Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:انٹی کرپشن کا تھانہ صدر پر چھاپہ, رشوت لیتا نکاتھانیدار گرفتار

    سیالکوٹ:انٹی کرپشن کا تھانہ صدر پر چھاپہ, رشوت لیتا نکاتھانیدار گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر کا تھانہ صدر سیالکوٹ پر چھاپہ،اندراج مقدمہ کے لئے رشوت لیتا تھانیدار گرفتار،ہتھکڑی لگانے والے کو اپنے ہی تھانہ میں انٹی کرپشن نے ہتھکڑی لگا دی،سرکاری گاڑی پر گشت کرنے والے محافظ کو ہتھکڑی لگا کر انٹی کرپشن منتقل کیا گیا اور حوالات میں بند کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق پکی کوٹلی کے رہائشی نذر حسین کے ڈیرے سے ٹریکٹر ٹرالی و دیگر سامان چوری ہوا ،پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج نہ کیا ایس ایچ او مدعی مقدمہ کو ملزمان سے راضی نامہ کرنے پر زور دیتا رہا ،

    دوسری طرف تھانہ صدر سیالکوٹ میں تعینات اسٹنٹ سب انسپکٹر قاسم نے مقدمہ درج کرنے کے لئے ایک لاکھ رشوت طلب کی جو 80 ہزار میں معاملہ طے پایا تو اے ایس آئی نے پچاس ہزار رشوت وصول کی باقی تیس ہزار کا مطالبہ شروع ہوا تو شہری نے انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر ملک ندیم منور کو درخواست دی

    جس پر سرکل آفیسر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ تیس ہزار پر خفیہ نشان لگایا جو شہری نے رقم تھانیدار کو دی تو انٹی کرپشن کی ٹیم نے تھانہ صدر کے کمرے سے اے ایس آئی کی جیب سے رشوت وصول کی گئی رقم برآمد کر کے ملزم اے ایس آئی کو ہتھکڑی لگا کر اسے تھانہ انٹی کرپشن منتقل کر دیا ہے

    سرکل آفیسر ملک ندیم منور کا کہنا ہے کہ کسی بھی محکمہ کا کوئی آفیسر رشوت کا مطالبہ کرے تو فوری انٹی کرپشن حکام کو بتایا جائے رشوت خور آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جائے گا.

  • سیالکوٹ :صحافی جاوید گل کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ :صحافی جاوید گل کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)جرنلسٹ جاوید گل کے اعزاز میں سیالکوٹ فتح گڑھ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری, بزنس سے وابستہ افراد, انڈسٹری مالکان اور پاسٹرز نے شرکت کی جرنلسٹ جاوید گل کی امد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا

    اس موقع پر آئے ہوئے پاسٹرز بزنس مینزاور مسیحی برادری سے ملاقات کے بعد فتح گڑھ اور اس سے ملحقہ مسیحی محلوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر خصوصی طور پر نوجوانوں کے بزنس کو پرموٹ کرنے اور نوجوانوں کو شعور کی بیداری کے لیے تیاری پر زور دیا گیا

    جاوید گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں وہی لوگ کامیابی کی منازل طے کرتے ہیں جو بزنس پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اس موقع پر پاسٹرز نےملک پاکستان میں امن و امان اور مسیحیوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی

  • سیالکوٹ:ٹائم لائن کے مطابق ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی نہ کرنے پر ٹینری کو ہرگز کام نہیں دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:ٹائم لائن کے مطابق ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی نہ کرنے پر ٹینری کو ہرگز کام نہیں دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ٹینری زون ماحول منصوبہ ہے، سیالکوٹ میں کام کرنے والی تمام ٹینریوں کو ایس ٹی زیڈ میں منتقل کیا جائیگا اس کیلئے ٹینری مالکان کو واضح ٹائم دی گئی ہے جس پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا اور ٹائم لائن کے مطابق ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی نہ کرنے پر ٹینری کو ہرگز کام نہیں دیا جائے گا۔

    سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر یہ بات انہوں نے آج سیالکوٹ ٹینری زون میں زیر تعمیر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور دیگر انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پر جاری کام کا جائزہ لینے کے بعد سیالکوٹ ٹینری زون ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ایس ٹی زیڈ ملک نصیر، ممبر لیدر پراڈکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ذوالفقار حیات گھمن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عاطف مرزا بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون میں 1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار کیوبک میٹر کیپسٹی کا کیمیکل ویسٹ واٹر ریکوری پلانٹس جولائی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے جبکہ 21 میگا واٹ کے گرڈ اسٹیشن کی جلد تکمیل کیلئے گیپکو احکام کوارڈینیشن کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 230 ٹینریوں کے مالکان نے ٹینری زون میں تعمیرات کا آغاز کردیا ہے جس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ جن لوگوں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ان کی ٹینریز سیل رہیں گے اور محکمہ ماحولیات ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون کے اپرووچ روڈ کو فوری طور پر موٹر ایبل بنایا جائے گا جبکہ روڈ انفراسٹرکچر کی توسیع اور تعمیر نو کیلئے اسکیم بنا حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا سیالکوٹ ٹینری زون کہ تکمیل میں سیالکوٹ میں لیدر پراڈکٹ کہ تیاری عالمی قوانین کے مطابق ہوگی جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ یونیڈو دوسرے فیز میں چمڑے کی تیاری اور ڈویلپمنٹ کیلئے ٹریننگ سنٹر ٹینری زون میں قائم کرے گا جبکہ ٹینری زون میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے فنڈز کی منظوری ہوگئی ہے۔

  • عمران خان بھی کہتے ہیں بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عارف علوی

    عمران خان بھی کہتے ہیں بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عارف علوی

    تحریک انصاف کے رہنما ، سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سیالکوٹ پہنچ گئے

    سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نو مئی کے ثبوت ہیں، نو مئی میں جو لوگ ملوث تھے اسکی تحقیقات ہونی چاہیے، پوری پارٹی کو کیوں سزا دی جا رہی ہے؟ بند گلی میں جانے سے معاملات تباہی کی طرف جاتے ہیں،جتنی دہشت گرد تنظیمیں بنتی ہیں اس لیے بنتی ہیں جب کوئی راستہ نہ ملے، عمران خان اس لیے کہتا ہے کہ آئین کے بغیر کوئی راستہ نہیں،آپکے سامنے کہنا چاہتا ہوں کہ معیشت بہتر ہونی چاہیے سب یہی چاہتے ہیں،9 مئی گزرا ہے اس سلسلے کی کڑی قائد اعظم کی طرف آنی چاہیے، جناح نے کہا پاکستان کی تکمیل ایک تصور ہے،سارے ہندوستان میں سب سے بڑا وکیل جناح تھے،مت بھولیں کہ آپ قومی پالیسی نہیں بنا سکتے،عمران خان کیساتھ میرا واسطہ بہت پرانا ہے،1500 پلان بنے ہیں پندرہ سو ایک تو نہیں بنے ،میں نے ان سے کہا کہ ہم کہیں بند گلی میں تو نہیں چلے گیے تو انہوں نے کہا کہ راستہ نکلے گا،اللہ راستہ دکھائے گا میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت سارے ادارے بند گلی میں چلے گئے ہیں

    عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ راستے کے اعتبار کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ ہم نے بات نہیں کرنی تو اسکے بغیر کوئی حل نہیں،عمران خان بھی کہتے ہیں کہ بات چیت ہی حل ہے، بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ پاکستان میں حادثاتی جمہوریت بنی ہے،عمران خان اسیری کی پرواہ کیے بغیر ڈٹ کر کھڑا ہے وہ ڈیل نہیں کرے گا، لوگوں کے جذبات کو سمجھیں،جھوٹ کی دیواروں پر معیشت کھڑی رہ سکتی ہے؟کراچی کے تاجروں نے کہا کہ جو قیدی نمبر 804 ہے اس سے بات کریں,سعودی عرب ہمارا بھائی ہے،سرمایہ کاری کے لئے اسے خوش آمدید کہتے ہیں، ملک میں عبوری بحران ہے جو ختم ہو جائے گا،مثبت قیادت کو آنے دیں معاملہ تب چلے گا،

    قبل ازیں عارف علوی کی عثمان ڈار کے گھر آمد ہوئی، انہوں نے ریحانہ ڈار سے ملاقات کی اور انکے جذبے کو سراہا، اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے اپنی بہادری سے پاکستان میں اپنا نام پیدا کر لیا،ریحانہ ڈار نے خواتین میں مثال قائم کر دی، پاکستان کی قوم جاگ چکی ہے،پاکستانی عوام نے دیکھ لیا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرے گا،جمہوریت اور انصاف کی جو جنگ چل رہی ہے اس میں جیت پاکستان کی ہو گی،ہم لوگوں کو نفرت کی سیاست سے نکالنا چاہتے ہیں

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر کا  پسرور کا دورہ ،بنیادی مراکز صحت، سکولوں، بس اسٹینڈ اور ریونیو دفاتر کا معائنہ

    سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر کا پسرور کا دورہ ،بنیادی مراکز صحت، سکولوں، بس اسٹینڈ اور ریونیو دفاتر کا معائنہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے آج تحصیل پسرور کے دورہ کے دوران بنیادی مراکز صحت، سکولوں، بس اسٹینڈ اور ریونیو دفاتر کا معائنہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت بن باجوہ کے دورہ کے دوران بی ایچ یو کے عملہ کی حاضری چیک کی اور بی ایچ یو علاج کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کی بابت استفسار کیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بی ایچ یو کی فارمیسی میں رکھی ہوئی ادویات اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود میڈیکل افسر اور میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی وہ علاج معالجے کیلئے آنے والے شہریوں سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور ان کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ کا بھی دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز ، سائنس لیب اور بک بینک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ ایک مفید شہری بن کو ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ پسرور کا بھی دورہ کیا اور حالت زار کا تفصیلی جائزہ لیا اور اصلاح و احوال کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

  • سیالکوٹ :زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور نیچے دب گئے ،ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ :زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور نیچے دب گئے ،ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور نیچے دب گئے ،ہسپتال منتقل

    تفصیل کے مطابق اسلامیہ کالج کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے کی وجہ سےعمارت کی بنیادوں میں مٹی ڈالنے والے مزدور دیوار کی اینٹوں کی زد آ کرنیچے دب گئے

    ریسکیورز نے 23سالہ صالح ولد زاہد شاہ، 35سالہ وارث ولد رحمان ، 22سالہ مطیع اللہ ولد شیر ولی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
    تینوں مزدوروں کاتعلق باجوڑ سے ہے۔

    پلازہ کی بیسمنٹ بنانے کے لیے 12فٹ گہری کھدائی کرکے ایک دن قبل دیوارتعمیر کی گئی تھی جو مٹی کادباؤ برداشت نہ کرسکی اور گرگئی.

  • سیالکوٹ:سانحہ 9 مئی،پاک فوج سے اظہار یکجہتی، شہداء وال پر شمعیں روشن کی گئیں

    سیالکوٹ:سانحہ 9 مئی،پاک فوج سے اظہار یکجہتی، شہداء وال پر شمعیں روشن کی گئیں

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( نامہ نگاہ مہر مصطفے کی رپورٹ )سانحہ 9 مئی،پاک فوج سے اظہار یکجہتی، شہداء وال پر شمعیں روشن کی گئیں

    تفصیل کے مطابق 9 مئی 2023 پاک فوج کی تنصیبات پر ایک سیاسی جماعت کے ورکرز محلہ آور ہوئے تھے، آج اس سانحہ کو گزرے ایک سال ہو چکا

    اس سانحہ کی یاد میں ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز نے علامہ اقبال چوک شہداء وال پر شمعیں روشن کییں اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور شہداء پاکستان کے لیے دعا کی گی.

  • سیالکوٹ:تعیناتی کے اگلے ہی روز  اسسٹنٹ کمشنر  کاکھڑاک،متعدد پٹرول پمپوں کوجرمانے

    سیالکوٹ:تعیناتی کے اگلے ہی روز اسسٹنٹ کمشنر کاکھڑاک،متعدد پٹرول پمپوں کوجرمانے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)تعیناتی کے اگلے ہی روز اسسٹنٹ کمشنر کاکھڑاک،متعدد پٹرول پمپوں کوجرمانے

    نئی تعیناتی کے دوسرےہی روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابرہ نے کشمیر روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنز کو چیک کیا ۔ پیمانے کی خلاف ورزی کرنے والے فلنگ سٹیشنز پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔

    شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا ہے ،ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد کیا یہ پٹرول پمپ مالکان سدھرجائیں گے ۔

    اس کاجواب بھی شہریوں نے دیتے ہوئے کہا کہ نہیں بلکہ اس سے زیادہ کرپشن کریں گے اور اپنا جرمانہ لوگوں سےوصول کریں گے ۔

    شہریوں نے تجویز دی کہ ان مافیاء علاج اور مستقل حل یہ ہے کہ ایک ماہ کیلئے ان کے پٹرول پمپ کو سیل کر دینا چاہئے یا پھر ان کے لائسنس کینسل کئے جائیں ۔

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،

    اجلاس میں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن / کمیٹیز ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کی حدود میں نئی / توسیع ہاؤسنگ سوسائٹیز، کمرشل عمارتوں، پیٹرول پمپس، ہالز اور شو روم کی تعمیر کیلئے لینڈ یوز کنورژن کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا لینڈ یوز کنورژن کے اجازت حاصل کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے جمع کروائے جانے والے نقشہ جات کے مطابق راستوں، قبرستان، تفریح پارک اور دیگر سہولیات سہولیات کیلئے مخصوص اراضی کی بنام سرکار مارگیج کروائی

    انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نمبر آف پلاٹس سے زائد فروخت سے روکنے کیلئے محکمہ مال اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام الناس کے قیمتی اثاثہ جات کو دھوکہ بازوں کے ہاتھوں سے لوٹنے سے بچایا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کی منظوری سے قبل ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ واٹر کے مناسب ڈسپوزل کا پلان بھی مدنظر رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شادی ہالز، مارکیز، پلازہ جات، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کیلئے این او سی کے اجراء سے قبل محکمہ ہائی وے، ٹریفک پولیس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ماحولیات اپنے تمام قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا کریں۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد ، سی او ایم سی ایس ملک افضل، ڈی او پلاننگ عمر فاروق، ایم او پلاننگ عدنان صفدر ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبد الوہاب سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

  • سیالکوٹ:ٹیکس بار ایسوسی ایشن ،نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری

    سیالکوٹ:ٹیکس بار ایسوسی ایشن ،نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن سال 2024-25 کے لئے ایگزیکٹو باڈی، نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد مقامی ہو ٹل میں کیا گیا۔

    تقریب حلف برداری میں ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کی کمشنر ان لینڈ ریونیو سیدہ نوشین زہرہ مہمان خصوصی، گیسٹ آف آنرز سہیل اقبال ہڑر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ارشد نواز مان، آفتاب ناگرہ ایڈووکیٹ تھے اور صدار ت محمد عاطف ملک صد ر ایس ٹی بی اے نے کی۔

    کمشنر ان لینڈ ریو نیو محترمہ سیدہ نوشین زہرہ نے سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے محمد عاطف ملک صدر،عثمان رضا جنرل سیکرٹری، ثاقب جاوید سینئر نائب صدر، عمران مشتاق کھوکھرنائب صدر۔افتخار احمد فنانس سیکرٹری، رومان محمود سیکرٹری اطلاعات، ندیم احمد چوہدری جوائنٹ سیکرٹری، ایگزیکٹو باڈی ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

    تقریب حلف برداری میں سابق ممبر لاہور ہائیکورٹ بار شمشاد احمد باجوہ، پیرزادہ سعید احمد شاہ، نائب صدر چیمبر آ ف کامرس عامر مجید شیخ، محمد اعجاز غوری، چودھری راحت نزیر وینس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، محمد امجد ایڈووکیٹ، محمد سجاد بٹ، عمران مشتاق کھوکھر،الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہد محمود ایڈوکیٹ، جواد سرور، راجہ فراز، حاجی عبدالقیوم، تفہیم اعجاز خان،کامران رحمان، ر وکلاء برادری،بزنس کمیونٹی اور دیگر ممبران ٹیکس بار ایسوسی ایشن موجود تھے۔

    کمشنر ان لینڈ ریو نیو محترمہ سیدہ نوشین زہرہ نے سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن تقریب حلف برداری سے اپنے خطاب میں کہا نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے آفسران (بنچ اور بار)مل جل کر ملک کی معشیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں آئیندہ سے یہ دونوں ادارے مل کر ٹیکس گزاروں کی سہولیات کو اہمیت دے کر حکومتی ریونیو اکٹھا کیا جائے گا

    تقریب سے سابق ممبر لاہور ہائیکورٹ بار شمشاد احمد باجوہ، پیرزادہ سعید احمد شاہ، نائب صدر چیمبر آ ف کامرس عامر مجید شیخ، محمد امجد ایڈووکیٹ، محمد سجاد بٹ، عمران مشتاق کھوکھرنے بھی خطاب کیا۔