Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں خدمت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں،منشاءبٹ

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں خدمت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں،منشاءبٹ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں خدمت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں،

    ‘کلینک آن ویل ‘ کی بدولت عوام الناس کو صحت کی سہولت ان کے گھروں کی دہلیز پر دستیاب ہوگئی ہے، جہاں پر شہریوں کے مفت طبی معائنہ کیلئے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اور پیرامیڈیکس سٹاف موجود ہیں وہیں پر ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ جن شہریوں کو مفت علاج معالجے کی ضرورت ہے کو متعلقہ ہسپتالوں میں علاج کیلئے ریفر کیا جاتا ہے,صرف ساڑھے تین ماہ میں ‘کلینک آن ویل’ سے ہزاروں شہریوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں ہیں۔

    یہ بات انہوں نے آج اپنے حلقہ انتخاب یونین کونسل کوٹلی بہرام میں ‘کلینک آن ویل ‘ کے تحت لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے معائنہ کے دوران بتائی۔ سٹی صدر پی ایم ایل این رفیق مغل، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری، چودھری سیف اللہ، چیئرمین زاہد حسین خالدی، شیخ ناصر ، عدنان اکبر اور نصر پہلوان بھی موجود تھے۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری نے محمد منشاء اللہ بٹ کو ‘کلینک آن ویل ‘ کے تحت لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

    قبل ازیں محمد منشاء اللہ بٹ نے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اور میڈیکل چیک اپ کیلئے آنے والے شہریوں سے میڈیکل کیمپ میں ملنے والی طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کلینک آن ویل’ میں ڈیوٹی کی بدولت ان کو دکھی انسانیت کی خدمت کا موقع ملا ہے جسے یقیناَََ وہ جانفشانی اور ایمانداری سے انجام دیں گے.

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپوٹر مدثر رتو ) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مون سون اور ممکنہ سیلاب اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات سمیت ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سیلابی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کرنے کے لیے تمام سیکٹرز پر سیلابی صورتحال سے نمبردآزما ہونے آلات و کشتیاں پہنچا دی گئیں ہیں اور اس مناسبت سے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہےاس کے علاوہ شہری آبادی میں بھی ہنگامی صورتحال کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    مزید براں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام اہم مجالس و جلوسوں میں ریسکیو 1122 کی موبائل ٹیمیں اور ایمرجنسی وہیکلز میڈیکل کوریج مہیا کریں گیں اور جلسوں کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہے گیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ممکنہ سیلاب اور مون سون سیزن کے حوالے سے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ تمام ضلعی ادارے ہر ممکنہ تیاری کو یقینی بنائیں، مہکمہ انہار کسی بھی قسم کی فلڈ وارننگ کی بروقت اطلاع دیں۔ نالوں کی بھل صفائی بھی مکمل کر لی جائے۔

    محرام الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ریسکیو 1122بھی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

  • سیالکوٹ: پولیس نے مشہور زمانہ منشیات فروش کو 5600 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

    سیالکوٹ: پولیس نے مشہور زمانہ منشیات فروش کو 5600 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے مشہور زمانہ منشیات فروش کو 5600 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا

    سیالکوٹ پولیس نے مشہور زمانہ منشیات فروش علی حمزہ عرف امیر حمزہ ولد خالد محمود قوم قریشی سکنہ سرانوالی سے 5600 گرام چرس برآمد کرلی

    ایس ایچ او تھانہ ستراہ اویس ریاض بسرانے مقدمہ نمبر 787/24 زیر دفعہ 9(1)3ڈی درج کر لیاہے اور ایس ایچ او اویس ریاض بسرا کا کہنا تھا منشیات فروش جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے کسی کو معافی نہیں ہو گی

  • سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس MNA  چوہدری ارمغان سبحانی کی زیر صدارت منعقد ہوا

    سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس MNA چوہدری ارمغان سبحانی کی زیر صدارت منعقد ہوا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کی زیر صدارت منعقد ہوا
    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، ایم این ایز سیدہ نوشین افتخار، علی زاہد، ایم پی ایز محمد منشا اللہ بٹ، چوہدری طارق سبحانی، فیصل اکرام چوہدری، چوہدری خرم ورک، رانا فیاض احمد، میڈم شکیلہ جاوید آرتھر، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، ضلعی افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں محکمہ انہار مرالہ ڈویژن کے افسران نے مون سون میں ممکنہ سیلاب کی صورت میں شہریوں کے جان و مال کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقوں میں بارشوں کی صورت میں دریائے چناب، دریائے جموں توی اور دریائے مناور توی سے پانی سب سے پہلے ضلع سیالکوٹ کی حدود میں واقع ہیڈ مرالہ پہنچتا ہے، مرالہ ہیڈ ورکس سے گیارہ لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کی گنجائش ہے، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے پانچ مانیٹرنگ کیمپس قائم کر دئے ہیں پانی کی آمد و اخراج کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے نیز دریا کیساتھ تمام حفاظتی پشتے قابل اطمینان حالت میں ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ 2023میں محکمہ انہار نے ماڈل سٹڈی کے بعد شہباز پور کے قریب نئے سٹرکچر بنانے کا منصوبہ منظوری کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ہر رکن اسمبلی کے علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 295ملین روپے کے فنڈز فراہم کرے گی، ارکان اسمبلی ترجیحی لسٹ فراہم کریں گے۔

    ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے متفقہ طور پر رکن قومی اسمبلی سید ہ نوشین افتخار کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کیمپس کے جلد قیام کے لئے اقدامات کی تجویز کی حمایت کی، رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے ڈالووالی میں گرلز کالج کے قیام کی تجویز دی۔ قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد آصف نے بریفنگ دی۔

  • سیالکوٹ:ڈی پی او  محمد حسن اقبال کی محرم الحرام کے سلسلے میں تاجر عہدیداروں سے میٹنگ

    سیالکوٹ:ڈی پی او محمد حسن اقبال کی محرم الحرام کے سلسلے میں تاجر عہدیداروں سے میٹنگ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی محرم الحرام کے سلسلے میں تاجر عہدیداروں سے میٹنگ ،
    مرکزی انجمن تاجران سیالکوٹ کے جزل سیکرٹری شیخ جاوید حیدر، سٹی صدر صرافہ ایسوسی ایشن عظیم اکرم پلا سنیارا،

    انجمن تاجراں سمبڑیال کے سرپرست اعلی حاجی شیخ حبیب اللہ، صدر شیخ طاہر دانش و دیگر موجود محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے سمیت سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کا اظہار عزم

  • پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کا وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کا وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر ہارون احمد ملک نے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور سیالکوٹ میں فٹ بال کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے سیالکوٹ چیمبر آمد پر مہمانو ں کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر نے کہا کہ سیالکوٹ پاکستان کا وہ واحد برآمدی شہر ہے جہاں تیار ہونے والی 99 فیصد مصنوعات برآمد کر دی جاتی ہیں ، یہ مصنوعات بین الاقوامی منڈی میں اہم مقام رکھتی ہیں اور ان کی بے حد مانگ بھی ہے،

    ان مصنوعات میں کھیلوں کا سامان، آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات، گلوز ، آلات موسیقی،مارشل آرٹ یونیفارم، کٹلری اور ملٹری یونیفارم ، شوز ، سپورٹس بیگز اور بیجز قابل ذکر ہیں جن کی برآمد سے سالانہ تقریباً 2.5 بلین امریکی ڈالر سے زائد کا قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے جو کہ ملکی معیشت کو استحکام بخشنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

    صدر سیالکوٹ چیمبر نے مزید کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ سیالکوٹ کے تیار کردہ فٹبال، ہاکی، کرکٹ بیٹ ، باکسنگ گلوز اور سپورٹس ویئرز اولمپکس، ورلڈ کپ، ایشین گیمز اور دوسرے عالمی مقابلوں میں استعمال کئے جاتے ہیں، دنیا بھر کے نامور کھلاڑی سیالکوٹ کے تیار کردہ سپورٹس گیئرز استعمال کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کو عالمی معیار کے فٹ بالز کی تیاری میں بھی نمایاں مقام حاصل ہے ،ٹینگو 1978 ،فیور نووا2002 ، برازوکا 2014،فیفا ورلڈکپ 2018 ٹیلسٹار Fiver اور الریحلہ فیفا ورلڈ کپ 2022 اور کا آفیشل میچ بال بھی سیالکوٹ کا تیار کردہ ہے ، جو سیالکوٹ اور بالخصوص پاکستان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

    عبدالغفور ملک نے کہا کہ صدر پی ایف ایف ہارون ملک کی زیر نگرانی پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو خاصا فروغ حاصل ہو رہا ہے، جس کی بڑی مثال پاکستان میں فٹبال لیگ کا انعقاد ہے،فٹبال قومی ٹیم پہلی دفعہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ میں عمدہ کار کردگی اور پاکستان میں کوالیفائرز میچز کا انعقاد فیڈریشن کی بہتر کار کردگی کا مظہر ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی فٹبال ٹیم مزید کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

    صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن ہارون ملک نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر میں آنا میرے لیے اعزاز ہے کیونکہ سیالکوٹ پاکستان کا ایکسپورٹ ہب ہے ، سیالکوٹ کا تیار کردہ فٹبال دنیا میں نمبر 1 پر ہے ۔ صدر پی ایف ایف نے کہا کہ پاکستان فٹ بال ٹیم ویسے تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتی مگر سیالکوٹ کا تیار کردہ فٹبال ہر ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے جس کا سہرا سیالکوٹ کو جاتا ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ایف ایف اور سیالکوٹ چیمبر کی مشترکہ کاوشوں سے سیالکوٹ میں بین الاقوامی معیا ر کے تیارکردہ فٹ بال کی طرح پاکستان کی فٹ بال کی ٹیم بھی تیار کی جائے گی جو فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

    صدر پی ایف ایف نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ نیشنل فٹبال کپ میں بین الاقوامی آفیشل کو دعوت دی گئی، پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے دنیا کے مشہور فٹبال کلبز کے ساتھ کنٹریکٹ ہوئے، اگلے ماہ اسلام آباد میں خواتین فٹبالرز کے لیے نیشنل ویمن چیمپئن لیگ منعقد کی جارہی ہے ۔

    اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں پی ایف ایف ، سیالکوٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر سیالکوٹ میں ریجنل اور صوبائی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے کوشاں ہیں، جس کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں فٹبال اکیڈمی بنانے کی بھی تیاری کی جارہی ہے جس سے سیالکوٹ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور سیالکوٹ میں فٹبال کو مزید فروغ ملے گا۔

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس میں سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر وہب جہانگیر ، نائب صدر عامر مجید شیخ، چئیرمین ائیر سیال فضل جیلانی، صدر ڈسٹرکٹ فٹبال شامل ہیں .

  • سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

    سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد کو جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔

    تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ ڈوگراں کلاں میں دو افراد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فرقہ واریت کو فروغ دینے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں افراد عدنان اکبر اور عمر شہزاد کے نظر بندی کے احکامات جاری کروا کر ڈسٹرکٹ جیل بند کروایا گیا ہے ۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں سوشل میڈیا پر شر انگیز عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ، فرقہ واریت، اشتعال انگیزی پھیلانے والے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    سوشل میڈیا صارفین کسی بھی پلیٹ فارم پر مسلکی /مذہبی بحث سے گریز کریں کسی بھی وائلیشن کی صورت میں پولیس/ایف آئی اے کو بر وقت مطلع کریں۔

  • سیالکوٹ:مرکزی مسلم لیگ کا بجلی ،گیس، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور ٹیکس گردی پر احتجاج

    سیالکوٹ:مرکزی مسلم لیگ کا بجلی ،گیس، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور ٹیکس گردی پر احتجاج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپوٹر مدثر رتو )مرکزی مسلم لیگ کا بجلی ،گیس، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکس گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    سیالکوٹ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی ، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس مظاہرہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

    صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ میاں محمد احسان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئے روز نئے ٹیکسز اور بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی 5 روپے فی یونٹ حکومت نے بجلی مہنگی کردی ہے جو کہ عوام پر سراسر ظلم ہے ۔

    انہوں نے کہا کے الیکشن سے پہلے 300 یونٹ کا وعدہ کرنے والے آج 200 یونٹ پر قوم کاخون چوس رہے ہیں۔جب بھی اس ملک عوام کے حقوق کی بات ہوگی مرکزی مسلم لیگ اپنی عوام کے لیے سڑکوں پر موجود ہوگی۔پورا ملک اس وقت مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔پورے ملک میں مایوسی کیفیت ہے۔

    ہماری سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر تیار کیا گیا ۔ہم اپنی عوام کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہمیں آئی ایم ایف کی غلامی سے نکل کر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کی طرف لیکر آنا ہوگا۔

  • ڈپٹی کمشنرز سیالکوٹ اور گجرات کا مرالہ ہیڈ ورکس کا دورہ

    ڈپٹی کمشنرز سیالکوٹ اور گجرات کا مرالہ ہیڈ ورکس کا دورہ

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنرز سیالکوٹ اور گجرات کا مرالہ ہیڈ ورکس کا دورہ، دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین اور ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کو محکمہ ایری گیشن کے مقامی حکام فلڈ پروٹیکشن پلان کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مرالہ ہیڈ ورکس کے اپ اسٹریم ایک کلومیٹر اوپر دریائے چناب میں جموں توی اور مناور توی شامل ہو جاتے ہیں۔

    دریائے چناب مقبوضہ جموں کشمیر کے اکھنور کے مقام سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوتا ہے ، مرالہ ہیڈ ورکس ، سالال ڈیم سے 53 کلومیٹر دوری پر واقع ہے ۔ مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کے بہاؤ کی گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے اور پانی کا سب سے بڑا ریلا 6 ستمبر 2014 کو گذرا جو 8 لاکھ 61 ہزار 463 کیوسک کا تھا۔

    مرالہ ہیڈ ورکس سے ہیڈ خانکی کا فاصلہ 56 کلومیٹر ہے۔ دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مرالہ ہیڈ ورکس پر فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا جس کا نمبر 0523502102 ہے۔ مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کے بہاؤ اور حفاظتی پشتوں اور گائیڈ بندھوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ مرالہ ہیڈ ورکس میں 4 لاکھ کیوسک پانی کی آمد سے علاقہ چپراڑ کے دیہات چھبیاں دلالاں، پتوال، بیلی، صالح پور اور کلیال متاثر ہوتے ہیں جبکہ 6 لاکھ کیوسک تک سیلابی پانی سے علاقہ بجوات کے خانوں باؤ ، گنگیال، پاپن، گنگوال، صدر پور، سروچ، ڈیرہ راں، بہادر پورہ،رنگ، چنی گوندل متاثر ہوتے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کی زیر نگرانی چپراڑ میں ممکنہ سیلاب میں آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے آزمائشی مشق کی جاچکی ہے۔

    سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کے مکینوں کو سیلاب کی آمد کی اطلاع دینے کیلئے مناسب ٹائم قبل الرٹ جاری کردیا جائے گا، جبکہ دریا کے بند کے اندر مال مویشیوں کو بندھ سے باہر منتقل کرنے کیلئے علاقہ کے لوگوں کو تاکید کی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مرالہ ہیڈ ورکس کا بھی معائنہ کیا اور بریچنگ سیکشن کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے سی گجرات بلال زبیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • سیالکوٹ:پرائس مجسٹریٹس اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ:پرائس مجسٹریٹس اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پرائس مجسٹریٹس اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، محمد ذوالقرنین

    وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پرائس مجسٹریٹس باالخصوص مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت کی سختی سے مانیٹرنگ کریں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر بنانے، شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر یکساں توجہ مرکوز رکھی جائے،

    یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سرکاری محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، اے سی سیالکوٹ انعم بابر، مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کشمیر روڈ سمیت اہم شاہراہوں کی بیوٹیفکیشن پر بھرپور توجہ دی جائے اور اس مقصد کیلئے سرکاری اداروں کے ساتھ دکانداروں کی شمولیت کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے،تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، میونسپل کارپوریشن یقینی بنائے کہ کسی علاقہ میں مین ہول کھلے نہ ہوں، سڑیٹ لائٹس مکمل فنکشنل ہونی چاہیں اور انہیں سولر پر منتقل کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات کئے جائیں۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ایس او پیز کے مطابق آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے مہم کو مزید موثر بنایا جائے، ماحولیات ڈیپارٹمنٹ شاپر بیگ کے استعمال کی روک تھام کیلئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائے اور شاپر کی سپلائی اور استعمال کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات بارے آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلائے، شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس فعال رہ کر ذمہ داریاں سرانجام دے، اوور لوڈنگ کرنے والوں کو بلا تفریق سزا و جرمانے کئے جائیں۔