Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ :پسرور چونڈہ روڈ پر ویگو ڈالا اور 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم،4 کم عمر لڑکے زخمی

    سیالکوٹ :پسرور چونڈہ روڈ پر ویگو ڈالا اور 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم،4 کم عمر لڑکے زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور چونڈہ روڈ پر ویگو ڈالا اور 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم،4 کم عمر لڑکے زخمی

    پسرور چونڈہ روڈ لپے والی کے قریب ویگو ڈالا اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر نتیجے میں چار کم عمر بچے زخمی ہوگئے ہیں، ویگو ڈالا پسرور سے چونڈہ کی طرف جارہا تھا اور موٹر سائیکل سوار چونڈہ سے پسرور کی طرف آرہے تھے جو آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئے

    زخمی ہونے والوں میں موسیٰ ولد جاوید عمر 5 سال سکنہ کپور پور ، احمد ولد شبیر عمر 23 سال سکنہ لنگے منجکے ، حمزہ ولد شبیر عمر 12 سال سکنہ لنگے منجکے اور محمد ولد اسلم عمر 14 سال سکنہ لنگے منجکے شامل ہیں

    ان میں کوئی بھی بچہ ایسا نہیں ہے جن کی عمریں اٹھارہ سال ہوں، ایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیورز ہیں

    شہریوں کاکہنا ہے کہ والدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے ان حادثات کی روک تھام کیلئے اپنی اپنی ذمہ داری نبھانا چاہئے،

  • سیالکوٹ:پینے کے صاف پانی کی فراہمی, فلٹریشن پلانٹ کیلئے جامع پروگرام پر عمل کیا جارہاہے۔یونس مرزا

    سیالکوٹ:پینے کے صاف پانی کی فراہمی, فلٹریشن پلانٹ کیلئے جامع پروگرام پر عمل کیا جارہاہے۔یونس مرزا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض بیوروچیف ) پینے کے صاف پانی کی فراہمی, فلٹریشن پلانٹ کیلئے جامع پروگرام پر عمل کیا جارہاہے۔یونس مرزا

    چیئرمین مدینہ ٹرسٹ انجینئر محمد یونس مرزا نے کہا ہے کہ مدینہ ٹرسٹ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کے ایک جامع پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے جس کے تحت دیہات کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں اور پولیس سٹیشن سمیت پبلک مقامات پر فلٹریشن پلانٹ لگا کر اپنا قومی او ملی فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔

    انہوں نے ان خیالات کااظہار پولیس تھانہ ہیڈ مرالہ میں مدینہ ٹرسٹ کے زیرانتظام مدینہ ٹرسٹ فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے دوران کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ ٹرسٹ نے منظور احمد مرزا کے صاحب زادے احسان مرزا کی مدد سے ڈھلے والی میں پہلا فلٹریشن پلانٹ لگایا جو کامیابی سے چل رہا ہے اب ایس ایچ اومرا لہ کاشف علی بٹ کی درخواست پر پولیس تھانہ ہیڈ مرالہ میں پلانٹ کا افتتاح کر کے انہیں دلی خوشی ہو رہی ہے۔

    ایس ایچ اومرا لہ کاشف علی بٹ نے مدینہ ٹرسٹ کے چیئرمین انجینئر محمد یونس مرزا، ٹرسٹی عبدالشکور مرزا، چودھری محمد نواز کا فلٹریشن پلانٹ لگانے پر شکریہ ادا کیا۔

    صدرگرینڈ اوورسیز کلب یو کے نے مدینہ ٹرسٹ کی طرف سے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی بھر پور مالی اور اخلاقی معاونت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    اس موقع پر صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ، عبدالشکور مرزا، ملک راشد پرویز اعوان، زاہد شریف،عمران چودھری اور صوفی محمد یونس چودھری بھی موجود تھے

  • سرگودھا:مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کر کے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا،کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد

    سرگودھا:مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کر کے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا،کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی ،مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کر کے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتا ر، کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کرکے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد کر لیں

    پولیس ذرائع کے مطابق مختلف ناموں سے پہچان رکھنے والا ملزم گلفام پاکستان اور افغانستان کے مختلف شہروں سے گاڑیاں چوری کر کے فروخت کرتا تھا ۔

    ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور افغانستان سے گاڑیاں چوری کر کے سستے داموں فروخت کرتا تھا ۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 3 گاڑیاں برآمد کر لیں ۔

    برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا ، ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

    بہترین کارروائی پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ سٹی منظور احسن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے.

  • سیالکوٹ:قصابوں کی تیز چھریاں دیکھ کر انتظامیہ دُم دبا کر بھاگ گئی، گوشت کے من مرضی کے ریٹ مقرر

    سیالکوٹ:قصابوں کی تیز چھریاں دیکھ کر انتظامیہ دُم دبا کر بھاگ گئی، گوشت کے من مرضی کے ریٹ مقرر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہدریاض)قصابوں کی تیز چھریاں دیکھ کر انتظامیہ دُم دبا کر بھاگ گئی،گوشت کا من مرضی نرخ مقرر

    سیالکوٹ اور گرد نواح میں بڑا گوشت 1000 روپے سے1200 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 2000 روپے کلو سے لیکر 2200 روپے کلو اور چکن 700روپے کلومیں فروخت ہونے لگا شہریوں نے متعلقہ حکام ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    قصابوں نے حکومتی ریٹ لسٹیں ہوا میں اڑا دیں ، جس کے بعد بڑا گوشت ایک ہزار سے بارہ سو روپے جبکہ چھوٹا گوشت بائیس سو روپے کلو اور مرغی فارمی 700روپے میں فروخت ہونے لگی

    قصابوں نے کہا ہے عید کے دن ریٹ بارہ سو سے زیادہ میں فروخت کریں گے غربت اور حالات کی ستائی عوام نے متعلقہ حکام ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر گوشت کے ریٹ کم نہ ہوئے تو بہت سے گھروں میں عید کے دن بھی دال پکے گی

    حکومتی مشینری سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیا خوردونوش فروخت کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی دیہاڑیوں کے چکر میں بند کمروں بیٹھ کر سب أچھا کی رپورٹ حکام بالا تک پہنچا رہے ہیں

  • گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چونڈہ میں کلرک طالبات کی داخلہ  فیسیں لیکر فرار ،بچیوں کا سال ضائع،والدین سراپا احتجاج

    گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چونڈہ میں کلرک طالبات کی داخلہ فیسیں لیکر فرار ،بچیوں کا سال ضائع،والدین سراپا احتجاج

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چونڈہ میں کلرک طالبات کی داخلہ فیسیں لیکر فرار ،سٹوڈنٹس رولنمبر سلپس کی منتظر ،بچیوں کا سال ضائع،والدین سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق کالج میں زیر تعلیم 192 بچیوں نے داخلہ فیسیں جمع کروائیں ، جن میں سے 133 بچوں کا داخلہ بھیجا گیا ۔ باقی طالبات اپنی رولنمبر سلپس کی منتظر ۔ بچیوں کے والدین کا کہنا تھا کہ کلرک حسیب نے فی کس 2500 روپیہ داخلہ فیس وصول کی لیکن داخلہ نہ بھیجا ۔

    اب جب ہم نے رولنمبر سلپ کا مطالبہ کیا تو کالج انتظامیہ نے بتایا کہ آپکا داخلہ ہی نہیں گیا ۔ لہذا آپ لیٹ فیس کے مطابق فی کس 33 ہزار روپیہ جمع کروائیں تاکہ آپکی رولنمبر سلپ جاری کیجائے ۔

    والدین کا حکومت پنجاب اور محکمہ ایجوکیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • پسرور:تھانہ صدر کی حدوود میں ریلوے پھاٹک کے قریب32 سالہ نوجوان ٹرین سے گر کر جاں بحق

    پسرور:تھانہ صدر کی حدوود میں ریلوے پھاٹک کے قریب32 سالہ نوجوان ٹرین سے گر کر جاں بحق

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر پسرور کی حدوود الکڑے پھاٹک کے قریب مبینہ طور پر 32 سالہ نوجوان ٹرین سے گر کر جانبحق۔ پولیس مصروف تفتیش
    تفصیلات کے مطابق پسرور میں تھانہ صدر کی حدود الکڑے پھاٹک کے قریب ٹرین کی پٹری سے 32 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے

    اطلاع کے بعد SHO تھانہ صدر پسرور فہد منصور پولیس نفری کے ساتھ اور ریسکیو 1122 پسرور کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے،

    جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عدیل سکنہ نارووال کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان سیالکوٹ میں سرجیکل کا کام کرتا تھا جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان ٹرین سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوا ہے

    پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

  • چارسدہ سے سیالکوٹ میں آ کر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین گینگ گرفتار

    چارسدہ سے سیالکوٹ میں آ کر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین گینگ گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال کی ہدایات پر کوٹلی لوہاراں پولیس نے ایس ایچ اق صہیب ارشد کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے سنسان سڑکوں پر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر روک کر واردات کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے

    ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکلیں،ایک رکشہ اور لاکھوں روپے نقدی،قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

    ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے

    ملزمان میں سے دو ملزمان کا تعلق چارسدہ سے ہے جو گوہد پور کے رہائشی ملزم کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتے تھے.

  • سیالکوٹ:   ڈپٹی کمشنر  کا تحصیل پسرور کے موضع بن باجوہ کے بنیادی مرکز صحت کا سرپرائز وزٹ

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا تحصیل پسرور کے موضع بن باجوہ کے بنیادی مرکز صحت کا سرپرائز وزٹ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا تحصیل پسرور کے موضع بن باجوہ کے بنیادی مرکز صحت کا سرپرائز وزٹ، ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ میڈیکل آفیسر سمیت پورا عملہ ڈیوٹی سے غائب، ڈپٹی کمشنر کا تشویش کا اظہار، ڈیوٹی سے غائب میڈیکل آفیسر سمیت عملہ کی محکمانہ انکوائری اور سخت ڈسپلنری ایکشن لینے کی حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے آج تحصیل پسرور کے دورہ کے دوران ماڈل ویلج بن باجوہ کے سرپرائز دورہ کے دوران بنیادی مرکز صحت کا معائنہ کرنے پہنچیں تو ڈیوٹی سے صرف ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو موجود پایا جبکہ وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیبہ اقبال سمیت پورا عملہ ڈیوٹی سے غائب پایا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پسرور کو ہدایت کی کہ معاملہ کی انکوائری کریں اور ذمہ داروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے اور رپورٹ پیش کریں۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بن باجوہ کو ماڈل ویلج بنا دیا ہے، یہاں پر صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہی ہیں جبکہ کوڑا کرکٹ کیلئے 50 کوڑا دان رکھے جائیں گے۔

    اس موقع پر موجود اے سی پسرور قمر منج اور ڈی ڈی ایل جی سمیت متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ دیہات میں صفائی مہم میں یونین کونسل کو لیڈ لینی ہوگی۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کا دورہ کے دوران ہسپتال کی ایمرجینسی، او پی ڈی، فارمیسی اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال نے کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اسسٹنٹ کمشنر پسرور کے دفاتر کا دورہ کیا اور ریونیو افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیو کی محصولات اور زرعی انکم ٹیکس سمیت دیگر واجبات کے حصول کیلئے دیئے کے اہداف کو مقررہ مدت کے اندر حاصل کیا جائے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔

  • ڈسکہ:ڈی ایس پی ٹریفک کی ایس ایچ او ہمراہ شہید سب انسپکٹر احسان اللہ کے گھر آمد

    ڈسکہ:ڈی ایس پی ٹریفک کی ایس ایچ او ہمراہ شہید سب انسپکٹر احسان اللہ کے گھر آمد

    ڈسکہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک عمران سے) آئی جی پنجاب کی خصوصی ھدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک بابر شعیب اور متعلقہ تھانہ صدر ڈسکہ کے ایس ایچ او نجم فراز کے ھمراہ شہید سب انسپکٹر احسان اللہ کے گھر آمد۔ شہید کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات

    پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے شہید کی قبر پر سلامی دی ،شہید کی فیملی سے ملاقات کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک بابر شعیب اور ایس ایچ او صدر ڈسکہ نجم فراز نے شہید کی فیملی کو عیدی بھی دی اورکہا کہ اس بابرکت مہینے میں عید کی آمد آمدہے

    شہداء محکمہ کے قیمتی اثاثہ ہیں ان کی قربانیوں کے باعث ہی ہم اپنے ملک کے شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کو عملی جامہ پہنا پاتے ہیں شہدا کی قربانیاں ہمارے ادارہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

    شہادت کے عظیم مرتبے پر فائص ہونے والے افراد کی قربانی یہ ظاہر کرتی ہے کہ بات اگر عوام کے تحفظ کی ہو تو ہمارے جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر شہادت کو گلے لگا کر اپنا فریضہ پوری دیانت داری سے ادا کرتے ہیں

    محکمہ شہدا کی قربانیوں کو کسی بھی لمحہ فراموش نہیں کرتا کیونکہ ان کے باعت ہی محکمے کی شان وشوکت قائم ودائم ہے۔

  • سیالکوٹ:مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زائد وصولی 8 بسوں کو بند کردیا گیا

    سیالکوٹ:مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زائد وصولی 8 بسوں کو بند کردیا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زائد وصولی 8 بسوں کو بند کردیا گیا

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ عیدالفطر منانے کیلئے گھر جانے والے مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زائد وصول کرنے کی پاداش میں 8 بسوں کو بند کردیا گیا۔

    جبکہ خلاف ورزی پر 71 گاڑیوں کو 1 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

    اور زائد کرایہ ادا کرنے والے مسافروں کو 1 لاکھ 15 ہزار روپے واپس کئے گئے۔