Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:ریسکیو1122نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا۔

    سیالکوٹ:ریسکیو1122نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا۔

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو1122نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا۔ عید تعطیلات کے دوران تمام ریسکیورز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری، چھٹیاں منسوخ۔ انجینئر نوید اقبال

    ریسکیو ترجمان سیالکوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں کنٹرول روم، انچارج عرفان یعقوب کے علاوہ ریسکیو سیفٹی آفیسرز تحصیل انچارج پسرور محمد احسان، سمیع اللہ گوندل، ٹرانسپورٹ انچارج محمد عثمان اورتمام اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان مرتب کیا گیا۔ ریسکیو1122تمام اہم مقامات، مساجد و عید گاہوں پر میڈیکل کوریج مہیا کرے گا۔ چاند رات کو بھی ایمرجنسی گاڑیوں کے اہم اور رش والے مقامات پر ریسکیو کی پوائنٹس بنائیں جائیں گے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز ہو سکے۔

    ریسکیو محافظین بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجعوہ کی قیادت مین ہائی الرٹ رہیں گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز عید تعطیلات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہیں گے۔

    مزید براں انہوں نے تمام انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کے تمام ایمرجنسی گاڑیاں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں رسپانس کے لیے تیار رہنی چاہیے گاڑیوں کے اندر اداویات وافر مقدار میں موجود ہوں اور اگر کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسلۂ درپیش ہو تو تو فورا آگاہ کریں۔

  • سیالکوٹ : وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا دورہ

    سیالکوٹ : وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض بیوروچیف)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا دورہ،
    سیالکوٹ سے رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام اور ساہیوال سے ممبر ملک ارشد کی شرکت،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی سی آئی آئی پی ایم حمزہ سالک کی پروگرام کے تحت منصوبوں پر بریفنگ دی،

    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ایشین بینک ساہیوال اور سیالکوٹ میں میونسپل خدمات کیلئے تعاون کر رہا ہے،
    ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے فیز ون کیلئے 250 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کی ہے، محکمہ بلدیات اور پی ایم یو منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں، درمیانے اور چھوٹے شہروں کے مسائل زیادہ تکلیف دہ ہیں،پنجاب حکومت سیوریج، واٹر سپلائی سسٹم اور پارکوں کے قیام پر کام کر رہی ہے،

    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ سیالکوٹ اور ساہیوال میں پی آئی سی آئی آئی پی نے ماڈل پراجیکٹ شروع کئے، دونوں شہروں میں سالڈ ویسٹ سمیت تمام میونسپل خدمات پی آئی سی آئی آئی پی مہیا کرے گا،منصوبے کے تحت سیالکوٹ اور ساہیوال میں ادارہ جاتی سپورٹ یقینی بنائیں گے،

    ان کا کہنا تھا کہ میونسپل خدمات سے متعلق اداروں کی استعدادکار بھی بڑھائی جائے گی،وزیر بلدیات کی مقامی کمیونٹی بالخصوص عوامی نمائندوں کو پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت،کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی کے بغیر اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے،

    وزیر بلدیات نے مزید بتایا کہ اگلے مرحلے میں دیگر درمیانے شہروں کو اے ڈی پی پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف شہروں، دیہات کے لئے یکساں سکیموں کا آغاز چاہتی ہیں، دیہی آبادی بھی شہری خدمات کی برابر کی حقدار ہے، پی آئی سی آئی آئی پی کے ماڈل پراجیکٹ کے تجربات سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے،

    وزیر بلدیات کی پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ٹائم فریم کے مطابق منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت

  • سیالکوٹ : حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم

    سیالکوٹ : حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی سیالکوٹ چودھری شکیل احمد نے بیت المال حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے۔

    ضلعی چیئرمین بیت المال نے کہا ہے کہ بیت المال کمیٹی مستحقین کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور امداد کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی شفاف طریقے سے سیکروٹنی کرکے حقدار داروں تک ان کا حق پہنچانے کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔

    اس موقع پر سیکرٹری ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، وائس چیئرمین ملک احسن اور ممبران بیت المال کمیٹی بھی موجود تھے۔

  • سیالکوٹ : رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نوید اشرف نے کشف میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا

    سیالکوٹ : رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نوید اشرف نے کشف میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نوید اشرف نے سینئر ڈاکٹر طاہر اقبال چیمہ، ڈاکٹر فیصل بشیر، ڈاکٹر محمد عدنان کے ہمراہ کشف میڈیکل سنٹر کا افتتاح کردیا۔

    اس موقع پرضلع سیالکوٹ کے سینیئر میڈیکل پریکٹیشنر اور آفیشلز نے شرکت کی، ایم پی اے چودھری نوید اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے تاہم اس ضمن میں نجی شعبہ کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں جنہیں حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    پنجاب ہیلتھ کارڈ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کی عملی مثال ہے جس کو عوام کے حق میں سود مند بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی نگرانی میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور جلد ہی صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کیا جارہی ہے۔

    ڈاکٹر محمد عدنان نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • سیالکوٹ:شہر گردونواح میں ڈاکو راج برقرار ،پولیس بے بس ہوگئی

    سیالکوٹ:شہر گردونواح میں ڈاکو راج برقرار ،پولیس بے بس ہوگئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)شہر گردونواح میں ڈاکو راج برقرار ،پولیس بے بس ہوگئی

    سیالکوٹ شہر اور گردونواح ڈاکووں کے نرغے یی عید کے قریب أتے ہی وارداتوں میں نان سٹاپ أضافہ ہوگیا ہے ،سٹی سرکل پولیس تھانہ کوتوالی کے گنجان آباد علاقے پیرس روڈ سے دن دیہاڑے ڈکیتی کی ہیٹ ٹرک ہوگئی،

    پہلی ڈکیتی میں ہنڈا 125 پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے حماد سے 4,35200,دوسری ڈکیتی میں حامد سے 384000 دو آئی فون اور ایک اوپو موبائل،تیسری واردات میں سعد سے 80 ہزار روپے اور ویوو موبائل لیکر آسانی سے فرار،شہریوں کی ڈی پی او سے تحفظ کی اپیل ہے

  • سیالکوٹ:ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ:ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 4 موٹر سائیکلیں، 1 رکشہ، رقم نقدی 1 لاکھ روپے، 3 قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپکٹر صہیب ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک 3 رکنی تیرو گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ 4 عدد موٹر سائیکلیں، 1 رکشہ، ,نقدی 1 لاکھ روپے، 3 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3 عدد پسٹلز 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر ولد نذیر سکنہ گوہد پور، حال مقیم کوٹلی لوہاراں مشرقی ،سلمان ولد سلیم سکنہ ضلع چارسدہ، عبداللہ ولد آزاد خان سکنہ شیخ احمد بابا ضلع چارسدہ کے ناموں سے ہوئی ہے

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سیالکوٹ:عید الفطر کی تعطیلات کے دوران گیپکو ریجن بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی،محمد ایوب

    سیالکوٹ:عید الفطر کی تعطیلات کے دوران گیپکو ریجن بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی،محمد ایوب

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شہد ریاض سے ) چیف ایگزیکٹوگیپکوانجینئر گوجرانوالہ محمد ایوب نے کہا ہے کہ وزارت توانائی (پاورڈویژن)کی ہدایت پر گیپکو میںعید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریجن بھر میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی اور اس دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ چاند رات اور عید کی چھٹیوں کی دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام کمپلینٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ریجن بھر میں سب ڈویژن ، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر158ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں گے یہ مراکز 3شفٹوں میں 24گھنٹے فوری سروس فراہم کریں گے جبکہ جنرل مینجر آپریشن کی سربراہی میں گیپکو میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا تا کہ کسی جگہ ٹرپنگ/فالٹ آنے کی صو رت میں اور کسی بھی ناگہانی حالات کے پیش نظر بجلی کی فی الفور بحالی و فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام فیلڈ افسران اور دیگر سٹاف کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ اس دوران وہ اپنے اپنے اسٹیشنوں پر الرٹ رہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ہمہ وقت حاضر ہوں۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات گیپکو کے ہیلپ لائن نمبر118یا بجلی کے بلوں پر موجود ٹیلی فون/موبائل نمبروں پر کال، ایس ایم ایس اور وٹس ایپ وغیرہ کے ذریعہ درج کروائیں۔

    شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں سرکل کی سطح پر ایس ای سٹی سر کل فون نمبر055-9200597 موبائل نمبر0318-3991952،ایس ای کینٹ سرکل فون نمبر055-4446688،موبائل نمبر0318-3991980، ایس ای گجرات سرکل فون نمبر053-9260290موبائل نمبر0318-3991091،ایس ای سیالکوٹ سرکل فون نمبر052-9330693موبائل نمبر0318-3992050،ایس ای نارووال سرکل کے فون نمبر0542-410060موبائل نمبر0318-3992080 اور ایس ای منڈی بہاوالدین سرکل کے فون نمبر0546-504920اور موبائل نمبر0318-3991058 یاگیپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم خصوصی کنٹرول روم کے فون نمبروں 055-9200516,055-9200504,055-9200592 اور موبائل فون نمبروں03183991950اور03183991949پربھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور اسے عناصر کی اطلاع گیپکو کو دیں ۔بجلی چوری کے خلاف ٹیمیں عید کی چھٹیوں میں بھی متحرک رہیں گی کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو ئی ہے.

  • سیالکوٹ: 8 خوش نصیب حفاظ کرام کو پر وقار تقریب میں اسناد دی گئیں

    سیالکوٹ: 8 خوش نصیب حفاظ کرام کو پر وقار تقریب میں اسناد دی گئیں

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)دارالعلوم انوارا لقرآن جامعہ مسجد گلزار رسول ، اسلام نگر پکا گڑھا سیالکوٹ میں قرآن پاک مکمل حفظ کرنے والے آٹھ خوش نصیب حفاظ کرام کو شیخ الجامعہ قاری اللّٰہ داد ، مسجد انتظامیہ معزز ین علاقہ نے اپنے ہاتھوں سند حفظ قرآن پاک عطا کیں

    اس شاندار پر وقار تقریب کے انعقاد کےموقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے35خوش نصیب طلبہ جو حفظ کے طالب علم ہیں جنہوں نے اچھی کارکردگی کے ساتھ ابھی جزوی قرآن پاک حفظ کیا ہے انکی حوصلہ افزائی کے لیے بھی سرٹیفیکیٹ دئے گئے ،

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ علامہ قاری اللہ داد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ، قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جواللہ تعالیٰ کا مقرب فرشتہ حضرت جبرائیل امین ہمارے پیارے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے لیکر نازل ہوئے اور اس قرآن کی حفاظت اللّٰہ تعالٰی نے خود اپنے ذمہ لے رکھی ہے ،

    انہوں نے کہا قرآن پاک کی شان یہ ہے کہ اگر یہ قرآن پہاڑوں پر نازل کیا جاتا تو وہ خشیت الٰہی سے ریزہ ریزہ ہو جاتے ، انہوں نے کہا پیارے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتیوں کی یہ شان ہے اس کے چھوٹے چھوٹے بچے الحمد تا والناس زبانی قرآن زیر زبر شد مد غنہ کی غلطی کیئے بغیر مکمل تیس سپارے حفظ کر لیتے ہیں ،

    انہوں نے مزید کہا جو لوگ دامن قرآن سے وابستہ ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کے سر پہ سایہ فگن ہوتی ہے ،کامیابی انکے قدم چومتی ہے ،انکی یہ زندگی بہتر اور آخرت میں جنت الفردوس منزل ہوتی ہے ،

    انہوں نےاپنے خطاب میں مزید کہا قرآن پاک کتاب ھدایت، کتاب نور ،کتاب شفاء ہے اس کی تلاوت کرنے سے اللہ کا نور حاصل ہوتا ہے اور یہ دونوں جہانوں میں کامیابی کی ضمانت ہے ،

    اس موقع پر علامہ قاری اللہ داد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دارا لعلوم انور قرآن جامعہ مسجد گلزار رسول میں حفظ قرآن پاک کا بہترین انتظام موجود ہے ، یہاں بچوں کو تعلیم قرآن کے بہتر اخلاقی تربیت کے ساتھ عشق رسولِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گھٹی دی جاتی ہے ،والدین اپنے قابل بچوں کو قرآن پاک حفظ کروانے کے لئے یہاں داخل کروائیں

    اس موقع پر حافظ محمد احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاری اللہ داد درویش صفت انسان ہیں انہوں نے میرے بیٹے حافظ محمد علی حیدر کو جامعہ ہذا میں قرآن پاک حفظ کروایا اور جامعہ ہذا میں ہی صلواۃ التراویح میںپہلا مصلہ سنانے کا موقع مرہمت فرما کر شفقت کی انتہا کی ہے ،

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 2 سالہ محمد معاذ کے علاج کیلئے 68 لاکھ 62 ہزار روپے جاری کردئیے۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 2 سالہ محمد معاذ کے علاج کیلئے 68 لاکھ 62 ہزار روپے جاری کردئیے۔

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 2 سالہ محمد معاذ کے علاج کیلئے 68 لاکھ 62 ہزار روپے جاری کردئیے۔
    صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے محمد معاذ کے گھر واقع جامکے چیمہ جاکر وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے بچے کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ پیغام پہنچایا۔

    جامکے چیمہ کے رہائشی محمد عثمان نے وزیر اعلی کو بچے کے علاج کیلئے اپیل کی تھی۔دو سالہ محمد معاذ پیدائشی طور پر ایم پی ایس ٹائپ ix نامی جینیٹک بیماری میں مبتلا ہے۔

    محمد معاذ چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے ،محمد معاذ کے والد اور اہلخانہ نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا

  • سیالکوٹ:ڈی پی او محمد حسن اقبال کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

    سیالکوٹ:ڈی پی او محمد حسن اقبال کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک سے ملاقات کی۔

    اس دورے کے دوران ڈی ایس پی رانا محمد جمیل اور سکیورٹی انچارج انسپکٹر حافظ محمد سعید بھی انکے ہمراہ تھے۔ صدر عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس آمد پر خوش آمدید کہا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال اور صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک کے مابین ہونے والی ملاقات میں سیالکوٹ کی فیکٹریوں کے اندر کام کرنے والے ملازمین کی کریکٹر وائز سکریننگ کرنے کے بارے تبادلہ خیال ہوا۔

    اس بارے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کی کریکٹر وائز سکریننگ ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مذید بہتر بنایا جا سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے وہ ملازمین جو دوسرے شہروں سے یہاں آئے ہوئے ہیں انکے بارے میں بھی تفصیلات حاصل ہونگی کہ کیا وہ اپنے آبائی علاقے میں کسی جرم میں تو ملوث نہیں ۔

    صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا عمل ہے اس لیے ہم اپنی فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کی کریکٹر وائز سکریننگ کروا دیتے ہیں۔

    سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس وہب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید شیخ، ریسرچ آفیسر عمیر نثار اور ڈپٹی سیکرٹری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اظہر ڈار بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔