Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں,رضوان سعید

    پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں,رضوان سعید

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ محمد رضوان سعید نے کہا کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، غذائی قلت زیادہ کھانے سے نہیں بلکہ متوازن غذا لینے سے ختم ہوسکتی ہے

    بچوں میں یہ شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے تمام پرائمری لیول کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سکولوں میں مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ کے آڈیٹوریم میں بچوں میں غذائی آگاہی کے سلسلہ میں ” محفوظ غذا، صحت مند بچے” مہم کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ جاوید اقبال بابر نے بچوں پر زور دیا کہ وہ محفوظ غذا کے بارے میں آگاہی دینے کا مقصد یہ ہے کہ آپ صحت مند اور محفوظ غذا کا پیغام اپنے گھروں، محلوں اور سوسائٹی تک پہنچائیں۔

    انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی گذارنے کیلئے سادہ غذا لینا ہوگی۔ چائے اور کولڈ ڈرنک کو چھوڑ کر دودھ، دہی اور انڈوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیزا، برگر، شوارما، چاکلیٹس اور فاسٹ فوڈ سے اجتناب برتے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم متوازن غذا نہ لی جائے تو آپ بیمار ہو جائیں گے اور بیمار جسموں میں صحت مند دماغ پروان نہیں پاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بچے صفائی ستھرائی اور سادہ غذا لینا شروع کر دیں تو غذائی کمی کو پورا کرکے صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن ملک اللہ داد، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حاجرہ ثروت ،فوڈسیفٹی آفیسر محمد کامران اور نیوٹریشن آفیسر مس عبیر نے بھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں 8 سے 9 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں یہ محفوظ غذا کا پیغام گھر گھر پہنچا سکتے ہیں۔

  • سیالکوٹ: ڈسکہ الیکٹرانک میڈیا کاالیکشن، عمران شریف  بلامقابلہ صدر منتخب

    سیالکوٹ: ڈسکہ الیکٹرانک میڈیا کاالیکشن، عمران شریف بلامقابلہ صدر منتخب

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(یوروچیف شاہد ریاض سے)ڈسکہ الیکٹرانک میڈیا کاالیکشن، عمران شریف بلامقابلہ صدر منتخب

    تفصیل کے مطابق ڈسکہ الیکٹرانک میڈیا کاالیکشن سال 2024,2025 جو 6 مارچ کو ہونا تھا کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک صدر کے لیے عمران شریف ، سنئیر نائب صدر سلیم عباس بخاری جنرل سیکریٹری کے لیے عثمان حیدر اور نائب صدر کے لیے شیخ نوید نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان کے مقابلے میں مقرر تاریخ اور مقررہ وقت تک کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے

    چیف الیکشن کمیشن شکیل احمد ورک کی جانب سے عمران شریف کو صدر ، سلیم عباس بخاری کو سنئیر نائب صدر ،عثمان حیدر کو جنرل سیکریٹری اور شیخ نوید کو نائب صدر سیکٹریری اطلاعات ملک چاند کے عہدوں پر کامیاب قرار دیا گیا،

    نومنتخب عہدیداران کو شہریوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دے کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

  • سیالکوٹ: تھانہ موترہ کے علاقہ  گھوئینکی میں مزدہ  کی موٹرسائیکل کو ٹکرمیاں بیوی جاں بحق

    سیالکوٹ: تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی میں مزدہ کی موٹرسائیکل کو ٹکرمیاں بیوی جاں بحق

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ موترہ کے علاقہ گھوٸینکی ٹیلن سپورٹس کے قریب مزدہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میاں بیوی موقع پر جاں بحق

    تیز رفتار مزدہ ویگن نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو اپنی زد مییں لیکر کچل دیا تصادم کے نتیجے میں حمزہ کھرولیاں کے رہائشی میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے

    جاں بحق ہونے والے دونوں میاں بیوی کی شناخت 45سالہ شوکت علی ولد محمد بوٹا ،40سالہ سائرہ کے نام سے ہوئی ہے،ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا

  • سیالکوٹ :پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی کےخلاف آگاہی واک

    سیالکوٹ :پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی کےخلاف آگاہی واک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی کےخلاف آگاہی واک

    پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے ، اس خونی کھیل سے بچوں کو دور رکھنے اور والدین کو اس کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لیے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان کی پتنگ بازی کےخلاف آگاہی واک منعقد۔

    واک میں سول سوسائٹی کے ارکان ، پریس کلب کے نمائندگان ، صحافی برادری، مختلف سکول و کالجز کے طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں,

    واک کا مقصد والدین اور بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر قائم کئے جانے والے مقدمات سے آگاہی دینا تھا

  • سیالکوٹ:پولیو مہم پہلے تین دنوں میں 7 لاکھ 39 ہزار 832  بچوں کو قطرے پلائے گئے

    سیالکوٹ:پولیو مہم پہلے تین دنوں میں 7 لاکھ 39 ہزار 832 بچوں کو قطرے پلائے گئے

    سیالکوٹَ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے تین دنوں میں 7 لاکھ 39 ہزار 832 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا دیئے گئے، مجموعی طور پر 93 فیصد بچے کور کرلئے گئے اور باقی رہ جانے والے 59 ہزار 784 بچوں کو یکم مارچ تک کور کرلیا جائیگا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے قومی انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

    اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر یاسر، نمائندہ یونیسیف ڈاکٹر فریال سید، ڈپٹی ڈی ایچ او شیراز مسعود، ڈاکٹر شہزاد اقبال ڈاکٹر سادات انور ڈی ڈی ایچ او ڈسکہ اجلاس میں موجود تھے جبکہ ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے 100نتائج حاصل کئے جائیں گے اور امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ یکم مارچ تک ضلع سیالکوٹ کا ایک بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔

    انہوں نے والدین سے اپیل کی اب تک جن علاقوں میں پولیو ٹیمیں نہیں پہنچی وہ اس کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے نمبر925011 پر اطلاع دیں فوری ٹیم بھجوائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکم مارچ تک سیالکوٹ ضلع میں دوسرے اضلاع سے آنے والے بچوں کو بھی کور کیا جائے گا اس سلسلہ میں ٹرانزٹ پوائنٹ پر ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

  • سیالکوٹ: نامعلوم کار کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

    سیالکوٹ: نامعلوم کار کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈسکہ روڈ رنجھائی سٹاپ ٹریفک حادثہ نامعلوم کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،
    ٹکر کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی

    47سالہ فیاض موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ 22سالہ بیٹے اشتیاق کو ریسکیو 1122 نے ابتدائ طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا

    دونوں کا تعلق دھمیکے گاوں سے ہے ریسکیو 1122 نے ڈسکہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • سیالکوٹ:لائسنس کے بغیر ادویات کی خرید وفروخت کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، اسد رضاکاظمی

    سیالکوٹ:لائسنس کے بغیر ادویات کی خرید وفروخت کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، اسد رضاکاظمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ بغیر ڈرگ سیل لائسنس ادویات کی خرید وفروخت کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، زائد المیعاد، ممنوعہ، ان رجسٹرڈ ادویات کی فروخت،کنٹرول ڈرگ کا ریکارڈ اور وارنٹی نہ رکھنے پر میڈیکل اسٹورز اور میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف ڈرگ کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سیالکوٹ کے 136ویں اجلاس میں کیسسز کی سماعت کے دوران کہی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈرگ کنٹرولر نائلہ رفیق، سیکرٹری ڈی سی کیو بی فرح مجید، ممبر/میڈیسن ایکسپرٹ ڈاکٹر محسن جاوید، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈسکہ شایان رضا، ڈرگ انسپکٹر پسرور نوید سرور اور ڈرگ انسپکٹر سمبڑیال ابوبکر نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اے ڈی سی جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز باقاعدگی سے میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن کریں اور میڈیسن کی ٹرانسپورٹیشن میں کولڈ چین اور میڈیکل اسٹورز میں مطلوبہ ٹمپریچر کو یقینی بنائے جبکہ غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کرنے والے اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کریں۔

    ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں بغیر ڈرگ سیل لائسنس، ممنوعہ ادویات اور کنٹرول ڈرگ کی فروخت اور ڈرگ کا ریکارڈ نہ رکھنے اور کوالیفائیڈ پرسن کی عدم دستیابی اور ادویات کی وارنٹی کی پاداش میں 38 کیسسز کی سماعت کی۔

    جس میں پانچ چالان ڈرگ گوجرانوالہ بھجوا دیئے گئے جبکہ 15 کی ری انسپکشنز کرنے کی ہدایت کی جبکہ 18 کو وارننگ دی۔

  • سیالکوٹ :ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ :ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایف آئی اے گجرات اور گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائیاں،ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

    انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان میں عابد علی اور محمد عرفان شامل ملزمان کو گوجرانولہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

    ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے ملزم محمد عرفان نے شہری کو غیر قانونی طور پر یورپ ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 1 لاکھ 70 ہزار روپے بٹورے

    ملزم سال 2019 سے ایف آئی اے گجرات سرکل کو مطلوب تھا ملزم محمد عرفان نے شہری کو غیر قانونی طور پر یونان بھجوانے کے لیے 7 لاکھ روپے بٹورے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

  • پسرور:حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

    پسرور:حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

    سیلکوٹَ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور میں حادثہ ایک شخص جان بحق ایک شدید زخمی

    ستراہ موڑ فینکا بنک کے قریب بنک کیش والی گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ، حادثہ میں ایک بزرگ شہری عبدالمجید عمر 76 سال محلہ اسلام پورہ پسرور موقع پر جانبحق ہوگیا

    جبکہ ثنااللہ ولد سعید احمد عمر 58 سال سکنہ محمود پور شدید زخمی ہوگیا ۔ ریسکیو 1122 نے نعش اور زخمی کو سول ہسپتال پسرور منتقل کر دیا

  • سیالکوٹ: 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ: 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 8موٹر سائیکلیں، رقم نقدی 5 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سعادت علی ڈسکہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ستراہ سب انسپکٹر محمد اویس نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی 28 سے ذائد وارداتوں میں ملوث خطرناک 4 رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ 08 عدد موٹر سائیکلیں، ,نقدی 05 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 عدد پسٹلز 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔