شیخوپورہ ہچڑ میں آٹھ بےگناہ افراد کے مبینہ قاتل کا پس منظر۔
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)ایم این اے تحریک انصاف برگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی کے آبائی گاؤں ہچڑ میں آٹھ افراد کوقتل کرنے والا قاتل، اکیس سالہ فیض رسول بھٹی کوٹ عبداللہ کا رہائشی ہے۔ اس نے میٹرک کے امتحان میں اپنے سکول میں ٹاپ کیا۔ ایف ایس سی سٹارز کالج نارنگ سے کی پھر یونیورسٹی آف نارووال میں بی ایس سی زوآلوجی میں داخلہ لیا۔ باغی ٹی وی کو دستیاب معلومات کے مطابق یہ خاندان بہت عرصہ پہلے کوٹ راجپوتاں سے یہاں منتقل ہوا۔ ملزم کے والد ججی پہلوان نشہ کی زیادتی کے سبب فوت ہوئے۔ اس کی والدہ محنت مزدوری کر کے تین بیٹوں چار بیٹیوں کا پیٹ پالتی ہیں۔ فیض نے دو روز پہلے اپنی ماں، بہن، مقامی سکول کے پرنسپل سر زبیر(داخل میو ہسپتال) اور ایک شخص کو زخمی کیا۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے اسے قابو کر کے نارنگ پولیس کو اطلاع دی۔ ون فائیو پر کالز، ایس ایچ او، محرر حتیٰ کہ پٹرولنگ پولیس تک کو فون کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اس بارے تھانہ نارنگ میں دو درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں۔ اصل صورتحال تو شاید طبی ماہرین کے معائنہ اور پولیس تفتیش کے بعد ہی سامنے آ سکے گی تاہم ملزم فیض کی ذہنی حالت کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔ پہلی یہ کہ یہ سرے سے بالکل ٹھیک ہے۔ اسی لیے اس نے رات گئے اکیلے سوئے ہوئے افراد کو ڈھونڈ دھونڈ کے اور کلہاڑی وآہنی راڈ کی مدد سے سروں پر ضرب پہنچا کے مارا۔ دوسری رائے یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے اس نے اپنے والد کی قبر پر عملیات کیے جس سے ذہنی توازن بگڑا۔ کچھ کے نزدیک حالیہ واقعہ ان کے دماغ میں موجود رسولی اور ذہنی توازن بگڑنے کے باعث ہوا۔ میٹرک میں ملزم فیض رسول کے ایک کلاس فیلو نے بتایا کہ سکول میں فیض رسول ایک شریف شائستہ اور لائق طالب علم تھا۔ خدا معلوم بعد کے واقعات کیسے اور کیونکر پیش آ گئے۔اصل حقائق تک پہنچا قانون نافذکرنے والے اداروں کام ہے.

Category: شیخوپورہ
-

شیخوپورہ : ہچڑ میں آٹھ بےگناہ افراد کے مبینہ قاتل کا پس منظر
-

آٹھ افراد کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
آٹھ افراد کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کی حدود میں آٹھ افراد کو قتل کرنے والے ملزم کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیںنارنگ منڈی کے نواحی گاؤں ہچڑ میں پیش آنے والے واقعہ میں ذہنی معذور لڑکے فیض نے تیز دھار آلے سے 8 افراد کو ایک ہی رات میں قتل کردیا اور اس سے قبل فیض نے چھ آفراد کو زخمی کیا تھا تب مقامی لوگوں نے گرفتار کروا دیا تھا لیکن نارنگ پولیس نے اس کو رہا کردیا تھا رہائی کے بعد رات گئے ملزم نے مختلف مقامات سے 8 افراد کو مختلف آلہ جات سے لوگوں کو قتل کرتا رہا یہ افسوس ناک واقع ایم این اے راحت امان اللہ بھٹی کے آبائی گاوُں ہچڑ میں پیش آیا ہے جہاں پر ملزم نے کھیتوں اور سڑکوں پر سوئے افراد کو رات گئے قتل کیا رات گئے ہی ظفر نامی پولیس کانسٹیبل ڈیوٹی سے گھر آرہا تھا کہ جب وہ اپنے سٹاپ پر مسافر بس اترا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص خون میں لت پت ہے اس وقت ملزم فیض اپنی کاروائی میں مصروف تھا پولیس کانسٹیبل نے چاک و چوبند رہ کر ملزم کا محاسبہ کرکے پکڑ لیا اور 15 پر کال کرکے مقامی پولیس کو گرفتار کروا دیا اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےجامع تحقیقات کا حکم دیا ہے
ایم این اے برگیڈیئر (ر)راحت امان اللہ بھٹی کے گاؤں ہچڑ میں آٹھ بےگناہ افراد کے مبینہ قاتل کا پس منظر
ایم این اے تحریک انصاف برگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی کے آبائی گاؤں ہچڑ میں آٹھ افراد کوقتل کرنے والا قاتل، اکیس سالہ فیض رسول بھٹی کوٹ عبداللہ کا رہائشی ہے۔ اس نے میٹرک کے امتحان میں اپنے سکول میں ٹاپ کیا۔ ایف ایس سی سٹارز کالج نارنگ سے کی ،پھر یونیورسٹی آف نارووال میں بی ایس سی زوآلوجی میں داخلہ لیا۔ یہ خاندان بہت عرصہ پہلے کوٹ راجپوتاں سے یہاں منتقل ہوا۔ ملزم کے والد ججی پہلوان نشہ کی زیادتی کے سبب فوت ہوئے۔ اس کی والدہ محنت مزدوری کر کے تین بیٹوں چار بیٹیوں کا پیٹ پالتی ہیں۔ فیض نے دو روز پہلے اپنی ماں، بہن، مقامی سکول کے پرنسپل سر زبیر(داخل میو ہسپتال) اور ایک شخص کو زخمی کیا۔
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف
مبینہ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے اسے قابو کر کے نارنگ پولیس کو اطلاع دی۔ 15 پر کالز، ایس ایچ او، محرر حتیٰ کہ پٹرولنگ پولیس تک کو فون کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اس بارے تھانہ نارنگ میں دو درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں۔ اصل صورتحال تو شاید طبی ماہرین کے معائنہ اور پولیس تفتیش کے بعد ہی سامنے آ سکے گی تاہم ملزم فیض کی ذہنی حالت کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔ پہلی یہ کہ یہ سرے سے بالکل ٹھیک ہے۔ اسی لیے اس نے رات گئے اکیلے سوئے ہوئے افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے اور کلہاڑی وآہنی راڈ کی مدد سے سروں پر ضرب پہنچا کے مارا۔
دوسری رائے یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے اس نے اپنے والد کی قبر پر عملیات کیے جس سے ذہنی توازن بگڑا۔ کچھ کے نزدیک حالیہ واقعہ ان کے دماغ میں موجود رسولی اور ذہنی توازن بگڑنے کے باعث ہوا۔ میٹرک میں ملزم فیض رسول کے ایک کلاس فیلو نے بتایا کہ سکول میں فیض رسول ایک شریف شائستہ اور لائق طالب علم تھا۔ خدا معلوم بعد کے تکلیف دہ واقعات کیسے اور کیونکر پیش آ گئے
شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
-

شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ، ملزم گرفتار
شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ ملزم گرفتار
شیخوپورہ: (محمد فہیم شاکر سے ) شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک واقعہ جس میں کھیتوں میں سوئے 8 افراد کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا
آئی جی پنجاب کا شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
اور آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
جبکہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکمشیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات 3 بجے کے بعد اس وقت قتل کیا جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔
ڈی پی او شیخوپورہ بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ پولیس نے سارے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کردی
-

شیخوپورہ، گاؤں میں سوتے ہوئے 8 افراد کوکلہاڑی کے وار سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی : شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ڈی پی او فیصل مختار کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہےڈیروں یا گلیوں میں سوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
ہندوانتہاپسندوں کا500سال پرانی تاریخی مسجد پرحملہ:مسجد کےتالےتوڑکرپوجاپاٹ کی
پولیس کے مطابق 8 افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔ڈی پی او فیصل مختار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجےکے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔
شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی کا طوفان ،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں…
پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،فرانزک ٹیم تمام مقتولین کے قتل کئے جانے کے واقعہ کے شواہد لے رہی ہے تمام افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں،ڈی پی اوشیخوپورہ کے مطابق ابھی تک دو مقتولین جن میں دلاور ولد سلامت22سالہ اوراسد ولد اختر24سالہ کی شناخت ہوپائی ہے باقی قتل کئے گئے افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے،ڈی پی اوشیخوپورہ نے 8انسانی جانوں کو قتل کئے جانے کی واقعہ کی تفتیش محکمانہ ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے کرنے کی ہدایت کی، فرانزک ٹیم کے شواہد لینے کے فی الفور بعدلاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیاجائے گا اورمقدمہ بھی درج کرلیا جائیگا۔
آئی جی پنجاب نےشیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا، شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے۔ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیاملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا۔ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجے کے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
قصبہ سمینہ ۔بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس کا ایکشن 3ملزمان گرفتار

-

خانقاہ ڈوگراں – گندم ہماری خوراک کا اہم جز، بنیادی ضرورت ہے، غلام رسول سدھو
باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا)گندم ہماری خوراک کا اہم جز، بنیادی ضرورت ہے، غلام رسول سدھو ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت توسیع صفدرآباد تحصیل میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے ۔ گندم کی کاشت کے حوالے سے زراعت آفیسر توسیع صفدرآباد غلام رسول سدھو کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحصیل صفدرآباد کے فیلڈ اسسٹنٹس اور بیلداران نے شرکت کی۔ غلام رسول سدھو زراعت آفیسر توسیع صفدر آباد کا کہنا تھا کہ گندم ہماری خوراک کا اہم جز اور بنیادی ضرورت ہے۔ اس کی کاشت زیادہ رقبہ پر کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کا اپناتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمکہ زراعت توسیع تحصیل صفدرآباد میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے جس میں کسانوں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے بارے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاؤہ تحصیل بھر میں گندم کے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے اور بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب کاشتکاروں سبسڈی بھی دی جائے گی۔ حکومت کے ان اقدامات کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے -

شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی کا طوفان ،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ، عوامی حلقے
،شیخوپورہ: سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی کا طوفاناسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و مارکیٹ کمیٹی شیخوپورہ کا عملہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں، عوام۔
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)سبزی و فروٹ منڈی میں ٹھیکیدار اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے دکاندار حضرات سبزی و فروٹ مزید مہنگے کر کے فروخت کرتے ہیں شیخوپورہ کی غریب و مزدور عوام پریشان نظر آتی ہے عوام کا کہنا ہے منگائی کے اس طوفان کو اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و مارکیٹ کمیٹی شیخوپورہ کاعملہ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے ہماری ڈی سی شیخوپورہ اور علی احکام سے پرزور اپیل ہے شیخوپورہ شہر پر بھی تھوڑی توجہ دی جائے اور مہنگائی کوکنٹرول کیا جائے -

شیخوپورہ:پارکنگ، ہوٹلزاور سروس اسٹیشنز کی آڑ میں سینکڑوں غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشن قائم، آئل ٹینکرز سے تیل چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے
باغی ٹی وی: شیخوپور(محمد طلال سے) شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی آبادی ماچھیکے اور اسکے قرب میں 100سے زائد ڈمپنگ اسٹیشنز کے قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں پارکنگ، ہوٹلزاور سروس اسٹیشنز کی آڑ میں غیر قانونی طور پر مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آئل ڈپوز سے سپلائی کی خاطر تیل لوڈ کروا کر آنیوالے آئل ٹینکروں سے تیل نکالا اور اسے ملاوٹ کرکے فروخت کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق ان ڈمپنگ اسٹیشنز مالکان کے پاس اس غیر قانونی دھندے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں جس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے کاروائی سے گریزاں ہیں جس کی بنیادی وجہ ان ڈمپنگ اسٹیشنز مالکان سے حاصل ہونے والی ماہانہ بھتہ کی کمائی بیان کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق مختلف آئل کمپنیوں سے مقامی فیکٹریوں اور شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کے پٹرول پمپس کو آئل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کا عملہ ان ڈمپنگ اسٹیشنوں پر غیر قانونی طور پر آئل نکلوالتا ہے اور اس نکالے گئے آئل کو ڈمپنگ اسٹیشن مالکان کیمیکل کی ملاوٹ کے بعد نہ صرف مقامی پٹرول پمپس بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو فروخت کررہے ہیں اور یہ مکروہ دھندہ ایک عرصہ سے نہایت منظم انداز سے جاری اس غیرقانونی کام کے ذریعے ڈمپنگ اسٹیشنزمالکان اور آئل ٹینکرز کا عملہ خوب کمائی کررہا ہے ذرائع کے مطابق ان ڈمپنگ اسٹیشنز کے مالکان بااثر ہونے کے باعث کارروائی سے محفوظ ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے بعض کرپٹ افسران و ملازمین مبینہ طور پر کرپشن و لاقانونیت کی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان کے خلاف کسی طرح کی موثر کارروائی نہیں ہوپاتی جبکہ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے توجہ طلبی کی غرض سے حکام بالا کو کی گئیں تحریری درخواستیں دی گئیں ،انہیں ردی کی ٹوکری کی نذر کردیاگیا اور کوئی کاروائی نہیں کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈمپنگ اسٹیشن مالکان کے ماچھیکے میں قائم 16ملٹی نیشنل آئل کمپنیوں کے ڈپوؤں میں تعینات بعض افسران و ملازمین سے بھی ہاتھ ملے ہوئے ہیں جو ٹینکرز سے چوری کئے جانیوالے تیل کا حصہ وصول کرتے ہیں واضح رہے کہ ان ڈمپنگ اسٹیشنزپر آئل چوری کے دوران متعدد بار آتشزدگی کے دلخراش اور ہولناک واقعات رونماہوچکے ہیں جن میں آئل ٹینکرز اوراملاک کو شدید نقصان پہنچنے سمیت درجنو ں انسانی جانیں اب تک لقمہ اجل بن چکی ہیں،عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ان غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشنزکا خاتمہ یقینی بنائیں اور ان تمام افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جن کا اس غیر قانونی اور خطرناک دھندے میں کسی طرح کا کوئی بھی کردار ہے۔
-

خانقاہ ڈوگراں:انسانیت کی خدمت شیوہ پیغمبری ہے – مولانا محمد نور المجتبے
باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا) انسانیت کی خدمت شیوہ پیغمبری ہے ، گلشن شیخ الحدیث خانقاہ ڈوگراں میں بزم چشتیہ رضویہ کے زیر اہتمام ہر ماہ ابو الفیض فری میڈیکل کیمپ کا دو بار انعقاد کیا جاتا ہے ،گلشن شیخ الحدیث کے مہتمم حضرت مولانا محمد نور المجتبے چشتی نے بتایا کہ ہر ماہ مستحق اور نادار مریضوں کے علاج کے لئے ملک کے ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم آ کر سینکڑوں مریضوں کو چیک کرکے مفت ادویات دی جاتی ہیں ، جس سے انسانیت کی خدمت کر کے روحانی سکون حاصل ہوتا ہے ، آج موہروں اور پٹھوں کے ڈاکٹر حامد ناصر کمبوہ نے سینکڑوں مریضوں کو چیک کرکے مفت ادویات دیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ ہر ماہ جاری رہے گا،ڈاکٹر حامد ناصر نے ابو الفیض فری میڈیکل کیمپ کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ یہاں پر مریضوں کو چیک کرنے سے جو تسکین ملی ہے وہ تسکین مجھے اپنے کلینک میں نہیں ملی میرے لئے گلشن شیخ الحدیث میں خدمت کرنا بہت بڑا اعزاز اور ثواب کا عمل ہے ، اللّٰہ پاک اس ادارے کے وسیلے سے اپنی شفا کا فیض جاری رکھے
-

شیخوپورہ ۔محلہ کھنڈ پوریاں میں ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچہ جانبحق
باغی ٹی وی : شیخوپورہ ( نامہ نگار) ۔محلہ کھنڈ پوریاں گلی لوہاراں میں ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچہ جانبحق ، ڈاکٹر منیر چوہدری نے 8 سالہ بچے آذان علی ولد قاسم کو غلط انجیکشن لگا دیا،بچے کے ,ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر منیر چوہدری کے لگائے گئے انجیکشن نے بچے کی جان لے لی، ورثاء نے مزید بتایا کہ کہ غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچے آذان علی ولد قاسم کا جسم سیاہ ہوگیا ،تاحال محکمہ صحت یا پولیس کی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی، اہل علاقہ نے غفلت برتنے والے جلاد ڈاکٹر منیر چوہدری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا
-

ریجن میں سب سے زیادہ حادثات شیخوپورہ اور فاروق آباد کی درمیان سڑک پر ہورہے ہیں
شیخوپورہ (محمد طلال سے) ریجن میں سب سے زیادہ حادثات شیخوپورہ اور فاروق آباد کے درمیان 14کلومیٹر کی سڑک پر ہورہے ہیں ذرائع کے مطابق اس روڈ پر ماچھیکے قریب پاور کو اور پرائیوٹ آئل کمپنیوں کے ڈپوؤں کے تعمیر کے بعد اس روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور آئل ٹینکروں کے عملے سے چوری شدہ ڈیزل اور پٹرول خریدنے کی خاطر بننے والے ڈبی اسٹیشنوں کے باہر آئل ٹینکروں کے کھڑے ہونے باعث روزانہ اس روڈ پر بار بار ٹریفک بلاک ہوتی ہے کئی حکومتیں بدلنے کے باوجود اس روڈ کو ڈبل نہیں کیا گیا سروے رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6ماہ کے دوران اس سڑک پر 700 سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں جن میں سے کئی حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار تا پانچ تھی ان حادثات میں سینکڑوں افراد معذور ہو چکے ہیں۔