Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ: شہری سے رشوت وصول کرتے بدنام زمانہ سوشل ویلفیئر افسر ملک عدنان گرفتار

    سیالکوٹ: شہری سے رشوت وصول کرتے بدنام زمانہ سوشل ویلفیئر افسر ملک عدنان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)شہری سے رشوت وصول کرتے بدنام زمانہ سوشل ویلفیئر افسر ملک عدنان گرفتار

    تفصیل کے مطابق شہری سے رشوت وصول کرتے بدنام زمانہ سوشل ویلفیئر افسر ملک عدنان گرفتار ، سوشل ویلفیئر افسر اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات ہے ۔

    سیالکوٹ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملک ندیم منور نےمجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارلیا،مجسٹریٹ نے نشان لگے نوٹ بھی برآمد کر لئے

    ملزم نے شہری عثمان اقبال سے 50 ہزار روپے رشوت کے طور پر وصول کئے تھے

  • سیالکوٹ: پتنگ بازی خونی کھیل ہے اب اسےمکمل طور پر بند ہونا چاہیے، شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ

    سیالکوٹ: پتنگ بازی خونی کھیل ہے اب اسےمکمل طور پر بند ہونا چاہیے، شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوتوچیف شاہد ریاض سے) پتنگ بازی خونی کھیل کی بھینٹ سینکڑوں انسان چڑ چکے اب اس کھیل کو مکمل طور پر بند ہونا چاہئے، چیئر مین ایچ ڈبلیو او شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ

    تفصیلات کے مطابق چیئر مین ہیو مین ویلفیئر آرگنائزیشن(پاکستان) شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل آباد میں دھاتی ڈور سے گردن کٹنے کی وجہ سے نوجوان کی موت نے پوری قوم و جنجوڑ کر رکھ دیا ہے جب بھی کو ئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو چند روز ادارے Active رہتے جس وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاء کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لیتا حادثہ کے انتظار کی بجائے ان کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے سینکڑوں انسان اس خونی کھیل کی نظر ہو چکے ہیں

    تقریباً دودہائیوں سے اس خونی کھیل کو بند کروانے کیلئے آگاہی مہم پرنٹ،الیکٹرانک،سوشل میڈیا،سیمینار،پروگرامز،بینرز،فلیکس کو Public Place پر آویزاں کرنے،پمفلٹ وغیرہ کے ذریعے سلسلہ جاری ہے اور بیشمار درخواستیں دی گئیں

    4 اپریل2022 کو پانچ سالہ طلحہ شہبازگردن پر ڈور پھرنے سے موت کی آغوش میں چلا گیانا معلوم ملزمان کیخلاف تھانہ نیکا پورہ میں مقدمہ نمبر376/22 درج ہوا 26فروری 2023کو 22 سالہ نوجوان شمس علی دھاتی ڈور گردن پر پھرنے سے زندگی کی بازی ہار گیا جس پر مقدمہ نمبر 236/23تھانہ نیکا پورہ میں درج ہو ا ان جیسے مزید واقعات کو روکنے کیئے درخواستیں دی گئیں

    اس شیطانی کھیل کو بند کرنے کیلئے سخت اور مستقل بنیادوں پر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے کیمیکل ڈور پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے والے اڈوں کو مستقل طور بند کیا جائے پتنگیں اور ڈور ہی نہیں ملے گی تو خونی کھیل کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہو گی مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب پتنگ بازی کو مکمل طور پر بند کروانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے.

  • سیالکوٹ:ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مسافروں کے لیے بوفے ڈنر دسترخوان لگا دیا

    سیالکوٹ:ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مسافروں کے لیے بوفے ڈنر دسترخوان لگا دیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈسکہ میں نیکی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مسافروں کے لیے بوفے ڈنر دسترخوان لگا دیا ، 26 ڈش کے ساتھ مسافروں اور مستحق لوگوں کے لیے بوفے ڈنر دسترخواں کا اہتمام کیا گیا

    ہمیں یہ نہیں لگا کہ ہم کسی فری دسترخوان سے کھانا کھا رہے ہیں بلکہ ایسا محسوس ہوا کہ کسی بڑے ریسٹورنٹ سے کھانا کھا رہے ہے۔ انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اس لیے ہم نے کرونا میں بھی مستحق لوگوں کے گھر گھر کھانا اور راشن پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ حافظ جہانزیب صدر نیکی فاؤنڈیشن حافظ ذیشان بخاری ڈائریکٹر نیکی فاؤنڈیشن (ڈسکہ نمائندہ خصوصی) نیکی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پورے رمضان میں خوشیاں تقسیم کرنے کے لیے مسافروں کا روزہ افطار کروانے کے لیے کالج چوک ڈسکہ میں بوفے ڈنر کا اہتمام کیا ہے۔

    جہاں 26 سے زائد ڈش دی جاتی ہے ۔عوام کی رائے نیکی ویلفیئر کی پوری ٹیم کے لیے بہت دعائیں روزے داروں کا یہی بیان تھا کہ ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ ہم کسی دسترخوان پر نہیں بلکہ کسی ہوٹل پر کھانا کھا رہے ہیں اہل ڈسکہ نے بھی نیکی ویلفیئر کے کاموں کو خوب سراہا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیکی فاؤنڈیشن فیصل لیاقت واہلہ ،صدر نیکی فاؤنڈیشن حافظ جہانزیب اور ڈائریکٹر نیکی فاؤنڈیشن حافظ ذیشان بخاری نے کہا کہ لوگوں کو کھانا کھلانے اور لوگوں کی خدمت کرنے میں دلی سکون ملتا ہے نیکی فاؤنڈیشن ڈسکہ کا واحد دسترخوان ہے جو 5 سال سے ہر رمضان منفرد انداز میں لگایا جاتا ہے اس کے علاوہ بھی نیکی فاؤنڈیشن کے بہت سارے فلائی کام اور سات پراجیکٹ جاری ہیں ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اللہ نے ہمیں اس نیک کام کے لیے چنا اور ہم مخیر حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا۔

  • ڈسکہ شہر میں 1 ارب روپے کی لاگت سے  نکاسی آب کے جامع منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،ذیشان رفیق

    ڈسکہ شہر میں 1 ارب روپے کی لاگت سے نکاسی آب کے جامع منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،ذیشان رفیق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ڈسکہ شہر میں 1 ارب روپے کی لاگت سے نکاسی آب کے جامع منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ، جنوری 2025 میں 26 ہزار فٹ طویل آرسی سی ڈرین کی تعمیر کے تمام منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے جس سے ڈسک سٹی میں نکاسی آب کے درینہ مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے حلقہ انتخاب پی پی 51 ڈسکہ میں پی سی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے پر کام کے رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

    صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے بتایا کہ پی سی پی کے ڈسکہ میں سیوریج کے منصوبے میں نئی آر سی سی ڈرینز کے علاؤہ 31 ہزار 507 فٹ پرانی ڈرین کی بحالی، 282 فٹ ڈرین کلوٹ، 4ںہزار 739 فٹ ڈرینز کی ری ماڈلنگ اور 36 ہزار فٹ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی پرانی ڈرینز کی ڈی سلٹنگ بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ منصوبہ کو مقررہ ٹائم کے اندر پایہء تکمیل تک پہنچانا اور معیار کو یقینی بنانا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا انجینئرنگ ونگ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور مفاد عامہ میں منصوبے مقرر ٹائم لائن کے اندر مکمل کئے جائیں گے۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے ریسٹ ہاؤس ڈسکہ میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ صوبائی حلقہ پی پی 51 میں شامل 12 دیہی یونین کونسل میں کوڑا لفٹنگ اور صفائی ستھرائی آئندہ دو روز میں مکمل کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسلز میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے سینٹری ورکرز کی حاضری اور کام کی تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کروائی جائے گی اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی پر ذمہ دار افسران اور ملازمین کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔

    شہریوں کی جانب سے سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے درخواستوں پر انہوں نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ شکایات کا بلا تاخیر ازالہ کریں اور اس ضمن میں انہیں رپورٹ پیش کریں۔

    صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی عوام کو معیاری میو نسپل سروسز جس میں صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی، سیوریج کے نظام کی اپ گریڈیشن ، تجاوزات کے خاتمہ اور بھرپور شجر کاری شامل ہے فراہم کرنے کیلئے ایکشن پلان ترتیب دیا ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے افسران اور ملازمین کو اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دینے ہونگے۔

  • سیالکوٹ :جلد ہی ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم ہوگی،خواجہ آصف

    سیالکوٹ :جلد ہی ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم ہوگی،خواجہ آصف

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیالکوٹ طلباء وطالبات کیلئےوفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے شہر میں "ٹیکنیکل یونیورسٹی” کے قیام کے حوالے سے نوید سنادی

    گذشتہ ماہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے انکی رہائش گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی عمران صادق نے طلباء وطالبات کے لئے یونیورسٹی کے قیام کامطالبہ کیا تھا۔

    گذشتہ روز جی ون مارکی میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے کہا کہ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے حکام سے بات چیت کرلی گئی ہے اور اسکے لئے زمین بھی موجود ہے۔

    بہت جلد سیالکوٹ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام عمل لایا جارہاہے.

  • سیالکوٹ:پتنگ بازی کی روک تھام،پولیس نے کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں سے بھی مدد مانگ لی

    سیالکوٹ:پتنگ بازی کی روک تھام،پولیس نے کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں سے بھی مدد مانگ لی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پتنگ بازی کی روک تھام،پولیس نے کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں سے بھی مدد مانگ لی

    پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کے لئے سیالکوٹ پولیس نے کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں سے مدد بھی مانگ لی پولیس اور سول سوسائٹی کی پتنگ بازی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کے لئے قانونی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں سے بھی اس قاتل کھیل کو روکنے کے لئے مدد مانگ لی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال کی ہدایات پر مراد پور پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی سربراہی میں سول سوسائٹی کے ہمراہ پتنگ بازی کے خلاف واک کا اہتمام کیا

    واک میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مراد پور پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف واک کے دوران شہریوں نے پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے پولیس پر پھول نچھاور کئے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی

  • سیالکوٹ:سبز پیر سٹاپ پر 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم  ایک ہلاک 4 زخمی

    سیالکوٹ:سبز پیر سٹاپ پر 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم ایک ہلاک 4 زخمی

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سبز پیر سٹاپ پر 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم ایک ہلاک 4 زخمی

    تفصیل کے مطابق تھانہ سبز پیر کے علاقہ کنگرہ روڈ سبز پیر سٹاپ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم ہواجس میں ایک آدمی ہلاک چار افراد زخمی ہوگئے

    ریسکیورز نے 22سالہ سفیر، دو بھائی 7سالہ ذولقرنین اور 5سالہ فخر ولد عظیم ، 23سالہ کبیر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
    جبکہ 16سالہ علی شدید زخمی ہونے کہ باعث موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔

    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

  • پسرور: فائرنگ اور چھریوں کے وار سے تین افراد زخمی

    پسرور: فائرنگ اور چھریوں کے وار سے تین افراد زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور فائرنگ اور چھریوں کے وار سے تین افراد زخمی

    پرانی کاروباری رنجش پر دو افراد نے فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے تین افراد کو زخمی کردیا،زخمی ہونے والوں میں عثمان ایڈووکیٹ ممبر پسرور بار ولد حاجی یعقوب عمر 28 سال ، ابوبکر عمر 31 سال اور طیب عمر 33 سال شامل ہیں

    فائرنگ اور چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والے تینوں سگے بھائی ہیں اور کلاسوالہ کے رہائشی ہیں، فائرنگ کا یہ واقع حبیب بنک کے قریب پیش آیا

    ریسکیو ٹیم نے تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کردیا

  • سیالکوٹ :رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ نے شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

    سیالکوٹ :رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ نے شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض سے)رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے شہاب الدین پارک میں پودے لگا کر حکومت پنجاب کی "درخت لگائیں،پاکستان کے لئے” کی شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، سی ای او سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز رندھاوا، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید قاسم، چودھری سیف اللہ، شیخ ناصر، شہزاد کویتی، سپرنٹینڈنٹ پی ایچ اے باؤ شوکت، سپروائزر نوید اقبال اور کوآرڈینیٹر پی پی 47 محسن عباس بھی موجود تھے۔

    رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ درخت لگانا ہم سب کا دینی، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور موسمی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے جس قدر ممکن ہو درخت لگانے ہونگے اور جو درخت اور پودے لگائے جارہے ہیں ان کی نگہداشت بھی انتہائی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ذمہ داری سنبھالتے ہی اپنی ترجیحات میں شجر کاری اور میونسپل سروسز کے معیار کے بہترین بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہے اور انسانی زندگی پر اس کے گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اسلام میں درخت لگانا کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں شجر کاری بہترین کار خیر ہے۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ پارک اور گرین بیلٹس میں لگائے جانے والے پودوں کو سیراب اور حفاظت کرنے کیلئے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور تندہی سے انجام دیں۔
    ۔۔۔۔۔۔

  • سیالکوٹ: پولیس کی منشیات فروشوں کے   کارروائی، 5ملزمان منشیات سمیت گرفتار

    سیالکوٹ: پولیس کی منشیات فروشوں کے کارروائی، 5ملزمان منشیات سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)پولیس کی منشیات فروشوں کے کارروائی، 5ملزمان منشیات سمیت گرفتار

    سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے کارروائی 20 لٹر شراب اور چار کلو منشیات برآمد کرکے5افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے محسن سلامت سے ایک کلو420گرام چرس،کوتوالی پولیس نے دوران گشت ایک شخص حسیب دانیال سے ایک کلو280گرام چرس،

    تھانہ کینٹ کے علاقہ خواجہ صفدر روڈ سے افتخار اکرم سے10لٹر شراب، انوش عارف سے ایک کلو440گرام چرس برآمد ہوئی ہے

    تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ امام صاحب سے ذوالفقار سے10لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔