سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویس ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ضلع میں پولیس لائن کو حساس ترین مقام تصور کیا جاتا ہے اور وہاں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت سرکاری اسلحہ و دیگر قیمتی سامان ہوتا ہے شاہد میر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پولیس لائن میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے روزانہ درجنوں افراد ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے گاڑیوں پر آتے ہیں جس سے غیر متعلقہ افراد کا پولیس لائن میں آنے سے پولیس لائن غیر محفوظ تصور کی جانے لگی ہے شاہد میر کا کہنا ہے کہ سابق ڈی پی او ڈاکٹر عابد خان نے پولیس لائن میں واقع مسجد کا پاکپورہ میں کھلنے والا گیٹ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کروا دیا تھا اور نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والے افراد پولیس لائن کے مرکزی گیٹ سے اندر داخل ہوتے تھے اب روزانہ غیرمتعلقہ افراد کے آنے سے پولیس لائن میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس لائن میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کو فی الفور ختم کیا جائے اور اسکے لئے کوئی اور جگہ مختص کی جائے
Category: سیالکوٹ
-
سیالکوٹ :پٹرولنگ پولیس کھوئی سٹاپ کی گنہ کے قریب کاروائی مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) پٹرولنگ پولیس کھوئی سٹاپ کی گنہ کے قریب کاروائی مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد باغی ٹی وی کے رپورٹ کےمطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک نوید نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس نے پسرور روڈ گنہ سٹاپ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو روکا اور اس میں سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا تفتیش پر معلوم ہوا کہ گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے جس پر انچارج پٹرولنگ کھوئی سٹاپ جاوید یعقوب ناگرہ کو ملزمان کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی اور تھانہ صدر میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے
-
سیالکوٹ محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے سٹورز کے خلاف کاروئی
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے سٹورز کے خلاف کاروئی
ڈسکہ میں دو مختلف زرعی ادویات کی دوکانوں پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات فروخت کرنے والے دو دکانداروں اور ڈیلروں سے جعلی ادویات پرامد کر لیں دو لاکھ 75 ہزار کی دوائی قبضے میں لے کہ تلف کر دی گئی ملزمان کی جانب سے فروخت کی جانے والی ادویات میں وزن میں کمی کا بھی انکشاف ہوا ہے ملزمان یاسر علی اور شاہد محمود سمیت کمپنی مالکان بھی ایف آئی آر میں نامزد -
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم
سیالکوٹ باغی ٹی وی کی رپورٹ مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم گزشتہ 3 ماہ سے ڈسکہ اور گردونواح کے علاقہ میں 150 سے اوپر چوری اور راہگیر مسافروں کو لوٹنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن ڈسکہ پولیس اور گردونواح کی پولیس چوکیاں چوروں اور ڈاکوؤں پر قابو پانے پر تاحال کامیاب نظرنہیں آرہی اسی سلسلے کی کڑی میں تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکو عبدالروف کے گھر داخل ہوئے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے-تھانہ موترہ کے علاقہ ڈھولن میں تین مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی کو روک کر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے طلائی زیورات لوٹ لئے موترہ پولیس نے محسن سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
-
حکومت پنجاب نے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کو سیالکوٹ سے گجرات تبدیل کر دیا ہے
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) گورنمنٹ آف پنجاب نے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کو سیالکوٹ سے گجرات تبدیل کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر حافظ خالد کو سی او ہیلتھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی خان سیالکوٹ میں اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے چکے ہیں گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں لیڈی ڈاکٹر کو خراساں کرنے کے واقع میں شر پسند عناصر کیخلاف گرفتار کروانے میں ڈاکٹر لیاقت علی خان نے بھرپور کردار ادا کیا تھا
-
سیالکوٹ : پسرورڈسکہ روڈ مکتہ کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی
سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی ) پسرورڈسکہ روڈ مکتہ کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی مسافر کوچ زیادہ سپیڈ ہونے کے باعث ڈرائیور سے کنٹرول نہ ہوسکے جس کی وجہ سے کوچ الٹ گئی زرائع کے مطابق مسافر کوچ الٹنے کے باعث 6افرادشدیدزخمی ایک کی حالت نازک ،ریسکیو1122کی جانب سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیاگیا
-
حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے فائربریگیڈ کو ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا ہے
حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے فائربریگیڈ کو ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سید کمال عابد کا کہنا ہے کہ اب شہری کسی بھی جگہ آگ لگنے کی اطلاع 16 پر کرنے کی بجائے ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن 1122 پر کال کر کے بتا سکتے ہیں
-
محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی
محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع سیالکوٹ میں بڑی کاروائی! رنگے ہاتھوں 30 ہزار رشوت لیتے ہوئے، محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کا گریڈ 16کا آفیسر اپنے ماتحت عملہ سمیت گرفتار!
ملزم محکمہ پبلک ہیلتھ ، محمد آصف ، گریڈ 16، نے اپنے نائب قاصد سید ذیشان حید کاظمی کے ہمراہ رنگے ہاتھوں رشوت وصول کرتے ہوئے ،مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار! مقدمہ درج

ملزمان نے فراڈ ، دھوکہ دہی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے لئے شفاف پانی کی فراہمی کے لئے کلورین دوائی دینے کے عوض رشوت وصول کی۔
ملزمان گزشتہ 6سالوں کے دوران ، معصوم شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کر کے گورئمنٹ کی جانب سے فری کلورین دوائی کے عوض ،لاکھوں روپے رشوت ہڑپ کر چکے!
محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کاروائی شہری حمید اللہ ولد اللہ رکھا سکنہ کانپور تحصیل و ضلع سیالکوٹ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر ، ملزمان محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کو سرکل افیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ ، خرم شہزاد چیمہ پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے، رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا! ملزمان سےنشا ن زدہ نوٹ برآمد!
گرفتار ملزمان کا دوران تعیناتی معصوم شہریوں کو ہراساں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی اورکرپشن کرنا ان کا وطیر ہ تھا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کےبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، زوہیب مشتاق نے گوجرانوالہ ریجن کے تمام 6اضلاع میں تمام اینٹی کرپشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام اور معصوم شہریوں تک خود رابطہ کریں تاکہ رشوت طلب کرنے والے سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی عمل میں لا کر ، رشوت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔
-
سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کے ماسٹر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں 40 لاکھ روپے کی لاگت سے سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کے ماسٹر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت بس سروس کا ماسٹر ٹرمینل 5اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ہمراہ ڈائریکٹر نظام اینڈ سنز امین احسن کے آج سپورٹس کمپلیکس پسرور روڈ پر سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کے ماسٹرٹرمینل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ چودھری عبدالروف ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج ، ڈی او انفارمیشن سیالکوٹ شہزاد احمد ورک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ عمران بٹ ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور مینیجرسیالکوٹ جاب بیورو ذوالقرنین ساہی بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہاکہ سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس ،لاہو ر ٹورسٹ بس سروس کی طرز کا منصوبہ ہے لیکن اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماسٹر ٹرمینل جو کہ نظام اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے سپانسر کیا ہے اس طرح سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کی 14 مختلف ٹرمینل بھی مختلف مقامی کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کئے جائیں گے جبکہ 2منزلہ ٹورسٹ بس کی تیاری پر 3کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کی بدولت سیالکوٹ میں ٹورازم کو فروغ حاصل ہوگا اور 4گھنٹے میں یہ بس سیالکوٹ کے تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کروائے گی ۔
ڈائریکٹر نظام اینڈ سنز امین احسن نے کہاکہ سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس شہریوں کی تفریح کا بڑا منصوبہ ہے اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کا احسن اقدام ہے جس کا سیالکوٹ کی برنس کمیونٹی بھرپور خیرمقدم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ ہمیشہ حکومت کے شابہ بشانہ عوام کے وسیع تر مفاد میں فلاحی و ترقی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے سیالکوٹ کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ ڈی آئی او سیالکوٹ شہزاد احمد ورک نے بتایا کہ ٹورسٹ بس سروس کا بڑوں کیلئے 400روپے جبکہ اسٹوڈننس کیلئے ٹکٹ کا کرایہ 200روپے تجویز کیا گیا ہے جبکہ معمر بزرگ ، اسپیشل پرسن اور شیر خوار بچوں کیلئے فری ٹکٹ ہوگی ۔ -
نارووال کے علاقہ سے 12 کلو وزنی بھارتی ساختہ بم برآمد
پنجاب کے ضلع نارووال کے شہر شکر گڑھ سے بھارتی بم بر آمد ہوا ہے جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری پہنچ کر ناکارہ بنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکر گڑھ کے علاقہ لکھنور میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ بم بر آمد ہونے پر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی. بھارتی ساختہ بارہ کلو وزنی بم بھٹہ مزدوروں کو کام کے دوران ملا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 کی جنگ میں بم گرایا تھا جو پھٹنے کی بجائے زمین میں دھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواد نے فوری پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا.
واضح رہے کہ چند دن قبل بھی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .
واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.