Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے،پولیس کی جانب سے عثمان ڈار کی گرفتاری کے لیے محتلف حصوں اور دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد ہوئے واقعات میں عثمان ڈار 5 مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، پولیس کی جانب سے فیکٹری منیجر سے 9 مئی کی لیبر کی حاضری کا ریکارڈ طلب کیا گیا چھاپے کے دوران فیکٹری کے مین دروازے کو بند کردیا گیا اور داخلی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

    عثمان ڈار ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 3 دسمبر 2018 سے وزیر اعظم کے نوجوانوں کے امور کے خصوصی مشیر کے عہدے پر ہیں اور 10 اکتوبر 2018 سے وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین ہیں۔ ان کا خاندان وی آئی پی گروپ پرائیوٹ لمیٹڈ کے مالکان ہیں جو ایک بڑی چمڑے کی کمپنی ہے اور چمڑے کے ملبوسات اور کھیلوں کے لباس کے پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔

    ضلع مردان میں ہیٹ ویو کے سبب اموات کے خبر کی تردید

    10 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کاچیئرمین مقرر کیا۔ 12 اکتوبر کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ڈار کی مشکوک ڈگری کے باعث تقرری کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ تقرری میرٹ کی صریح خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہے کیونکہ انہیں عام انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا 3 دسمبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے امور نوجوانان مقرر کیا-

    قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

  • صحافت کی معراج کو پہنچنا ہے تو اسکے لئے جدوجہد کرنی ہوگی،مبشر لقمان

    صحافت کی معراج کو پہنچنا ہے تو اسکے لئے جدوجہد کرنی ہوگی،مبشر لقمان

    سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دوران تقریب معزز مہمان مبشر لقمان نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے حلف لیا ، اس موقع پر پروگرام کھرا سچ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر راو اویس مہتاب، کاظم نقوی، ممتاز اعوان بھی موجود تھے، تقریب کے اختتام پر سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈ دی گئیں ،

    مبشر لقمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شہر سیالکوٹ آیا ہوں ، آزادی صحافت کوئی چیز نہیں، آزادی صحافت کو چھوڑیں صحافی آزاد کر دیں، کوئی صحافی آزاد نہیں، معاش کی وجہ سے پریشان ہے، صحافی ہر ایک کے لیے بات کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے کوئی نہیں کر سکتا، صحافیوں کے مسائل ہیں تنخواہیں نہیں ملتی ۔25 پچیس سال کام کرنے کے بعد ڈاون سائزنگ کا کہہ دیا جاتا ہے اور دفتر بند ہو جاتے ہیں، تنخواہیں کم اور احسان کر کے دی جاتی ہیں یہ صحافی کی قدروقیمت ہے ، ہمیں اپنے مقام کی جستجو کرنی ہو گی، سب سے پہلے ہماری عزت ہونی چاہئے صحافی کی عزت ہونی چاہئے ، کچھ صحافیوں کا بھی قصور ہے، پریس کلب بند دو گروپس کی لڑائی کی وجہ سے بند ہوتے ہیں صحافی ہی لڑ رہے ہیں، پریس کلب میں صحافی کم اور دوسرے لوگ زیادہ ملتے ہیں، ایسی صحافت کا کیا فائدہ آپکا دفتر گھر جھگڑے میں بند کروا دیا ، سیالکوٹ وہ شہر ہے اور وہ شہری ہیں جو اپنی سڑکیں بنا لیتے ہیں حکومتی مدد کے بغیر سب کچھ کر لیتے ہیں سڑکیں بنا لیتے ہیں ، ایئر لائن بھئ بنا لیتے ہیں لیکن سیالکوٹ کے صحافی اپنا ہی پریس کلب بند کروا کر بیٹھے ہیں ، لوگ کہتے ہیں کہ صحافت آزاد ہونی چاہئے، پاکستان میں صحافت آزاد نہیں ہو سکتی، آزادی صحافت کا مطلب کسی کو برا نہیں کہنا ،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جس چیز کے ساتھ اشتہار جڑ جاتا ہے وہ ڈے منایا جاتا ہے پاکستان ڈے نہیں منایا جاتا، معاشرے میں جو تفریق پیدا کرنے کی بجائے اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے، کونسی صحافت کونسی آزادی یہ سارے ڈھنگوسلے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ مرے بغیر جنت نہیں ملتی، صحافت کی معراج کو پہنچنا ہے تو اسکے لئے جدوجہد کرنی ہوگی ، اپنے لیے پہلے سوچیں جو اپنا اچھا نہیں کر سکتا وہ کسی اور کا اچھا نہیں کر سکتا ، اپنے ٹولز بدلیں ، سکل اپنی امپروو کریں، سوشل میڈیا پر جو میڈیم ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ، 55 مقدمات میرے اوپر ایک ساتھ تھے جو ابھی تک چل رہے ہیں ، 28 ناقابل ضمانت وارنٹ اس ملک میں میرے نکل چکے ، قابل ضمانت کی بات ہی نہ کریں،

    چیئرمین پروفیشنل الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ خرم میر کا کہنا تھا کہ تقریب حلف برداری میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو خوش آمدید کہتا ہوں ،ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مبشر لقمان یہاں آئے، پروفیشنل ایسوسی ایشن آٹھ سال سے کام کر رہی ہے ، مبشر لقمان ہمارے لیے سپر سٹار ہیں انکا تقریب میں آنا ہمارے لیے باعث فخر ہے

    پروفیشنل الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین مجلس عاملہ شاہد ریاض کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کے لئے مبشر لقمان کا آنا باعث مسرت ہے، ہم آپ سے سیکھنا چاہتے ہیں ، صحافت میں آن سے رہنمائی لیں گے، حق سچ کو عوام کے سامنے لانا بہت بڑا کام ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ملکی مفاد تنظیم کا موٹو ہے عوام کے سامنے حقائق لانا ضروری ہیں۔

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    Mubasher Lucman

    Haider

    Mubasher Lucman

    Sialkot

    sialkot

  • عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے نیوز اینکر عمران ریاض خان کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں نیوز اینکر عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف ان کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت ہوئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی-

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ عمران ریاض تو پہلے ہی ملک سے باہر جا رہے تھے پھر گرفتاری کیا ضرورت تھی؟ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، ایس ایچ او سیالکورٹ تھانہ کیا نظر بندی کے احکامات لے کر گئے تھے؟

    ایچ ایچ او نے جواب میں بتایا کہ نظر بندی کے احکامات بعد میں جاری ہوئے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر گرفتاری کس بات کی تھی؟جب آپ ائیرپورٹ گرفتار کرنے گئے دکھائیں کہاں روز نامچے میں اندارج کیا؟ عدالت کی حکم پر ایس ایچ او نے ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔

    چیف جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ اس روزنامچے میں تو واپسی پر اندارج ہوا ہے، مجھے دکھائیں آپ کی راونگی کہاں ہے؟ آپ کے پاس کہاں نظر بندی کےاحکامات تھے؟ایس ایچ او نے بتایا کہ انہوں نے اینکر عمران ریاض خان کو پہلے گرفتار کیا اور جیل بھیجا اس کے بعد اندارج کیا۔

    پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں،آئی ایم ایف

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے نظر بندی کے احکامات کے موصول کیے بغیر عمران ریاض کو کیسے گرفتار کرلیا؟آپ نے خلاف قانون کے ایک معصوم شہری کو گرفتار کرلیا، مجھے ثابت کریں کہ آپ نے روزنامچہ میں لکھا، ڈیپٹی کمشنر نے فون کیا یا کوئی ثبوت دیں، عدالت آپ کیخلاف تادیبی کاروائی کا حکم دے گی اور آپ کو معطل کرکے جیل بجوا دیا جائے گا-

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ڈی پی او سیالکوٹ کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا جائے۔ آپ نے گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے اس کا ریکارڈ کہاں ہے، میں وہاں تک پہنچنا چاہ رہا ہوں جہاں سے آپ کو آرڈر مل رہے تھے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ایس ایچ او کے کردار کو جسٹیفائی نہیں کروں گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی جیل سے رہائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کمرہ عدالت میں چلانے کی ہدایت کردی۔

    یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا

    عدالت نے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا اور 7 روز کیلئے انہیں معطل کر دیاچیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آپ 7 روز تک معطل رہیں گے اگر عدالت کو مطمن نا کر سکے تو پھر عدالت سزا سنائے گی۔

    واضح رہے کہ معروف نیوز اینکر عمران ریاض خان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں عدالتی حکم پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا تاہم وہ رہائی کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

    پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد …

  • تمام طبقات کو قومی ایجنڈے پر فوکس کرنا چاہیے،خواجہ آصف

    تمام طبقات کو قومی ایجنڈے پر فوکس کرنا چاہیے،خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وذیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معاشی بحران سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے،

    خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں عید کے دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی استحکام آنا ضروری ہے، آئین کے دائرے میں رہ کر ملک میں تسلسل اور استحکام رہ سکتا ہے، معاشی و سیاسی استحکام کو ضرب ذاتی خواہشات کی وجہ سے پہنچائی جا رہی ہے، تمام طبقات کو ذاتی خواہشات کے بجائے قومی ایجنڈے پر فوکس کرنا چاہیے، سپریم کورٹ انصاف کا سب سے بڑا ادارہ ہے،اکثریتی فیصلے کو فوقیت حاصل ہوتی ہے،

    خواجہ آصف کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک ایسے الیکشن کی ٹکٹیں اربوں روپے کی نیلام کر دیں جس کے انعقاد کے بارے میں ابھی حتمی تاریخ مشکوک ھے۔ یہ نو سر باز کمائی کرنے کیلئے اپنے ورکروں اور پارٹی کے ساتھ بھی فراڈ کرنے باز نہیں آرہا ،اب کہہ رہا کہ اپیل کرو میں ٹکٹوں پہ نظر ثانی کرو نگا۔ یہ پھر مال پکڑے گا اور اربوں جیب میں ڈالے گا۔

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری 

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

  • شادی سے انکار کرنے پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کی قتل

    شادی سے انکار کرنے پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کی قتل

    سیالکوٹ: شادی سے انکار کرنے پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کی قتل،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا-

    باغی ٹی وی: ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مراد پور کے علاقے چٹی شیخاں میں پیش آیا، جہاں ملزم شادی کرنے سے انکار پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ڈیرہ غازیخان: 12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

    پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ صومیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، جس سے انکار پر اس نے تیز دھار آلے سے وار کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اُتار دیا مقتولہ پانچ بچوں کی ماں اور بیوہ تھی، جس کی لاش اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں خاتون کا قاتل جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    قبل ازیں اپنے سالے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا تھا اشتہاری مجرم شاہد کا اپنے سالے مجاہد خان کے ساتھ دودھ دہی کا مشترکہ کاروبارتھا،لین دین کے تنازعہ پراشتہاری مجرم شاہد نے فائرنگ کرکے مجاہد کو قتل کردیا تھا-

    واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے-

    اپنے سالے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

    علاوہ ازیں 12 سالہ یاسر نامی بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے بچے کے چچا محمد بلال نے پولیس کو درخواست دی کہ یاسر ہسپتال میں دوائی لینے کے لئے آیا ہوا تھا تو ہسپتال میں موجود رشید والد دین محمد، نور ولد غلام فرید نے یاسر بعمر 12 سالہ کو ورغلا پھسلا کر بد فعلی کی نیت سے لے گئے اور چھری سے ڈرا کر دو دن تک نور محمد کے حمام میں بد فعلی کرتے رہے۔

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن معہ ٹیم نے محمد بلال کی درخواست پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے یاسر سے بدفعلی کرنے والے ملزمان رشید ولد دین محمد سکنہ سرور کالونی اور نور محمد ولد غلام فرید سکنہ دراہمہ کو گرفتار کر لیا ہےملزم رشید سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہو چکا ہے جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

    دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار

  • آئندہ یہ کہے گا میں نے مرشد سے شادی کر کے بھی غلطی کی:خواجہ آصف

    آئندہ یہ کہے گا میں نے مرشد سے شادی کر کے بھی غلطی کی:خواجہ آصف

    سیالکوٹ:وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ یہ کہے گا میں نے مرشد سے شادی کر کے بھی غلطی کی، خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ عمران خان کے محسن لیکن یہ شخص محسن کش ہے، صبح شام اپنے محسنوں پر لعن طعن کرتا ہے ۔

    سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں نے باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر غلطی کی،جنرل باجوہ کےپاس جاکرکہتا رہا میں تاحیات آرمی چیف بنانےکی پیشکش کرتا ہوں۔

    وزیر دفاع نے خطاب میں کہا باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایاگیا، وہ شخص نئی نسل کو تباہ کرکے آوازیں دے رہا ہے کہ اسے الیکشن دیے جائیں۔

    انہوں نے کہا عمران خان اچانک نازل نہیں ہوا، اسے ایجنڈے کے تحت لانچ کیا گیا، منصوبہ سازوں نے تہیہ کر لیا تھا کہ اسے ریاست پر مسلط کرناہے، اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں، عمران خان ایک تجربہ تھا جسے 13-2012 میں لانچ کیا گیا تھا، یہ غلط اور تباہی کا تجربہ تھا۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سات آٹھ ماہ سے کوشش میں ہیں کہ ملک کو دوبارہ پٹری پر ڈالا جائے،مسلم لیگ ن نے ریاست اور سیاست کا بیڑا دوبارہ اٹھایا، جس طرح نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا تھا اسی طرح ملک کو دبارہ ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔

    دوران خطاب خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں تین چار سال جیلیں، قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں، عمران خان کہتا تھا برطانیہ میں انصاف ہوتا ہے، شہباز شریف کو وہاں سے انصاف ملا، آج وہ کہاں ہے جو کہتا تھا اللہ کو جان دینی ہے، منشیات کے جھوٹے کیس میں مرد مجاہد رانا ثنااللہ باعزت بری ہوا۔

    پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع بولے انہوں نے انصاف کے راستے بند کیے، ہم پر زمین تنگ کی گئی لیکن ہمارا رب دیکھ رہا تھا، عمران خان نے خانہ کعبہ والی گھڑی بیچ دی،کارکن کہتے ہیں خان صاحب بڑا ایماندار ہے لیکن یہ تو بڑا چور نکلا، مرشد نے زلفی بخاری کے ذریعے گھڑیاں بیچیں، اس کی دولت اور اقتدار کی ہوس کی کوئی حد نہیں، یہ گناہ عمران اور اس کے ساتھیوں کے ذمے آئے گا۔

    انہوں نے کہا لوگوں کو کٹے، چوزے بیچتے بیچتے گھڑیاں بیچنا شروع کردیں،عوام کو کٹوں اور چوزوں پر لگا دیا اور مرشد کو گھڑیاں بیچنے پر۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دوں گا اب توڑے، اور کرو پرویز الہی پر اعتبار،کل کہے گا کہ میں نے پرویز پر اعتبارکرکےغلطی کی۔

  • جب تک زندہ ہوں مقابلہ کروں گا،عمران خان

    جب تک زندہ ہوں مقابلہ کروں گا،عمران خان

    چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے طلبا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتور ڈاکا مارتا ہے اور اسے این آراو مل جاتا ہے،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف انسانی معاشرے میں ہوتا ہے طاقت ور خود کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے، زندہ معاشرہ انصاف کیلئے کھڑا ہوتا ہے،ہم پر امریکہ نے چور مسلط کیے، جب تک زندہ ہوں مقابلہ کروں گا،آپ سب نے اس ظلم اور نا انصافی کے کیخلاف اور ان جرائم پیشہ افراد کے کیخلاف آواز بلند کرنا ہے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم یاد رکھے گی کہ صحافی ارشد شریف نے بہادری کا مظاہرہ کیا،ارشد شریف ملک کے لیے جدوجہد کررہا تھا،نوجوان ملک کا مستقبل اور امید ہیں،نوجوان غورسے سنیں ،پتہ نہیں پھر موقع ملے یا نہ ملے، رسول اللہ ﷺ دنیا کے عظیم رہنما تھے،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موت کے خوف کے بت کی پوجا نہ کریں،ایک طرف وہ سارے چور جن کیخلاف 26 سال سے جنگ لڑ رہا ہوں، ان کے ساتھ بیرونی سازشیں ہیں جو چاہتی ہیں ملک کمزور رہے،ساری قوم کو کہتا ہوں اگر آپ میرے ساتھ نہ نکلے تو مجھے فرق نہیں پڑتا

    واضح رہےکہ عمران خان نے گزشتہ روز لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہو گا، عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ 29 اکتوبر لاہور سے روانہ ہو کر مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سیالکوٹ، سمبڑیال،وزیرآباد، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں، جہلم، گجر خان، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے انشاءاللہ عمران خان 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور سارے پاکستان سے قافلے اس دن اسلام آباد پہنچیں گے

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • آئندہ دنوں میں عمران خان کی جو پوزیشن ہو گی پرویز الہٰی ان کے ساتھ نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر دفاع

    آئندہ دنوں میں عمران خان کی جو پوزیشن ہو گی پرویز الہٰی ان کے ساتھ نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر دفاع

    سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل چکا ہے جس کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے پاکستان پر اب کوئی پابندی نہیں لگے گی۔

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے قانونی فیصلہ سنایا ہے-

    کیا اس بندے کی کوئی زبان ہے؟ احسن اقبال نے عمران خان کی ویڈیو ٹویٹ کر دی

    وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی بھی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ سے تحفہ نہیں لے سکتا اور سوشل میڈیا پر خبر پھیلائی گئی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں تو قطعاً طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے مارچ اپریل میں الیکشن کے لیے بیک ڈور رابطے کی خبر پروپیگنڈا ہے شہباز شریف کو 6 سے 7 ماہ میں جو تحفے ملے وہ وہاں محفوظ ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 4 ماہ قبل وزیر اعظم نے کمیٹی بنائی جس کی ذمہ داری مجھے دی گئی تھی اور کمیٹی نے کچھ سفارشات وزیر اعظم کو بھیجی ہیں قانون اور آئین کے مطابق اگلے ماہ آرمی چیف کی تعنیاتی ہو گی۔

    گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ شروع ہوچکی ہے اور آئندہ دنوں میں پی ٹی آئی میں جوڑ توڑ شروع ہوجائے گی تاہم ڈیڑھ 2 ماہ میں سب کچھ واضح ہوجائے گا-

    وزیر دفاع نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا سلسلہ زیادہ دیر تک چلنے والا نہیں ہے اور جو حالات اب ہوں گے ان میں غلط بیانی کی گنجائش نہیں ہو گی آئندہ دنوں میں عمران خان کی جو پوزیشن ہو گی پرویز الہٰی ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو پرویزالہٰی کا خیال کرنا چاہیے وہ کہیں اور نہ چلے جائیں اور بتا رہا ہوں پرویز الہٰی چھوڑ کر جانے والوں میں سب سے آگے ہوں گے۔

    جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات وقت پر اور آئین و قانون کےمطابق ہوں گےعمران خان چاہتے تھے ہمیں ہدف بنا کر رکھیں لیکن اب عمران خان کی نااہلی ابتدا ہے۔ افراد ریڈ لائن نہیں ہو سکتے بلکہ قانونی ادارے ریڈ لائن ہیں اپوزیشن کو ہدف بنانے کے لیے قانون سازی کر کے شقیں نکالی گئیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اب تک عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ جاری نہیں کیا اور اس فیصلے میں تبدیلی کرکے حکومت کی مرضی کی چیزیں شامل کی جارہی ہیں۔

    فواد چوہدری کہنا تھا کہ 24 گھنٹے سے زیادہ گزر گئے ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ جاری نہیں ہوا، ابھی تک الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی نہیں دی، اگر آپ کےپاس فیصلہ موجود نہیں تو آپ نےکیا سنایا ہے؟ فارن فنڈنگ کیس میں بھی الیکشن کمیشن نےویب سائٹ پر فیصلہ جاری کیا، اس فیصلے میں بھی تبدیل کی جارہی ہے، اور حکومت کی مرضی کی چیزیں شامل کی جارہی ہیں، سازشیں بند کمروں سے باہر نہیں آ پارہیں، سازشیں جب بھی باہر آئیں تو سازشوں اور سازشیوں کو گلے سے پکڑیں گے۔

    نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

  • گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    صوبہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق لڑکی بھائی کے ساتھ دم کرانے آستانے آئی تھی کہ جعلی پیر نے جن اتارنے کے بہانے اس سے مبینہ طور پر زیادتی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے، لڑکی کا طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد معاملے کی مزید تفتیش شروع کی جائےگی۔

    لیڈیز کالج کی آڑ میں قحبہ خانہ،استاد کی طالبات کے ساتھ رنگ رلیاں، ویڈیو وائرل

    دوسری جانب سیالکوٹ کے تھانہ سمبڑیال میں چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا ہلاک ہونے والے ملزم کے لواحقین نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا جس کے بعد ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کو معطل کر دیا جبکہ تفتیشی افسر اور کانسٹیبل کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    قبل ازیں گگو منڈی کے لیڈیز کالج کی آڑ میں قحبہ خانہ کھل گیا استاد اپنی طالبہ سے رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا، ٹیچروں کے کرتوت ظاہر کرنے پر چوکیدار کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں،وڈیو وائرل ہونے پر مذہبی و سماجی حلقوں میں غم وغصہ پایا جانے لگا۔

    سال 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران کم از کم 2211 بچوں کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    گزشتہ روز لیڈیز کالج گگو منڈی کے چوکیدار محمد افضل نے صحافیوں کو بتایا کہ! کالج کا مالک ایک عیاش قسم کا شخص ہے، جو چوری کے مقدمہ میں جیل بھی بھگت چکا ہے۔لیڈیز کالج گگو منڈی میں بھی قحبہ خانہ کھول رکھا ہے، جہاں آئےروز طلباء و طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    کالج کا ہی ایک ٹیچر عابد آکاش آفس میں ایک طالبہ سے نازیبا حرکتیں کرتا پکڑا گیا تھا،محمد افضل نے بتایا کہ! اس سے پہلے بھی کالج کے متعدد ٹیچرز بچوں کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتے ہوئے پکڑے گئے تھے، جن کے ثبوت بھی میرے پاس ہیں۔ ٹیچر کی اپنی طالبہ سے رنگ رلیاں منانے کی ویڈیو وائرل ہوتےہی مذہبی و سماجی حلقوں میں غم و غصہ پایا جانے لگا ہے اور والدین نے اپنے بچوں کو نجی کالجز و اکیڈمیوں سے تعلیم ادھوری چھڑوا کر گھروں میں بٹھا لیا ہے۔

    تلہ گنگ:ٹمن کی حدود میں جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  • ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس , فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش

    ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس , فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش

    ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس کی انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش ہوگئے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے انکوائری کمیٹی کو تحریری جواب جمع کروادیا، جس میں کہا کہ 7 فروری 2021 کو اجلاس کی صدارت نہیں کی، میں نے ڈی پی او سیالکوٹ کی دعوت پر اجلاس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کی، یہ ایک باضابطہ اجلاس تھا، اجلاس میں کوئی سازش تیار نہیں کی گئی۔

    فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کمیٹی کے سامنے درخواست دی کہ الیکشن کمیشن مجھے سوالنامہ دے، گزشتہ انکوائری میں میرے متعلق کیا ریکارڈ جمع کروایا گیا علم نہیں، الیکشن کمیشن تحریری طور پر الزامات سے آگاہ کرے تو دفاع پیش کروں گی۔

    عثمان ڈار نے تحریری جواب میں کہا کہ 17فروری 2021 کو میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دے چکا تھا۔ ڈی ایس پی ذوالفقار علی ورک کے مجھ پر الزامات غلط، بے بنیاد اور من گھڑت کہانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کرپٹ پریکٹس، غیر قانونی اقدامات اور بے ضابطگی سے کوئی تعلق نہیں۔ میں نے17 فروری 2021 کو اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ کی دعوت پر اجلاس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کی۔ یہ ایک باضابطہ اجلاس تھا، اجلاس میں کوئی سازش تیار نہیں کی گئی۔ میں نے نہ کوئی سازش کی نہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ میں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ میں الیکشن عمل کے دوران پریزائیڈنگ افسران سے نہیں ملا۔ میں اس جگہ موجود نہیں تھا جہاں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کو رکھا گیا۔ میں پریذائیڈنگ افسران کے درمیان رقم کی تقسیم سے لا علم ہوں۔