سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) موجودہ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ضروریات کی اشیاء شہریو ں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے پاکستانی غریب عوام فاقہ کشی اورخودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دفترجماعت اسلامی سمبڑیال میں یوتھ ونگ کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا نیز ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کانعرہ لگانے والے حکمرانوں نے سابقہ تما م حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جماعت اسلامی ملک پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر عاصم طالب گجر ، ثمران ظفر،عدنان مہر، عنصر چٹھہ ،عمران بھٹہ ،عثمان علی ، محمد عمر، رانا شاہدسمیت سٹی سمبڑیال کے تمام ذمہ داران بھی موجود تھے۔
Category: سیالکوٹ
-

پاکستانی قومی ٹیم کے سابقہ کرکٹر عبدالرحمان کی گارمنٹس کی دکان کے افتتاح کے موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی گفتگو
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پاکستانی قومی ٹیم کے سابقہ کرکٹر عبدالرحمان کی گارمنٹس کی دکان کے افتتاح کے موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی گفتگو کامران اکمل نے کہا کہ شاہد آفریدی کی عزت کی طرح سب کی عزت ہے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہئیے شاہد آفریدی نے آئی سی سی سینچری بنائی اس وقت عمر بتا دیتے تو اچھا ہوتا انہوں نے کہا ورلڈ کپ سے پہلے نیٹ سیریز جیتنا بہت اہم ہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا پرفارمنس کرے گی بھارتی میڈیا کھلاڑیوں اور فوج کے متعلق باتیں کرتا رہتا ہے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے منتخب ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں محمد عامر کی بالنگ بہت اچھی ہے حسن علی کے علاوہ کوئی بالر نہیں ہے سعید اجمل نے کہا سئنیرز کی عزت سب کو کرنی چاہئیےجاوید میانداد لیجنڈ ہیں انکی عزت کرنی چاہئیے تقریب میں آئے عثمان شنواری نے کہاورلڈ کپ کی ٹیم پر مطمئن ہیں کوچ اور ٹیم بہترین ہے امید ہے ورلڈ کپ جیت جایئں گے شاہد آفریدی کی کتاب کے سوال پر انہوں نے کہا آئے گی تو سب واضح ہو جائے گا
-

عمران خان اور اسکے وزیر جھوٹے،این آر او دینے اور لینے والے پر لعنت، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این آر لینے اور دینے والے لعنت، عمران خان سن لو ہمارا احتساب کر لو ہم بھی تمہارا احتساب کریں، پارٹی میں نواز اور شہباز کا بیانیہ ایک ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہئے. تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر ملکی ترقی کے لئے کام کریں.انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی گروپ بندی نہیں. ہم نے احتجاج نہیں کیا بلکہ مسائل حل کئے ہیں ،آج پاکستان کی عوام تکلیف میں ہیں ، مہنگائی دگنی ہو چکی ہے، وقت ہے عمران خان سنبھل جائے ، سیاست پیچھے رہ جائے گی اور عوام آگے ہوں گے ،ملک میں پھر آمریت کا خطرہ ہو گا.انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خواہش تھی کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کسی اور کو دیں، مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف ہیں وہی فیصلے کرتے ہیں، شہباز شریف وطن واپس آئیں گے. ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان خود جھوٹ بولتا ہے اس کے وزیر بھی جھوٹ بولتے ہیں این آر او لینے اور دینے والے پر لعنت ،
-

دہشت گردی پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج : خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آج سوال اٹھتا ہے کہ یہ دہشت گردی کیوں شروع ہوئی،افغانستان سے روس کو باہر نکالنے کے بہانے پاکستان سے جمہوریت ختم کرنا سازش تھی،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سیاست کےخاتمے کیلیے ایسی آگ میں دھکیل دیا گیا جس سے آج تک نہیں نکل سکے، کوئی بھی سیاسی پارٹی نہیں چاہتی کہ انتہا پسندی یا دہشت گردی کو فروغ ملے ،
نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں .
واضح رہے کہ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگ
-

ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے حلقے میں انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس بنا دیا جس کی افتتاحی تقریب میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگا،احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد مذہبی اسکالر،سیاسی قائدین کیساتھ ملکرامن اوریکجہتی کا پیغام دینا ہے،ایک سال قبل ایک نوجوان نےمجھ پرحملہ کیا تھا ،دہشتگردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے .
کانفرنس سے بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ہوتے ہوئے ریاست کے اندرمسلح جدوجہد حرام ہے،اس ملک میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے .انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں . کانفرنس سے ڈائریکٹرپیس سینٹرلاہور جیمز چنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کا درس دیا گیا ہے،6 ہزار سے زائد علما ءکرام نے دستخط کیے ہیں،اس فتوے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ،جہاں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے فوری سامنے آجاتا ہے -

سیالکوٹ : ڈی پی او سرفراز مصتنصر کا ہنگامی اجلاس چار چوکیوں کے ذمہ داران کو ناقص کارکردگی پر تبدیل کرنے کا حکم
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی)
ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فروز اعوان نےچوکی انچارج ماڈل ٹاون نوید باجوہ۔ چوکی انچارج عدالت گڑھا میاں شہباز ۔چوکی رجمنٹ سےغوث امیراں۔ اور چوکی انچارج چونڈہ اشفاق گھمن ناقص کارکردگی پر تبدیل کردیا .. -
مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری سلیم بریار
پاکستان مسلم لیگ(ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری سلیم بریار نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد عوامی مسائل کا خاتمہ ہے ۔ نچلی سطح پر عوام کو سہولیات فراہم کر کے ترقیاتی سہولیات فراہم کر کے عوام الناس میں پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔
مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا ہے اور جب عوام کی خدمت کی بات ہوتی ہے تو مسلم لیگ(ق) کے قائد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوتے ہیں ۔
عوام کی خدمت مسلم لیگ(ق) کا مشن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ق) کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ مسلم لیگ(ق) نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی عوام کے حقیقی بے لوث لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے سابق دور اقتدار میں تعلیم اور صحت پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا اور عوام کی ترجمانی کر کے ثابت کیا کہ مسلم لیگ(ق) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔مسلم لیگ(ق) جمہوری پسند اور عوام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے