Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • بھارتی آبی جارحیت:دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    بھارتی آبی جارحیت:دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    بھارتی آبی جارحیت کے باعث اونچے درجے کا سیلاب،دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    ایکسپوٹینشلی ہائی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہوئی، دریائے چناب میں پانی کی سطح 6 لاکھ 96 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد سے 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 6 لاکھ 90 ہزار34 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا،دریائے چناب میں ہیڈخانکی کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ 8 ہزار18 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 7 ہزار 736 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    بھارت کی طرف سےاچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی کے باعث دریائے روای، چناب اور ستلج میں سیلابی صورت حال کے جس کے باعث پنجاب کے متعدد دیہات ڈوب گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں بارشوں کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث کئی علاقے ڈوب گئے ہیں، اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وزرا کو ہدایت کی ہے وہ اپنے اپنے علاقوں میں خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کریں۔

    انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،نثار کھوڑو

  • سیالکوٹ: ہیڈ مرالہ بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا، فوج طلب

    سیالکوٹ: ہیڈ مرالہ بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا، فوج طلب

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو) مون سون بارشوں اور بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ہیڈ مرالہ بیراج پر پانی کی آمد 9 لاکھ 20 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2014 کے تباہ کن سیلاب کی یاد دلا رہی ہے، جب اسی سطح کے پانی نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا تھا۔

    محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ بیراج کی گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے، تاہم موجودہ بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے زیادہ ہو گیا ہے۔ اگر پانی کی سطح مزید بلند ہوئی تو ہیڈ مرالہ کے حفاظتی بند کو گجرات کی جانب سے توڑنے کا امکان ہے، جس سے متعدد دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دریائے راوی اور ستلج میں بھی بپھرا ہوا ریلا کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیالکوٹ میں اب تک 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 27 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے، بلا ضرورت سفر سے گریز کرنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    دوسری طرف سیلابی صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے فوج اور آرمی ایوی ایشن کو ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کے لیے طلب کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو خط لکھ کر فوجی دستوں کی فوری تعیناتی کی درخواست کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی دستے اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز مل کر ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو گیا ہے، جس نے بند کو توڑ کر قریبی سڑکوں کو بھی ڈبو دیا ہے، نتیجتاً ٹریفک معطل ہو گئی اور دیہاتی شدید مشکلات میں گھر گئے۔ سراخ پور، کری شریف اور خلیل پور سمیت متعدد دیہات کے مکینوں نے انتظامیہ کی تاخیر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے کیونکہ اب تک امدادی ٹیمیں کئی متاثرہ مقامات تک نہیں پہنچ سکیں۔

    بھمبھر نالے میں طغیانی سے دادو برسالہ، گوجر کوٹلہ اور پلاوڑی دیہات کو بھی خطرہ لاحق ہے جہاں پانی کا کٹاؤ صرف 15 فٹ کے فاصلے پر رہ گیا ہے۔ شکرگڑھ کے گاؤں جرمیاں جھنڈا سے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر عدنان عاطف اور ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    شدید بارش اور پانی کی بلند سطح کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اب تک دریائے راوی سے 294 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور حافظ آباد سے ریسکیو ٹیموں کو نارووال منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر گجرات شہر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش سے نکاسی آب کا نظام مفلوج ہو گیا ہے اور عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

  • سیالکوٹ:بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 355 ملی میٹر سے زائد بارش

    سیالکوٹ:بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 355 ملی میٹر سے زائد بارش

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو) سیالکوٹ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی غیر معمولی بارش نے 11 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک اور پریم نگر سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث کئی دیہات زیر آب آگئے جبکہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں پانی کی سطح 3 لاکھ 65 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک جبکہ جسڑ کے مقام پر 1 لاکھ 42 ہزار 20 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق دریائے راوی میں اس وقت اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ کرتارپور سمیت مختلف علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 257 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

  • سیالکوٹ ،355 ملی میٹر ریکارڈ بارش سے شہر زیرِ آب

    سیالکوٹ ،355 ملی میٹر ریکارڈ بارش سے شہر زیرِ آب

    سیالکوٹ میں ہونے والی طوفانی بارش نے شہر کو ڈبو دیا، اب تک 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    مرکزی شہر اور گردونواح کے تمام علاقے زیرِ آب آگئے، کوئی سڑک، چوراہا، بازار یا محلہ ایسا نہیں جہاں 2 سے 3 فٹ پانی جمع نہ ہو۔بارش کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے، گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔شدید بارش کے باعث واپڈا کے بیشتر فیڈرز ٹرپ کر گئے اور کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔نالہ ڈیک میں 70 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے سے متعدد دیہات متاثر ہوئے، جن کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے درجنوں افراد کو بھی نکالا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا بوجھ حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا کو الرٹ رہنے اور تمام نکاسی پوائنٹس پر عملہ و مشینری ہنگامی بنیادوں پر پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں۔

    کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی منظوری

    امریکا میں پاکستانی سفیر کا ہر محاذ پر بھارت کا مقابلہ کرنے کا عزم

    کوئٹہ: ڈیگاری قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار

    بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد ہلاک

  • وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کا پسرور کا دورہ، نالہ ڈیک کی صورتحال کا جائزہ

    وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کا پسرور کا دورہ، نالہ ڈیک کی صورتحال کا جائزہ

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرمدثررتو) صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ نے پسرور کا دورہ کیا اور کیڈٹ کالج میں نالہ ڈیک کی موجودہ صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بریفنگ لی۔

    اجلاس میں کمشنر گوجرانولہ نوید حیدر شیرازی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی رانا محمد فیاض اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔

    وزیر آبپاشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مشرقی دریاؤں میں ماضی کی نسبت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نالوں کے روٹ کو ہر صورت میں کلیئر کیا جائے اور ان کی قدرتی گزرگاہوں کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالوں اور دریاؤں کے کناروں پر قائم تجاوزات کے خلاف فوری طور پر گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ دریاؤں اور نالوں کی ماڈل اسٹڈی کی جا رہی ہے تاکہ مستقل حل تجویز کیے جا سکیں۔

    کمشنر گوجرانولہ نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور طغیانی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی وارننگ پر عمل کریں تاکہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

    ایم ڈی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے تمام وسائل بروقت پہنچا رہی ہے اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نئی قانون سازی بھی تجویز کی جا رہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے اجلاس کو بتایا کہ نالہ ڈیک میں طغیانی کے باعث چھ مقامات پر سڑکوں کو نقصان پہنچا تھا، جن میں سے تین مقامات پر مرمت کا کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نالہ ڈیک کے ارد گرد پانچ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے جموں توی میں پانی کی سطح میں اضافہ کی وجہ سے 16 دیہات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور پانچ ہزار آبادی اور 1450 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

  • سیالکوٹ: شہادت امام حسنؑ کا مرکزی جلوس برآمد

    سیالکوٹ: شہادت امام حسنؑ کا مرکزی جلوس برآمد

    سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹرمدثررتو) سیالکوٹ میں 28 صفر کو شہادت امام حسن علیہ السلام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربتول، اڈہ پسروریاں سے برآمد ہوا۔

    یہ جلوس اڈہ پسروریاں سے شروع ہو کر کشمیری محلہ، بڈھی بازار، بازار کلاں اور دو دروازہ سے ہوتا ہوا رات 9 بجے کے قریب امام بارگاہ دربتول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں میں شرکاء کے لیے سبیلوں اور لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

    جلوس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت تقریباً 1000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی نگرانی ڈی پی او آفس سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔ جلوس میں داخلے کے لیے تین تہوں پر مشتمل حفاظتی حصار قائم کیا گیا ہے اور مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر خاردار تاریں اور قناتیں بھی لگائی گئی ہیں۔

  • سیالکوٹ:عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سیل مزید فعال

    سیالکوٹ:عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سیل مزید فعال

    سیالکوٹ (بیوروچیف خرم میر)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، صبا اصغر علی نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کمپلینٹ مینجمنٹ سیل کو مزید فعال بنا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات سننے کے دوران کہی۔

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر شہریوں کی مختلف محکموں سے متعلق شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سیل میں موصول ہونے والی ہر شکایت کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور شکایت کنندہ کو اس پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔

    صبا اصغر علی نے مزید بتایا کہ شہری اپنی شکایات بذریعہ فون بھی درج کروا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہیلپ لائن 1718 پر کال کر کے شکایات کا اندراج ممکن بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیل عوامی سہولت کے لیے ہر وقت دستیاب ہے اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

  • سیالکوٹ:لیبر قوانین میں اصلاحات کا مقصد ورکرز کے حقوق کا تحفظ، سیکرٹری لیبر کا خطاب

    سیالکوٹ:لیبر قوانین میں اصلاحات کا مقصد ورکرز کے حقوق کا تحفظ، سیکرٹری لیبر کا خطاب

    سیالکوٹ (بیوروچیف خرم میر)سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب، محمد نعیم غوث، نے کہا ہے کہ پنجاب میں لیبر قوانین کے حوالے سے پائے جانے والے ابہامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف ادوار میں بنائے گئے 26 قوانین کو یکجا کر کے ایک جامع ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایوانِ صنعت و تجارت سیالکوٹ کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد نعیم غوث نے مزید کہا کہ نئے مسودے میں بائیکیا، فوڈ پانڈا اور زرعی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے حقوق کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ قانون سازی مسلسل مشاورت اور کھلی بحث کے بعد اپنے آٹھویں ڈرافٹ تک پہنچی ہے اور اب بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر صدر ایوانِ صنعت و تجارت اکرام نے مطالبہ کیا کہ صنعتی مزدوروں کو تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سوشل سیکیورٹی، پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کو یکجا کرنے کی تجویز دی تاکہ صنعتکاروں اور مزدوروں دونوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے۔

    ڈائریکٹر لیبر پنجاب، مجتبیٰ عرفات، نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے بارے میں بتایا کہ یہ ادارہ صنعتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 2019 کے ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس فنڈ میں اداروں کے منافع کا 2 فیصد اور کمپنیز پروفٹ (ورکرز پارٹیسپیشن) ایکٹ 2021 کے تحت 5 فیصد حصہ شامل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ہونے والی ترامیم (2025) کے تحت پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (PESSI) اس کی وصولی کرے گی۔ اس فنڈ سے مزدوروں کو رہائشی یونٹس، میٹرک تک مفت تعلیم، اسکالرشپ، شادی اور وفات گرانٹس جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

    سیکرٹری لیبر نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 42 ارب روپے کی سالانہ لاگت سے "مریم نواز راشن کارڈ” اسکیم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ عام شہریوں کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں آسانی کیلئے’گرین سرٹیفیکیٹ’ کا نظام متعارف

    اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں آسانی کیلئے’گرین سرٹیفیکیٹ’ کا نظام متعارف

    سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر+بیورو رپورٹ): چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پلرا) چوہدری طارق سبحانی نے سیالکوٹ کے ایوانِ صنعت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے گئے انقلابی اقدامات کا اعلان کیا۔

    چوہدری طارق سبحانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق، پلرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اب اوورسیز پاکستانی اپنے متعلقہ ملک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے جائیدادوں کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔ اس سہولت کا آغاز لندن میں پاکستانی سفارتخانے سے ہو چکا ہے اور جلد ہی اس کا دائرہ کار ان تمام ممالک تک بڑھا دیا جائے گا جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئے نظام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان آ کر طویل چھٹیاں لینے اور پٹواریوں کے چکر کاٹنے کی مشکلات سے نجات ملے گی۔ ماضی میں اکثر اوورسیز پاکستانی مجبوراﹰ مختارنامہ جاری کرتے تھے، جس کا غلط استعمال ہونے سے وہ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو جاتے تھے۔ یہ نیا نظام اس قسم کے دھوکہ دہی کے امکانات کو ختم کر دے گا۔

    چیئرمین پلرا نے ایک اور اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلرا نے بین الاقوامی معیار کا ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ہر شخص کا ملکیت آڈٹ ٹریل رکھا جائے گا۔ اس نظام میں نادرا کے ذریعے شہری کی تصدیق اور زمین کی مکمل ویری فکیشن کے بعد ‘گرین سرٹیفیکیٹ’ جاری کیا جائے گا۔ اس سرٹیفیکیٹ کے ذریعے خریدار کو یہ یقین دہانی ہو جائے گی کہ جائیداد قانونی طور پر محفوظ ہے اور اس پر قبضے یا حدود کی نشاندہی جیسے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسی جائیدادیں جن کا نادرا ریکارڈ سے کوئی تعلق نہیں، انہیں بھی اس نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔ سرکاری تصدیق کے بعد ان جائیدادوں کو بھی ‘گرین سرٹیفیکیٹ’ جاری کیا جائے گا۔ یہ تمام اقدامات جائیدادوں کی خرید و فروخت کے عمل کو شفاف، محفوظ اور آسان بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فاروق اکمل نے اس موقع پر کہا کہ گرین سرٹیفیکیٹ پر جیو ٹیگ اور بار کوڈ موجود ہوگا، جس سے زمین کی قدر میں اضافہ ہوگا۔

    صدر ایوانِ صنعت و تجارت اکرام الحق نے چیئرمین پلرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق سبحانی کی قیادت میں جائیداد کی خرید و فروخت میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب عام آدمی بھی بلا خوف و خطر پراپرٹی کی خرید و فروخت کر سکے گا اور دھوکہ دہی کا شکار نہیں ہوگا۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام اور چیمبر آف کامرس کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

  • سیالکوٹ میں ڈسپوزل اسٹیشن 15 اکتوبر سے فعال ہو جائے گا

    سیالکوٹ میں ڈسپوزل اسٹیشن 15 اکتوبر سے فعال ہو جائے گا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرمدثر رتو)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، میاں شکیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ سیالکوٹ میں زیرِ تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن ناصر ٹاؤن 15 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دے گا۔ اس کے بعد ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کپور والی اور واٹر سپلائی کی تمام اسکیمیں 30 دسمبر تک مکمل کر کے واسا سیالکوٹ کے حوالے کر دی جائیں گی۔

    یہ بات انہوں نے پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، پروگرام ڈائریکٹر پیسپ عمر جاوید، چیف انجینئر شیخ طاہر، ایم ڈی واسا ابوبکر عمران، سٹی منیجر علی خان اور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ رانا ابرار نے شرکت کی۔

    نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات
    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج منصوبے کے تحت بچھائی جانے والی نئی لائنوں کو فعال کرنے سے پہلے پرانے نالوں اور لائنوں کی صفائی (ڈی سلٹنگ) یقینی بنائی جائے تاکہ نکاسی آب کے نظام میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ماڈل کا جائزہ
    اجلاس کے بعد، میاں شکیل احمد نے سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ستھرا پراجیکٹ کے تحت متعارف کرائے گئے آؤٹ سورس ماڈل کا جائزہ لیا اور کہا کہ یہ جدید ماڈل شہریوں کو صفائی ستھرائی کے بہتر معیار کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔