Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ744 واں اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ744 واں اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ(744 واں)اجلاس زیر صدارت خان عباس خان سینئر نائب صدر بمقام زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ منعقد ہوا۔

    اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ہوا جسکی سعادت حاجی عبد الرحمان بہگل نے حاصل کی۔ نعت رسول ِ مقبول ﷺ کی سعادت انوار احمد سیال نے اور نعتیہ اشعار حاجی ضرار احمدنے پیش کئے۔

    جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے گزشتہ ماہانہ جلاس ماہ مئی کی کاروائی پیش کی، جسکی متفقہ طور پر توثیق کر دی گئی۔ فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں آمدن و اخراجات ماہ مئی کا گوشوارہ پیش کیا، بعد بحث جسکی منظوری دے دی گئی۔

    سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ ماہانہ اجلاس کی شائع شدہ خبریں پڑھ کر سنائیں، ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور شہداء کے لئے دعا کی گئی۔

    اجلاس میں ممبران نے شہر ڈسکہ میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے بارے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مناسب جگہ کا بندوبست کیا جائے تاکہ عوام کو لفٹر سے پیدا ہونے والی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    آخر میں اجلاس کے میزبان قاری محمد احسن رضا کی تواضع اور حافظ عبدالغفار نے دعائے خیر کروائی.

  • سیالکوٹ:زیرحراست ملزم کوچھڑاکرفرار ہونے کی کوشش،ایک ملزم ہلاک،  3فرار

    سیالکوٹ:زیرحراست ملزم کوچھڑاکرفرار ہونے کی کوشش،ایک ملزم ہلاک، 3فرار

    سیالکوٹباغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ میں 4 نامعلوم ملزمان کی زیر حراست ملزم کو چھڑا کر فرار ہونے کی کوشش، فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق موبائل تھانہ نیکا پورہ قتل اور زنا بالجبر جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزم قیصر محمود کو طبیعت خراب ہونے پر بعد علاج معالجہ سول ہسپتال سے واپس لے کر آ رہے تھے جو اوور ہیڈ برج کے نیچے پہنچے تو 4 کس نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کو روک کر ملزم قیصر کو پولیس کی حراست سے چھڑوا کر اور سرکاری گاڑی کی چابی اور رائفل کی میگزین لے کر فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

    مخبر خاص نے اطلاع دی کہ 4 کس ملزمان جنہوں نے ملزم قیصر کو پولیس کی حراست سے چھڑوایا تھا فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اطلاع پا کر جب پولیس جلال پورہ پل پہنچی تو پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جن کو باآواز بلند فائرنگ نہ کرنے اور ملزم قیصر کو حوالے پولیس کرنے کو کہا لیکن ملزمان پولیس کی جانب مسلسل فائرنگ کرتے رہے جو کہ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا فائر کیے۔

    فائرنگ رکنے پر آگے جاکر دیکھاتو ملزم قیصر مضروبی حالت میں پڑا ہوا تھا جس کے علاج معالجے کے لئے ریسکیو 1122 کو کال کی گئی جو ریسکیو کے آنے سے پہلے ہی ملزم قیصر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

  • سیالکوٹ: یوم عاشورہ   کا مرکزی  جلوس  امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں  جبکہ قدیمی جلوس امام صاحب دربار پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا

    سیالکوٹ: یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں جبکہ قدیمی جلوس امام صاحب دربار پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں جبکہ قدیمی جلوس امام صاحب دربار پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا

    سیالکوٹ یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں جبکہ قدیمی جلوس امام صاحب پہنچ کر اختتام پزیر ھوگیا،جلوس کے راستوں میں عقیدت مندوں نے لنگر کے وسیع انتظامات کیے ہوئے تھے ۔ٹھنڈی اور میٹھے پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔

    انتظامیہ کی طرف ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں،ایلیٹ فورس کے جوان اپنی ڈیوٹی سرانجام دیئے٫جلوسوں کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے۔

    ان کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی او آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بنایا گیا تھا۔

  • سیالکوٹ:یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو گیا ہے

    سیالکوٹ:یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو گیا ہے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض)یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو گیا ہے ،

    ضلع بھر میں 77مجالس منعقد ہونگی جبکہ 87جلوس برآمد ہوں گے، اے کیٹگری میں آٹھ مجالس اور 16 جلوس شامل ہیں،

    جلوس کی سکیورٹی کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کو خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے ۔ جلوس کی سکیورٹی کو تین لئیرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    جلوس میں داخل ہونے والے افراد کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ترجمان
    جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے گے ہیں۔

    جلوس کی نگرانی لائیو سکیورٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے ، ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف سیالکوٹ پولیس نے آج مورخہ 17 جولائی 2024 کو 10 محرم الحرام کے جلوس کے پیش نظر صدر بازار سیالکوٹ کینٹ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بھیڈ پلی سے گھنٹہ گھر چوک تک ٹریفک کے لیے روڈ بند رہے گا

    غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں یا متبادل راستہ اختیار کریں

  • سیالکوٹ:دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

    سیالکوٹ:دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

    ضلع بھر میں دس محرم الحرام کے سلسلہ میں 87 جلوس اور 77 مجالس کا انعقاد ہو گا، شرکاء کی جان و مال کی حفاظت ،سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،

    ڈی پی او محمد حسن اقبال مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ہر قسم کی شر پسندی اور ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو رینجرز کی مدد بھی حاصل ہے۔ ڈی پی او آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے لمہ بہ لمہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

    سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں

    دوسری جانب ریسکیورز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی تمام اہم جلوسوں میں ایمرجنسی میڈیکل کور کیساتھ روٹین کی ایمرجنسی، سروس میں بھی بلا تعطل سروسز فراہم کر رہے ہیں،ضلع بھر میں تمام بڑی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیورز کے ہمراہ ریسکیو سکاوٹس اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور رہے گا،

    آج 10 محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی کور پلان کے مطابق مختلف جلوسوں اور مجالس میں تمام ریسکیو افسران و انچارجز نگرانی کررہے ہیں،ریسکیورز کے ہمراہ ریسکیو سکاؤٹس بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی نگرانی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔جلوس کے دوران زنجیر زنی کرنے والے اعزاداروں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کے لیے ریسکیو موبائل ٹیمیں بھی موجود ہوں گئیں۔

    امام بارگا زہرہ بتول اڈہ پسروریاں، کینٹ، شاہ سیداں، مستری عبداللہ، کوٹلی سید میر، کوٹلی امیر علی، رتیاں سیداں, مظفرپور کے علاوہ تمام تحصیلوں کی اہم امام بارگاہوں میں ریسکیورز تعینات کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ چوک شہیداں میں ایمرجنسی میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں خواتین ریسکیو سکاوٹس بھی تعینات ہوں گے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں.

  • پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی سالمیت کیخلاف جارہی ہے،پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،

    سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف اقتدار کا حصول ہے،ہم نے اقتدار کی نہیں پاکستان کے وجود کی بات کی ہے، پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے والوں کیخلاف کروائی ہونا لازمی ہے ، یہ اکتوبر نومبر کا انتظار کر رہے ہیں اس کے بعد الیکشن پر بھی حملہ کریں گے، توہین عدالت ہمیشہ صرف سیاست دانوں پر لگتی ہے، جو سائل ہی نہیں تھا اس کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا براہ راست پاکستان کے وجود پر حملہ تھا، آئین کے تحفظ کا ہم نے حلف اُٹھایا ہے،آرٹیکل 6 ان لوگوں پر لگتا ہے جو چند منٹ میں 52 بل پاس کریں،آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل6 لگتا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جو میرے مؤقف کی تائید کرتا ہے،

    سیاست،سیاست کھیلنےسےملک کا نقصان ہورہا،سیاستدانوں کو کمزور نہ سمجھاجائے،وزیر دفاع
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ توہین وہاں پر ہوتی ہے جہاں پر کسی کی عزت و آبرو ہو، اگر کسی ادارے نے اپنی عزت و آبرو ہی نہ سنبھالی ہو تو وہاں توہین کیسی، عزت و آبرو کا تحفظ کیا جائے تو توہین ہوتی ہے، اگر ایک ادارے کو یہ حق حاصل ہے تو باقی اداروں کو بھی حق حاصل ہونا چاہئے، پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، عدلیہ نے کیسے کیسے فیصلے کئے ہیں ،میری تنخواہ 2 لاکھ روپے ہے،کوئی سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ نہیں پوچھتا، ایک سپریم کورٹ کا ریٹائرڈجج 4 تنخواہیں لے رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،جاکر جیلوں میں پانچ دس دن گزاریں پتہ چلے وہاں کتنے لوگ اپیلوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں،امریکا نے پی ٹی آئی پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا، امریکا سے درخواست ہے کہ غزہ پر بھی تشویش کا اظہار کرے،آئین میں تمام اداروں کی حدوداوراختیارمتعین ہے، سیاست،سیاست کھیلنےسےملک کا نقصان ہورہاہے،سیاستدانوں کو اتنا کمزور نہ سمجھاجائے،9 مئی کو شہداء کی قربانیوں کی توہین کی گئی، عدلیہ کو سیاسی فیصلے نہیں دینے چاہئے، آئین کے مطابق فیصلے ہونے چاہیے،یہ ایک ایجنڈا ہے جو فالو کیا جا رہا ہے، جب نواز شریف پر ظلم ٹوٹ رہے تھے تو یہ جج صاحب کوئی ہائیکورٹ،کوئی سپریم کورٹ بیٹھے ہوئے تھے، جج مانیٹرنگ جج بن گئے ،کیا اس وقت انصاف پامال نہیں ہو رہا تھا، عوام شہادت دیں گے کہ ہمیں انصاف نہیں ملتا تھا، ضمانتیں ہماری ہوتی تھیں، بینچ ٹوٹ جاتے تھے، کیا اس وقت مداخلت نظر نہیں آتی تھی، اس وقت سجدہ ریز ہوتے تھے،ہم نہیں چاہتے کہ سپریم کورٹ یا کسی اور عدالت کے بارے کوئی بات کریں لیکن یہ ضرور کہیں گے کہ سیاستدانوں کو کمزور نہ سمجھا جائے کہ ہر قسم کی قانون سازی کا حق بھی ان سے لے لیا جائے، آئین آپ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا،

    عمران نےبھی ایک جماعت پر پابندی لگائی اسوقت تو تشویش کااظہارنہیں کیا،جاوید لطیف

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • پی ٹی آئی پر من سلویٰ اُترا ہے،ردعمل آئین و قانون کیمطابق ہو گا، خواجہ آصف

    پی ٹی آئی پر من سلویٰ اُترا ہے،ردعمل آئین و قانون کیمطابق ہو گا، خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کام آئین کی تشریح ہے دوبارہ لکھنا نہیں،آئین کے آرٹیکل 151اور106کو دوبارہ لکھا گیا،آئین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے ،قانون سازی پارلیمنٹ کا استحقاق ہے ،

    سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر من سلویٰ اُترا ہے،نظر ثانی کی اپیل میں جانے یانہ جانے کا فیصلہ پیر کوکریں گے، حکومت اپنے اتحادیوں سے مشاورت کرے گی ،نظر ثانی کی اپیل میں جانے یانہ جانے کا پارلیمنٹ میں فیصلہ کریں گے ،عدالتی فیصلے سے بڑا پنڈوراباکس کھل گیا ہے،سُنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بیان حلفی واپس نہیں ہوسکتے، فوری طور پر الیکشن میں جانے کا کوئی سلسلہ نظر نہیں آرہا

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ ایک شخص کی دہلیز تک پہنچایا جو سائل ہی نہیں تھا، مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلہ کی ہوم ڈیلیوری کی گئی، آئین میں اداروں کی ذمے داریاں طے ہیں، دو ملین سے زیادہ سائل ہیں جو عدلیہ کے سامنے ہیں جنہیں انصاف نہیں مل رہا، آئین کی سر بلندی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے،لوگ پھانسی لگ گئے اور انصاف نہیں ملا، عدلیہ کو 134 واں نمبر بین الاقوامی سطح پر ملا ہے، اعلیٰ ترین عدلیہ کے بارے میں غیرضروری بیانات سے گریز کرتا ہوں،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ قومی مستبقل کے لیے یہ اچھی بات نہیں، کل ہم کس ادارے سے کہیں گے کہ آپ نے غیر آئینی کام کیا ہے، الیکشن کمیشن بھی آئینی ادارہ ہے، پارلیمنٹ بھی آئینی ادارہ ہے، ہمارے اس وقت بھی 209 ممبرز ہیں،آئین کی بہت سی شقوں کی وائلیشن ہوئی ہے، بہتر فیصلے وہ ہوتے ہیں جو عام فہم ہوں اور لب کشائی نہ کی جائے، اس وقت ہزاروں ارب کا بوجھ پینشن کی صورت میں ہمارے خزانے پر ہے، دو دو، تین تین نسلوں سے لوگ انصاف کے منتظر ہیں، فیصلے پر آگے کیا ردعمل دینا ہے اس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا، آئین اور قانون پامال ہوگا تو سب اپنی حدود پار کر جائیں گے،

    دوسری جانب ن لیگی رہنما، رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اعتراضات کے باوجود مخصوص نشستوں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں،حکومت کو مخصوص نشستوں کے فیصلے سے کوئی خطرہ نہیں، گالم گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، اس وقت پارلیمنٹ دیکھ رہی ہے کہ ہم نے اپنا کام کرنا ہے یا نہیں، سوشل میڈیا کا منفی زہر معاشرے میں پھیل رہا ہے، فیصلے پر عدالت میں جانے سے متعلق کابینہ میں مشاورت ہوگی، آئین کو تبدیل کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • سیالکوٹ:پولیس محرام الحرام کی ڈیوٹی میں مصروف،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

    سیالکوٹ:پولیس محرام الحرام کی ڈیوٹی میں مصروف،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )پولیس محرام الحرام کی ڈیوٹی میں مصروف،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

    سیالکوٹ موٹر سائیکل چور گینگ متحرک پولیس بے بس تھانہ اگوکی کی حدود میں مسلسل موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں

    سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر واقع امتیاز مال پر موٹر سائیکل چوری کا گھر بن گیا، امتیاز مال میں آئے روز موٹرسائیکلزچوری ہو رہی ہیں ان کی روک تھام کے لیے تھانہ اگو کی پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

    سی ٹی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کر لی شہریوں کا کہنا ہےفوٹیج میں چور صاف دیکھائی دے رہے ہیں اس کے باوجود ابھی تک پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے.

  • تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) پسرور کی 2024/25 کی باڈی تشکیل دے دی گئی

    تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) پسرور کی 2024/25 کی باڈی تشکیل دے دی گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) پسرور کی 2024/25 کی باڈی تشکیل دے دی گئی

    چیئرمین شاہد جنجوعہ ، صدر سید حسنین گیلانی ، سینئیر وائس چیئرمین اویس راجپوت ، جنرل سیکرٹری سجاد علی جبکہ سرپرست اعلیٰ چوہری وسیم ارشد ارگنائزر ، ڈاکٹر اشفاق رحمانی ، رہنما پریس کلب باؤ اسلام گورسی ، رہنما پریس کلب چوہدری مسکین ، انچارج انتظامی امور چوہدری عبدالجبار ، چیئرمین شاہد محمود جنجوعہ ، صدر سید حسنین گیلانی ، جنرل سیکرٹری سجاد علی ،

    اورسینیئر وائس چیئرمین اویس راجپوت ، وائس چیئرمین عصمت اللہ بٹ ، وائس چیئرمین محمد اشرف ، وائس چیئرمین محمد اظہر پسروری ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صائمہ رانا ، فنانس سیکرٹری عثمان کرامت ، پریس سیکرٹری عبدالوحید ، جوائنٹ سیکرٹری باؤ عمران ، رابطہ سیکرٹری ادریس سندھو ، آفس سیکرٹری سمن چوہدری ، سوشل میڈیا سیکرٹری قمر حسن ، کوآرڈینیٹر سیٹھ کاشف ہونگے،

    سیاسی سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، تمام عہدیداران نے مل کر پسرور کے مسائل کو اجاگر کرنے کا عزم کیا،

  • سیالکوٹ:پلاسٹک کا بڑھتا ہوا استعمال ماحول کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے ،محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ:پلاسٹک کا بڑھتا ہوا استعمال ماحول کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے ،محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماحول کوپلاسٹک اور پولیتھین بیگز ختم کرنے کیلئے سول سوسائٹیز بالخصوص خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، گراسری کیلئے کپڑے ، پیپر اور رافیہ بیگز سمیت متبادل تھیلوں کا استعمال کرنا ہوگا،

    پلاسٹک کا بڑھتا ہوا استعمال ماحول کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے اور سالانہ 4.81 ملین ٹن پلاسٹک جنریٹ ہو رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے جہاں پلاسٹک انسانی، جنگلی اور آبی حیات کو شدید متاثر کر رہا ہے وہیں پر سیوریج کے نظام کو متاثر کرکے اربن فلڈنگ کا باعث بنتا ہے۔یہ بات انہوں نے آج وویمن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ‘نو ٹو پلاسٹک ‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، صدر وویمن چمبر آف کامرس مریم نعمان بٹ، ایس وی پی گلزیب وقاص اعوان ، وہاب جہانگیر ایس وی پی، عامر مجید کپور وی پی، چیئرمین ماحولیاتی کمیٹی چمبر آف کامرس جہانگیر چودھری کے علاؤہ ممبران وویمن آف چمبر اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پاپولیشن ویلفیئر کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی واک میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کے درمیان توازن بگڑنے سے معاشی اور اقتصادی مسائل پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کا سائز وسائل کے مطابق ہونا خاندان کی خوشحال خاندان کی ضمانت ہے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی بھی صدارت کی اور مچھروں کے سدباب کیلئے ضلع بھر میں ہاٹ سپاٹ کی اینڈرائڈ بیس سرویلنس کو فول پروف ہونا چاہیے بالخصوص موسم برسات کے آغاز میں مچھروں کو افزائش کا موقع مل سکتا ہے۔ اس کیلئے لازم ہے کہ کسی جگہ پر مستقل پانی جمع نہ ہو۔