Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ: پولیو مہم میں ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں کی بھرپور شرکت

    سیالکوٹ: پولیو مہم میں ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں کی بھرپور شرکت

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر: مدثر رتو)ملک بھر میں جاری پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیالکوٹ میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اور ریسکیو اسکاؤٹس بھی پیش پیش ہیں۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا کی زیر نگرانی، ریسکیورز ضلع انتظامیہ کے ہمراہ مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

    ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور 20 ریسکیو اسکاؤٹس نے ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں لاری اڈہ کے سات مختلف مقامات بشمول بلال ٹریولز، مسجد چوک، ویگن اسٹینڈ، لاہور کوچ اسٹینڈ، وزیرآباد روڈ سبلائم چوک اور ڈسکہ روڈ دبرجی چوک پر پولیو کیمپ قائم کیے، جہاں سفر کرنے والے افراد کے ہمراہ موجود پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کیمپس کا دورہ کیا، بچوں کو خود بھی پولیو کے قطرے پلائے اور ریسکیورز و اسکاؤٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو فری پاکستان کا خواب تبھی ممکن ہے جب ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔

    ریسکیو اسکاؤٹس نے مہم کے ابتدائی دو روز میں مجموعی طور پر 782 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے، جو کہ ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

  • سیالکوٹ: حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

    سیالکوٹ: حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 (سمبڑیال) میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔ حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب 1 جون 2025 بروز اتوار کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ انتخابی شیڈول درج ذیل ہے:

    22 اپریل: پبلک نوٹس جاری ہوگا۔
    23 سے 25 اپریل: امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔
    26 اپریل: امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔
    30 اپریل: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ ہوگی۔
    3 مئی: ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جا سکے گی۔
    10 مئی: اپیلٹ ٹریبونل تمام درخواستیں نمٹانے کا پابند ہوگا۔
    11 مئی: امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔
    12 مئی: کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔
    13 مئی: انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
    1 جون 2025: حلقہ میں ووٹنگ ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے شفاف اور منظم انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

  • سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض): پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ صدر چیمبر اکرام الحق، سینئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی، اور نائب صدر عمر خالد نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    صدر اکرام الحق نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، جو دونوں ممالک کی عوام کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مخلصانہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا اور تجارتی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔

    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے کہا کہ پاک-ایتھوپیا تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 15 سے 17 مئی 2025 کو ایتھوپیا میں منعقد ہونے والی پانچویں پاکستان-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ سنگل کنٹری نمائش میں سیالکوٹ کے تاجروں کو شرکت کی دعوت دی، جو پاکستانی کاروباری برادری کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ سفیر نے سیالکوٹ چیمبر کی دستاویزی فلم "سیالکوٹ: دی سٹی آف پروگریسو پیپل” میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

    اجلاس کے اختتام پر صدر چیمبر اکرام الحق نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین یونیورسٹی آف سیالکوٹ ملک فیصل منظور، ڈی جی ٹی ڈی پی خالد رسول، سابق صدور چیمبر ملک اشرف اور ڈاکٹر خرم، سابق ضلعی ناظم میاں نعیم جاوید، ایگزیکٹو رکن اعجاز احمد غوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

  • سیالکوٹ: زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق، سوالات اٹھنے لگے

    سیالکوٹ: زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق، سوالات اٹھنے لگے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض)سیالکوٹ کے علاقے محلہ دارالسلام، سمبڑیال میں رات کی تاریکی میں ایک 27 سالہ نامعلوم نوجوان زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ کیا یہ نوجوان چوری کی نیت سے وہاں داخل ہوا اور اسے کرنٹ لگ گیا؟ کیا کسی نے جان بوجھ کر اسے کرنٹ لگا کر قتل کیا؟ یا یہ محض ایک حادثہ تھا؟ تاحال ان سوالات کے جوابات سامنے نہیں آسکے۔

    سمبڑیال پولیس اور واپڈا کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے نوجوان کی شناخت اور واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے، مگر ابھی تک جاں بحق ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    عوامی حلقوں میں واقعے پر تشویش پائی جاتی ہے اور پولیس سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔

  • ڈسکہ: انسداد پولیو مہم کا آغاز، 1.68 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

    ڈسکہ: انسداد پولیو مہم کا آغاز، 1.68 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ میں بھی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سادات انور نے خانہ بدوش بستی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

    21 سے 25 اپریل تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران تحصیل بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 68 ہزار 500 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 611 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 568 موبائل، 29 فکسڈ اور 14 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

    یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر، بھٹوں، بس اسٹینڈز، اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ ڈاکٹر سادات انور نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

  • سیالکوٹ: حضور نبی کریم ﷺ کی زندگی مشعل راہ ہے۔میاں اعجاز انجم

    سیالکوٹ: حضور نبی کریم ﷺ کی زندگی مشعل راہ ہے۔میاں اعجاز انجم

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر مدثر رتو)مقامی سماجی و مذہبی راہنما میاں اعجاز انجم نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک خصوصی محفل بعنوان "حقوق العباد” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی زندگی تمام مسلمانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر خلیفہ مجاز گھمکول شریف پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی، قومی ایوارڈ یافتہ کلین گرین چیمپین محمد اشفاق نذر، اور شہر کے اہم سماجی، کاروباری، مذہبی اور سیاسی شخصیات جن میں ایم شریف شاہد ایڈووکیٹ، خواجہ عامر رشید، چوہدری منور حسین گجر، محمد وسیم عطاری، ملک زاہد حسین، مختار احمد، ملک ابرار، میاں فیصل شہزاد، مہر شہزاد، میاں سرفراز نواز، چوہدری آفاق، خالد محمود، دلاور حسین، رانا نوید، ساجد خان، چوہدری موسیٰ اشفاق، محمد عثمان و دیگر شامل تھے، نے بھی شرکت کی۔

    میاں اعجاز انجم نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ رسول اکرم ﷺ نے ہمیں جس بلند مقام پر فائز کیا تھا، کہیں ہم اس سے دور تو نہیں ہو رہے؟ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ آج ہی یہ عہد کریں کہ وہ ایمان اور نیک اعمال والی زندگی بسر کریں گے۔ ہمیں ہر قسم کی بدعقیدگی اور برے اعمال سے اجتناب کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں گے، تو یقیناً اللہ تعالیٰ ہمیں آپ ﷺ کی سیرت کے صدقے معاف فرمائیں گے۔

    تقریب سے چیئرمین ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹی پیر غلام حسین سلطانی، علامہ محمد اقبال گھمن، علامہ پروفیسر شجاعت علی مجاہد اور علامہ محمد عصام چشتی سمیت دیگر جید علمائے کرام نے بھی خطاب کیا اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مقررین نے حقوق العباد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔

  • سیالکوٹ: پنجاب کالج کے طلبہ کی رنگارنگ الوداعی تقریب

    سیالکوٹ: پنجاب کالج کے طلبہ کی رنگارنگ الوداعی تقریب

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس سیالکوٹ کے پارٹ ٹو کے طلبہ کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کشمیر روڈ پر واقع جیونز ہوٹل میں کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں طلبہ کے لیے رنگا رنگ پروگرام، قوالی کی محفل اور پرتکلف عشائیے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

    پرنسپل جناب راؤ محمد حسان کی زیر صدارت منعقد ہونے والی اس تقریب میں وائس پرنسپل بوائز کیمپس پروفیسر راحت لطیف اعوان اور وائس پرنسپل گرلز کیمپس محمد عمران اقبال نے اپنے خطاب میں اساتذہ کی انتھک تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر محمد عمران، طالب علم حیدر علی اور عاشر جاوید نے بخوبی سرانجام دیے۔

    شہر اقبال کے نامور قوال وقار مشتاق نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین قوالیوں سے محفل کو گرما دیا۔ اس موقع پر پرنسپل جناب راؤ محمد حسان، وائس پرنسپل راحت لطیف اعوان اور وائس پرنسپل محمد عمران اقبال کے ہمراہ پروفیسر قاسم علی بٹ (ڈسپلن انچارج)، پروفیسر اشفاق نیاز (صدر شعبہ اردو)، پروفیسر باقر ڈار (ہیڈ آف بائیو ڈیپارٹمنٹ)، پروفیسر سرمد علی (ہیڈ آف فزکس ڈیپارٹمنٹ)، پروفیسر زوہیب عارف (کنٹرولر امتحانات)، پروفیسر مصدق علی (شعبہ انگلش)، پروفیسر فیصل منظور (شعبہ انگریزی)، پروفیسر عبداللہ (شعبہ انگریزی)، پروفیسر طاہر وسیم، پروفیسر مدثر جبار، پروفیسر حماد سلیم (شعبہ کمپیوٹر)، پروفیسر اسد شہباز (شعبہ)، پروفیسر علیم (شعبہ ریاضیات)، پروفیسر ابرار ملک (شعبہ کامرس)، پروفیسر نصیر احمد زاہدی (صدر شعبہ اسلامیات)، پروفیسر عمیر الازہری، پروفیسر نعیم رضا (شعبہ اسلامیات)، پروفیسر عتیق الرحمن (شعبہ اردو)، پروفیسر محمد یعقوب (شعبہ پولیٹیکل سائنس)، پروفیسر اظہر نذیر (شعبہ کیمسٹری) اور پروفیسر شان اعظم (شعبہ فزکس) سمیت دیگر اساتذہ کرام نے طلبہ میں یادگاری تحائف تقسیم کیے۔

    وائس پرنسپل گرلز کیمپس محمد عمران اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا کردار ایک ایسے ملاح کی مانند ہے جو سخت حالات میں بھی اپنی سواریوں کو بحفاظت منزل تک پہنچاتا ہے۔ وائس پرنسپل بوائز کیمپس پروفیسر راحت لطیف اعوان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی اساتذہ کی محنت، لگن اور خلوص کا ثمر ہے۔ اساتذہ نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ کامیاب ہو کر اچھے شہری بن سکیں اور ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

    صدر شعبہ اردو پروفیسر اشفاق نیاز، پروفیسر نصیر احمد زاہدی، پروفیسر اسد شہباز اور دیگر اساتذہ نے طلبہ کو محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھنے کی تلقین کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا اور قوال وقار مشتاق اور ان کے ساتھیوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے محفل کو یادگار بنا دیا۔

  • سیالکوٹ: علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، بدعنوانی پراہلکار معطل

    سیالکوٹ: علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، بدعنوانی پراہلکار معطل

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو) کمشنر گوجرانوالہ کا علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، مریض سے رقم لینے پر اہلکار معطل

    کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا کے ہمراہ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    دورے کے دوران ایک ہسپتال ملازم کی جانب سے مریض سے رقم لینے کی شکایت پر کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو معطل کر دیا۔ کمشنر نے ایمرجنسی، سی او ٹی، لیبارٹری، میڈیکل وارڈز، ڈائیلسز یونٹ، فارمیسی اور بچوں کے نگہداشت یونٹ سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    کمشنر نے واش رومز اور فارمیسی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق مریضوں کو معیاری طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام متعلقہ افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ لگن سے ادا کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتالوں کی باقاعدہ انسپکشن کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

    کمشنر نوید حیدر شیرازی نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنائیں۔

    ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے اس موقع پر کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری اور تعلیمی معیار کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • سیالکوٹ،ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ

    سیالکوٹ،ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ

    سیالکوٹ باغی ٹی وی سٹی رپورٹر مدثر رتو سے ، ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر اتھارٹی نےممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا،

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمحد ذوالقرنین کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نبردآزما ہونے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر کمیٹی کا جلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، DDMC سیالکوٹ کیوان حسن کے علاوہ ضلع بھر کے مہکموں کے نمائندگان اور سوشل ورکر صدر روز ویلفئیر اشفاق نذر نے حصہ لیا۔میٹنگ میں DDMC کیوان حسن نے ضلع میں سیلاب کے حوالے تیاریوں کی بابت تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے حوالے تیاریوں کو مون سون سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں کوتاہی قبول نہیں ہو گی۔

  • دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    سیالکوٹ: وفاقی وزیر ڈولپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے،آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے بہت کچھ بدل جائے گا، ہمیں اس کے لئے فوری ٹاسک فورس قائم کرنا ہو گی نہیں تو پیچھے رہ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : سیالکوٹ میں صعنت کاروں سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ شہر اقبال خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مہارت رکھتا ہے، ذہن میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے پاکستان وہ کیوں نہیں بن سکا جو بننا چاہئے تھا ، 1960 پاکستان کی مجموعی 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تھی، آج دیگر ممالک ہم سے بہت بہتر ایکسپورٹ میں زرمبادلہ کما رہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا دوسرا چیلینج یہ ہے دنیا چوتھی اور پانچویں جنریشن میں جا رہی ہے، آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے بہت کچھ بدل جائے گا، ہمیں اس کے لئے فوری ٹاسک فورس قائم کرنا ہو گی نہیں تو پیچھے رہ جائیں گےہم نے ہر چیز کو سیاسی کر دیا ہے ہمار ی کوشش ہے کہ صاف پانی کے پلان پر عملدرآمد کریں، دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، جس ملک میں انسانی وسا ئل موجود ہیں وہاں ترقی ملے گی۔

    دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ چائنہ میں چودہ سال تک ہر فرد کی تعلیم لازمی ہے، ہماری شرح خواندگی 60فیصد ہے، ہر کامیاب ملک میں پچاس فیصد آبادی خواتین سپورٹ پر مشتمل ہے، ترقی پذیر ممالک میں شامل ہونے کے لئے 90 فیصد شرح خواندگی ہونی چاہیے، ہمارے ملک میں چالیس فیصد نئی نسل ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ سوشل پلان کے بغیر آپ عمارت کھڑی نہیں کر سکتے، صعنتکاروں کو اپنی ایکسپورٹ کو چھ بلین ڈالر تک پہنچانے کے سوشل۔اکنامک پلان تیار کرنا چاہئے، دنیا کا تجارتی سسٹم اب نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، 5 سالہ ایکسپورٹ پلان تیار کرے تاکہ واضح ہو سکے حکومت آپ کے لئے کیا کر سکتی ہے ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے، مارکیٹ میں نئی تبدیلی کے لئے خود کو تیار رکھیں، ایک وقت میں ہر گھر میں قالین تیار کیا جاتا تھا، یہ انڈسٹری آج ختم ہوچکی ہے۔

    پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے اس انڈسٹری پر سرمایہ کاری نہیں کی، ہمیں آنے والے کل کے لئے خود کو تیار رکھنا چاہیے، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ رہیں، ہم ایس ایم ای سیکٹرکے لئے منصوبہ لے کر آرہے ہیں، صنعتکاروں کے تمام مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔