Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ :یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر 1965ء کی یاد میں مرکزی تقریب جناح ہال قلعہ پر منعقد ہوئی

    سیالکوٹ :یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر 1965ء کی یاد میں مرکزی تقریب جناح ہال قلعہ پر منعقد ہوئی

    سیالکوٹ(باغی ٹی،ڈسٹرکٹ رپورٹرمدثررتو )یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر 1965ء کی یاد میں مرکزی تقریب جناح ہال قلعہ پر منعقد ہوئی

    تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جناح ہال قلعہ پر ہلال استقلال کی تبدیلی کی رسم انجام دی۔ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر اویس توقیر،ارکان اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، چودھری فیصل اکرام ، چودھری طارق سبحانی، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور ڈی پی او فیصل شہزاد بھی اس موقع پر ان کی ہمراہ تھے۔

    معاون وزیر اعظم شاہد کہگ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عباس ذوالقرنین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پولیس ، ریسکیو 1122 اور تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

  • سیالکوٹ:سیلاب متاثرین کی امداد جاری

    سیالکوٹ:سیلاب متاثرین کی امداد جاری

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو) سیالکوٹ میں ریکارڈ توڑ بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس میں لوگوں کے گھر اور مال مویشی بہہ گئے ہیں۔ اگرچہ شہر کے بہت سے حصوں میں زندگی معمول پر آ چکی ہے، لیکن کئی علاقے اب بھی زیرِ آب ہیں اور وہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ان مشکل حالات میں سیالکوٹ انفارمیشن اور خدمت خلق فاؤنڈیشن سیلاب کے آغاز سے ہی متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، دونوں تنظیموں نے مشترکہ طور پر سیوکی کے علاقے میں ایک امدادی کیمپ لگایا۔

    امدادی سرگرمیاں:
    اس کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو درج ذیل سہولیات فراہم کی گئیں:

    میڈیکل کیمپ: ڈاکٹروں کی ٹیم نے سیلاب متاثرین کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔

    فوڈ اور پینے کا پانی: متاثرین کے لیے تیار کھانا اور پینے کی صاف پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

    امدادی ٹیم کا کہنا ہے کہ جب تک تمام متاثرین کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا جاتا، امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ یہ اقدامات سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ایک بڑا سہارا ہیں، جو اس آفت کے بعد زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

  • سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

    حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث معطل ہونے والا سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق بحالی کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز کچھ دیر بعد سیالکوٹ اترے گی۔ شارجہ سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 170 مسافروں کو لے کر رواں دواں ہے۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کے باوجود رن وے، ایپرون، ٹرمینل بلڈنگ اور تمام آلات محفوظ رہے ہیں۔ فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تمام ایئرلائنز نے اپنا نیا شیڈول جاری کر دیا، جبکہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق رات گئے اور صبح تک متعدد نجی و بین الاقوامی پروازیں شیڈول ہیں۔

    واضح رہے کہ 27 اگست کو شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔ اس دوران عملہ دن رات پانی کے اخراج میں مصروف رہا اور تمام وسائل بروئےکار لائے گئے۔

    ایران پر دوبارہ پابندیاں، یورپی کوشش چین اور روس نے مسترد کر دی

    جوا پروموشن کیس میں گرفتاریوں کا دائرہ وسیع، مناہل ملک بھی ریڈار پر

    دریائے چناب میں شدید طغیانی، جھنگ اور دیگر علاقے زیرِ آب

    موسلادھار بارش سے راول ڈیم فل، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

  • سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش، شاہراہیں اور گلیاں دوبارہ  ڈوب گئیں

    سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش، شاہراہیں اور گلیاں دوبارہ ڈوب گئیں

    سیالکوٹ شہر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے ایک بار پھر سڑکیں اور گلیاں زیرِ آب آگئیں۔

    دو دن کے وقفے کے بعد بارش کے نویں اسپیل نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ شاہراہوں، بازاروں اور محلوں میں 2 سے 3 فٹ پانی کھڑا ہوگیا جبکہ متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔یاد رہے کہ 27 اگست کو ریکارڈ 355 ملی میٹر سے زائد بارش نے سیالکوٹ شہر کو ڈبو دیا تھا اور تمام مرکزی و نواحی علاقے شدید متاثر ہوئے تھے۔

    بارش کے بعد شہری سیلابی صورتحال سے خوفزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر دعاؤں اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

    حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان

    وزیر آباد، مریم نواز کے دورے کے بعد فلڈ ریلیف کیمپ ختم، متاثرین پریشان

    افغان حکومت نے پاکستانی سفیر کو پر ڈی مارش دیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

  • سیالکوٹ:وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ، متاثرین کی فوری بحالی کی ہدایت

    سیالکوٹ:وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ، متاثرین کی فوری بحالی کی ہدایت

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سیالکوٹ سمبڑیال ایئرپورٹ چوک پہنچیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی نے وزیراعلیٰ کو سیلاب اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک ان کے لیے کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے مزید ڈی واٹرنگ پمپس لگانے کی ہدایت بھی کی۔

    وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ مشکل کے وقت عوام کے درمیان موجود رہیں اور نکاسیِ آب کے پائیدار اقدامات کے لیے تجاویز دیں۔ انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ جلد از جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے دوران تقریباً 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ انتظامیہ کی کاوشوں سے سیلاب میں پھنسے 6 ہزار 860 افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔ سیلابی ریلوں سے سیالکوٹ کے 300 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع بھر میں 38 ریلیف کیمپ اور 18 فوڈ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

  • سیالکوٹ: سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے اعزاز میں عشائیہ

    سیالکوٹ: سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے اعزاز میں عشائیہ

    سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیلاب متاثرین کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے اہلکاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ سماجی تنظیموں روز ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر محمد اشفاق نذر، میلاد ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر محمد وسیم عطاری، سیالکوٹ انفارمیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مدثر رتو، میاں سرفراز نواز، حسنین راجہ، پیر غلام حسین سلطانی، محمد شازیب، حسنین ندیم، محمد احمد، نجیب الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے عشائیہ میں شرکت کی۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے سیلاب زدگان کی قیمتی جانوں کو بچایا، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمت کی مثال قائم کی۔ ان کی یہ قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

  • سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر کا نشیبی علاقوں کادورہ، 512 ملی میٹر بارش موسمیاتی تبدیلیوں کا مظہر

    سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر کا نشیبی علاقوں کادورہ، 512 ملی میٹر بارش موسمیاتی تبدیلیوں کا مظہر

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرمدثررتو) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے شہر کے نشیبی علاقوں، بشمول رنگپورہ اور نیکاپورہ، کا دورہ کیا تاکہ سیلاب کے بعد کی صورتحال اور نکاسی آب کی کوششوں کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سیالکوٹ میں 512 ملی میٹر ریکارڈ بارش شدید موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے تینوں برساتی نالوں—ایک، بھیڈ، اور پلکھو—میں گنجائش سے زیادہ پانی بھر چکا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی جگہوں پر پانی کناروں سے باہر نکل رہا ہے اور شگاف پڑ رہے ہیں، اور جب تک ان نالوں میں پانی معمول کی سطح پر نہیں آجاتا، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنا مشکل ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیلاب کے باعث ضلع میں اب تک 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور مزید جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پاک فوج، اور پولیس نے گزشتہ رات تقریباً 6,900 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔ ان افراد کے لیے ریلیف کیمپوں میں کھانے، پینے اور رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایم ڈی واسا کو ایچ آر کا بروقت انتظام نہ کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نئے ایم ڈی واسا فیصل شہزاد بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

  • سیلابی صورتحال : سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

    سیلابی صورتحال : سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

    سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح دس سے رات دس بجے تک معطل کر دیا گیا۔

    فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، ترجمان ایئر سیال کے مطابق سیلابی پانی ایئرپورٹ کے کچھ حصے میں داخل ہوا ہے، انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پانی کو مشینری کے ذریعے نکالا جا رہا ہے، ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ ترمرکزی حصہ محفوظ ہے، پانی کے اخراج کے لیے ڈی واٹرنگ پمپ مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ رن وے اور دیگر حساس مقامات کو نقصان نہ پہنچے، صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ آپریشن رات دس بجے کے بعد معمول پر آ جائے گا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    سیالکوٹ میں تیز بارشوں نے 49 سالہ بارش کا ریکارڈ توڑ دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر 363.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو 1976 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہے6 اگست 1976 کو سیالکوٹ میں 339.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی،جب بھارت نے راوی، چناب اور ستلج میں پانی چھوڑا تو یہ صورتحال مزید خراب ہو گئی اور کئی علاقے زیر آب آ گئے، شہری محفوظ مقامات پر جانے پر مجبور ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

    صدر مملکت کا سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار

  • ڈسکہ میں سکھ برادری کا پاک فوج کے ریلیف آپریشن پر اظہارِ تشکر

    ڈسکہ میں سکھ برادری کا پاک فوج کے ریلیف آپریشن پر اظہارِ تشکر

    سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پاک فوج کے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر مقامی سکھ برادری نے مسلح افواج اور ان کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

    حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث ڈسکہ میں سکھ برادری کے درجنوں افراد پانی میں محصور ہو گئے تھے۔ پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اب تک 96 افراد کو ریلیف آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔محفوظ مقام پر پہنچنے کے بعد سکھ شہریوں نے پاک فوج کی بروقت مدد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہمیشہ پاک فوج نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔

    ایک سکھ شہری نے بتایا کہ وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خصوصی شکر گزار ہیں جن کی ہدایت پر ریلیف آپریشن نہایت تیزی سے مکمل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا گورونانک کے مقام پر موجود مقدس کتاب کی حفاظت کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجا گیا اور خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی۔

    افغانستان میں بس حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی

    یمن سے داغا گیا میزائل فضاء میں ناکارہ بنا دیا گیا،اسرائیل

    پاک فوج کا سیلاب متاثرین کے لیے کوٹ مومن میں ریلیف آپریشن

    پشاور کے خواجہ سرا پولیس سے پریشان

  • سیالکوٹ: صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا نشیبی علاقوں کا دورہ، عوام کے نقصان کے ازالے کا اعلان

    سیالکوٹ: صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا نشیبی علاقوں کا دورہ، عوام کے نقصان کے ازالے کا اعلان

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو) صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور رنگ پورہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی تاریخ میں کبھی اتنی زیادہ بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ صرف ایک دن میں 405 ملی میٹر اور رات کے وقت مزید 110 ملی میٹر بارش سے شہر میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    وزیر بلدیات نے کہا کہ سیالکوٹ اس وقت ایک قدرتی آفت کا سامنا کر رہا ہے لیکن حکومتی اقدامات میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا ریلیف حکومت کی پہلی ترجیح ہے، جہاں بھی سیلاب یا خطرہ ہے وہاں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ لوگوں کے نقصان کا ازالہ حکومت کرے گی کیونکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

    میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم دن رات کام کر رہا ہے اور نکاسی آب و ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک نالہ ایک میں پانی کے بہاؤ کا نظام معمول پر نہیں آتا، نشیبی علاقوں میں پانی موجود رہے گا، تاہم ریلیف ٹیمیں مسلسل سرگرم ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، واسا اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں گزشتہ 48 گھنٹوں سے فیلڈ میں مصروف ہیں اور شہریوں کو پانی سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ریلیف سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔