Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ: عید کے دوران 479 مختلف ایمرجنسیز,ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے قیمتی جانوں کو بچایا۔ انجینئر نوید اقبال

    سیالکوٹ باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض)عید کے دوران 479 مختلف ایمرجنسیز,ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے قیمتی جانوں کو بچایا۔ انجینئر نوید اقبال

    ترجمان ریسکیو1122سیالکوٹ کے مطابق سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی میں عید تعطیلات کے دوران ہائی الرٹ رہا۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو عید تعطیلات کے دوران 3672کالز موصول ہوئیں جن میں سے 479ایمرجنسی کالز تھیں جن پر ریسکیو نے ریسپانس کیا۔

    ایمرجنسی کالز میں 153سڑک کے حادثات،13کرائم کے واقعات، 32فائر کے واقعات، 202میڈیکل ایمرجینسیز، 4 بلندی سے گرنے کہ واقعات, 1ڈوبنے کا واقعہ اور74ریسکیو آپریشن جیسے جانور وں کو ریسکیو کرنا شامل ہیں۔

    ریسکیو 1122نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے165زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 223متاثرین کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کہ بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔جبکہ29لوگوں کی میڈیکل وجوہات کی بناء پر موقع پر یا ہسپتال منتقلی کے دوران وفات پا گئے جبکہ 1شخص ڈوب کر اور1 سڑک کے حادثہ میں جاں بحق ہوا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال نے مزید بتایا کہ عید تعطیلات کے دوران ریسکیورز نہروں پر مختلف تفریحی مقامات پر اور ہیڈ مرالہ میں بھی ڈیو ٹی سر انجام دیتے رہے ہیں تا کہ ڈوبنے کے واقعات سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ریسکیو 1122نے عید رات، عید الضحی کے اجتماعات میں بھی ڈیوٹی سر انجام دی تا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

    عید تعطیلات کے دوران ریسکیو محافظین بھی ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی سر براہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہے۔

  • سیالکوٹ: موٹرسائیکلوں  میں بُرْقَعے اور چادر  پھنس جانے سے 3خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی

    سیالکوٹ: موٹرسائیکلوں میں بُرْقَعے اور چادر پھنس جانے سے 3خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)موٹرسائیکلوں میں بُرْقَع اور چادر یں پھنس جانے سے 3خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی

    سیالکوٹ میں موٹرسائیکل میں چادر پھنس کر حادثہ کے تین مختلف واقعات رونماہوئے ہیں جن میں سرحدی علاقے چہورکے سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 45 سالہ ناہید نامی خاتون کا برقع موٹرسائیکل کے ٹائر میں پھنس جانے سے خاتون سمیت سوار بھی گر گیا واقعہ میں خاتون زخمی ہوئی

    نواحی گاؤں تلونڈی عنائت خان کے قریب یاسر نامی شخص اپنی بیوی 35 سالہ آمنہ اور 10 سالہ علی 6 سالہ ابراہیم کے ساتھ موٹرسائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ آمنہ بی بی کی چادر موٹرسائیکل کے ٹائر میں پھنس گئی جس سے آمنہ بی بی اور دونوں بچے زخمی ہو گئے

    ڈسکہ روڈ پر ساداں والی سٹاپ کے قریب 33 سالہ صائمہ بی بی کا برقع ٹائر میں پھنس گیا حادثہ میں خاتون اور 60 سالہ افضل گر کر زخمی ہو گئے
    جن کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے.

  • ڈسکہ: وڈالہ سندہواں میں نجی کلینک پر ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

    ڈسکہ: وڈالہ سندہواں میں نجی کلینک پر ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)وڈالہ سندہواں میں نجی کلینک پر ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

    سرکل ڈسکہ کے تھانہ صدر کے علاقہ وڈالہ سندہواں میں نجی کلینک پر ڈلیوری کے دوران خاتون جانبحق ہوگئی ،لواحقین کا ہسپیتال میں احتجاج،
    امتیاز کی بیوی ارشاد بی بی کو ڈلیوری کےلیے وڈالہ سندہواں کے نجی کلینک پر لایاگیاتھا۔

    لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر نے ہمیں حالات سے بے خبر رکھا اورخاتون کے جانبحق ہونے کےبعد ہمیں ہسپتال سے نکال دیا گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پر دیرسے پہنچی جسکی وجہ سے ہسپیتال انتظامیہ بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔ ڈی ایس پی ڈسکہ موقع پر موجود اسپتال انتظامیہ فرار

    احتجاج کرتے ہوئے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر یونان جانے والا مسافر گرفتار

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر یونان جانے والا مسافر گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر یونان جانے والا مسافر گرفتار

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام یونان جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا،مسافر کے پاسپورٹ پر یونان کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا زاہد حسین نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے آذربائیجان کے راستے یونان جا رہا تھا

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 3 لاکھ روپےکے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیاملزم نے 1 لاکھ روپے بطور ایڈوانس ایجنٹ کو ادا کئےملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا.

  • سیالکوٹ: شدید گرمی وزیر دفاع خواجہ آصف موترہ نہر میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گئے

    سیالکوٹ: شدید گرمی وزیر دفاع خواجہ آصف موترہ نہر میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گئے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) شدید گرمی کے باعث وزیر دفاع خواجہ آصف موترہ نہر میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گئے۔

    خواجہ آصف نے موترہ نہر کے پل سے نہر میں چھلانگ لگائی۔خواجہ آصف کے ہمراہ ان کے بیٹے اسد خواجہ نے بھی نہر میں چھلانگ لگائی۔

    خواجہ آصف کو نہر میں نہاتے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

    یاد رہے گذشتہ سال بھی شدید گرمیوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف موترہ نہر میں نہانے اور ڈبکیاں لگانے کیلئے پہنچے تھے.

  • سیالکوٹ: شاہی بارات،شادی پر  ملکی و غیر ملکی نوٹوں، موبائل کی برسات

    سیالکوٹ: شاہی بارات،شادی پر ملکی و غیر ملکی نوٹوں، موبائل کی برسات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض بیوروچیف) شادی پر دولہا کے بھائی اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی نوٹوں، موبائل کی برسات کر دی

    تفصیل کے مطابق شاہی بارات سیالکوٹ کے نواحی گاؤں ڈالو والی سے کینٹ مقامی میرج ہال تک پہنچی تو دولہے کے بھائی اوردوست سارے راستے ملکی و غیرملکی نوٹ نچھاور کرتے رہے اورموبائل اور دیگر سامان بھی لوٹاتے رہے۔

    نوٹ اور دیگر سامان لوٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا، متعدد افراد جالیاں لگاکر موبائل، کپڑے اور نقدی لوٹتے رہے۔

    دوسری جانب پولیس نے دولہے سمیت اس کے بھائی اور دوستوں کیخلاف روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

  • سیالکوٹ: ڈرائیونگ لائسنس بنواکر دینے والا ایک جعلی پولیس ملازم گرفتار دوسرا فرار

    سیالکوٹ: ڈرائیونگ لائسنس بنواکر دینے والا ایک جعلی پولیس ملازم گرفتار دوسرا فرار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض بیوروچیف) ڈرائیونگ لائسنس بنواکر دینے والا ایک جعلی پولیس ملازم گرفتار دوسرا فرار

    تفصیلات کے مطابق پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہری محمد سمیر ولد محمد رزاق سکنہ گاؤں حمید پور ڈاک خانہ چونڈہ تحصیل و ضلع سیالکوٹ نے بتلایا کہ وہ برائے سٹوڈنٹ ویزا پر بیرون ملک جا رہا ہے اس سلسلہ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آیا تو اس کی دفتر ٹریفک پولیس کے باہر دو نوسر بازوں علی رضا ہارونی اور مرزا آصف سے ملاقات ہوئی

    جنہوں نے اسے بتایا کہ ہم پولیس ملازم ہیں لائسنس دفتر میں ہمارے دوست تعینات ہیں ہمیں بھتہ دئیے بغیر ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنوا سکتے اگر ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ہے تو اس کے لیے ہمیں 15 ہزار روپے بھتہ کے طور پر دینے ہوں گے ۔ ورنہ ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل کروادیں گے جس پر طالب علم شہری محمد سمیر نے خوفزدہ ہو کر انہیں 15000 روپے دے دئیے ہیں۔

    جو شہری کی شکایت پر ٹریفک آفیسر انسپکٹر خرم شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع سے ایک ملزم علی رضا ہارونی کو پکڑ کر قابو کیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی مرزا آصف فرار ہو گیا۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کے ساتھ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔

  • پسرور:قتل یاخودکشی؟تھانہ بڈیانہ کی حدود میں 22 سالہ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    پسرور:قتل یاخودکشی؟تھانہ بڈیانہ کی حدود میں 22 سالہ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( بیوروچئف شاہد ریاض)پسرور میں قتل یاخودکشی؟تھانہ بڈیانہ کی حدود میں 22 سالہ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    پسرور میں تھانہ بڈیانہ کےملحقہ علاقہ گاؤں سوہل کے قریب پانی کی ٹربائن کے پاس درخت سے لٹکی 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ڈی ایس پی پسرور سرکل موقع پر موجود رہے

    نوجوان کی شناخت غلام ربانی ولد ملک کرامت ساکن چک رندھاوا کےنام سےہوئی ہے،اطلاع پرپولیس نےموقع پرپہنچ کرکارروائی کاآغاز کردیا

  • سیالکوٹ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں گٹکا برآمد،1500 لٹر جعلی مشروبات تلف

    سیالکوٹ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں گٹکا برآمد،1500 لٹر جعلی مشروبات تلف

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گٹکا سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور بلا نمبری موٹر سائیکل رکشہ پر لاکھوں روپے مالیتی گٹکا لیجانے والے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیم کو تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں کارروائی کے لئے تعینات کیا گیا جس نے ملزم ارمان اکبرکو 15لاکھ روپے مالیتی گٹکا مارکیٹ میں سپلائی کیلئے لیجاتے ہوئے موقع سے پکڑ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ حاجی پورہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے بتایا کہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میں کاروائی کے دوران کیمکل ملا دودھ قبضہ میں لیکر دو ملزمان عرفان اعجاز اور عمیر حسن کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں آپریشن 1500 لٹر ناقص مشروبات تلف کر دی گئیں، تلف کردہ مشروبات میں 2 لٹر اور 1.5 لٹر کی بوتلیں شامل ہیں ۔

    فوڈ سیفٹی ٹیم کی کاروائی کے دوران سٹاکسٹ موقع سے فرار ہوگیا،حاجی ٹریڈرز کوٹلی لوہاراں کے خلاف مقدمہ درج

  • ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا سیالکوٹ کا دورہ

    ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا سیالکوٹ کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا سیالکوٹ کا وزٹ کیا،سیالکوٹ وزٹ کے موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ اور ایس ڈی پی اوز سے کرائم میٹنگ کی۔

    اس کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس سیالکوٹ، پولیس خدمت مرکز، لائسنس برانچ، ڈی پی او آفس اور بعد ازاں تھانہ رنگپورہ اور نیکاپورہ کا دورہ بھی کیا۔
    دوران کرائم میٹنگ تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی متعلق اندراج مقدمات 15 کالز، مقدمات کے اندراج میں دی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لیا.

    آر پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے، سنگین مقدمات، بجلی چوری کے مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر ٹائم فرایم کے اندر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔

    آر پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ محنت، ایمانداری اور خلوص نیت سے کار سرکار انجام دے کر مخلوق خدا کی دعائیں لی جائیں۔ دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین سے انتہائی احسن طریقہ سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

    بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایس پی انوسٹیگیشن ذاتی طور پر کریں۔