سیلاکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) آل پاکستان بلدیاتی فیڈریشن ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا) اور نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے اشتراک سے سیالکوٹ قلعہ سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے حالیہ بجٹ میں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں کیا گیا مہنگائی کے سبب ملازین کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آ چکی ہے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اشیا خورودونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ واپس لیا جائے
Category: سیالکوٹ
-
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےحجاج کرام پہلی پرواز جدہ روانہ ہوگئی
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے ذریعے سرکاری حج اسکیم کے تحت حجاج کرام کو حجاز مقدس پہنچانے کا آغاز آج مورخہ 10 جوالائی بروز بدھ سے ہو گیا ہے ۔ افتتاحی حج پرواز پی کے 745 تین سو سات حجاج کرام کو لے کر جدہ روانہ ہو گی ۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے سرکاری حج سکیم کے تحت امسال 4152 حجاج کرام سفر کریں گے
-
سیالکوٹ میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہیں ،
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع میں ڈکیتی اور چوری کی روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہیں
ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے کہیں کوئی ناکہ بندی دیکھنے کو نہیں مل رہی،،،
نہ ہی کسی تھانہ سے کسی گینگ کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کی اطلاعات ملی ہیں چند روز قبل سٹی سرکل کے تھانہ حاجی پورہ نے تین رکنی گینگ گرفتار کیا تھا اسکے علاقہ ضلع بھر کے باقی تھانوں میں خاموشی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں -پولیس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی کاکردگی دکھانا ہو گی ورنہ ضلع میں قائم ڈاکو راج ضلع کو لوٹ لے گا-ضلع میں پانچ ڈی ایس پی وہ تعینات ہیں جو بطور ایس ایچ او اپنی تعیناتی کے دوران شہر میں امن قائم کئے رکھا کرتے تھے اور انکی بطور اسٹیشن ہائوس آفیسر تعیناتی سے جرائم پیشہ افراد راہ فرار اختیار کئے کرتے تھےپانچوں ڈی ایس پی ضلع کے اہم سرکل پر تعینات ہیں ڈی ایس پی سی آئی اے شاہد اکرام شیخ متعدد تھانوں میں ایس ایچ او رہے۔ڈی ایس پی صدر سرکل عرفان الحق سلہریا جس تھانے میں ایس ایچ او تعینات ہوتے جرائم پیشہ عناصر اس تھانے کی حدود سے فرار ہو جاتے۔ڈی ایس پی سٹی سرکل رانا ندیم طارق جن کو لوگ سفارش کرواتے ڈرتے تھے اور میرٹ پر کام کرتے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ڈی ایس پی سمبڑیال رانا زاہد بھی متعدد تھانوں میں ایس ایچ او رہے( آج کل دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور زیر علاج ہیں۔پانچویں ڈی ایس پی پسرور سرکل شیخ الیاس شاعرانہ مزاج رکھتے ہیں اور وہ بھی سیالکوٹ کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او رہ چکے ہیں ۔ان تمام افسران کے ضلع میں ہونے کے باوجود موجودہ ایس ایچ اوز کی جانب سے کاکردگی نہ دکھانا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری نہ ہونا موجودہ ایس ایچ اوز کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہےڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ملک نوید بھی سیالکوٹ کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہے اور جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس کرنے میں مہارت رکھتے تھے ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید بھی سیالکوٹ سے بخوبی واقف ہیں البتہ ڈی ایس پی ڈسکہ کی دوسری تعیناتی ہے -
چور مچائے شور کے بیانیے کی تحقیقات کریں گے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )مریم نواز نے اعتراف کر لیا کہ اس ویڈیو کی آڈیو کہیں اور ویڈیو کہیں اور تیار کی گئی چور مچائے شور کے بیانیے کی تحقیقات کریں گے جس میڈیا ہاوس میں یہ ویڈیو تیار کی گئی ان پردہ نشینوں کو بے نقاب کریں گے ناصر بٹ کے اوپر پاکستان کی عدالتوں میں قتل ڈاکہ زنی اور اغوا برائے تاوان کے متعدد مقدمات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے جھوٹ بولنے کی چمپئین خاتون نے الیکشن کمیشن میں اپنے نوٹفکیشن سے ہی انکار کر دیا سینئر سیاستدان ایک نومولود سیاسی یتیم کے آگے بے بس بنے بیٹھے ہیں کیا نواز شریف کوئ دینی مبلغ تھا جو سزا دینے والے جج کو نیند نہیں آتی مریم نواز سند یافتہ جعل ساز خاتون ہیں کبھی قطری خط اور کبھی کیلبری فاونٹ کے ذریعے فراڈ کرتی ہیں کل جس جج کی ذات کو ٹارگٹ کیا اسی جج نے آج پریس ریلیز میں اس جھوٹ کا پول ہی کھول دیا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے کردار کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ان کی پیش کردہ ویڈیو کی فرانزک ایڈٹ کروائ جائے گی پوری قوم نے دیکھا کہ جاتی عمرہ سے بلٹ پروف گاڑی برآمد کی گئ جسے مریم نواز نے اپنے استعمال میں رکھا یوا تھا قومی خزانے کو نانا جی کا مال سمجھنے والے اس گروہ کے قبضے میں ابھی بہت سے حکومتی نوادرات اور قیمتی تحائف موجود ہیں جہاں اداروں کی تضحیک یا ان کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئ تو حکومت کسی طرح بھی اس گروہ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی حکومت ناصر بٹ کے کردار کو قوم کے سامنے پیش کرے گی سیاسی طور پر اپنی موت آپ مرنے والا نالائق اور نااہل ٹولے کی آخری ہچکیاں چل رہی ہیں راجکماری ابھی ضمانت پر ہیں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گی راجکماری عدالتوں کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کی اتھارٹی کو چیلنج کر رہی ہیں نئے پاکستان میں قانون آزاد ہے کوئ بھی اس قانون سے بالاتر نہیں حکومت اس ویڈیو سازش کی مکمل انکوائری کروائے گی اور اس سازش کے ہر کردار کو بے نقاب کریں گےمریم نواز ضمانت شدہ خاتون ہیں معزز جج کی پریس ریلیز کے بعد انہیں ڈوب مرنا چاہیے
-
میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش میں بارش کا پانی داخل ہو گیا
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی غفلت و لاپرواہی اور نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے بارش کا پانی سڑک سے ہوتا ہوا شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش اقبالُ منزل میں داخل ہو گیا جبکہ اقبال منزل کی عقب میں واقع گلی سے سیوریج کا گندہ پانی بھی اقبال منزل کے اس کمرے میں داخل ہوا جو علامہ اقبال کی جائے پیدائش ہے،،،
اس صورتحال پر شہریوں میں شدید غصہ پایا گیا شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو شرم کرنی چاہئیے کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال کے جائے پیدائش والے کمرے میں سیوریج کا گندا پانی داخل ہوا اور انتظامیہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کئے بیٹھی رہی -
جنگ 1965 میں سیالکوٹ کو ملنے والا اعزاز ہلال استقلال خستہ خالی کا شکار۔انتظامیہ خاموش
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) جنگ 1965 میں سیالکوٹ کو ملنے والا اعزاز ہلال استقلال خستہ خالی کا شکار زرائع کے مطابق سیالکوٹ قلعہ پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ لہراتا ہوا ہلال استقلال کا پرچم جو کافی عرصہ سے پھٹا ہوا تھا اور افسوس کہ بات کہ اس پرچم کے سائے تلے مئیرمیونسپل بھی عرصہ دراز تک بیٹھتے رہے اور موجودہ بھی کئی محکموں کے سربراہان قلعہ پر براجمان ہیں لیکن افسوس کہ لہراتے ہوئے دونوں پرچم کسی کو بدلنے کی توفیق نہ ہوئی۔۔۔میڈیا کی نشاندہی پر “ سرکار” نے ہلال استقلال اور پاکستان کا قومی پرچم تبدیل کر دیا
-
سیالکوٹ ضلع کچہری میں نجی ہوٹل کے باہر ٹیوٹا موٹرز کے متاثرین کا ملک ریاض کیخلاف احتجاج
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع کچہری میں نجی ہوٹل کےباہر ٹیوٹا موٹرز کے متاثرین نے ملک ریاض عرف (ملک پپ) اور اس کے بیٹے ملک عثمان ریاض کے خلاف شدید احتجاج کیا اور رقم واپسی کا مطالبہ کیا ملک ریاض اور اس کا بیٹا ملک عثمان 4 ارب روپے کا فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک کے بیٹے ملک عثمان ریاض نے ساتھیوں سمیت گوجرانوالہ میں اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے جس کے ان پر مقدمات بھی درج ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انکی فیکٹری اور ہوٹل کو سیل کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے اس دوران مظاہرین نے ہوٹل کا ملازم ہونے کے شبہ پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بھی بنانا شروع کیا تو موقع پر ایس ڈی پی او سٹی رانا ندیم طارق نے اس نوجوان کی جان بخشی کروائی
-
رنگپورہ پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ چار خواتین سمیت سات افراد گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) رنگپورہ پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ،، فحش حرکات کرنے والی چار خواتین سمیت سات افراد گرفتار،،،
ایس ایچ او رنگپورہ اکرم شہباز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر فرحت عباس،وحید، سنیل اور بلقیس بی بی، شہناز بی بی ، نسرین اور طاہرہ بانو کو نیم برہنہ حالت میں فحش حرکات کرتے ہوئے گرفتار کر کے ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا -

مدینہ کی ریاست میں سکھوں کے گردوارے کے بعد مندر بھی کھل گیا
سیالکوٹ شہر میں ہندوؤں کے تیجا سنگھ مندر کو تقریباً72 سال بعد پھر بحال کردیا گیا ہے
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان کے قدیم شہر میں ہندوؤں کے ایک اور قدیم مندر کو تقریباً 72 سال بعد پھر بحال کردیا گیا ہے، سیالکوٹ سرکلر روڈ پر واقع شوالہ تیجا سنگھ مندر کی جگہ ایک کنال رقبے پر مشتمل ہے اور یہ مندر قیام پاکستان کے بعد سے بند پڑا تھا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری شرائنز سید فراز عباس نے سیالکوٹ میں مقامی ہندو برادری سے ملاقات کی جس کے بعد مندر کو کھول دیا گیا جس کے بعد مندر کا ہندو رسم ورواج کے مطابق افتتاح کیا گیا۔ مندر کھولے کی مذہبی تقریب میں ہندو رہنما ڈاکٹر منور چاند، امرناتھ رندھاوا اور پنڈت کاشی رام سمیت ہندوؤں اورمسلمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
سید فراز عباس نے باغی ٹی وی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مندر 1947 سے بند پڑا تھا، ہندو برادری کی جانب سے کئی برسوں سے اس مندر کو کھولے جانے کی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا جارہا تھا۔وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہدایت پر مندرکو کھول دیا گیا ہے۔ اب اس کی آرائش وتزئین کا تخمینہ لگا کر یہاں کام شروع کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مندر میں رکھنے کے لیے مورتیاں ہمسایہ ملک بھارت سے منگوائی جائیں گی۔
اس پہلے بھی پاکستان نے سیالکوٹ میں ہی واقع سکھوں کے قدیم گوردوارے بابے دی بیری کو بھی 2015 میں بحال کیا تھا۔ -
سیالکوٹ پولیس نے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس نے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا زرائع کے مطابق پانچ سالہ اکمل والدین کے ہمراہ جھنگ سے سیالکوٹ مہمان آیا ہوا تھا کہ گلی میں کھیلتے ہوئے راستہ بھول گیا بچے نے مقامی پولیس کو بتایا کہ وہ جھنگ کا رہایشی ہے جس پر پولیس نے جھنگ کے سوشل میڈیا کے زریعے بچے کی تصویر وائرل کی اور اس طرح بچے کے والدین تک رسائی حاصل کی بچے کے ورثا نے ڈی پی او سیالکوٹ کا شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ڈی پی او سیالکوٹ کی بہترین حکمت عملی سے چار سال قبل گم ہونے والے شیخوپورہ کے بچے کے والدین تک رسائی حاصل کی گئی تھی،،،
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس دلچسپی لے تو معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے