Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • ملکی دولت بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی      عمران خان

    ملکی دولت بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے اور صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کھاریا ں موٹروے اہم منصوبہ ہے اور زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔ جب تک ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو گا ہم قرضے نہیں اتار سکتے –

    انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے اور صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ہم نے چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

    تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے…

    وزیر اعظم نے کہا کہ اس علاقے میں ہم بڑے پیمانے پر صنعتیں لگا سکتے ہیں اور موٹروے بھی اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا سوات موٹروے کے ذریعے عید کے دنوں میں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں سوات سے دیر اور دیر سے چترال اور گلگت موٹروے بہترین منصوبہ ثابت ہو گا۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے جبکہ موٹرویز سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہو گا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی۔

  • سیالکوٹ ضمنی الیکشن : مسلم لیگ ن کے امیدوار نے آر او الیکشن کمیشن کو امن و امان کی خراب صورتحال  کے خدشہ پر خط لکھ دیا

    سیالکوٹ ضمنی الیکشن : مسلم لیگ ن کے امیدوار نے آر او الیکشن کمیشن کو امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشہ پر خط لکھ دیا

    پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا معرکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی نے آر او الیکشن کمیشن پی پی 38 سیالکوٹ کو امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشہ پر خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : طارق سبحانی نے خط میں لکھا کہ ٹیپو ٹراکاں والا کا بیٹا بالاج ٹیپو 30 سے 40 گاڑیوں کے ہمراہ اسلحہ سمیت حلقے میں موجود ہے بالاج ٹیپو پی پی 38 میں اسلحہ لہراتا ہوا حلقے میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے –

    جس سے حلقے میں ٹرن آوٹ کم ہونے کا خدشہ ہے بالاج ٹیپو کی بدمعاشی کسی ناخوشگوار واقعے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے بالاج ٹیپو اور اسکے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے حلقہ میں پر امن ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو آزادانہ طور پر حق رائے دہی استعمال کرنے دیا جائے۔

  • سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی پی 38 سیالکوٹ میں ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔

    حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 ہے اور 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

    ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے طارق سبحانی اور تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

  • اسلام، پاکستان ہمارا منشور، فہیم اعوان

    اسلام، پاکستان ہمارا منشور، فہیم اعوان

    سیالکوٹ حلقہ پی پی 38 ضمنی الیکشن میں (کالعدم) تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارملک فہیم اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ کارکنان کی طرف سے برپورالیکشن کمپین چلاٸی جا رہی ہے، حلقہ پی پی 38 ضمنی الیکشن میں (کالعدم) تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوارنوجوان قیادت ملک فہیم اعوان اورکارکنان 2018 کے الیکشن سے زیادہ جوش جزبے کے ساتھ میدان عمل میں پچھلے الیکشن میں بھی حلقہ پی پی 38 میں پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، اس دفعہ ان کی کمپین ڈورٹو ڈورچلاٸی جا رہی ہے، اپنا منشورعوام الناس تک پہنچا رہے ہیں.
    ہمارا منشوراسلام، پاکستان، عوام ہے.

    رپورٹ فضل محمود کھوکھر نماٸندہ باغی ٹی وی سیالکوٹ

  • وریوخاندان خدمت میں‌ اپنی مثال ہے، ملک طلحہٰ

    وریوخاندان خدمت میں‌ اپنی مثال ہے، ملک طلحہٰ

    سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہردل عزیزنوجوان شخصیت اورسماجی رہنما ملک محمد طلہ نے پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری طارق سبحانی ان شاء اللہ کامیاب ہونگے، عوامی نماٸندے ہیں اور لوگوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اسی وجہ سے حلقہ کی عوام ان کو کبھی مایوس نہیں کرسکتی، 28جولاٸی پی پی 38 کا دن دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہے، وریوخاندان خدمت میں اپنی ایک مثال ہے.

    نماٸندہ باغی ٹی وی فضل محمود کھوکھر

  • وریوخاندان نے کبھی ن لیگ کومایوس نہیں کیا، ملک یونس

    وریوخاندان نے کبھی ن لیگ کومایوس نہیں کیا، ملک یونس

    پاکستان مسلم ن جاپان کے ناٸب صدرملک محمد یونس نے باغی ٹی وی کے نماٸندہ سے بات کرتے ہوٸے اپنے بیان میں پی پی 38 ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ میں سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ ن کا گھر ہے، ان شاء اللہ 28 جولاٸی کوعوام ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طارق سبحانی وریوکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواٸے گی، انھوں نے کہا سیالکوٹ میں وریو خاندان کے لیڈرلوگوں کے دلوں میں بستے ہے، یہی ایک وجہ ہے جب بھی وریو خاندان سے کوٸی بھی امیدوارالیکشن کے میدان میں آتا ہے تولوگ ان کومایوس نہیں ہونے دیتے، انھوں نے اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ جیسے آپ لوگوں نے 2018 کےجنرل الیکشن میں چوہدری خوش اخترسبحانی پراعتماد کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا تھا، اس ضمنی الیکشن میں بھی وریو خاندان کے چشم و چراغ چوہدری طارق سبحانی کو 28 جولاٸی کو شیر کے نشان پرمہرلگا کرکامیاب کرواٸیں گے.

    سیالکوٹ( فضل محمود کھوکھر باغی ٹی وی )

  • ڈکیتی کے گروہوں کی گرفتاریاں

    ڈکیتی کے گروہوں کی گرفتاریاں

    تھانہ سول لائن ایس ایچ او تحسین محسن گھمن کی زیرنگرانی ٹیم نے ڈکیت طیب حسن عرف بادشاہ گینگ سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ میں نقدی، موٹرسائیکلز، قیمتی سمارٹ فونز اورناجائز اسلحہ پسٹل 30 بوربرآمد کیا گیا ہے.
    پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ عبدالغفارقیصرانی کی خصوصی ہدایات اورایس ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سول لائن سب انسپکٹرتحسین محسن گھمن پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد اورمجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث طیب حسن عرف بادشاہ گینگ کے ملزمان، طیب حسن عرف بادشاہ ولد شفاقت علی سکنہ آڈھا چھبیل پورسیالکوٹ، محمد سفیان ولد شوکت سکنہ آڈھا سیالکوٹ، محمد توصیف ولد محمد رفیق سکنہ سدرہ بدرہ سیالکوٹ، نعمان ولد محمد عرفان سکنہ چھبیل پورآڈھا سیالکوٹ، علی رضا ولد محمد یوسف سکنہ چھبیل پورآڈھا کوگرفتارکرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری سے دوران انٹروگیشن مال مسروقہ میں نقدی 3 لاکھ روپے، 2 موٹرسائیکلز، قیمتی سمارٹ موبائل فون 6 عدد اور پسٹل 30 بور 4 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ملزمان نے ڈکیتی اورچوری کی 19 وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں، جن کی گرفتاری سے 7 مقدمات درج اور ٹریس ہوئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔
    ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کوتعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے، ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی ٍحفاظت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا.

    رپورٹ فضل محمود کھوکھر

  • سیالکوٹ گتہ فیکٹری میں آتشزدگی : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئیں

    سیالکوٹ گتہ فیکٹری میں آتشزدگی : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئیں

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں گتہ فیکتری میں لگنے والی آگ کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی :سیالکوٹ میں گتہ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے میں 4 اضلاع کی 23 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے حصہ لیا آگ بجھانے کے آپریشن میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال کی ٹیمیں شامل تھیں۔

    متاثرہ گتہ فیکٹری میں امدادی کارروائی دیکھنے معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آگ لگنے کے مقام پر پہنچیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لگی آگ کے واقعے کا تعین کیا جائے گا، واقعہ سازش ہے یا غفلت تحقیقات ہو گی اور نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور انعام دیا جائے گا ۔

    واضح رہے کہ آگ لگنے کا واقع ڈسکہ روڈ پر سیالکوٹ یونیورسٹی کے قریب گتہ بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جہاں فیکٹری کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

  • سیالکوٹ ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی کے بعد کس کو ٹکٹ دلوایا جا رہا؟ کارکنان سراپا احتجاج

    سیالکوٹ ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی کے بعد کس کو ٹکٹ دلوایا جا رہا؟ کارکنان سراپا احتجاج

    نااہلی کے بعد بریار فیملی علی سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم کو ٹکٹ دلوانے کے لیے سرگرم ہے اچانک احسن سلیم کا کسی بھی طرح حلقہ سے نہ تو کوئی تعلق واسطہ ہے اور نہ ہی حلقہ کی عوام بر یار فیملی کو تسلیم کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حلقہ میں پی ٹی آئی ورکر سراپا احتجاج ہیں اور سوشل میڈیا پر قاف لیگ کے بندے کو ٹکٹ جاری ہونے پر شدید احتجاج کر رہے ہیں

    حلقہ کی عوام سعید بھلی کے حق میں میں آواز اٹھا رہے ہیں کہ ٹکٹ پی ٹی آئی ورکر کو دیا جائے قاف لیگ کے پیرا شوٹر کا حق نہ بنتا ہے-

    احسن سلیم بریار کے کاغذات نامزدگی بھی ہائی کورٹ میں چیلنج ہو گئے ہیں کہ اس نے بار کونسل میں جھوٹا بیان حلفی داخل کیا ہے کہ وہاں کاروبار نہ کرتا ہے حالانکہ وہ تیلون اسپورٹس سمیت تین کمپنیوں کا شعر ہولڈر ہے پارٹی لیڈر شپ ہوش کے ناخن لے-

    قیصر بریار کا تمام خاندان مستقل طور پر ق لیگ کا حصہ ہے اور قیصر بریار کا بڑا بھائی قاف لیگ پنجاب کا سینئر نائب صدر(سلیم بریار) اور دوسرا بھائی عنصر بریار قاف لیگ ضلع سیالکوٹ کا صدر ہے-

    ڈاکٹر فردوس نے پارٹی لیڈرشپ کو حلقہ کے درست حالات نہ بتائے اور آخر خورشید کے کہنے پر قیصر بریار سربراہ کو ٹکٹ لے کر دیا طاہر خورشید کے تقریبا تین ماہ قبل ہی سلیم بریار سے رشتہ داری ہوئی ہے طاہر خورشید کی بیٹی کی شادی سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم سے ہوئی تھی جس رشتے داری کی بنا پر طاہر خورشید نے مینیج کر کے کی سربراہ کو راتوں رات پی ٹی آئی میں شامل کرکے ٹکٹ دلوایا-

    فردوس عاشق اعوان نے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پوری بریار فیملی سلیم بریار سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی ہے لیکن صرف قیصر بریار نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پی ٹی آئی جوائن کی قیصر بریار برطانوی شہریت کے حامل ہیں جو اس نے پارٹی لیڈر شپ سے چھپائی جس بنا پر قیصر بریار کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن مسترد کردیئے دیے

    پارٹی کا حافظ آباد جلسہ ہوا اڈا پلاٹ جلسہ ہوا ہر جلسہ میں پورے ضلع میں سبقت حاصل کی سعید بھلی کا بھائی خورشید بھٹی امریکہ میں پی ٹی آئی کا یوتھ ونگ کا صدر ہے امریکا میں کنسٹرکشن کی کمپنیاں چلاتا ہے اور نیویارک کے کامیاب بزنس مین میں ہیں چند یوم قبل حلقہ پی پی 38 چوہدری خوش اختر سبحانی ایم پی اے نون لیگ کی وفات کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری طور پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جو 28 جولائی کو ہوگا-

    سعید احمد بھلی حلقہ پی پی 38 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے فیورٹ امیدوار قرار پایا جا رہا تھا تمام عوامی سروے اور سرائے سعید بھلی کے حق میں تھی اچانک ڈاکٹر فردوس اور طاہر خورشید پرنسپل سیکرٹری کو وزیراعلی پنجاب نے سیالکوٹ کی دوسری تحصیل ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان سے قیصر بریار کو اچانک حلقہ پی پی 38 کا ٹکٹ دلوایا-

    سعید احمد بھلی حلقہ پی پی 31 سیالکوٹ : 2015 میں تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے سیکرٹری منتخب ہو ئے 2015 میں آزاد حیثیت میں یونین کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے ضلع سیالکوٹ میں 60 ہزار چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے 60 میں سے 59 آزاد چئیرمین نے حکومتی جماعت”ن لیگ” میں شامل ہوئے صرف سعید احمد بھلی عمران خان کے نظریہ سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور ضلع کونسل میں بطور اپوزیشن لیڈر کی نمائندگی کی –

    2018 میں الیکشن سے تقریبا 20 دن قبل ٹکٹ فائنل ہوا اور حلقہ پی پی 31 اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور چند یوم کی کمپین کرتے ہوئے تقریبا دس ہزار ووٹ حاصل کیے 2018 کے جنرل الیکشن میں پوری قوت سے کمپین کی اور کافی کثیر سرمایہ لگایا-

    25 جولائی 2018 کا الیکشن کے ہارنے کے اگلے ہی دن حلقہ میں کمپین کا آغاز کردیا اور شب و روز حلقہ کی عوام کے ساتھ گزارے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ان اپنی جیب میں تقریبا تین کروڑ روپے کا راشن تقسیم کیا اور حلقہ کی عوام کی محبت وصول کی-

  • سیالکوٹ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے پر ہدایات جاری

    سیالکوٹ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے پر ہدایات جاری

    17ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ,نکاسی آب کیلئے جدید سیوریج کے نظام ، آلودہ پانی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ،سالڈ ویسٹ مشینری کی فراہمی، سیالکوٹ ملٹی پرپز آڈیٹوریم اورتفریحی پارکس اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا ہے، یہ منصوبے حکومت پنجاب، پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کروارہی ہے ،زیر تکمیل منصوبوں کی ڈیزائننگ ، معیار کو یقینی بنانے اور منصوبوں بروقت تکمیل کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ شہر میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے گلشن اقبال پارک ، عبدالحکیم لیڈیز پارک، ماڈل ٹاو¿ن پارک اورزیر تعمیر آڈیٹوریم سمیت دیگر جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی ۔سی ای او ایم سی ایس فیصل شہزاد، انفراسٹریکچر انجینئر غلام مصطفےٰ اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد گورائیہ سمیت متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

    ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سیالکوٹ میں 9ارب روپے مالیت کے واٹر سپلائی اور جدید سیوریج سسٹم پرتعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے جو شہر کی ترقی کے لئے 17ارب روپے کے پیکج کا حصہ ہے جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہے ۔ پراجیکٹ کے ذریعے سیالکوٹ میں پینے کے صاف پانی،سیوریج مسائل کے حل اور صفائی کی 20 سال تک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا جبکہ اس نئے سسٹم میں تقریبا3لاکھ22ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا ہو گا۔

    اس پراجیکٹ کے ذریعے تقریبا260کلو میٹر تک پھیلی پرانی و زنگ آلود پائپ لائنز کو تبدیل کر دیا جائے گا اور آنے والے 2سالوں میں 15نئے ٹیوب ویل،7نئے فلٹریشن پلانٹس اور5نئے واٹر ریزر وائرتعمیر ہوں گے اور اسی طرح تحت نکاسی آب کے نظام کی اپ گریڈیشن سے 8لاکھ75ہزار افراد کو سینٹیشن کی معیاری سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا 72کلو میٹر لمبی نئی سیوریج لائن بچھائی جائیں گی جس سے نکاسی آب کا نظام بہتر اور مستحکم ہوگا۔

    شہر میں اربن فلڈنگ کے خاتمہ کیلئے پرانے 5چھوٹے ڈسپوزل اسٹیشنز ختم کر کے دو مرکزی ڈسپوزل اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں جس سے کارپوریشن کے بجلی کے اخراجات بھی کم ہونگے ۔ پانی کا ضیاع روکنے اور گندے پانی کو ری سائیکل کرنے کے لئے 2 ارب کی لاگت سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جائے گا تا کہ اسے آبپاشی و دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے ۔

    لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اس پراجیکٹ کے تحت میونسپل کارپوریشن(سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ) کو ساڑھے52کروڑ روپے کی جدید مشینری فراہم کی جا چکی ہے جبکہ بقیہ 8کروڑ80لاکھ روپے کی مشینری جلد فراہم کر دی جائے گی جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہو سکے گی۔308ملین روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کے باسیوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے 3 پارکس مکمل کئے جا چکے ہیںجس میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک،عبدالحکیم پارک اور قلعہ پارک شامل ہے۔ جبکہ گلشن اقبال پارک میں ترقیاتی کام جاری ہے۔

    حکومت پنجاب ، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ جاری منصوبے کے تحت لوکل گورنمنٹ موجودہ پارکس اور گرین ایریاز کی تعمیر نو،پینے کے صاف پانی کی یقینی فراہمی،گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاو¿،سینی ٹیشن کے نظام کی بہتری اور گندے پانی کے نکاس کے منظم سسٹم کے قیام کیلئے پر عزم ہے۔

    فضل محمود کھوکھر نمائندہ باغی ٹی وی سیالکوٹ