Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:منشیات کا عالمی دن، منشیات کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ:منشیات کا عالمی دن، منشیات کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)منشیات کا عالمی دن، منشیات کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

    ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی انسداد منشیات کے عالمی دن 26 جون کے موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ کی زیر نگرانی انٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مل کر منشیات کی خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا جس کا مقصد عوام الناس میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور اس کے نقصانات سے آگاہی دینا تھا۔

    اس آگاہی واک کا آغاز سمبڑیال موڑ سیالکوٹ سے کیا گیا جس میں سیکٹر انچارج ٹریفک محمد طارق گجر، انچارج ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ ڈاکٹر سید شفقت رسول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس سیالکوٹ محمود اور اینٹی نارکوٹکس کے عملہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے مختلف شعبہ ہاۓ سے تعلق رکھنے والےلوگوں نے شرکت کی

    اس موقع پر لوگوں کا بتایا گیا کہ نشہ سے انکار زندگی سے پیار ہے۔ایک صحت مند معاشرہ ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو انسان زہنی اور جسمانی طور پر مفلوج کر کے موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے لہزا اس سے اجتناب کریں اپنی فیملی سے پیار کریں

  • انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

    انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک عمران سے)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ(744 واں)اجلاس زیر صدارت صدر میاں سعید احمد صراف بمقام زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ہوا جسکی سعادت محمد شاہ نواز مغل نے حاصل کی۔ نعت رسول ِ مقبول ﷺ کی سعادت انوار احمد سیال نے حاصل کی۔

    جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے گزشتہ ماہانہ جلاس ماہ اپریل کی کاروائی پیش کی، جسکی متفقہ طور پر توثیق کر دی گئی۔ فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں آمدن و اخراجات ماہ اپریل کا گوشوارہ پیش کیا، بعد بحث جسکی منظوری دے دی گئی۔

    سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ ماہانہ اجلاس کی شائع شدہ خبریں پڑھ کر سنائیں، ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں ممبران نے ورلڈ بنک کے تعاون سے ڈسکہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا، اور انتظامیہ کے مطالبہ کیا کے ان کاموں کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔

    اجلاس میں صدر نے تمام ممبران سے ادارے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ ریزنگ کرنے کا کہا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔آخر میں قاری محمد احسن رضا کی دعائے خیر کے بعد اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

  • ڈسکہ:ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکو گن پوائنٹ پرشہری سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار

    ڈسکہ:ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکو گن پوائنٹ پرشہری سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران سے) سرکل ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ جامکے روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو گن پوائنٹ پر بلال نامی شخص سے 35 لاکھ چھین کر فرارہوگئے

    واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے بلال اور ایک راہگیر کو شدید زخمی کر دیا،دو نامعلوم ڈاکو بلا نمبری موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے ۔بلال نامی شہری اپنی موبائل شاپ بند کر کے گھر جارہا تھا۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا یاد رہے کہ سرکل ڈسکہ آجکل ڈاکوؤں کے نرغے میں آۓ روز رہزانی اور ڈکیتی کے وراداتیں عروج پر ہیں

    دوسری طرف ریسکیو1122 نے زخمیوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا ہے.

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ،یونیورسٹی کے زیر تعمیر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ،یونیورسٹی کے زیر تعمیر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ، یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے زیر تعمیر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مقامی حکام نے منصوبے پر کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر نے سمبڑیال کے بنیادی مراکز صحت کوٹلی کھوکھروں اور کوٹ دینہ کا بھی اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں سٹاف کی حاضری چیک کی اور علاج کہ غرض سے آنے والے مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یوز میں فارمیسی میں رکھی ادویات اور ریکارڈ کو چیک کیا اور روسٹر کے مطابق بچوںکو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسی نیشن ٹیموں کی لوکیشن چیک کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے موضع جھٹیکی کو بھی دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کے ہمراہ تندوروں پر فروخت ہونے والی روٹی کی قیمت اور وزن کی پڑتال کی۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی جانب سے ڈی سی آفس کے سٹاف کے اعزاز میں عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کی

  • سیالکوٹ: مدین سوات  میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک والے سلیمان کی والدہ کابیان بھی آگیا

    سیالکوٹ: مدین سوات میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک والے سلیمان کی والدہ کابیان بھی آگیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) توہینِ مذہب کرنے پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مدین(سوات) میں جانبحق ہونے والے سلیمان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اس کی والدہ کا کہنا ہے کے میں نے اپنے بیٹے کو ڈیڑھ سال قبل عاق کر دیا تھا

    سلیمان بیرون ملک محنت مزدوری کرتا تھا، – 2022 کو سلیمان جب بیرون ملک سے واپس آیا تو والدہ اور دیگر گھر والوں سے لڑنا، جھگڑنا اس کا معمول تھا، –

    2022 میں والدہ اور بھائی کو جان سے مارنے کی کوشش پر والدہ کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا –

    ڈیڑھ سال قبل ہم نے نا فرمانی اور غلط عادات کی وجہ سے بیٹے کو اخبار میں اشتہار دے کر عاق کر دیا تھا، سلیمان کی والدہ کا کہنا ہے نا فرمان بیٹے کے کسی بھی عمل کے ذمہ دار نہیں ہیں،

  • سیالکوٹ :تھانہ صدر کے علاقہ  میں سیکیورٹی گارڈ  نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

    سیالکوٹ :تھانہ صدر کے علاقہ میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں سیکیورٹی گارڈنے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

    سیالکوٹ تھا نہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں دوہرے قتلِ کی واردات ہوئی ہے ،مجتبی نے اپنی بیوی 45 سالہ بشیراں بی بی اور بیٹی 24 سالہ راحیلہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ملزم ضلع رحیم یار خان کا رہنے والا ہے

    ملزم سیالکوٹ میں گلوز بنانے والی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا ، تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،

  • پنجاب کے رواں مالی سال بجٹ میں سیالکوٹ کے  19 نئے ترقیاتی منصوبے شامل

    پنجاب کے رواں مالی سال بجٹ میں سیالکوٹ کے 19 نئے ترقیاتی منصوبے شامل

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ضلع سیالکوٹ میں 19 نئے ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے ہیں ان منصوبوں پر شاہراہوں کے 16 پراجیکٹس ، سپورٹس کے 7 منصوبے بھی شامل ہیں ، جنرل بس اسٹینڈ اور سرکاری دفاتر کی منتقلی کے منصوبے بھی سالانہ اے ڈی پی کا حصہ ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد آصف نے بریفنگ دی ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ روڈ سیکٹر کے اہم پراجیکٹس میں 1947 ملین روپے لاگت سے اولڈ ائیر پورٹ روڈ ، 1 ایک ارب روپے لاگت سے بڈیانہ چونڈہ ظفر وال روڈ، 724 ملین روپے لاگت سے چونڈہ سبز پیر روڈ، 749 ملین روپے لاگت سے کلاسوالا تا قلعہ کالر والا روڈ، 692 ملین روپے لاگت سے بڈیانہ معراج کے روڈ، 619 ملین روپے لاگت سے وزیر آباد ڈسکہ روڈ کے علاؤہ گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ، گوجرانولہ پسرور روڈ، کنگرہ سیالکوٹ روڈ، نارووال مریدکے روڈ تا سیالکوٹ روڈ، خواجہ صفدر روڈ، سمبڑیال ماجرہ روڈ، موترہ بڈیانہ روڈ، ڈیفنس روڈ، ڈسکہ بائپاس روڈ، کنگرہ سیالکوٹ روڈ، ایسٹرن بائپاس کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس شامل ہیں ان منصوبوں پر 7445 ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ ترقیاتی پروگرام میں چاروں تحصیلوں میں سات سپورٹس پراجیکٹس پر 1055 ملین روپے خرچ ہوں گے یہ پراجیکٹس سیالکوٹ سٹی، ڈسکہ، چونڈہ، سٹی پسرور ، کوٹلی سید امیر، سرانوالی، سمبڑیال میں بنائے جائیں گے ۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جنرل بس اسٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کے منصوبے پر ابتدائی طور پر 200 ملین روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے ، سرکاری دفاتر کی ایمن آباد روڈ پر منتقلی کی فزیبلٹی رپورٹ کے لیے فنڈز بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں ۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کھیوہ باجوہ میں ڈرین سکیم بھی نئے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے ۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ بلا تاخیر پراجیکٹس کے پی سی ون تیار کرکے منظوری کے لیے مجاز فورم کو بھجوائیں

  • سیالکوٹ:حکومت پنجاب کی ہدایات  پرضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ:حکومت پنجاب کی ہدایات پرضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں ماہ ابتک 1246ناجائز منافع خوروں پر 62لاکھ93500روپے جرمانہ عائد، 14ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے،

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں میں یکم جون سے 21جون تک پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 21906انسپکشنز کیں اس دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی گئی جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں 84دکانوں، کاروباری مراکز کو سیل بھی کیا گیا،

    پرائس مجسٹریٹس نے دوران کارروائی 147 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے انکے خلاف پولیس نے قانون کے مطابق فوجداری کارروائی کی ہے۔

  • سیالکوٹ:سابق بنکار اعجاز رتو کا جوان سال بیٹا گزشتہ روز مالک حقیقی سے جا ملا

    سیالکوٹ:سابق بنکار اعجاز رتو کا جوان سال بیٹا گزشتہ روز مالک حقیقی سے جا ملا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو ) شہر اقبال کے ممتاز سابق بنکار اعجاز رتو کا جوان سال بیٹا گزشتہ روز مالک حقیقی سے جا ملا۔

    جس کی تعزیت و فاتحہ خوانی کے لئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چوہدری فیصل اکرام (ایم پی اے) کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر مرحوم ڈاکٹر رستم کے والد سے ملاقات کی دعائے مغفرت کی اور موقع پر تمام سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھی

    مرحوم کے والد محترم سابق بنکار اعجاز رتو کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا تو میرے وطن کاعظیم کا سپوت تھا جس نے سعودی عرب میں دوسروں کی مدد کرنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے میں اپنی صلاحیتوں کی بنا پر ایک نمایاں مقام حاصل کیا تھا ۔

    اللہ تبارک وتعالی پر اس کے کامل ایمان اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی عقیدت کو الفاظ میں بیان کرنا میرے بس میں نہیں ، اعجاز رتو کا کہا کہ ہر کسی نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن امر اسی نے ہونا ہے جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا ہے

    میرا بیٹا صوم و صلوٰۃ کا پابند بھی تھا اور انتہائی خوبصورت آواز میں ازان دیا کرتا تھا اسے خانہ کعبہ میں ازان دینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔

    وفد کے شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی و لواحقین کے صبر کے لئیے دعا کی اور ان کی ملک و قوم کے لئے ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

  • سیالکوٹ:خانیوال میں نرس,ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کے ہسپتالوں میں احتجاج

    سیالکوٹ:خانیوال میں نرس,ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کے ہسپتالوں میں احتجاج

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ )خانیوال میں نرس,ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج

    تفصیل کے مطابق خانیوال میں نرس اقصی اور ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی طرح سیالکوٹ میں بھی احتجاج جاری ہے

    احتجاج کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ زیادتی بند کی جائے۔ نرس اقصی کو رہا کیا جائے اور سی ای او ہیلتھ خانیوال کو فی الفور معطل کیا جائے۔

    مزید ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اس واقعے کی غیر جانبدار انکوائری عمل میں لائیں تا کہ ان واقعات میں ملوث انسان دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی عہدیداروں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے