Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ: بین الاضلعی مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت 4 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ: بین الاضلعی مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت 4 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ,باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث شہریار عرف چوا بین الاضلعی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیت کے 25 مویشی، 2لوڈر رکشے اور منشیات برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پسرور سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ انسپکٹر عرفان اشرف نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مویشی چوری کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث شہریار عرف چوا گینگ کے سرغنہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شہریار عرف چوا ولد یعقوب سکنہ خانہ بدوش حال بڈیانہ،عمر عرف بلال ولد حاکم دین سکنہ خانہ بدوش حال بڈیانہ،یعقوب عرف اشرف ولد اکبر چنگڑ سکنہ خانہ بدوش حال بڈیانہ،مجید عرف کالا قصائی ولد غلام رسول سکنہ کشنے والی کوٹھے سیالکوٹ شامل ہیں

    دوران تفتیش ملزمان سے 11 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں اور قبضہ سے 53 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 25 مال مویشی(بھینسیں، گائیں، کٹے اور بچھڑے)، 2 لوڈر رکشے اور 2 کلو 680 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ برآمد شدہ مال مویشی اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو مویشی چور گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • سیالکوٹ: کسٹمز  نے پکڑی گئی منشیات ، نان پی ٹی اے درآمد شدہ موبائل فونز اور ممنوعہ اشیاء  تلف کردیں

    سیالکوٹ: کسٹمز نے پکڑی گئی منشیات ، نان پی ٹی اے درآمد شدہ موبائل فونز اور ممنوعہ اشیاء تلف کردیں

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) کسٹمز حکام نے کلیکٹر کسٹمز صائمہ آفتاب کی زیر نگرانی بھاری مقدار میں پکڑی گئی منشیات ، نان پی ٹی اے درآمد شدہ موبائل فونز ، سمگل شدہ مضر صحت خشک دودھ اور ممنوعہ ہیلتھ میشنری کو تلف کردیا

    کسٹمز کلیکٹریٹ سمبڑیال کے زیر اہتمام نیو ڈرائی پورٹ پر منعقدہ تقریب کے دوران کسٹم حکام اور اینٹی نارکوٹکس حکام نے کلیکٹر کسٹمز میڈیم صائمہ آفتاب کی زیر نگرانی مختلف اوقات میں ضبط کیے گئے موبائلز، خشک دودھ، کاسمیٹکس ، پرانی ہیلتھ مشینری ، سگریٹ کو نذر آتش اور دفن کر دیا گیا ہے۔

    لاکھوں روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء جن میں نان پی ٹی اے 5 ہزار موبائل فونز، سمگل شدہ ضبط کیا گیا20 ہزار کلوگرام غیر معیاری خشک دودھ ، بھاری تعداد میں استعمال شدہ ممنوعہ ہیلتھ میشنری، ممنوعہ کاسمیٹکس سامان ، ممنوعہ 20 ہزار سگریٹ ، ضبط کی گئی ممنوعہ 1لاکھ جنسی ٹیبلیٹ، 500 کلوگرام ایکسپائر ڈرائی فروٹ اور بھاری مقدار میں ممنوعہ کیمکل جبکہ 5 کلو پکڑی گئی ہیروئن ،چرس بھی شامل تھی جسے تلف کر دیا گیا۔

    اس موقع پر ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز شہزاد رانجھا ، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز امیر حمزہ چیمہ ، اپریزنگ آفیسر حافظ محمد ابوبکر، سپرٹینڈنٹ کسٹمز امان اللہ ، رشید عالم ڈوگر ، اینٹی نارکوٹکس فورس تھانہ سیالکوٹ کے ایس ایچ او شفقت محمود ، نیو ڈرائی پورٹ (SICTL) عبد الحمید جرال ، ایجنٹس گروپ کے رہنما لیڈر چوہدری جمشید اسلم چیمہ، ڈائریکٹرز نیو ڈرائی پورٹ (SICTL) سمیت دیگر بھی موجود تھے

    تقریب کے اختتام پر کلیکٹر کسٹمز صائمہ آفتاب کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹمز انشاء اللہ تعالیٰ سمگلنگ کی روک تھام اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے سماج دشمن عناصر کی کاروائیوں کی حوصلہ شکنی کرتا رہے گا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کے مطابق سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے سمیت سمگلنگ کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جاۓ گی اور کسٹمز کے پلیٹ فارم سے اقدامات کیے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاۓ گا ۔

  • سیالکوٹ:کھلا اور غیر صاف شدہ تیل انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ سیمینار

    سیالکوٹ:کھلا اور غیر صاف شدہ تیل انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ سیمینار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) نیوٹریشن انٹرنیشنل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائدپاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور صحت پر اسکے منفی اثرات” کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔

    اس آگاہی پروگرام میں تاجر تنظیموں، خوردنی تیل بنانے والی ملوں کے نمائندگان،محکمہ صحت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر فوڈ فورٹیفیکییشن پروگرام کے زونل مینیجر مدثر اقبال نے بتایا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی کا شکار ہیں جس میں آئرن وٹامن اے اور وٹامن ڈی سرِفہرست ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبًا 9.9 ملین (99 لاکھ) لوگ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہیں جن میں 7.2 ملین (72 لاکھ) تعداد خواتین کی ہے۔

    انہوں نے شرکاہ کو بتایا کہ فورٹیفیکشین پروگرام وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو کم سے کم لاگت سے ممکن بناتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کو استعمال کرنے کے انسانی صحت پر نہایت برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈیلر حضرات کھلے تیل کی خریدوفروخت ترک کر دیں،نیوٹریشن انٹرنیشنل کوالٹی اشورنس اور کوالٹی کنٹرول کے حوالہ سیڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے خوردنی تیل بنانے والی ملوں اور فوڈ اتھارٹی کی استعداد کار بڑھانے پہ کام کر رہی ہے۔ تاکہ کوالٹی کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔

    ماسٹر ٹرینر علی حسنین نے فوڈ سیفٹی اور غذائی نشوونما کے حوالے سے لو گوں کو اگاہی دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے اپنے خطاب میں بتایا کہ خوراک کے تحفظ اور خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی مکمل طور پر فعال کردار ادا کر رہی ہے، کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کی خریدوفروخت ممنوع ہے جبکہ خلاف ورزی کر مرتکب عناصر کے خلاف بلا تفریق ایکشن ہوگا۔

    انہوں نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں کی جانے والی کاروائیوں کے متعلق شرکاء کو آگاہی دی، صدر عقیل کپور، تاجر راہنما ایسوسی ایشن محمد سعید بھی موجود تھے۔

  • ڈسکہ :ڈاکو نئی نویلی دلہن ،دیگرخواتین سے14 تولے زیورات،نقدی ،قیمتی موبائل فون لوٹ کرفرار

    ڈسکہ :ڈاکو نئی نویلی دلہن ،دیگرخواتین سے14 تولے زیورات،نقدی ،قیمتی موبائل فون لوٹ کرفرار

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعمران ملک)ڈسکہ میں شہری کے گھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نئی نویلی دلہن اور گھر میں موجود دیگر خواتین سے 14 تولے زیورات، نقدی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے آدھا گھنٹہ تک فیملی کو یرغمال بنائے رکھا۔

    ڈسکہ کے محلہ مشن کمپاونڈ کے رہائشی سید صہیب حیدر کا 13 سالہ بھانجا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران دن دیہاڑے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو گن پوائنٹ پر اسے گھر کے اندر لے آئے اور تمام افراد کو یرغمال بنا لیا، اس دوران صہیب کی والدہ اور بہن سے ہاتھوں میں پہنی سونے کی چوڑیاں اور سیٹ اتروائے

    ان کے علاوہ اوپری منزل پر جا کر صہیب اور اس کی نئی نویلی دلہن فرخندہ کو بھی اسلحہ کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے تین سونے کے سیٹ، چوڑیاں، بالیاں، کنگن، 2 لاکھ روپے نقدی اور آئی فونز لوٹتے ہوئے ان کو بھی نیچے لا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،

    ڈاکو آدھا گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے، گھر کے باہر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے، تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ ہونے کی خوشی، پروفیشنل صحافیوں کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا

    پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ ہونے کی خوشی، پروفیشنل صحافیوں کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا

    ڈسکہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عمران ملک سے)پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ ہونے کی خوشی میں پروفیشنل صحافیوں کے اعزاز میں افضل منشاء نے اعشائیہ دیا جس میں صحافیوں کو مبارکباد دی گئی

    پریس کلب ڈسکہ کے چئیرمین شہباز علی محسن کی قیادت میں اجلاس میں عوامی بلڈ بینک کے سر پرست ندیم غلام گل نے پریس کلب رجسٹرڈ ہونے کی خوشی میں صحافیوں کو ٹوور کے لیے 1 لاکھ روپے ،افضل منشاء نے ایک لاکھ اور 50 ہزار بشیر احمد ناز نے دیے جو جلد صحافیوں کے ٹوور پر خرچ ہوں گے

    اس موقع پر صحافیوں میں پریس کلب ڈسکہ کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن دیکھ کر خوشی دیدنی تھی، چیئرمین پریس کلب شہباز علی محسن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو صحافی ہیں ان کے لیے ممبر شپ اوپن کر دی گئی ہے،

    صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پریس کلب ڈسکہ اب ایسے اقدامات کرے گا جس سے عوام کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی پتہ ہوگا کے ڈسکہ کہ یہ صحافی پروفیشنل ہیں، آخر میں رانا شبیر کی صحتیابی اور ملک پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی.

  • سیالکوٹ :ہیڈ مرالہ علاقہ درگاہ پور  امن و امان کیلئے خطرہ پیدا کرنیوالے دو  گروپ گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ :ہیڈ مرالہ علاقہ درگاہ پور امن و امان کیلئے خطرہ پیدا کرنیوالے دو گروپ گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ)پولیس کی بروقت کارروائی،ہیڈ مرالہ علاقہ درگاہ پور میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش 2 متحرک گروپوں کے ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں SHO تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر کاشف علی کو اطلاع ملی کہ موضع درگاہ پور میں دو متحرک گروپوں میں فائرنگ ہو رہی ہے جس پر SHO معہ نفری تھانہ ہیڈ مرالہ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے دونوں گروپس کے 6 ملزمان جو اپنا اپنا اسلحہ قبرستان درگاہ پور جھاڑیوں اور لکڑیوں میں چھپا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کو پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے گرفتار کر لیا۔

    ساگر ولد محمد الیاس سکنہ بسنت پور،عادل عرف علی ولد اصغر علی سکنہ کپور والی،علی حمزہ ولد محمد افضل سکنہ اجو والی ،محبت علی ولد محمد یونس سکتہ بسنت پور ،محمد خلیل ولد محم مجید سکنہ اجو والی،عدیل عرف عادل ولد مقصود سکنہ درگاہ ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے ،ملزمان کے قبضہ سے 1عدد رائفل کلاشنکوف، 1عدد گن رپیٹر، پسٹل 30 بور 5عدد معہ درجنوں گولیاں و کارتوس اور ایک عدد کار کرولا برآمد ہوئی ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی اور پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے

  • سیالکوٹ:ہیڈمرالہ پولیس نے 6 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

    سیالکوٹ:ہیڈمرالہ پولیس نے 6 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کی قابل تحسین کاروائی تھانہ ہیڈ مرالہ کے بیشتر علاقوں کے لیے درد سر بننے والے 6 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزمان کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف

    ڈی پی او سیالکوٹ کے خصوصی احکامات پر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد خاں اور ٹیم کے ہمرا ہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں ملوث 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا،

    گرفتار ملزمان سے 5 عدد پسٹل 30 بور، دو رائفل اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کے نہر کنارے الگ الگ مقامات پر ناکہ بندی کر کے وارداتیں عمل میں لاتے تھے اور وارداتوں میں سینکڑوں راہگیروں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپوں سے محروم کرنے کا بھی انکشاف کیا تاہم ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری باغی ٹی وی کے بیوروچیف شاہد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ کا کہنا تھا کے کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں نمٹا جائے گا

    علاقہ میں امن و امان کی صور حال کو برقرار رکھنا پولیس کا اولین فریضہ ہے اور تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس یہ فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے.

  • سیالکوٹ:ضلع بھر میں یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منایا گیا

    سیالکوٹ:ضلع بھر میں یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منایا گیا

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ضلع بھر میں یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منایا گیا، مرکزی تقریب جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں منعقد ہوئی اور ریلی کا انعقاد کیا گیا،

    اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، اے سی انعم بابر، چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد وڑائچ ، ضلعی امن کمیٹی کے سربراہ حافظ اصغر چیمہ ، ممبران غلام حسین سلطانی، بشپ سردار مسیح ، پنڈت رتن لال، ہیرا سنگھ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں آزادی کے بعد 28 مئی 1998 ملکی تاریخ کا سب سے خوشی اور جوش کا دن تھا جب وطن عزیز دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔

    انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت بننے سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا اور دشمن کو آج تک وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر قرار دینے میں قوم کی اجتماعی دانش شامل تھی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ زندہ قوم اپنی تاریخ کے ایسے ایام کو کبھی نہیں بھولتی جو تاریخ کا رخ موڑ دیں یوم تکبیر بھی پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے ایسا ہی یادگار دن ہے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  • سیالکوٹ:وفاق اور پنجاب کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،میاں ذیشان رفیق

    سیالکوٹ:وفاق اور پنجاب کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،میاں ذیشان رفیق

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی وفاق اور پنجاب میں حکومتیں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،

    تاریخ گواہ ہے جب بھی میاں نواز شریف کو حکومت ملی ملک معاشی، نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے مضبوط ہوا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے لیکر چل رہی ہیں اور صوبہ کے عوام کی بلا تخصیص خدمت کررہی ہیں،

    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پنجاب ایسا بلدیاتی نظام متعارف کروانے جارہی ہے جس سے دیہات میں بسنے والے عوام کو بھی جدید صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کی سہولت میسر آئے گی اور کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کرکے اس کو ری سائیکل کرکے قابل استعمال میٹریل کو ری یوز کیاجائے گا، ڈی کمپوزٹ کھاد اور باقی بچ جانے والے کوڑے سے انرجی پیدا کیا جائے گی۔

    یہ بات انہوں نے تحصیل پسرور کے موضع کوریکے میں کسان میلہ 2024 ء میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چودھری جمیل اشرف، داؤد بخاری کے علاؤہ معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

    صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی زندہ روایات کی امین ہے اور یہاں تہذیب اور ثقافت کو خوبصورت امتزاج دیکھنے میں ملتا ہے،

    صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کوریکے کسان میلہ میں گھڑ ڈور کے مقابلوں کو دیکھا اور مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

    اس موقع پر ڈھول کے تھاپ پر گھڑ ڈانس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے صوبہ بھر سے گھر ڈور میں حصہ لینے والے کلبز کو خوش آمدید کہا اور بہترین انتظامات پر کسان میلہ کے منتظمین کو سراہا۔

  • کمسن بچی کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزمہ دوبئی سے گرفتار

    کمسن بچی کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزمہ دوبئی سے گرفتار

    ڈیڑھ سالہ کمسن بچی کے اغواء میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمہ بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک دوبئی سے گرفتار، بچی بازیاب کروا لی گئی

    تفصیلات کے مطابق رنگپورہ کے علاقہ سے کمسن بچی کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب ملزمہ محمودہ اختر زوجہ محمد جاوید سکنہ شیخ مولا تالاب نے اپنی ہی پوتی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بوگس بنوا کر اغوا کر کے دوبئی فرار ہو گئی تھی۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس ایکسٹراڈیشن ٹیم انچارج سب انسپکٹر محمد نصیر نے ملزمہ کے ریڈوارنٹ جاری کروائے اور میرب بچی کا بلیو نوٹس جاری کروایا گیا۔ ملزمہ کو دوبئی سے گرفتار کر کے واپس پاکستان لایا گیا۔اور کمسن بچی کو اسکی ماں کے حوالے کر دیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلیے بھرپور مہم جاری ہے.ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی.

    رپورٹ ،شاہد ریاض

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام