Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:ریسکیو عید الفطر اپریشن،421مختلف  ایمرجینسیز،بروقت ریسپانس393 قیمتی جانوں کو بچایا

    سیالکوٹ:ریسکیو عید الفطر اپریشن،421مختلف ایمرجینسیز،بروقت ریسپانس393 قیمتی جانوں کو بچایا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو عید الفطر اپریشن،421مختلف ایمرجینسیز،بروقت ریسپانس393 قیمتی جانوں کو بچایا

    پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 421مختلف ایمرجینسیز پر بروقت ریسپانس کر کے 393 قیمتی جانوں کو بچایا۔
    ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو 1122 نے عید الفطر میں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر قیادت ڈیوٹی سر انجام دی۔

    ریسکیورز نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 421۔ایمرجینسیز پر بروقت ریسپانس کر کے 393 قیمتی جانوں کو بچایا، سڑک کےحادثات میں 198 , آگ لگنے کے 15واقعات، 12 کرائم کیسز، 1 ٹرین کا حادثہ، 11گرنے کہ واقعات، 134 میڈیکل ایمرجینسیز جبکہ 50 مختلف ریسکیو آپریشن شامل ہیں۔

    ریسکیورز نے بروقت ریسپانس کر کے 196 لوگوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 197 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 14 افراد موقع پر ہی یا ہسپتال منتقلی کے دوران جانبحق ہو ئے۔

    ریسکیورز نے عید الفطر کے دوران چاند رات اور عید گاہوں پر بھی دوران عید نماز ڈیوٹی سر انجام دی، ریسکیورز نے حادثات پر بروقت ریسپانس کے لیے مختلف جگہوں پر اور خصوصا تفریح گاہوں ہیڈ مرالہ پر کی پوائنٹس بھی بنائے۔

    ریسکیورز کے شانہ بشانہ ریسکیو سکاؤٹس نے بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر نگرانی ڈیوٹی سر انجام دی.

  • سیالکوٹ:سمبڑیال میں شیڈ گرنے سے 3 افراد زخمی،امام صاحب ڈھکی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ:سمبڑیال میں شیڈ گرنے سے 3 افراد زخمی،امام صاحب ڈھکی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سمبڑیال میں شیڈ گرنے سے 3 افراد زخمی،امام صاحب ڈھکی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی

    تحصیل سمبڑیال محلہ فضل پورہ موٹرسائیکل کی شاپ کے باہر لگا شیڈ گرنے کے باعث تین افراد زخمی، آندھی طوفان کے باعث دکان کی ٹین سے بنی شیڈ گر گئی۔

    دو افراد 15سالہ ریحان اور 18سالہ حیدر معمولی زخمی ان کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ 35سالہ ذیشان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ایک اور واقعہ میں امام صاحب ڈھکی کے قریب واقع گھر میں آگ لگ گئی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مین تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    آگ لگنے سے 12لاکھ مالیت کا گھریلو سامان جل گیا، ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا.

  • سیالکوٹ:گھوئنکی شہر وگردونواح میں تیزہوا ،موسلادھاربارش گندم کی کٹائی کا عمل متاثر

    سیالکوٹ:گھوئنکی شہر وگردونواح میں تیزہوا ،موسلادھاربارش گندم کی کٹائی کا عمل متاثر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)گھوئنکی شہر وگردونواح میں تیزہوا ،موسلادھاربارش گندم کی کٹائی کا عمل متاثر ،کسان پریشانی میں مبتلا

    سیالکوٹ و گھوئینکی شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں،بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا
    بارش سے گندم کی تیار فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے

    بیساکھ کے شروع میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو جاتا ہے، مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ رواں بارشوں سے گندم کی فصل کی کٹائی کا عمل متاثرہوچکا ہے
    گندم کے تیار کھیت میں پانی کھڑا ہونے سے فصل اور سٹہ کو نقصان کا اندیشہ ہے

    اس موسم میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے کسانوں کوپریشانی میں مبتلا کردیا ہے.

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر نے تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر نے تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    سیالکوٹباغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر نے تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔100 گرام وزنی فی روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 120 گرام وزنی فی نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    ضلع سیالکوٹ کی حدود میں مقرر قیمت پر عمل در آمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کر دی کہ وہ فیصلے پر سختی سےعملدرآمد کرائیں۔

    محمد ذوالقرنین ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ گندم کی بہترفصل، رسد اور کے پیشِ نظر روٹی نان کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے.

  • سیالکوٹ: تنظیم الا اخوان  کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ: تنظیم الا اخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)تنظیم الا اخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا،جس میں سالکین نے بھرپور شرکت کی

    شیخ سلسلہ سربراہ تنظیم الا اخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے سالکین سے ویڈیو لنک خطاب کیا ، نۓ آنے والے ساتھیوں کو طریقہ ذکر اور تربیتی خطاب ڈویژنل صدر عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ، اور ضلعی جنرل سیکرٹری عارف رفیق نے کیا ۔

    بعد ازاں ضلعی ذمہ داران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈویژنل صدر عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ اور ڈویژنل سیکرٹری نشرواشاعت حافظ محمد بلال نے کی،

    میٹنگ میں ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر محمد ندیم ملک،سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل سیالکوٹ عبیداللہ اعوان،سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل سمبڑیال محمد ذوالفقار، سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل پسرور حکیم اختر، سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل ڈسکہ وقاص ریاض نے خصوصی شرکت کی۔

    آخر میں ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی اور سالکین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

  • ڈسکہ:گھروں کے تالے توڑ کرچوریاں کرنے والے ملنگوں کے روپ میں 3 بھکاری عوام کے ہتھے چڑھ گئے

    ڈسکہ:گھروں کے تالے توڑ کرچوریاں کرنے والے ملنگوں کے روپ میں 3 بھکاری عوام کے ہتھے چڑھ گئے

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک عمران کی رپورٹ)گھروں کے تالے توڑ کرچوریاں کرنے والے ملنگوں کے روپ میں 3 بھکاری عوام کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں نے بھکاریوں کے روپ میں چُھپے چوروں کو پکڑ کر خوب درگت بنائی ،بزرگ شہری نے بھی اپناحصہ ڈالا

    تھانہ موترہ کے علاقہ موترہ گاؤں میں لوگوں نے بھکاریوں کے روپ میں چوروں کو پکڑ کر خوب درگت بنائی بزرگ شہری نے بھی حصہ ڈالا، گھر والوں کی عدم موجودگی میں تینوں ایک گھر کے تالے توڑ کر چوری کر رہے تھے

    اہل محلہ نے شک پر پکڑ لیا،چھترول کے بعد موترہ پولیس کے حوالے کردیا،موترہ پولیس نے حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی

  • ڈسکہ:سابق ق لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

    ڈسکہ:سابق ق لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک عمران سے)سابق ق لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، میاں بیوی شدید زخمی
    گوجرانوالہ سے واپسی پر اروپ کے قریب گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی

    چودھری ممتاز کے بھتیجے وقاص ایڈووکیٹ کو ایک جبکہ اہلیہ ربیعہ کو دو گولیاں لگیں،فائرنگ کے بعد ڈاکو 15 تولے طلائی زیورات نقدی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے

    زخمی میاں بیوی کو سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے

  • سیالکوٹ:حدودتھانہ رنگپورہ،مسلح ڈاکوؤں نے مٹھائی کی دکان سے  ایک لاکھ 20 ہزارروپے لوٹ لئے

    سیالکوٹ:حدودتھانہ رنگپورہ،مسلح ڈاکوؤں نے مٹھائی کی دکان سے ایک لاکھ 20 ہزارروپے لوٹ لئے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ رنگپورہ کے علاقہ رنگپورہ چوک میں 2 مسلح ڈاکو مٹھائی کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی چھین لئے

    جبکہ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ جودھےوالی میں ہنڈا 125 پر سوار 2 ڈاکوئوں نے عدیل سے اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے چھین لئے

    گذشتہ کئی روز سے ہنڈا 125 پر 2 ملزمان ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جن تک پہنچنے میں پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہری خوف میں مبتلا ہوچکے ہیں

  • عید کا تیسرا دن ، ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کی ایمرجنسی سے ڈاکٹرز غائب مریض مشکلات کاشکار

    عید کا تیسرا دن ، ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کی ایمرجنسی سے ڈاکٹرز غائب مریض مشکلات کاشکار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف سے)عید کا تیسرا دن ، ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کی ایمرجنسی سے ڈاکٹرز غائب مریض مشکلات کاشکار، ہر آنے والے مریض کو ریفر ٹوسیالکوٹ یا نارووال معمول بن گیا

    عید کا تیسرا دن اور ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹرز اپنی کرسیاں خالی چھوڑ کر خود خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف مریض خوار ہونے لگے، آن ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر عمیزہ کرسی خالی چھوڑ کر آرام فرما رہیں تھیں، مریض کے اٹھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ یا نارووال لے جائیں

    یہاں پر الٹراساؤنڈ کی سہولت میسر نہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • سیالکوٹ:تحصیل  بازار میں لین دین کا تنازعہ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    سیالکوٹ:تحصیل بازار میں لین دین کا تنازعہ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) تھانہ حاجی پورہ کی حدود تحصیل بازار میں لین دین کا تنازعہ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    تفصیل کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کی حدود تحصیل بازار میں تنویر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ،تنویر اور وکی کا آپس میں پیسوں کا لین دین تھا

    تنویر اپنی دکان پربیٹھا ہوا تھا وکی نے فون پر تنویر کو کہا تم اپنے آ کر پیسے وصول کر لو جب تنویر تحصیل بازار پہنچا تو وکی اور تنویر کا آپس میں جھگڑا ہو گیا،

    وکی نے تنویر پر فائرنگ شروع کر دی اور وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا