Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:نجی گیسٹ ہاؤس سے جرمن نیشنلٹی ہولڈر  اوور سیز پاکستانی کی بوسیدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ:نجی گیسٹ ہاؤس سے جرمن نیشنلٹی ہولڈر اوور سیز پاکستانی کی بوسیدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سکچہری روڈ پر واقع تھانہ سول لائن کی حدود نجی گیسٹ ہاؤس سے پولیس نے جرمن نیشنلٹی ہولڈر اوور سیز پاکستانی منصور نامی شخص کی بوسیدہ نعش برآمد کرلی۔

    پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ منصور بڈیانہ کا رہائشی اور جرمن نیشنلٹی ہولڈر تھا بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعات کی وجہ سے منصور گزشتہ ایک ماہ سے سیالکوٹ تھانہ سول لائن کی حدود میں واقع نجی رائل گیسٹ ہاؤس میں رہائش پزیر تھا

    لاش تعفن زدہ ہو چکی تھی گیسٹ ہاؤس عملہ کی جانچ پرتال پر منصور کے کمرا سے بدبو آنے کے سبب بذریعہ پولیس کمرے کا تالا توڑا گیا اور منصور کو مردہ حالت میں پایا گیا ۔

    پولیس کے مطابق منصور کو ہارٹ اٹیک آیا ۔جس کے سبب اسکی موت واقع ہوئی

    ایس پی انویسٹی گیشن کے سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس کےمطابق لاش کئی روز قبل کی لگ رہی ہے تاہم پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا .

  • سیالکوٹ:منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی آؤ بھوک مٹائیں مہم ، عزت نفس مجروح کیے بغیرسفید پوش گھرانوں کو راشن کی فراہمی

    سیالکوٹ:منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی آؤ بھوک مٹائیں مہم ، عزت نفس مجروح کیے بغیرسفید پوش گھرانوں کو راشن کی فراہمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے )منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کا آؤ بھوک مٹائیں مہم کے تحت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عزت نفس مجروح کیے بغیر سینکڑوں سفید پوش گھرانوں تک راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

    منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کی جانب سے مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پر راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اب تک ایک ہزار سفید پوش گھرانوں تک راشن پہنچایا جاچکا ہے

    منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ نے مستحقین کا بیڑا اٹھاتے ہوئے رعائیتی دستر خوان ، سفید پوشں گھرانوں تک راشن کی تقسیم ، بجوات میڈیکل سینٹر ، تخفیظ القرآن کا آغاز کیا ہے تاکہ سفید پوش گھرانوں کو بہترین ماحول مہیا کیا جاسکے

    خافظ اختشام کا کہنا ہے اللہ کی رضا کی خاطر سفید پوش گھرانوں کو گھر دہلیز پر راشن کی فراہمی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کا قابل تحسین اقدام ہے

  • سیالکوٹ:پاک فوج کے شہداء ہمارے محسن ہیں ،خواجہ آصف

    سیالکوٹ:پاک فوج کے شہداء ہمارے محسن ہیں ،خواجہ آصف

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے، جو شہدا کے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کا دہشت گردوں سے ضرور کوئی رابطہ ہے۔

    سیالکوٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی زیادہ تر افغان سرزمین سے ہمارے خلاف ہو رہی ہے، جو دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آرہے ہیں یہ ہی لوگ ان کو پناہ دیتے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج جس طرح قربانیاں دے رہی ہے ان کی جتنی عزت کریں کم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ متحد ہوکرلڑی جاسکتی ہے،کچھ لوگوں نے شہدا کا مذاق اڑایا، انہیں ریٹرننگ افسروں سے تشبیہ دی، شہدا ہمارے محسن ہیں، ملک انہیں کی وجہ سے قائم ہے۔

    تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی شناخت کھوچکی ہے، یہ سنی اتحاد کونسل ہے یا پی ٹی آئی کچھ پتا نہیں، اسمبلی میں انہوں نے غزہ قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تمام جماعتوں کے اختلافات رہے لیکن کسی نے یہ رویہ نہیں اپنایا، یہ لوگ اپنی شناخت ڈھونڈرہے ہیں یہ بے نامی پارٹی ہے، ان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے اقتدار گیا،جس قسم کے خط امریکی کانگریس کو لکھے جارہے ہیں وہ پاکستان دشمنی ہے۔

  • شہداء کا مذاق اڑانے سے زیادہ گھٹیا بات کوئی نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف

    شہداء کا مذاق اڑانے سے زیادہ گھٹیا بات کوئی نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے ہمارے محسن ہیں۔ میرعلی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتاہوں۔ مخصوص سیاسی جماعت کی شہدا کےخلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ ملکی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت یا شخص نے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا۔ یہ جماعت بےنامی ہوچکی ہے،اس کا کوئی سربراہ نہیں۔ معلوم نہیں یہ تحریک انصاف ہے،سنی اتحاد یا ایم ڈبلیو ایم۔ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ ان کے لیڈر کی جیل میں ہر خواہش پوری ہو رہی ہے پھر بھی شکوے،شکایتیں۔ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے ان سے اقتدار گیا۔
    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ الیکشن میں اختلافات پر شہداء کو شامل کرنا گھٹیاعمل ہے، یہ پارٹی اپنی شناخت کھوچکی ہے آج یہ بے نامی پارٹی ہے، کون اس پارٹی کو چلارہا ہے، کون ملک سے باہر بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے، ملک کی خیر مانگنے کے بجائے یہ بد دعائیں دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، امریکی کانگریس مین کو خط لکھتے ہیں قرضہ نہ دیا جائے، اسمبلی میں انہوں نے غزہ سے متعلق قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، دوسرے مذاہب کے لوگوں نے فلسطین پر زیادہ آواز اٹھائی۔
    ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ ملک میں شہادتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، غزہ میں 30 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے اس پر بھی آوازیں اٹھارہے ہیں، یہ دشمنی میں کس حد تک چلے گئے ہیں، آج تک کسی جماعت نے ایسا نہیں کیا جو یہ لوگ کررہے ہیں، یہ واحد جماعت ہے جنہوں نے شہادتوں کی بے توقیری کی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ غزہ پر قومی اسمبلی میں قرار داد کی مخالفت کی گئی۔ غیرمسلم ممالک اور افراد نے غزہ پر مسلمانوں سے زیادہ آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات سے امید ہوئی تھی کہ یہ ملکی سیاست میں آگے بڑھیں گے۔

  • سیالکوٹ:فراڈ کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    سیالکوٹ:فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار،ایف آئی اے کی انٹرپول کے ذریعہ کارروائی

    فراڈ کے مقدمے میں گرفتار اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا
    گرفتار ملزم بلال ندیم سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا

    ملزم کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

  • ڈسکہ : کارخانے میں کام کرتے استاد نے شاگرد کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا

    ڈسکہ : کارخانے میں کام کرتے استاد نے شاگرد کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈسکہ،کارخانے میں کام کرتے استاد نے شاگرد کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا

    تھانہ سٹی ڈسکہ کی حدود پسرور روڈ پر کارخانے میں کام کرتے استاد نے شاگرد کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا،یونس نامی جلاد استاد نے 12سالہ غلام حیدر کو آہنی راڈ سے تشدد کرکے شدید زخمی کردیا

    کم عمر غلام حیدر کو طبعی امداد کے لیے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغازکردیا ہے ۔

    ایف آئی آر کے مطابق بچے کے والد کا مؤقف ہے کہ میرے بیٹے کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ صرف اس لیے بنایا گیا کہ اُس نے درندہ صفت استاد کو اپنے ساتھ غلط حرکت کرنے سے منع کیاتھا ،پولیس ملزم کو سخت سے سخت سزا دے

    پولیس مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے

  • سیالکوٹ:امام بی بی میٹرنٹی ہوم  مرکز صحتِ کا افتتاح

    سیالکوٹ:امام بی بی میٹرنٹی ہوم مرکز صحتِ کا افتتاح

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام نے امام بی بی میٹرنٹی ہوم مرکز صحتِ کا افتتاح کردیا، امام بی بی میٹرنٹی ہوم 24/7 کھلا رہے گا جہاں حاملہ خواتین کے میڈیکل چیک اپ، الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، نیوٹریشن سپلیمنٹس اور ادویات سمیت تمام سہولیات بالکل مفت دستیاب ہوں گی۔

    اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام نے امام بی بی میٹرنٹی ہوم مرکز صحت کا دورہ کیا اور سہولیات کو معیار قرار دیتے ہوئے موقع پر موجود سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر کو ہدایت کی کہ وہ خواجہ صفدر ڈسپنسری جس کو اپ گریڈ کرکے میٹرنٹی ہوم کا درجہ دے دیا گیا ہے ایسا عملہ تعینات کیا جائے جس با اخلاق اور فرض شناس ہو۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط رنگپورہ چوک میں میٹرنٹی ہوم کی سہولت وقت کی اہم ضرورت تھی شہری اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ میٹرنٹی ہوم میں زچہ بچہ کو غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت کیش معاونت بھی کی جارہی ہے۔

    اس موقع پر خواجہ ٹیپو سلطان ، فرخ حفیظ بٹ، امین میر ، طارق میر بول، چودھری سیف اللہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم مرزا کے علاؤہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ممبران بھی موجود تھے۔

    ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر نے بتایا کہ میٹرنٹی ہوم میں لیبر روم، وارڈز، لیبارٹری اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات 24 گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جائیں گی

  • سیالکوٹ:گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 43 گرانفروشوں پر ایک لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ

    سیالکوٹ:گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 43 گرانفروشوں پر ایک لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 43 گرانفروشوں پر ایک لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، ماہ رمضان کے دوسرے دن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2063 انسپکشنز کیں،43 گرانفروشوں پر ایک لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 13 کو حراست میں لیا گیا ،تین دکانوں کو بھی سیل کیا گیا.

  • سیالکوٹ:تنظیم الااخوان کا ماہانہ اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ:تنظیم الااخوان کا ماہانہ اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے )سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کا ماہانہ اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا۔

    سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الا اخوان ضلع سیالکوٹ کا ماہانہ اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سالکین نے بھرپور شرکت کی.

    شیخ مکرم امیر عبدالقدیر اعوان نے سالکین سے ویڈیو لنک خطاب کیا، ذکر قلبی و مختصر خطاب اور دعاۓ خیر صاحب مجاز عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ نے کروائی۔

    اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری عارف رفیق نے بھی سالکین سے مختصر خطاب کیا اور ذمہ داران کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی ۔ کتب سلسلہ سٹال پر ماسٹر افضل اور سوشل میڈیا ڈیسک کی ذمہ داری صہیب ریحان نے نبھائی۔ آخر پر سالکین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

  • سیالکوٹ :وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا”ستھرا پنجاب”صرف کاغذی نعرہ ثابت ہوا

    سیالکوٹ :وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا”ستھرا پنجاب”صرف کاغذی نعرہ ثابت ہوا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا”ستھرا پنجاب”صرف کاغذی نعرہ ثابت ہوا

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب کے جاری کردہ احکامات کاغذی کارروائی تک محدود ہو کر رہ گئے ،سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کے عملہ نےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی دھجیاں بکھیردیں

    چند روز قبل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ستھرا پنجاب مہم کا آغاز کیا لیکن سیالکوٹ کے گلی محلے گندا پنجاب کا منظر پیش کرنے لگے، نیو غلہ منڈی بہار کلونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ، علاقہ مکین پریشان گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے لگا

    سیوریج نظام ناکارہ ہونے کے باعث علاقہ مکین پریشان علاقعہ مکینوں کا کہنا ہے گندہ پانی کھڑا ہونے کے سبب ہم نماز پڑھنے نہیں جا سکتے انتظامیہ کو متعدد بار شکایات درج کروائی ہیں لیکن تاحال کسی کے سر پر جُوں تک نہیں رینگی

    بہار کلونی کے شہری پھٹ پڑے ، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اس معاملے پر ازخود نوٹس لینے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔