Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:ایم پی اے محمد منشاءاللہ بٹ کا یونین کونسل عدالت گڑھا میں سرکاری سکولوں کا دورہ

    سیالکوٹ:ایم پی اے محمد منشاءاللہ بٹ کا یونین کونسل عدالت گڑھا میں سرکاری سکولوں کا دورہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ کا یونین کونسل عدالت گڑھا میں واقع گورنمنٹ سکولوں کے دورے، سکولوں کی عمارتوں کی حالت زار اور تدریسی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ جاوید اقبال بابر، ثاقب گھمن ، نذیر پہلوان ، چوہدری اسلم خلیل، خلیل قیصر مولوی، وحید مراد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

    محمد منشاء اللہ بٹ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اور گرلز/ بوائز ہائی سکولز کمیونٹی ماڈل سکول عدالت گڑھا کے معائنہ کیا اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عدالت گڑھ کی بلڈنگ کو خطرناک حد تک بوسیدہ اور پرانی ہونے پر اس کی از سر نو تعمیرکرنگ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عدالت گڑھ کو گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول عدالت گڑھا میں ضم کرنے کی بھی منظوری دی۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت گڑھا کے سرکاری سکولوں میں بچے، بچیوں کی تعداد کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی کیلئے نئی ایس این سی کی حکومت پنجاب سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ جس سے عدالت گڑھا کے ہونہار بچے / بچیوں کو معیاری تعلیم ان کی گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوگی۔

    انہوں نے کہا عدالت گڑھا میں بنیادی مرکز صحت کی تعمیر کیلئے کمیونٹی کی جانب سے زمین مہیا کی گئی ہےجس پر بہت جلد بیسک ہیلتھ یونٹ تعمیر کیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل کا ڈی جی لیبرکے ہمراہ ورکرز ویلفیئر سکولز  و چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سیالکوٹ:سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل کا ڈی جی لیبرکے ہمراہ ورکرز ویلفیئر سکولز و چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب نعیم غوث کا ڈی جی لیبر سیدہ کلثوم حئی کے ہمراہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکولز اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ،

    سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب نعیم غوث نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ورکرز کیلئے مالکانہ حقوق پر رہائشی کالونی اور ان کے بچوں کیلئے سکولز کی تعمیر کیلئے چمبر آف کامرس اور ورکرز یونین کی مشاورت سے مجوزہ پراجیکٹ کابینہ کو بھجوائے جائیں گے اور جلد ان منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا،

    انہوں نے کہا کہ صوبہ کے اضلاع کے دوروں کا مقصد ان سکلز ورکرز کو کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے اور ورکرز کے کام کرنے کی جگہ سیفٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے، انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں تاجر برادری کے کلیدی کردار پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محکمہ نے ایک ایسی لیبر فورس بنانے کے وژن کے ساتھ پالیسیاں مرتب کی ہیں جو قومی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کے قابل ہو۔

    نعیم غوث نے صنعتی ترقی میں لیبر کے بنیادی کردار پر زور دیتے ہوئے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے لیبر مینجمنٹ اور صنعتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے تاجر برادری سے مسلسل تعاون کی خواہش کی۔

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب وہاب جہانگیر نے کاروباری برادری اور سرکاری محکموں کے درمیان اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے ہموار تعاون کیلئے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکول اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال کو دور حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ کہا جائے اور ورکرز کی گرانٹس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے لیبر ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اپنا کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی حصول کے مشترکہ وژن کے ساتھ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے دونوں اطراف سے عزم پر زور دیا۔

    ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفئیر سیدہ کلثوم حئی نے انڈسٹریز کی انسپکشن، ورکرز کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزئشن، چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور محکمہ کے متعلق شکایات کی بابت جوابات دیئے۔

    قبل ازیں سیکرٹری لیبر ویلفئیر و انسانی وسائل نعیم غوث اور ڈی جی ایل ڈبلیو کلثوم حئی کے ہمراہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر گرلز/بوائز سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا اور بچّوں کو فراہم کی جانے والی تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے کہا کہ پلے گروپ میں بچوں کیلئے فوڈ اور دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ زیر غور ہے۔ انہوں نے لیبر یونین کی جانب سے نئے ورکرز ویلفیئر سکولوں کے قیام کیلئے تجاویز اور آراء طلب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں گے اور تعلیمی اور صحت کی سہولیات کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    سیکرٹری لیبر ویلفئیر نعیم غوث نے قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکولوں میں کمپیوٹر لیب کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے اور ڈی جی ایل ڈبلیو کلثوم حئی کے ہمراہ ورکرز ویلفیئر سکول کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔اس موقع ڈائریکٹر لیبر ویلفئیر ہیڈ کوارٹر محمد شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر طیب ورک، لیبر لیڈر نیاز احمد ناجی، بھی موجود تھے
    ۔۔۔۔۔۔۔

  • سیالکوٹ:وفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ ‘ن’خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے،چوہدری شمروز الہی گھمن

    سیالکوٹ:وفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ ‘ن’خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے،چوہدری شمروز الہی گھمن

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ)وفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ ‘ن’خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے،چوہدری شمروز الہی گھمن

    پاکستان مسلم لیگ ‘ن ‘فرانس کے سیئنر نائب صدر چوہدری شمروز الہی گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف وفاق اور صوبے میں خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں انڈکس نے بلندی کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے،

    سعودیہ اور ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے سائن کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان تحریک انصاف یوسی (جھیٹی کے) کے سیکرٹری جنرل چوہدری گلزار مشتاق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    چودھری شمروز الہی گھمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو سیاست میں رواداری اور روایات پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ چودھری گلزار مشتاق کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پی ایم ایل این کے منشور اور پارٹی قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں گے

    چوہدری گلزار احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کررہا ہوں کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں اس وقت جو ملک و قوم کو جو چیلجز در پیش ہیں ان سے نمٹنے کی صلاحیت مسلم لیگ ن کے قیادت رکھتی ہے اور مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت جو ورکروں کو عزت دیتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہوں۔

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ،وفاقی وزرا کامسافروں کیلئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار

    سیالکوٹ ایئرپورٹ،وفاقی وزرا کامسافروں کیلئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار

    وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ ائرپورٹ کا 2 گھنٹے تک تفصیلی دورہ کیا

    وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر آمد و روانگی ٹرمینلز پرمسافروں کےلئے سہولتوں کا جائزہ لیا،وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہارکر دیا،وفاقی وزراء نےسیالکوٹ ائرپورٹ پر مسافروں کی آسانی کے لئےسہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کے لئے 60 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔مسافروں کے لئے امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کیا جائے گا تاکہ انہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔ محسن نقوی

    سیالکوٹ ائرپورٹ آج صبح 9 بجے سے رن وے توسیعی پراجیکٹ کے باعث 15 روز کے لئے بند ہو رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ائیرپورٹ بندش کے دوران ہی امیگریشن کاونٹرز بڑھانے کا حکم دے دیا،

    وفاقی وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے سرچ کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ سیالکوٹ ائرپورٹ پر اے این ایف۔ کسٹمز اور اے ایس ایف مسافروں کو 3 مقامات نہیں بلکہ ایک ہی جگہ چیک کرتے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امیگریشن کے 12 کاونٹرز ائیرپورٹ دوبارہ کھلنے پر فعال ہونے چاہیں۔ ائرپورٹ کی بندش کے دوران مسافروں کے لئے مزید سہولتوں کی فراہمی کے عمل کو مکمل کیا جائے۔ مسافر ہمارے معزز مہمان ہیں۔انہیں زیادہ سے زیادہ آرام و آسانی دینا ذمہ داری ہے۔وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹرز اور دیگر سہولتوں کے کام کو 15 روز مکمل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ائرپورٹ ائیر وائس مارشل ریٹائرڈ تنویر اشرف بھٹی۔اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے بریگیڈئر سکندر۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے ڈائریکٹر ساجد اکرم۔ ائیرپورٹ مینجر نثار احمد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • سیالکوٹ:فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر موک ایکسرسائز کی گئی

    سیالکوٹ:فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر موک ایکسرسائز کی گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر مدثر رتو )فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر موک ایکسرسائز کی گئی

    بانی ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی زیر نگرانی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے،انسیڈنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو جانچنے اور ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد فارورڈ اسپورٹس ساہووالہ میں کیا گیا،

    جس میں ریسکیورز، ریسکیو محافظین اور فارورڈ اسپورٹس کی ٹیم نے حصہ لیا۔ فرضی مشقوں میں سانحہ کی صورت میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور کنٹرول ٹاور قائم کرنا، چھتوں پر پناہ لینے والوں کو باحفاظت نیچے اتارنا، زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے ہسپتال منتقل کرنا، ریسکیو وہیکل کے آلات کا استعمال کر کے بلڈنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنا، کیمیکل فائر کی صورت میں لوگوں کو بروقت باہر نکال کر طبی امداد مہیا کرنا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت آگ پر قابو پا کر اسے پھیلنے سے روکنا شامل تھا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بطور انسیڈنٹ کمانڈر اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان نے آپریشنل کمانڈر کے فرائض سر انجام دیے۔

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد اور، سی ای او فارورڈ اسپورٹس خواجہ مسعود، چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے انڈسٹریل سیفٹی اور رسک مینجمنٹ کے چئیرمین شہباز صائم نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔

    اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز اور محافظین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر طریقہ سے عوام الناس کی مدد کی جا سکے۔

    انہوں نے ریسکیو کی کارکردگی کوسراہا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے فارورڈ اسپورٹس کی فرسٹ ریسپانڈر ٹیم اور لیڈر سمیر رزاق کو بر وقت ریسپانس پر داد بھی دی، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کر نا ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوامالناس کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں۔

    خواجہ مسعود نے ریسکیورز، اور فارورڈ اسپورٹس کی ٹیم کو کامیاب فرضی مشق کے انعقاد پر خر اج تحسین پیش کی اور کہا اس طرح کی مشقیں کرنا فیکٹری ورکرز کی حفاظت کے لیے بھی بہت ضروری ہیں، یہ فائر فائٹرز ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

    چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے انڈسٹریل سیفٹی اور رسک مینجمنٹ کے چئیرمین شہباز صائم نے فرضی مشق کے انعقاد پر ریسکیو کو داد دی اور کہا کہ انڈسٹریز و بلڈنگ کو حادثات سے محفوظ بنانے کے لیے چیمبر ہر طرح سے ریسکیو کو تعاون فراہم کر گا۔

    بعدازاں دوران ریسکیو آپریشن شہید ہونے والے فائر فائٹرز کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔

  • سیالکوٹ:9 مئی سب سے بڑی بغاوت تھی،ریڈ لائن عبور کرکے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا.خواجہ آصف

    سیالکوٹ:9 مئی سب سے بڑی بغاوت تھی،ریڈ لائن عبور کرکے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا.خواجہ آصف

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (مدثراشفاق رتوکی رپورٹ)9 مئی سب سے بڑی بغاوت تھی،ریڈ لائن عبور کرکے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا.خواجہ آصف

    سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل تاریخی واقعہ ہوا اور پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر کورکمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، میانوالی ائیر فیلڈ پر حملہ کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، حملےکی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں، نظریاتی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی گئی جس کی جرات ملکی تاریخ میں کسی نے نہیں کی اور یہ اب کہتے ہیں کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ مذاکرات کریں گے، 9مئی سے لے کر آج تک اس پارٹی کا کردار دیکھیں تو نظر آتا ہے اتنا تضاد کسی جماعت میں نہیں جتنا پی ٹی آئی میں ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کل انہوں (پی ٹی آئی) نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کھلے رہتے ہیں مگر ایک بھی مثال نہیں کہ اسمبلی میں اس کا اظہار کیا گیا، ان کو اب پتاچلا کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں، ہمیں تو یہ بات پہلے سے پتہ تھی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سودے بازی میں حکومت میں توسیع کیلئے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی، امریکا کو گالیاں دیتے تھے کہ غلامی نامنظور اور اب لابی ہائر کرکے ترلے کر رہےہیں، انہوں نے پارٹی بھی اب وکلا کے حوالے کر دی ہے، ابھی نندن کے معاملے پر بھی ہم انتظار کرتے رہے لیکن بانی پی ٹی آئی اپنی انا میں رہے۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کی تضحیک کی، اور اب انھیں بھی دعوت دی جارہی ہے۔

  • سیالکوٹ:ساہووالہ،باراتیوں کی بس یوٹرن لیتے ہوئے،الٹ گئی،31 افراد زخمی

    سیالکوٹ:ساہووالہ،باراتیوں کی بس یوٹرن لیتے ہوئے،الٹ گئی،31 افراد زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( مدثر رتو کی رپورٹ)ساہووالہ،باراتیوں کی بس یوٹرن لیتے ہوئے،الٹ گئی،17 افراد زخمی

    ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے مطابق ساہووالہ فارورڈ اسپورٹس کے سامنے ساہواالہ گاؤں کی طرف جاتے ہوئے بس الٹ گئی،

    ابتدائی اطلاع کے مطابق بس شادی بارات لیکر ساہووالہ سے سمبڑیال میرج ہال جا رہی تھی جا رہی تھی کہ یو ٹرن لیتے ہوئے دو سے تین فٹ گہرائی میں چلی گئی اورالٹ گئی

    ریسکیو نے 17 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہےجبکہ 14افراد کو موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔تاہم کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ،مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے

  • سیالکوٹ:قمرو گینگ کے  4 ملزمان  گرفتار ،لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد

    سیالکوٹ:قمرو گینگ کے 4 ملزمان گرفتار ،لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( رپورٹ مدثر رتو)تھانہ مراد پور پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث قمر عرف قمرو گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،10موٹر سائیکلیں، 01 چاند گاڑی نقدی1 لاکھ 10 ہزار روپے، اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر تھانہ مراد پور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق کی ٹیم نے دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے ڈکیتی اور راہزانی 30 سے ذائد وارداتوں میں ملوث قمر عرف قمرو گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں قمر عباس ولد منور حسین قوم ماچھی سکنہ گلی نمبر 2 محلہ اسلام پورہ جڑانوالہ ضلع فیصل آباد حال مراد پور، فرحان ولد شوکت حیات قوم چیمہ سکنہ چک نمبر 2 بھہلوال ضلع سرگودھا ،حماد ارشد ولد ارشد جٹ سکنہ بو چڑخانہ رنگپورہ اورشہباز ولد غلام رسول قوم پٹھان سکنہ پکا گڑھا شامل ہیں

    لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،10موٹر سائیکلیں، 01 عدد چاند گاڑی نقدی1 لاکھ 10 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03عدد پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔

  • سیالکوٹ: سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈکیت گرفتار

    سیالکوٹ: سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈکیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض بیوروچیف) سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈکیت گرفتار

    سرکل ڈسکہ پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ کی کارروائی، ثھانہ سول لائن سے اشتہاری پرویز مسیح سکنہ متیکے بوگرے ڈکیت کو گرفتار کر لیا

    جامکے چیمہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کے ہیڈ کانسٹیبل فیصل امتیاز بمعہ ہمرائیوں نے دوران چیکنگ ناکہ بندی مشکوک شخص کو جدید پولیس أیپ کے ذریعے چیک کیا گیا تو وہ تھانہ سول لائن سیالکوٹ کا مقدمہ نمبر 171/16 کا اشتہاری نکلا

    جسکو فوری گرفتار کرکے تھانہ موترہ کے حوالے کرکے تھان سول لائن کو گرفتاری سے مطلع کردیا.

  • ڈسکہ :سوکن اور خاوند کے ہاتھوں خاتون قتل

    ڈسکہ :سوکن اور خاوند کے ہاتھوں خاتون قتل

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے )ڈسکہ کے علاقہ موضع کنڈن سیان میں خاوند نے پہلی بیوی سےملکر دوسری بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا

    علشباکی شادی کچھ عرصہ پہلے کنڈن سیان کے محمد شہباز کے ساتھ ہوئی

    ڈسکہ شہباز کی پہلی بیوی فائزہ اور وعلشبا دونوں ایک ہی کی مکان میں رہائش پزیر تھیں، شہباز اور علشبا میں اکثر جھگڑا رہتا تھا ،آج شہباز اور اس کی پہلی بیوی فائزہ نے تشدد کرکے علیشبا کو ابدی نیند سلادیا

    تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مقتولہ علیشبا کے بھائی کی درخواست پر دونوں میاں بیوی کے خلاف مقد مہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی