Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • ریاست مدینہ کے ویژن کی تکمیل،اسٹیٹ بینک نے اہم  اقدام اٹھایا ہے، فردوس عاشق

    ریاست مدینہ کے ویژن کی تکمیل،اسٹیٹ بینک نے اہم اقدام اٹھایا ہے، فردوس عاشق

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے ویژن کی تکمیل کیلیے اسٹیٹ بینک نے اہم اقدام اٹھایا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشی ترقی میں سہولیات فراہم کرنا وزیراعظم کے مشن کی عکاسی ہے ،حکومت ایس ایم ایز کے ذریعے نچلے طبقے کو کاروبارکرنے کے مواقع فراہم کریگی،جب تک خواتین کا مستقبل مضبوط نہیں ہوگا معاشی استحکام نہیں لایاجاسکتا ،خواتین ملک کی طاقت بنیں،

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تعمیر اوراستحکام پاکستان میں خواتین کا کرداراہم ہوگا،وزیراعظم نے احسن طریقے سےپاکستانیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑا،وزیراعظم نے دنیا کے ضمیر کو جگانے کی بھرپور کوشش کی ،

    طیارہ خرابی، وزیراعظم آج رات نیویارک میں قیام کریں گے، نعیم الحق

    نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

  • ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری محمد اخلاق

    ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری محمد اخلاق

    سیالکوٹ۔ (اے پی پی)صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بالخصوص محکمہ صحت کو اپنی ذمہ داریاں او ر پیشہ وارانہ امور قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینی ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کی ڈینگی وارڈ ز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کے دوران کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد، ڈاکٹر توقیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراصغر، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضلی بھلی،سی اوایم ایس فیصل شہزاد،ڈی آئی او شہزاد احمد،چودھری الیاس اوراینٹومالوجسٹ سحرش خالد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ڈینگی کمیونٹی ڈیزیز ہے اور کمیونٹی کے تعاون کے بغیر اس جان لیوا موذی مرض کو مکمل سدباب نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے موقع پر موجود محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کہ وہ ڈینگی کے مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کی تشخیص کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ڈینگی سروئلنس بھی تیز کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مچھر وں کی افزائش گاہوں کو ختم کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے آگاہی واک بھی نکالی گئی۔ جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا

  • سیالکوٹ میں  شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

    سیالکوٹ میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

    سیالکوٹ۔ (اے پی پی) سیالکوٹ میں آسمان پر کالی گھٹاؤں اور آندھی کے ساتھ شدید بارش سے بیشتر علاقے زیر آب آ گئے۔ سیالکوٹ میں آدھی رات کے بعد سے ہی آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی رہیں جس کے بعد تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بارش سے شہاب پورہ روڈ، روڑس روڈ، میانہ پورہ، ایبٹ روڈ، کچہری روڈ، نہال چند سٹریٹ کے علاوہ دیگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

  • اغوا کے دو مختلف واقعات میں ملزمان نے نوجوان اور خاتون کواغوا کرلیا

    اغوا کے دو مختلف واقعات میں ملزمان نے نوجوان اور خاتون کواغوا کرلیا

    ڈسکہ۔ (اے پی پی)اغوا کے دو مختلف واقعات میں 13افراد نے نوجوان اور خاتون کواغوا کرلیا تھانہ سٹی کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے محمد زاہد ریاض چیمہ کی بیوی کو ملزمان ریاض‘شوکت‘اختر اور تین نامعلوم نے اغوا کرلیا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ کے سجاد حسین ایڈووکیٹ اپنے بھائی شہباز حسین کے ہمراہ موٹرسائیکل پرگھر کی طرف جارہے تھے کہ ان کو راستے میں پہلے سے موجود ملزمان ذیشان‘شاہد اور پانچ نامعلوم نے روک لیا اور نوجوان شہباز حسین کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر اغوا کرکے لے گئے اور نوجوان کو تشد دکانشانہ بناتے رہے اور ساتھ ہی نوجوان سے سادہ اشٹام پیپر پر انگوٹھے بھی لگوا لیے نوجوان کی حالت غیر ہونے پر ملزمان نوجوان کو آدمکے چیمہ سڑک پر پھینک پر فرارہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

  • 20 سالہ لڑکے کے ناک کا آپریشن ، ڈاکٹروں کی نااہلی یا کوئی اور معاملہ ، نوجوان جانبحق ، طلباء کے مظاہرے ، اور نعرے

    20 سالہ لڑکے کے ناک کا آپریشن ، ڈاکٹروں کی نااہلی یا کوئی اور معاملہ ، نوجوان جانبحق ، طلباء کے مظاہرے ، اور نعرے

    سیالکوٹ: 20 سالہ لڑکے کے ناک کا آپریشن ، ڈاکٹروں کی نااہلی یا کوئی اور معاملہ ، نوجوان جانبحق ، طلباء کے مظاہرے ، نعرے اور توڑ پھوڑ سے حالات کشیدہ ہوگئے ، اطلاعات کےمطابق سیالکوٹ کمشنر روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں دوران علاج نوجوان جاں حق ہوگیا،

    ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے پتوال کے رہائشی 20 سالہ خرم رفیق کا ناک کا آپریشن کیا گیا ، اطلاعات یہی ہیں کہ نوجوان کے ناک سے بہت زیادہ خون بہہ جانے سے نوجوان کی اچانک خالت غیر ہو گئی۔ نوجوان کی ہلاکت پر ورثا نے روڈ بلاک کر احتجاج کیا تو قریبی گورنمنٹ کالج کے مشتعل طلبا نے کمشنر روڈ پر واقع نجی ہسپتال پر دھاوا بول دیا، مشتعل طلبا نے ہسپتال کی او پی ڈی، ڈاکٹروں کے کمرے اور فارمیسی کو شدید توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مشتعل طلبا نے کمشنر روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی۔

  • سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ مارٹرگولہ برآمد

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ مارٹرگولہ برآمد

    ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کوٹھے سے بھارتی ساختہ مارٹرگولہ برآمد ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سے ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کوٹھے سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے ، 51 ایم ایم کا مارٹرگولہ کھیتوں سے برآمد ہوا ،اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولہ تحویل میں لےکر ناکارہ بنا دیا ،

    قبل ازیں 9 ستمبر کو بھی چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

     

    رواں برس ماہ مئی میں شکر گڑھ کے علاقہ لکھنور میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ بم بر آمد ہونے پر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی تھی. بھارتی ساختہ بارہ کلو وزنی بم بھٹہ مزدوروں کو کام کے دوران ملا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 کی جنگ میں بم گرایا تھا جو پھٹنے کی بجائے زمین میں دھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواد نے فوری پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا.

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

    اس سے قبل بھی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

  • غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی جوان کو بھارت نے کیا گرفتار

    غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی جوان کو بھارت نے کیا گرفتار

    بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی جوان کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا،20 سالہ بشارت علی سکنہ کوٹلی جٹاں غلطی سے سیالکوٹ کے قریب سے سرحد پار گیا تو بھارتی فوج نے انہیں فوری گرفتار کر لیا.

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بشارت دریائے توی پر مچھلیاں پکڑ رہا تھا ، دوست بھی اس کے ساتھ تھے، دریا پر ٹھیکیدار کے آنے پر وہ گھبرا گیا اور وہاں سے بھاگا ،اور بھاگتے ہوئے سرحد پار کر گیا.

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    بشارت مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا اس کے اہلخانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے واپس لانے میں کردار ادا کیا جائے.

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • یوتھ پروگرام کے تحت 5 سے 50 لاکھ کے قرضے فراہم کئے جائیں گے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی سوچ بدلنےکا وژن رکھتے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یوتھ پروگرام کےتحت 5 سے50لاکھ کےقرضےفراہم کئےجائیں گے، ایک سال میں بجٹ خسارے میں واضح کمی ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عام آدمی کے ساتھی ہیں، غریب آدمی کا معیارزندگی بلند دیکھنا عمران خان کا نصب العین ہے، “صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام ” وزیراعظم عمران خان کی محروموں، غریبوں اور بے کسوں کا ہاتھ تھامنے اور انہیں سماجی و معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عملی اظہار ہیں،

    انہوں نے کہاکہ دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ، پچھلے دس سال کے دوران پنجاب حکومت صوبے کے عوام پر عذاب بن کرنازل ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے امریکہ گئے ہیں ، پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ بیماری سے بڑھ کر کوئی بے بسی نہیں ہوتی، انہوں‌نے کہاکہ احساس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے غریبوں کو غربت کی لکیر سے نکال کر معاشی ترقی کا حصہ بنانا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے، انہوں نے کہاکہ کشمیریوں‌کی جدوجہد آزادی جلد کامیاب ہو گی،

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے صحافی برادری کی ریلی

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے صحافی برادری کی ریلی

    سیالکوٹ۔ (اے پی پی)الیکٹرانک میڈیا ایسوسی کے زیرِ اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ جس میں مظاہرین نے مودی سرکاری کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ ریلی میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اورعہد کیا کہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔ ریلی کے دوران صحافیوں نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لیے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔

  • سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

    سیالکوٹ کے علاقہ چپراڑ سیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.

    رواں برس ماہ مئی میں شکر گڑھ کے علاقہ لکھنور میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ بم بر آمد ہونے پر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی تھی. بھارتی ساختہ بارہ کلو وزنی بم بھٹہ مزدوروں کو کام کے دوران ملا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 کی جنگ میں بم گرایا تھا جو پھٹنے کی بجائے زمین میں دھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواد نے فوری پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا.

    اس سے قبل بھی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .

    واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے