Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:قتل کی واردات کاملزم چند گھنٹوں میں لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ:قتل کی واردات کاملزم چند گھنٹوں میں لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ کینٹ کی حدود میں آج ہونیوالی قتل کی واردات کا ملزم چند گھنٹوں میں پولیس نے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کی رقم مقتول اپنے کزن کے ہمراہ لیکر دفتر جارہے تھے کہ راستے میں بدنیت ملزم نے اپنے حقیقی کزن کو رقم ہتھیانے کے لئیے فائر مار دیا جس سے مقتول موقع پر ہلاک ہوگیا ، جبکہ ملزم -/ 81,00000 روپے لیکر فرار ہوگیا ،

    افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ، دوران ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی خصوصی ہدائت پر ایس پی انویسٹیگیشن غلام عباس کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق ڈھڈی کے تجربے کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ میاں رزاق نے پیشہ ورانہ مہارت سے چند گھنٹوں میں ہی ملزم کو رقم اور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔

  • سیالکوٹ:علاقہ تھانہ سمبڑیال میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،1 مجرم اشتہاری ہلاک

    سیالکوٹ:علاقہ تھانہ سمبڑیال میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،1 مجرم اشتہاری ہلاک

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)علاقہ تھانہ سمبڑیال میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،1 مجرم اشتہاری ہلاک

    ترجمان پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ سمبڑیال کے گاؤں ملکھانوالہ میں ناظم شہزاد ولد اکبر علی جو کہ مقدمہ نمبر 715/23بجرم 302/148/149/109ت پ اور مقدمہ نمبر 1223/24بجرم 302/324/148/149ت پ تھانہ سمبڑیال کامدعی ہے ۔

    امروز بوقت 9 بجیدن مدعی مقدمات اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ مجرمان اشتہاری رزاق عرف کالو ولد محمد یعقوب ،نوید عرف نیدو ولد محمد لطیف اور طاہر ظہیر معہ 2 کس نامعلوم ڈیرے پر آئے اور آتے ہی جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جوکہ مدعی مقدمہ چھت پر لیٹ کر محفوظ رہا۔

    مجرمان اشتہاری ایک دوسرے کی اوڑھ لیتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے پیچھے ہٹنے لگے اسی دوران نوید عرف نیدو کی فائرنگ سے رزاق عرف کالو ولد محمد یعقوب مضروب ہوکر زمین پر گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بقایا مجرمان فائرنگ کرتے ہوئے فصلوں سے ہوتے ہوئے بجانب پٹری نہر فرار ہو گئے۔

    مدعی مقدمہ پر قبل ازیں متعدد بار جان سے مارنے کی نیت سے مجرمان اشتہاری حملہ آور ہو چکے ہیں جوکہ مدعی کو مقدمہ کی پیروی کرنے کی وجہ سے جان سے مارنا چاہتے ہیں

    اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ سمبڑیال پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کا دورہ، آٹے کے ڈسٹری بیوٹرز سے قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ:صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کا دورہ، آٹے کے ڈسٹری بیوٹرز سے قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

    سیالکوٹباغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر نےغلہ منڈی میں واقع فلور مل کے گودام کامعائنہ کیا اور آٹے کے ڈسٹری بیوٹرز سے قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔

    بعد ازاں انہوں نے ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، ایم پی اے عارف اقبال ہرناہ ، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال ، ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز رندھاوا، ڈی ایف سی نصر اللہ خان ندیم بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں 20 کلو گرام آٹے کی قیمت 1640 روپے اور دس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 820 روپے مقرر کی ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اضلاع کی انتظامیہ کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مقابلے میں وافر مقدار میں آٹے کی سپلائی موجود ہے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے ہدایت کی کہ ڈسٹری بیوٹرز اور کریانہ مرچنٹ نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے ۔

    صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا حکومت پنجاب کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پُرعزم ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اقدامات سے پولٹری کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشنز توسیع کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی

  • سیالکوٹ: بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ: بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے )بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا۔

    ترجمان ریسکیو سیالکوٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

    اس واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر نے کی جن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال، DDMCکیوان حسن، صدر روز وئیلفئیر ہیومن رائٹس /کلین گرین چیمئین اشفاق نذر، ڈی سی پی اے نثارو سٹاف کے علاوہ کشیر تعداد میں ریسکیورز نے شرکت کی۔ واک کا مقصد آسمانی بجلی سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہی دینا تھا۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ بارشوں کے دوران بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، آسمانی بجلی چمک رہی ہو تو گھر کے اند رہیں، باہر کسی درخت یا بجلی کے کھمبے کے نزدیک نہ جائیں نہ پناہ لیں، احتیاط برتیں اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کو بچائیں۔

    انہوں نے متعلقہ اداروں خصوصی طور پر ریسکیو1122کو بھی ہدایت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے تا کہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بتایاکہ ریسکیو 1122ہمہ وقت کسی بھی ایمرجنسی سے نمبردآزما ہونے کے لیے تیار ہے۔ واک کے آخر میں لوگوں میں آسمانی بجلی سے بچاؤ سے متعلقہ انتباہی پرچہ جات بھی تقسیم کیے گئے۔ مزیدبراں تمام تحصیلوں میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچایا جا سکے۔

  • سیالکوٹ: ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ: ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پولیس تھانہ حاجی پورہ کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 20 وارداتیں ٹریس، نقدی، موٹر سائیکلیں،موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد،

    ترجمان پولیس کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او حاجی پورہ انسپکٹر نعمان احمد بٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے برہان عرف فرحان 5 رکنی گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    جن میں برہان عرف فرحان ولد محمد اسلم ساکن کالا کھنبرانوالہ،ارسلان عرف شانی ولد خلیل بٹ ساکن کالا کھنبرانوالہ،عبدالرحمان ولد شاہد حسین ساکن کالا کھنبرانوالہ،عثمان عرف مونا ولد صغیر احمد سکنہ ماچھی کھوکھراور رضوان علی عرف کنگ ولد رمضان سکنہ ماچھی کھوکھر شامل ہیں

    ملزمان کے قبضے سے نقدی 10 لاکھ روپے،05عدد موٹر سائیکلیں، 10قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 5عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

  • سیالکوٹ:تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ,ایک ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار شدید زخمی

    سیالکوٹ:تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ,ایک ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار شدید زخمی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر سیالکوٹ کی حدود میں پولیس مقابلہ، شہریوں سے واردات کرنے والے مسلح ڈاکؤوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ سے پولیس ملازم شدید ذخمی اور جوابی کارروائی سے ایک ڈاکوہلاک.

    اطلاعات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر اصغر خان معہ نفری تھانہ سٹی ڈسکہ ریڈ کرنے جا رہے تھے اور ڈسکہ روڈ نزد پکی کوٹلی ایک پیٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لیے رکے تو اسی دوران روڈ کی دوسری سائیڈ سے دو شہریوں (سنی ولد محمد شفیق اور محمد اویس ولد محمد شفیق نے سامنے پولیس کی گاڑی کو دیکھا) اور بھاگتے ہوئے پاس آئے اور بتلایا کہ روڈ کی دوسری سائیڈ پر 2 ڈاکؤوں نے ہم سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔

    جس پر پولیس پارٹی نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے شہریوں کے ہمراہ لوٹنے والے ڈاکؤوں کا پیچھا کیا تو ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے جانب فلٹر پلانٹ والہ گلہ، پکی کوٹلی فرار ہونا شروع کر دیا، نامعلوم ڈاکؤ کی فائرنگ سے دو فائر کانسٹیبل سلیمان علی کو بائیں بازو اور کندھے پر لگے، جبکہ ایک ڈکیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔

    زخمی کانسٹیبل سلیمان علی کو برائے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

  • سیالکوٹ :میگا لیگ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کامیچ ڈائمنڈ اکیڈمی نے جیت لیا

    سیالکوٹ :میگا لیگ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کامیچ ڈائمنڈ اکیڈمی نے جیت لیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) میگا لیگ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 جس کا میچ ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی اسلام آباد بمقابلہ عامر وسیم کرکٹ اکیڈمی کے درمیان میچ فراز کرکٹ گراؤنڈ سیالکوٹ میں کھیلا گیا

    بارش کی وجہ سے میچ 25 اوور فی اننگز تھا جس میں ڈائمنڈ نے ٹاس جیت کر پہلے عامر وسیم کرکٹ اکیڈمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی عامر وسیم اکیڈمی نے 125 رنز کا ٹارگٹ دیا ڈائمنڈ اکیڈمی نے آخری اوور میں ٹارگٹ پورا کر لیا

    ڈائمنڈ کے بلال نے ناقابل شکست 37 رنز بنائے اور ایک وکٹ لی اور مین آف دی میچ قرار SKT SPORTS کی طرف سے بیٹنگ گلوز دیے گئ انٹرنیشنل اسکورر فرخ الیاس راجہ نے انعام دیا

  • ڈسکہ :حدود تھانہ موترہ،تالاب میں بھینسیں نہلاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق

    ڈسکہ :حدود تھانہ موترہ،تالاب میں بھینسیں نہلاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق

    ڈسکہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک عمران سے) سرکل ڈسکہ کے علاقہ تھانہ موترہ کے محلہ اسلام آباد بڈیانہ روڈ پر واقع تالاب میں ڈوبنے کے باعث دو بھائی جاں بحق ہوگے

    ڈسکہ روڈ موترہ قصبہ میں محلہ اسلام آباد بڈیانہ روڈ پر 15 سالہ زین ولد محمد اقبال اور 12 سالہ رضوان ولد محمد اقبال دونوں بھائی تالاب میں بھینسیں نہلاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کی ڈیڈ باڈیز کو تالاب سے باہر نکال لیا۔ اطلاع ملنے پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہر آنکھ پرنم اور اشکبار ہوگئی.

  • سیالکوٹ: چونڈہ، عدالت گڑھا اور اگوکی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    سیالکوٹ: چونڈہ، عدالت گڑھا اور اگوکی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ضلع کونسل سیالکوٹ کا چونڈہ، عدالت گڑھا اور اگوکی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، ہیئوی مشینری کے ذریعے 105 تجاوزات کو مسمار کردیا گیا جبکہ 64 غیر قانونی اور نقشہ کے بغیر تعمیرو بلڈنگز کو سر بمہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر ضلع کونسل فدا میر اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن رانا ثقلین محمود کی زیر نگرانی بلڈنگ/ انفورسمنٹ انسپکٹرز اور ریگولیشن کے عملہ نے تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ 6 تجاوزات کو گرا دیا، 2 شاہراہ عام کو قبضہ مافیا سے واگذار کروا کر کھول دیا، 25 دکانوں کے بڑھے ہوئے تھڑوں اور چھپڑوں کو گرایا گیاجبکہ 20 عمارتیں جو بغیر نقشہ کی منظوری کی تعمیر کی گئیں تھی سیل کردیا۔

    اسی طرح عدالت گڑھا، اگوکی روڈ اور جلیاالی میں آپریشن کے دوران 85 تجاوزات کومسمار کردیا اور 44 غیرقانونی تعمیرات کو سیل کردیا۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 9 کلومیٹر روڈ سے تجاوزات کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا۔

    تعمیراتی سامان روڈ پر لوڈ اور ان لوڈ کرنے والے ریت، بجری اور سریا فروشوں کو 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اور آئندہ روڈ استعمال کرنے سے باز رہنے کی وارننگ جاری کی۔

    سی او ضلع کونسل فدا میر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کونسل میں غیر قانونی تعمیر اور تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دکاندار اپنی حدود میں رہیں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے امیگریشن  نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو دھرلیا

    سیالکوٹ:ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو دھرلیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو دھرلیا

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کی گئی ،جس میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

    ملزم فلائٹ نمبر FZ 338 کے ذریعے پولینڈ جا رہا تھا،ملزم کی شناخت رضوان علی کے نام سے ہوئی،ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ،ملزم کے پاسپورٹ پر لگا پولینڈ کا اسٹیکر جعلی تھا

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے بھائی علی ذیشان نے ڈی ایچ ایل کے ذریعے جعلی ویزہ اسٹیکر بھیجا ،ملزم کے بھائی نے جعلی اسٹیکر مائیکل زوادزکی نامی پولش ایجنٹ سے حاصل کیا

    ملزم کے بھائی نے ایجنٹ کو پولینڈ میں ملازمت کی غرض سے 33 لاکھ روپے ادا کیے ، ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے