Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ: ٹریفک اسسٹنٹ  کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ: ٹریفک اسسٹنٹ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ٹریفک اسسٹنٹ محمد علی ثاقب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں DSP/HQ ٹریفک سیالکوٹ ملک عطاء اللہ نے ریٹائر ہونے والے ٹریفک اسسٹنٹ محمد علی ثاقب کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ نے انتہائی محنت اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دی آپ کی خدمات اس محکمے کے لیے ناقابل فراموش ہیں آپ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ٹریفک پولیس کا حصہ ہیں ہمارے دفتر کےدروازہ آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

    اس موقع پر انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ٹریفک ملک خرم، انچارج IT واصف محی الدین، اور ریڈر DSP ٹریفک انسپکٹر منظور احمد نے بھی محمد علی ثاقب کی سروس کو مثالی قرار دیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

    بعد ازاں DSP/HQ ملک عطاء اللہ نے محمد علی ثاقب کو تحائف دیتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا

  • سیالکوٹ :عید الاضحیٰ,مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت,ڈیجیٹل کرنسی راست پیمنٹ سسٹم کی سہولت ہوگی،ڈی سی

    سیالکوٹ :عید الاضحیٰ,مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت,ڈیجیٹل کرنسی راست پیمنٹ سسٹم کی سہولت ہوگی،ڈی سی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاهد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں محفوظ خریدو فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیجیٹل کرنسی راست پیمنٹ سسٹم کی سہولت فراہم کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے سینئر ڈپٹی چیف مینیجر نثار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سفیان تاثیر، انچارج فنانشل انکلیوئیر سپورٹ یونٹ غلام محی الدین اود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    سینئر ڈپٹی چیف مینیجر نثار احمد نے کہا کہ راست پیمنٹ سسٹم ملک کے مالیاتی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ Raast ID اس سسٹم کا ایک اہم جزو ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو فوری اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے کے قابل بناتا ہے۔

    راست آئی ڈی بنا کر صارفین سہولت، رفتار، اور لاگت میں بچت جیسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ محفوظ ہونے اور آسان استعمال جیسی خصوصیات کے ساتھ Raast پاکستانیوں کے مالی لین دین کے طریقے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    جیسے جیسے زیادہ لوگ Raast کے فوائد سے واقف ہوں گے ہم ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف ایک اہم تبدیلی دیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں۔

    لہذا ضروری ہے کہ نئے آنے والے ڈیجیٹل نظام سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاۓ۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی درخواست ہے۔

  • سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ایل این جی گیس کی غیر قانونی ڈی کنٹنگ کے خلاف کارروائی کریں،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ایل این جی گیس کی غیر قانونی ڈی کنٹنگ کے خلاف کارروائی کریں،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ایل این جی گیس کی غیر قانونی ڈی کنٹنگ کے خلاف کارروائی کریں اس سلسلہ میں سول ڈیفنس کا عملہ ان کی معاونت کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور لوکل گورنمنٹ کے مقامی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار کے علاؤہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹیز کے سربراہان نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے لوکل گورنمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام تحت سروسز چارجز کی وصولی کے عمل کو تیز کیا جائے اور مین شاہرات کے ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نہ بننے دیئے جائیں۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ میونسپل کمیٹیز کے گردو نواح میں کوڑا کرکٹ کے ٹرانسفر اسٹیشنز، انکولوئیرز اور لینڈ فل سائیٹ کیلئے فوری اسٹیٹ لینڈ مہیا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام اپنے نوعیت کا منفرد پراجیکٹ ہے، جس میں وہ چاہتی ہیں کہ شہر اور دیہات میں ایک جیسا صفائی کا نظام ہو اور سالڈ ویسٹ کے ذریعے انرجی پیدا کی جائے اور قابل استعمال اشیاء کی ری سائیکلنگ کی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ گندم کی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے زمیندار ہر گز آگ نہ لگائیں بصورت دیگر ان کو جرمانہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز کے سی ای او ز کو ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کے خاتمہ کی مہم کو تیز کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ون ڈش پر عملدرآمد کروانے کیلئے مانیٹرنگ کی جائے۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزاور سی ای اوز ایم سی ایس ، ایم سیز اور زیڈ سی کو ہدایت کی کہ وہ میونسپل سروسز کے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور علی الصبح ڈیلی میٹنگ کے بعد ان کو فیلڈ میں روانہ کریں اور ان سے فیڈ بیک لیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اداروں کی جانب سے انفورسمنٹ اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہیں اور اس ضمن میں اداروں کی کارکردگی کو مانیٹرنگ کیا جارہا ہے۔

  • سیالکوٹ؛موبائل کلینک آن ویلز میں خواتین کے لیے بہترین سہولتیں میسر ہیں، خواجہ آصف

    سیالکوٹ؛موبائل کلینک آن ویلز میں خواتین کے لیے بہترین سہولتیں میسر ہیں، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عام شہری کی زندگی میں تبدیلی لے کر آئے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اسپتالوں کی بہتری پہلے ہماری پھر افسران کی ذمہ دار ی بنتی ہے۔ پنجاب حکومت عام شہری بالخصوص خواتین کو دہلیز پر سہولتیں دے رہی ہے۔ موبائل کلینک آن ویلز میں خواتین کے لیے بہترین سہولتیں میسر ہیںوزیر دفاع نے کہا کہ مریم نواز کے اقدامات سے شہریوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، دیہی علاقوں میں کلینک آن ویلز کسی نعمت سے کم نہیں، سرکاری اسپتال میں کینسر یونٹ بھی بنایا جائے گا۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 ماہ میں خدمت کی بنیاد رکھی، مریم نواز اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہی ہیں، ان کے اقدامات سے شہریوں کو دہلیز پر سہولتیں میسر ہوں گی۔
    انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے حالات وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں ہیں، مریم نواز نے کہا تھا آئندہ ہفتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ کو دیکھنے آؤں گی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موبائل کلینکس سے صحت کی سہولیات میں انقلابی تبدیلی آئے گی، موبائل آن وہیلز کلینکس میں ڈینٹل اور آنکھوں کے ماہرین بھی ہوں گے، دیہی علاقوں میں کلینکس آن وہیلز کسی نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں کینسر یونٹ بھی بنایا جائے گا، درسگاہیں بھی پنجاب حکومت کے فوکس میں ہیں۔

  • سیالکوٹ:پسرور , ستراہ روڈپر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر 2 جاں بحق

    سیالکوٹ:پسرور , ستراہ روڈپر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر 2 جاں بحق

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور , ستراہ روڈپر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر 2 جاں بحق

    پسرور سے ستراہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ،حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکراؤے باعث ہوا ،حادثہ کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر جانبحق ہو گئے

    ریسکیو 1122 نے 18سالہ سورج رہائشی سکنہ چچر والی اور 25 سالہ ساجد رہائشی سکنہ پسرور کی لاشوں کو سول ہسپتال پسرور منتقل کر دیا۔

  • سیالکوٹ:پسرور , نواز شریف پارک، ہرے بھرے  سینکڑوں درخت انتظامیہ نے کٹوا دئیے،پارک ویران

    سیالکوٹ:پسرور , نواز شریف پارک، ہرے بھرے سینکڑوں درخت انتظامیہ نے کٹوا دئیے،پارک ویران

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور انتظامیہ نے نواز شریف پارک میں لگے برسوں پرانے ہرے بھرے 100 کے قریب لگے درخت کٹوا دئیے اور پارک کو ویران کر دیا ،صرف پیسوں کی خاطر درختوں کا سرعام قتل کیا گیا شہریوں کا ان شجر قاتلوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    پسرور کی واحد تفریح گاہ نواز شریف پارک میں لگے برسوں پرانے ہرے بھرے درخت کاٹ دئیے گئے پسرور انتظامیہ کی جانب سے ان درختوں کی 29 لاکھ روپے کی نیلامی کردی گئی صرف پیسوں کی خاطر پارک میں لگے ہرے بھرے درخت کٹوا دئیے گئے اور پارک کو تباہ و برباد کر دیا گیا

    درختوں کی وجہ سے پارک کی خوبصورتی کو چار چاند لگے ہوئے تھے اب پارک کو ویران کر دیا گیا ہے

    شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان درختوں کے قاتلوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو پسرور کو سرسبز و شاداب بنانے کی بجائے ویران کر رہے ہیں

  • سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر  انعم بابر کی زیر صدارت اسموگ آگاہی ریلی  نکالی گئی

    سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر کی زیر صدارت اسموگ آگاہی ریلی نکالی گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر کی زیر صدارت اسموگ آگاہی ریلی نکالی گئی

    سیالکوٹ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اسموگ جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں، ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،

    سیالکوٹ اسسٹنٹ کمشنر انم بابر نے کہا ہے کاشتکار گندم کی کٹائی کے بعد مڈھوں زمین میں ملائیں اور آگ نہ لگائیں، آگ لگانے سے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے وہی پر زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے آج محکمہ مال کے ریسٹ ہاؤس کچہری میں اسموگ کے خاتمہ کیلئے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں لمبرداروں، کسانوں، کاشتکاروں کے نمائندگان اور ریونیو افسران اور سٹاف بھی موجود تھا۔

    بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر کی زیر صدارت ریونیو ریسٹ ہاؤس تا ضلع کچہری چوک تک اسموگ آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

  • سیالکوٹ:کوسٹرزکے درمیان مقابلے بازی،روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کوروند ڈالہ،ایک جاں بحق،5 زخمی

    سیالکوٹ:کوسٹرزکے درمیان مقابلے بازی،روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کوروند ڈالہ،ایک جاں بحق،5 زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)کوسٹرزکے درمیان مقابلے بازی،روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کوروند ڈالہ،ایک جاں بحق،5 زخمی

    سمبڑیال کے تھانہ بیگوالہ کے علاقے روہیلہ سٹاپ پر تیز رفتار کوسٹر کی دوسری کوسٹر سے آگے نکلنے کے لئے مین روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں رکشہ سوار 50 سالہ اسلم جانبحق ، 3 خواتین سمیت 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے کوسٹرز کو تحویل میں لے کر ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے

    تھانہ بیگوالہ کے علاقہ روہیلہ بس سٹاپ مین جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کوسٹر نے دوسری کوسٹر سے آگے نکلنے کے لئے کراس کرتے ہوئے روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ سوار موضع لنگڑے والی سیالکوٹ کا رہائشی 50 سالہ اسلم ولد دانیال مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا

    جبکہ رکشہ میں سوار مسافر ماجد ، سبحان اور خواتین شاہدہ بی بی ، شمع فردوس اور نازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں علاج معالجہ کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

    تھانہ بیگوالہ پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی دونوں کوسٹرز قبضہ میں لے کر ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے اور مصروف کارروائی ہے ۔

  • سیالکوٹ:ضلع بھر کے 553مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب مکمل

    سیالکوٹ:ضلع بھر کے 553مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب مکمل

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( مہر مصطفی کی رپورٹ ) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے 553مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور رائے شماری کے بعد منتخب ہونے والے عہدے داروں کو مبارکباد دی۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق وزارتِ تعلیم حکومت پنجاب نے اسٹوڈنٹس کونسل کے ضابطہ اخلاق اور انتخابی شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے 309ہائی اور 144مڈل سکولوں میں طلبہ و طالبات نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کا انتخاب کیا،

    شیڈول کے مطابق ہر کلاس میں بھی ایک ایک کلاس نمائندہ بھی منتخب کیا جائے گا، ہر سیٹ کے لئے بار کونسلز اسٹائل میں صرف ہر امیدوار انفرادی حیثیت میں الیکشن کا اہل تھا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا مقصد سکولوں کے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے فیصلہ سازی میں طلبہ کی عملی شرکت یقینی بنانا ہے، جلد تمام سٹوڈنٹس کونسلز کے نمائندے حلف اٹھائیں گے۔

    دریں اثناء ڈی او سیکنڈری /فوکل پرسن ملک اللہ داد نے بتایا کہ ضلع کے 35ہائر سیکنڈری سکولوں میں اسٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہوگا۔

  • سیالکوٹ:ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ:ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاوسینگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں ، لینڈ سب ڈویژن اور دیگر تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،

    ڈسٹرکٹ آفیسرریگولیشن ضلع کونسل رانا ثقلین نے پسرور روڈ اور ظفروال روڈ پر بغیر ضلع کونسل ک این او سی اور نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جانے والی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت 2پلازوں اور 18دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ غیر قانونی جاری تعمیرات کو مسمار کردیا اور جاری کام روک دیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر ضلع کونسل رانا ثقلین نے کہاکہ ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے اس سلسلہ میں انفورسمنٹ ٹیمز تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ہر قسم کی تعمیرات سے قبل ضلع کونسل کی پلانگ ڈیپارٹمنٹ میں اپنا تعمیراتی پلان (نقشہ) جمع کروائیں اور این او سی کے اجراءکے بعد تعمیرات کاکام شروع کریں اور اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ بنائیں ۔

    انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات اور ضلع کونسل کی اس ضمن میں واجبات اور محصولات کی وصولی میں زیروٹالرننس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کی جانب سے نوٹسسز جاری کئے گئے ہیں مقررہ ٹائم لائن کے اندر متعلقہ شعبہ میں رجوع کریں بصورت دیگر مقدمات درج کروائیں جائیں گے اور تعمیرات کو مسمار کردیا جائے گا۔