو 1122 کا سٹینڈرڑ ریسپانس ٹائم 7 سے 10 منٹ برقرار رہے گا جس سےفیروزوٹواں اور اس سے ملحقہ دیہاتوں کوبروقت ایمرجنسی خدمات میسر ہونگیں۔ ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے ہمہ وقت خدمتِ انسانیت کے لیے تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کی جدید ایمبولینسز کی فراہمی یہاں کے لوگوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔

