Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی،بھاری جرمانے مقدمات درج

    سیالکوٹ:مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی،بھاری جرمانے مقدمات درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تندوری نان/ روٹی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تندوروں کی نگرانی کی جارہی ہے،

    اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 174 تندوروں کی اچانک انسپکشن کیں اور 69 تندور مالکان کو قیمت سے زائد روٹی فروخت کرنے اور وزن پورا نہ ہونے پر 2 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانے عائد کئے، جبکہ ایک تندور مالک کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا گیا ایک تندور کو سر بمہر کیا گیا اور ایک تندور مالک کو گراں فروشی کی پاداش میں حوالات میں بند کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ روٹی کی قیمت پر زیرو ٹالرننس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے تندور مالکان کو خبردار کیا کہ وہ روٹی اور نان کا مقررہ نرخ نامہ تندور پر واضح جگہ پر آویزاں کریں اور گراں فروشی سے باز رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جن تندوروں کو جرمانے کئے گئے یا وارننگ جاری کی گئیں ہیں دوبارہ شکایت پر تندور سیل کئے جائیں گے اور مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے،

  • سیالکوٹ:ٹریفک پولیس نے بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی

    سیالکوٹ:ٹریفک پولیس نے بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض)ٹریفک پولیس نے بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی

    حسب الحکم ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ ملک عطا اللہ کی زیر نگرانی سی ٹی آئی سکول 12 پتھر سیالکوٹ میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد کیاگیا

    سیمینار میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر سید شفقت رسول نے طلباء کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی لیکچر دیاجس میں خاص طور پر بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی ،اس سیمینار کا مقصد بچوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں ایک اچھے شہری بن سکیں.

    ڈاکٹر شفقت رسول کا کہنا تھا سیالکوٹ میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کے لیے سیالکوٹ ٹریفک پولیس احسن اقدامات اُٹھانے کے لیے کوشاں ہیں، سیالکوٹ کی عوام کو بھی بڑھتی ہوئی ٹریفک کے بارے آگاہی سیالکوٹ ٹریفک پولیس کا اولین فریضہ ہے اسکے ساتھ شہری بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے

  • سیالکوٹ :ایف آئی اے کا کلاتھ ہاؤس اور شوز سٹور پر چھاپہ ملکی و غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ برآمد

    سیالکوٹ :ایف آئی اے کا کلاتھ ہاؤس اور شوز سٹور پر چھاپہ ملکی و غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ برآمد

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایف آئی اے کا کلاتھ ہاؤس اور شوز سٹور پر چھاپہ ملکی و غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ برآمد

    تھانہ بڈیانہ کے علاقہ بڈیانہ بازار میں عامر کلاتھ ہاؤس اور خالد شوز پر ایف آئی اے کا چھاپہ ملکی و غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ برآمد. برآمد شدہ رقم پاکستانی تقریباً 4 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے.

    ذرائع کے مطابق عامر کلاتھ ہاوس پر غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اکسچینج کا کاروبار کیا جاتا رہا. مخبر خاص کی اطلاع پر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر موقع سے غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ جبکہ پاکستانی کرنسی بھی برآمد کر کے عامرکلاتھ ہاؤس اور خالد شوز کے مالک کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    ابتدائی اطلاع کے مطابق عامر کلاتھ ہاؤس مالکان پاکستانی نئی کرنسی کا کام کرتے تھے ذرائع کے مطابق عامر کلاتھ ہاؤس اور خالد شوز ہاؤس سے ملکی و غیر ملکی کرنسی تقریباً تین سے 4 کروڑ تھی۔زرائع کا کہنا ہے سیاسی اثررسوخ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے ڈیل کی کوشش جاری.

  • سیالکوٹ:ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا،سید اسد رضا

    سیالکوٹ:ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا،سید اسد رضا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں سے مچھروں کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضلع سیالکوٹ میں ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا اور اینڈرائڈ بیس انڈور اور آوٹ ڈور انسداد ڈینگی ایکٹویٹی کو تیز کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ سمیت تمام محکموں اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اس سلسلہ میں غفلت، کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    اے ڈی جنرل نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کیلئے دیئے گئے تمام موبائل سیٹ ایکٹیو ہونے چاہیے اور ان ٹائم ایکٹویٹی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صحت مند اور خشک رکھنے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے اپنا فعال کردار ادا کریں اور اسی طرح سرکاری افسران دفاتر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں وغیرہ میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں۔

  • سیالکوٹ:روحانی باپ کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:روحانی باپ کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) سرکل ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ اوٹھیاں میں سکول ٹیچر نے 11سالہ طالبہ کو سکول میں ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے پر ٹیچر کے خلاف تھانہ بمبانوالہ پولیس نے چچا نعمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اورملزم کوگرفتار کرلیا گیاہے

    ایف آئی آر کے مطابق جس میں لڑکی کےچچا نعمان نے درخواست میں لکھا کہ میں موضع اوٹھیاں کا رہائشی ہوں اور دیہ میں ہی کاروبار کرتا ہوں میر ابھائی مدثر بیرون ملک یو نان روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے امروز مورمورخہ 16.04.24 کو میری بھتیجی رو حمامدثر دختر مدثر قوم میواتی ساکن اوٹھیاں عمر 11 سال یو نیک انگلش گرائمر سکول اوٹھیاں کلاس 6 میں پڑھنے کے لیے سکول گئی ہوئی تھی بوقت قریب 01:30 بجیدن اپنی بھتیجی کو سکول سے لینے کے لیے گئے تو بچی کا پتہ کیا تو پتہ چلا کہ بچی اس کے کلاس ٹیچر مبشر ولد محمد اشرف قوم آرائیں ساکن اوٹھیاں کے آفس میں ہے

    جب ہم اس کے آفس کے پاس پہنچے تو روحما کے رونے کی آواز آرہی تھی آفس کا دروازہ کھول کر دیکھا تو ملزم مبشر میری بھتیجی روحماکے ساتھ زنا بالجبر کرنے کی کوشش کر رہا تھا جو ہمیں دیکھ کر فرار ہو گیا

    تھانہ بمبانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 301/24 زیردفعہ 377B کرکے ملزم مبشر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔

  • سیالکوٹ:پسرور،گمشدہ 3 سالہ بچی کی  کھیت سے نعش برآمد،وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    سیالکوٹ:پسرور،گمشدہ 3 سالہ بچی کی کھیت سے نعش برآمد،وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پسرور میں کھیت سے تین سالہ بچی کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس لے لیا،

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا غمزدہ والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی .

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معصوم جنت فاطمہ کے قاتل کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے گا۔تین سالہ جنت فاطمہ عید کے دوسرے روز سے لاپتہ تھی
    یہ بھی پڑھیں.
    سیالکوٹ: چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ بچی کی تلاش کیلئے پولیس کاسرچ اپریشن

    اس سے قبل تھانہ بڈیانہ کے گاؤں سرائے شاہ فتح سے بچی جنت فاطمہ کی تلاش کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے قریبی علاقوں میں تمام گھروں کا سرچ آپریشن شروع کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی

    اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پسرور سرفراز رانجھا کی زیرنگرانی قصبہ بڈیانہ میں واقع ویران مقامات کی بھی چیکنگ کی گئی اور سرچ آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا

    عید کے دوسرے روز جنت فاطمہ گھر سے قریبی دکان پر چیز لینے گئی تھی جو واپس نہ آئی تھی،جس کی نعش کھیتوں سے ملی ہے.

  • شہر اقبال کے باسیوں کو محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ہوگئی

    شہر اقبال کے باسیوں کو محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ہوگئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) شہر اقبال کے باسیوں کو محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ہوگئی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا میں مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس کی چیکنگ،53فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،11کو 1لاکھ27ہزار کے جرمانے عائد، ایک یونٹ کی پروڈکشن بند،55 لٹر ایکسپائر، مضر صحت کولڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیاء تلف کی گئیں

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی،بدبودار فریزرز، کچن ایریا میں گندی دیواریں موجود ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔

    32 پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے پنجاب کی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی

    صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہری خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔

  • سیالکوٹ: علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ  15جون تک مکمل کی جائے۔  سیکرٹری ہیلتھ

    سیالکوٹ: علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ 15جون تک مکمل کی جائے۔ سیکرٹری ہیلتھ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کی ری ویمپنگ کا منصوبہ 15جون تک مکمل کرلیا جائے، جاری منصوبے کا 75 فیصد تعمیرات کام مکمل ہوچکا ہے جس پر 51 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 80 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

    400 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی پرانی عمارت کے ایڈمن آفیسر، او پی ڈیز، وارڈز، فارمیسی، لیبارٹریز، گذرگاہوں اور واش روم میں از سر نو ٹائلز لگائی گئی ہیں، تمام پرانی وائرنگ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور چھتوں کی سیلنگ کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات کو امپروو کیا گیاہے۔

    سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ صوبے کے پرانے ہسپتالوں کی ایک ہی طرز پر ری ویمپنگ کی جارہی ہے اور یونیفارم ٹائلز، لائٹس اور دیگر آلات و سامان کی تنصیب کی جارہی ہے جس کا مقصد کوالٹی کو یقینی بنانا ہے۔

    انہوں نے اس موقع پر موجود بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو بڑھائیں اور مقررہ ٹائم لائن سے قبل ہی منصوبہ مکمل کرکے ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کیا جائے تاکہ بلاتاخیر ہسپتال میں فل کپیسٹی پر طبی سہولیات کی فراہمی کی سرگرمیوں کو بحال کیا جاسکے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر کام کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس، ایس ڈی او بلڈنگ چودھری اعجاز اور وائس پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر عبد الستار بھی موجود تھے۔

  • ڈسکہ :ایک ہی روز میں 3 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ،مقدمات درج،ملزمان فرار

    ڈسکہ :ایک ہی روز میں 3 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ،مقدمات درج،ملزمان فرار

    ڈسکہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران کی رپورٹ)ڈسکہ تھانہ سٹی ایک ہی روز میں تین لڑکیوں کو 24 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا دینے کے تین مقدمات درج ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے

    ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں تین مختلف واقعات میں 24 ملزمان کی تین خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی کے تین مقدمات درج پولیس رپورٹ کے مطابق پہلے واقعہ میں ڈسکہ کی خاتون فرح شہزادی کے گھر ملزم افضل آیا اور اس کو کہاکہ تمہاراخاوند میرے فلیٹ پرموجود ہے میرے ساتھ چلو جب وہ اس کیساتھ فلیٹ پرگئی تو وہاں پر موجود افضل‘رضوان اور دونامعلوم نے اس کو کمرہ میں بندکرلیا اور پوری رات اس کیساتھ زیادتی کرتے رہے جبکہ فرح شہزادی اپنی جان بچا کر اپنے سسرال جارہی تھی کہ اس کو راستے میں کھڑے ملزم عاقب بٹ سکنہ جامکے روڈ ڈسکہ زبردستی اغوا کرکے اپنے ساتھ حویلی لے گیا اور وہاں پر تین دن تک خاتون کواپنے پاس حبس بے جامیں رکھا اور ملزمان عاقب بٹ‘احسان اللہ اور دس نامعلوم خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے خاتون موقع پاکر مضروبی حالت میں وہاں سے بھاگ نکلی اور گھرپہنچ گئی اور سارا واقعہ اپنے گھروالوں کوسنایا

    دوسرا واقعہ ڈسکہ شفیق ٹاوٴن کی رہائشی نبیہ سے سیالکوٹ کے ملزمان ازان ملک،اسامہ خان،مہر جی،رانا خان نے زبردستی زیادتی کر کے فرار ہو گئے

    تیسرا واقعہ ڈسکہ سول ہسپتال دوائی لینے گئی 20 سالہ نشاء شہزادی سے ملزم ذیشان نے واش روم میں دھمکیاں دیکر زبردستی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی

  • سیالکوٹ: چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ  بچی کی تلاش کیلئے پولیس کاسرچ اپریشن

    سیالکوٹ: چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ بچی کی تلاش کیلئے پولیس کاسرچ اپریشن

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ بچی کی تلاش کیلئے پولیس کاسرچ اپریشن

    تھانہ بڈیانہ کے گاؤں سرائے شاہ فتح سے چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ بچی جنت فاطمہ کی تلاش کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے قریبی علاقوں میں تمام گھروں کا سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے اور گھر گھر تلاشی کا عمل تاحال جاری ہے

    اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پسرور سرفراز رانجھا کی زیرنگرانی قصبہ بڈیانہ میں واقع ویران مقامات کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے اور سرچ آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

    چار روز قبل جنت فاطمہ گھر سے قریبی دکان پر چیز لینے گئی تھی جو واپس نہ آئی تھی