Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ملزم ہلاک

    سیالکوٹ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ملزم ہلاک

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران چار مسلح ملزمان کی جانب سے ٹیم پر فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب ملزم نوید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ملزم نوید قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت کم از کم پچیس سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سمبڑیال میں درج کر لیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • فافن رپورٹ، پی پی 52 ضمنی انتخاب میں معمولی بے ضابطگیاں،مجموعی طور پر شفاف قرار

    فافن رپورٹ، پی پی 52 ضمنی انتخاب میں معمولی بے ضابطگیاں،مجموعی طور پر شفاف قرار

    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-52 کے ضمنی انتخاب کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں چند معمولی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    فافن رپورٹ کے مطابق، الیکشن عمومی طور پر منظم رہا، تاہم ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی گنتی کے عمل میں مداخلت سامنے آئی، جبکہ ووٹر ٹرن آؤٹ میں معمولی کمی نوٹ کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فارم-47 رات 1 بج کر 15 منٹ پر مکمل کیا گیا، جو قانونی وقت (2 بجے) سے پہلے تھا۔

    انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد وڑائچ نے 78,419 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی۔جیت کا فرق 8,535 ووٹوں سے بڑھ کر 39,684 ووٹوں تک پہنچ گیا۔ن لیگ کا ووٹ شیئر 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہو گیا۔پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا ووٹ شیئر 35 فیصد سے گھٹ کر 29 فیصد پر آ گیا۔

    مجموعی ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے کم ہو کر 45 فیصد رہ گیا۔خواتین کا ٹرن آؤٹ 47 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد۔مردوں کا ٹرن آؤٹ 53 فیصد سے گھٹ کر 50 فیصد رہا۔

    بے ضابطگیاں:
    پولنگ اسٹیشن نمبر 169 پر پولیس نے گنتی کے دوران مداخلت کی، پارٹی ایجنٹس اور مبصرین کو ہال سے باہر نکال دیا گیا، انتخابی مواد اور عملہ بھی لے جایا گیا۔اس اسٹیشن کے نتائج فافن کو دستیاب نہیں ہو سکے۔49 فیصد پولنگ بوتھس پر ووٹروں کے نام بلند آواز سے پکارنے کا قانون نظر انداز کیا گیا۔3 فیصد اسٹیشنز پر فارم-46 فراہم نہیں کیا گیا۔

    فافن نے 31 پولنگ ایجنٹس کے انٹرویوز بھی کیے، جنہوں نے گنتی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔رپورٹ میں ضمنی انتخابات کو مجموعی طور پر شفاف قرار دیا گیا ہے، تاہم مخصوص اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    غزہ میں اسرائیلی حملے، امدادی مرکز کے قریب فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

    گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، 13 سالہ عالیہ جاں بحق، ملزم میاں بیوی گرفتار

    تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادائیگی میں سب سے آگے، 499 ارب روپے جمع

    بلاول بھٹو کی فرانسیسی مندوب سے ملاقات بھارتی جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے

  • سیالکوٹ: واپڈا اہلکار کی صحافی سے بدکلامی و دھمکیاں، میڈیا سراپا احتجاج

    سیالکوٹ: واپڈا اہلکار کی صحافی سے بدکلامی و دھمکیاں، میڈیا سراپا احتجاج

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ میں واپڈا کے کینٹ سب ڈویژن پلی توپخانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں واپڈا اہلکار کی مبینہ بدزبانی، بدکلامی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب معروف سینئر صحافی شکیل سیھٹی نے اپنے جائز کام کے حصول کے لیے مبینہ طور پر پیسوں کی ڈیمانڈ پوری نہ کی۔ اس واقعے نے نہ صرف میڈیا حلقوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے بلکہ سائلین نے بھی مذکورہ اہلکار کے متکبرانہ رویے کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، کینٹ سب ڈویژن پلی توپخانہ میں تعینات اسسٹنٹ لائن مین زوہیب نے سینئر صحافی شکیل سیھٹی کو اس بات پر شدید طیش میں آ کر گالم گلوچ اور بدزبانی شروع کر دی کہ ان کی درخواست پر عملدرآمد کرنا واپڈا اہلکار کی ڈیوٹی میں شامل ہے۔ زوہیب نے بدزبانی کے بعد ہاتھا پائی کی کوشش کی اور سینئر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    موقع پر موجود سائلین کے بیچ بچاؤ کے بعد سینئر صحافی وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ سائلین نے بھی زوہیب نامی اہلکار کے متکبرانہ رویے کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ناروا سلوک کرتا ہے۔

    اس واقعے کے بعد معروف سینئر صحافی شکیل سیھٹی نے ایس سی واپڈا اور ایس ایچ او کینٹ سے داد رسی کی درخواست کی ہے اور قانون کے مطابق تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا نمائندگان اور میڈیا یونینوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور حکام بالا سے ایسی "کالی بھیڑوں” کو محکمہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا برادری نے اپنے صحافی بھائی شکیل سیھٹی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

  • سیالکوٹ: 5 جون عالمی یوم ماحولیات پر شجرکاری، سیمینار، زیرو پلاسٹک مہم

    سیالکوٹ: 5 جون عالمی یوم ماحولیات پر شجرکاری، سیمینار، زیرو پلاسٹک مہم

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 5 جون کو ضلع سیالکوٹ میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں شجرکاری مہم، زیرو پلاسٹک آگاہی، سیمینار، واک اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ایکشن پلان کا اعلان شامل ہے۔ ان سرگرمیوں کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا کریں گے۔

    ضلع بھر میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدامات پر مبنی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ ڈی سی آفس میں شجرکاری کی جائے گی۔ محمد اقبال سنگھیڑا نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں، صنعتکاروں، شاپنگ مالز، دکانداروں اور مقامی قیادت کے ساتھ مل کر ایک مؤثر ایکشن پلان تیار کریں۔

    اجلاس میں اے ڈی سی پلاننگ مظفر مختار، اے سی سیالکوٹ انعم بابر، اے سی ڈسکہ عثمان غنی، اے سی پسرور سدرہ ستار اور ڈی سی ماحولیات جوہر عباس بھی شریک ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ ماحولیات کو فعال بناتے ہوئے فوری اور مؤثر کارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی تاکہ پائیدار ترقی اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھا جا سکے۔

    ان اقدامات کا مقصد نہ صرف ماحول کو محفوظ بنانا ہے بلکہ شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانا بھی ہے تاکہ معاشرے میں ماحول دوست رویوں کو فروغ حاصل ہو۔

  • سیالکوٹ: بیل سنوکر کھیلنے پہنچ گیا، کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں!

    سیالکوٹ: بیل سنوکر کھیلنے پہنچ گیا، کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں!

    سیالکوٹ ( باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض)سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں واقع ایک نجی سنوکر کلب اُس وقت ہنگامہ خیز منظر کا گواہ بن گیا جب ایک بپھرا ہوا بیل اچانک سنوکر کھیلتے کھلاڑیوں کے درمیان جا گھسا۔ سنوکر کی کیو پکڑے کھلاڑی ایک لمحے میں کلب چھوڑ کر دروازوں اور دیواروں کی طرف دوڑ پڑے، اور دیکھتے ہی دیکھتے کلب میدان جنگ بن گیا۔

    بیل کی غیر متوقع "انٹری” پر کلب میں افرا تفری مچ گئی۔ سنوکر ٹیبلز کے گرد دوڑتے کھلاڑیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو گئیں، جس میں سنوکر کے بجائے کھلاڑیوں کو اپنی جان بچاتے ہوئے دوڑ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مقامی افراد کے مطابق بیل قریبی گلی سے بھاگتا ہوا کلب میں داخل ہوا اور چند لمحے وہاں موجود رہا، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ نے سنوکر کے سنجیدہ ماحول کو ایک لمحے میں مزاحیہ اور سنسنی خیز منظر میں بدل دیا، اور کھلاڑیوں کو نہ صرف پسینے میں نہلا دیا بلکہ یادگار لمحہ بھی دے گیا۔

  • سیالکوٹ: شیرپور میں چار سالہ بچے کی لاش برآمد، درزی کے قاتل کو سزائے موت

    سیالکوٹ: شیرپور میں چار سالہ بچے کی لاش برآمد، درزی کے قاتل کو سزائے موت

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)سیالکوٹ میں افسوسناک واقعات کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقے شیرپور میں چار سالہ بچے کی لاش کار سے برآمد ہوئی جبکہ تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقے گوندل میں درزی کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

    شیرپور میں چار سالہ بچہ گزشتہ روز کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی لاش آج ایک کار سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ کمسن بچے کی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بچہ بازیاب نہ ہو سکا اور ایک اور معصوم زندگی کا چراغ گل ہو گیا۔

    دوسری جانب تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقے گوندل میں تیرہ جولائی 2024 کو درزی اعجاز کو لڑائی چھڑوانے کی پاداش میں چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم ساجد محمود عرف بلا کو ہومی سائیڈ یونٹ کے انسپکٹر شبیر گل نے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کیا اور شواہد جمع کیے۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزادی نجف نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور سات لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    دونوں واقعات نے ضلع بھر میں خوف، افسوس اور غم کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے پولیس کو جدید اقدامات کرنے ہوں گے اور مجرموں کو سخت ترین سزائیں دے کر انصاف کا نظام مضبوط بنانا ہو گا۔

  • سیالکوٹ: ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ سیلابی فرضی مشق، اداروں کی عملی تیاریوں کا مظاہرہ

    سیالکوٹ: ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ سیلابی فرضی مشق، اداروں کی عملی تیاریوں کا مظاہرہ

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی سٹی رپورٹر مدثر رتو)ریسکیو 1122 نے ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے دریائے چناب پر کمبھرانوالہ کے مقام پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی فرضی مشق کا انعقاد کیا۔ مشق کا مقصد ممکنہ ہنگامی صورتحال میں ادارہ جاتی تیاری اور باہمی رابطے کو جانچنا تھا۔

    یہ مشق بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت اور ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی قیادت میں منعقد کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی سطح کے تمام ادارے مشق میں شریک ہوئے۔

    تمام محکموں نے اپنے آلات اور تیاریاں عوام کے سامنے پیش کیں۔ ریسکیو 1122 نے پانی میں ڈوبنے والوں کی تلاش، ابتدائی طبی امداد اور سیلابی ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ فیلڈ میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی مشق کی۔

    ڈی ڈی ایم سی کے کیوان حسن نے مشق کے کامیاب انعقاد پر تمام محکموں کو سراہا اور تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال کے مطابق ایسی مشقوں سے نہ صرف اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے بلکہ باہمی تعاون کو فروغ دے کر ممکنہ آفات میں بروقت ردعمل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

    مشق میں ریسکیو محافظین کے علاوہ سول ڈیفنس، واسا، میونسپل کارپوریشن، محکمہ صحت، انہار، لائیو اسٹاک، ٹریفک پولیس، سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، حیی الفلاح اور روز ویلفیئر آرگنائزیشن نے بھی شرکت کی۔

  • پی پی 52 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری

    پی پی 52 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوچکا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج موصول ہورہے ہیں۔

    سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی، جس کے بعد فوری طور پر ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل ہے۔ 77 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) سبقت لے گئی ہے۔

    ابتدائی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد نے 35,202 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط نے 17,026 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انتخابات کے دوران تحریک انصاف نے مبینہ دھاندلی پر شدید احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ فارم 45 میں چھیڑ چھاڑ کی گئی۔

    انتظامیہ نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا، جس پر کارکن مشتعل ہوگئے۔ مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور ایک کارکن کو گرفتار کیا، جبکہ علاقے میں کشیدگی بدستور موجود ہے اور سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    اتوار کی تعطیل کے باوجود شدید گرمی کے باعث ووٹرز کی شرکت کم رہی اور پولنگ اسٹیشنز پر حاضری معمولی دیکھی گئی۔پولنگ کے دوران خفیہ رائے دہی کے اصول کی خلاف ورزی سامنے آئی، جب ایک ووٹر نے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، حالانکہ یہ غیر قانونی عمل ہے۔

    پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات

    تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے ن لیگ پر انتخابات میں دھاندلی اور غنڈہ گردی کے الزامات عائد کیے۔ دونوں جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو زدوکوب کیا گیا اور کئی اسٹیشنز سے باہر نکالا گیا۔پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر افسران نے ووٹرز کے پہنچنے پر پولنگ بند کردی اور ایجنٹس کو بھی نکال دیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بھی الزام عائد کیا کہ سیالکوٹ میں ووٹ چوری کیا گیا، کارکنوں پر تشدد ہوا، اور چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کی کہ وہ مدت ختم ہونے کے باوجود منصب پر موجود ہیں۔

    ن لیگ کی رہنما اور وزیر مریم اورنگزیب نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے وہی پرانا بیانیہ دہرایا ہے، جب کارکردگی نہ ہو تو عوام بھی ساتھ نہیں دیتی۔

    الیکشن کمیشن کا ردعمل

    الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت پیش کیے جائیں، تاکہ کارروائی کی جا سکے۔ پیپلز پارٹی کے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا گیا اور مختلف پولنگ اسٹیشنز کے بند ہونے کی خبروں کی تردید کی گئی۔یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد، پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط کے درمیان مقابلہ ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی پی 52 میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے۔ شفاف پولنگ کے لیے 1696 اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔حلقے میں 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جن میں سے 11 کو انتہائی حساس، 38 کو حساس اور 136 کو نارمل قرار دیا گیا تھا۔ پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔

    کلبھوشن سے بنگلزئی تک،آپریشن بنیان مرصوص II،وقت کا تقاضا

    صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات ،بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا

  • پی پی 52 ضمنی انتخاب: انتخابی مہم پر 30 مئی کی رات 12 بجے سے مکمل پابندی

    پی پی 52 ضمنی انتخاب: انتخابی مہم پر 30 مئی کی رات 12 بجے سے مکمل پابندی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 30 مئی کی رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    ای سی پی کے مطابق پابندی کے بعد کسی بھی جلسے، جلوس یا کارنر میٹنگ کا انعقاد یا شرکت غیر قانونی ہوگی۔ انتخابی مہم جاری رکھنے کی صورت میں الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ممنوعہ وقت کے بعد سیاسی اشتہارات اور انتخابی مواد کی تشہیر پر پابندی ہو گی.الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر انتخابی مہم دکھانا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے

    میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیر سرکاری نتائج نشر کر سکتا ہے، نتائج کے ساتھ "غیر حتمی” کی وضاحت لازمی قرار دی گئی ہے.الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔

    مشاعرہ سے مکالمہ تک، ملی ادبی پنچائیت کا فکری و قومی کردار

    بلوچستان کے شہر سوراب پر بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب جوابی آپریشن

    بلوچستان کے شہر سوراب پر بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب جوابی آپریشن

    لیہ: مریم نواز کا لیپ ٹاپ و اسکالرشپ اسکیم کا آغاز، طلبہ کا پرتپاک استقبال

  • سیالکوٹ: چچا نے بھتیجے کو قتل کر دیا، باپ اور دوسرا بیٹا زخمی

    سیالکوٹ: چچا نے بھتیجے کو قتل کر دیا، باپ اور دوسرا بیٹا زخمی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، مدثر رتو) تھانہ حاجی پورہ کے علاقے مبارک پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چچا نے فائرنگ کر کے اپنے بھتیجے زویار کو قتل کر دیا، جبکہ مقتول کا والد سفیان اور چھوٹا بھائی اذان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق زویار کی عمر تقریباً 25 سال تھی، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔