Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • ڈسکہ :سوشل ورکر کی شادی کاولیمہ،مزدوروں کے لیے پرتکلف دعوت

    ڈسکہ :سوشل ورکر کی شادی کاولیمہ،مزدوروں کے لیے پرتکلف دعوت

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک عمران) سوشل ورکر کی شادی کا ولیمہ، مزدوروں کے لیے پرتکلف دعوت

    تفصیل کے مطابق ڈسکہ کے سماجی کارکن عامر مغل نے اپنی شادی کی خوشیوں کو انوکھے انداز میں مناتے ہوئے مزدوروں، ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کے لیے پرتکلف ولیمے کا اہتمام کیا۔

    کیپٹن عرفان شہید چوک میں دسترخوان سجا کر دولہا نے اپنے ہاتھوں سے مزدوروں میں بریانی اور مٹھائی تقسیم کی۔ عامر مغل کے اس احسن اقدام پر مزدوروں نے خوشی کا اظہار کیا اور زندگی بھر کامیابی و خوشحالی کی دعائیں دیں۔

  • سیالکوٹ: سابق شوہر کا عضو تناسل کاٹنے والی خاتون گرفتار

    سیالکوٹ: سابق شوہر کا عضو تناسل کاٹنے والی خاتون گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ ستراہ کے علاقے دھرم کوٹ میں سابق شوہر پر وحشیانہ حملے کی ملزمہ شاہدہ بی بی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز شاہدہ بی بی نے مبینہ طور پر اپنے سابق شوہر عمیر کو بہانے سے بلا کر نشہ آور مشروب پلایا اور تیز دھار آلے سے اس کا عضو تناسل کاٹ دیا۔

    واقعے کے بعد ملزمہ فرار ہو گئی تھی، تاہم ستراہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    یادر ہے کہ 28 جنوری ، 2025 نواحی گاؤں ے چوبیس سالہ عمیر کی شادی دھرم کوٹ کی شاہد ہ سے ہوئی لیکن دونوں میں ہم آہنگی پیدا نہ ہونے کے باعث طلاق ہوگئی لیکن اس کے باوجود عمیر شاہدہ کو تعلقات رکھنے پر مجبور کرتا۔

    گزشتہ رات عمیر شاہدہ کو ملنے اُسکے میکے چلا گیا تو وہاں پر شاہدہ اور اُسکے بھائی الیاس نے زبردست تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد عمیر کا عضو خاص کاٹ ڈالا۔

  • سیالکوٹ: صنعت و تجارت کا مرکز، اربوں ڈالر زرمبادلہ کمانے والا شہر, ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: صنعت و تجارت کا مرکز، اربوں ڈالر زرمبادلہ کمانے والا شہر, ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی مردم خیز مٹی نے اقبال، فیض، ظہیر عباس اور شہناز شیخ جیسے عظیم سپوت پیدا کیے ہیں۔ یہ شہر اپنی تاریخی، جغرافیائی، سیاسی اور معاشی حیثیت کے لحاظ سے ملک میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے زیر اہتمام 42 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 13 رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری نیپا سروش اعجاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایوب بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر بھی موجود تھیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے نجی شعبے میں بین الاقوامی ایئرپورٹ، انٹرنیشنل ایئرلائن اور ڈرائی پورٹ قائم کر کے اپنی سوشل ریسپانسبلیٹی کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اگر سیالکوٹ کی کاٹیج انڈسٹری کا ماڈل ملک کے دیگر شہروں میں اپنایا جائے تو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

    سیالکوٹ کی صنعتیں اور معیشت میں کردار
    🔹 8 ہزار کے قریب صنعتیں سرجری کے آلات، چمڑے کی مصنوعات، ٹیکسٹائل، کٹلری، زرعی آلات اور کھیلوں کا سامان تیار کر رہی ہیں، جو 100 فیصد برآمد کیا جاتا ہے۔
    🔹 سیالکوٹ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام سے اب تک 5 ہزار سے زائد کاروباری افراد کو سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
    🔹 حکومت پنجاب اور ایوان صنعت و تجارت کے اشتراک سے سیالکوٹ ٹینری زون قائم کیا جا چکا ہے، جہاں ماحولیاتی معیار کے مطابق چمڑے کی صنعت کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

    حکومتی منصوبے اور سہولتیں
    🔸 کلینک آن وہیل، کسان کارڈ، ہمت کارڈ اور منیارٹی کارڈ جیسے فلاحی پروگرام جاری ہیں۔
    🔸 پنجاب اربن لینڈ سسٹم کے تحت رجسٹریشن سنٹر کام کر رہے ہیں، جبکہ صفائی کے نظام کو بھی آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے۔
    🔸 16 ارب روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی کا کام آخری مراحل میں ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں کی بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

  • سیالکوٹ: جماعت اسلامی وفد کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر سے ملاقات

    سیالکوٹ: جماعت اسلامی وفد کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر سے ملاقات

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے نومنتخب صدر عرفان اللہ وڑائچ اور سیکرٹری چوہدری افضل اسلم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

    وفد میں شیخ عتیق الرحمن، محسن اکرام بھٹی ایڈووکیٹ، حارث بگو ایڈووکیٹ، سعید احمد خان ایڈووکیٹ، جنید اکرام ایڈووکیٹ اور حسن افتخار باجوہ شامل تھے۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کو مولانا سید ابوالاعلی مودودی کا ترجمہ قرآن مجید بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

    امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی، جسے نومنتخب عہدیداران نے سراہا۔

  • سیالکوٹ: مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں عوامی خدمت کے انقلابی اقدامات جاری ہیں، خرم شاہ

    سیالکوٹ: مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں عوامی خدمت کے انقلابی اقدامات جاری ہیں، خرم شاہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مہر مصطفیٰ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و یو سی صدر شہزادہ سید خرم شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور ملکی وقار میں بہتری کے لیے موثر خارجہ پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوامی خدمت کا جاری سفر صوبائی ترقی کا ضامن ہے، اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے انقلابی پروگرامز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ شہزادہ سید خرم شاہ نے کہا کہ "ستھرا پنجاب، ہمت کارڈ، کسان کارڈ، اپنا گھر اپنی چھت، اور اپنا کاروبار جیسے پروگرام عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی اقدامات کا پورے ملک پر مثبت اثر پڑ رہا ہے، اور مریم نواز شریف نے پنجاب کو ہر لحاظ سے مثالی صوبہ بنانے کی مکمل کوشش کی ہے۔ شہزادہ سید خرم شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تعمیری سیاست کو فروغ دیں تاکہ ملک کی ترقی میں مزید اضافہ ہو۔

    "مسلم لیگ ن کی کارکردگی نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، مہنگائی و بیروزگاری پر قابو پایا جا رہا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی آئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے”، انہوں نے کہا۔

  • سیالکوٹ: ڈی پی او فیصل شہزاد کا عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

    سیالکوٹ: ڈی پی او فیصل شہزاد کا عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر مدثر رتو)ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تھانہ اگوکی اور تھانہ ہیڈمرالہ میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سے متعلق کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں شہری بلاجھجھک ان کے پاس آ سکتے ہیں۔

    ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سائلین کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ان کی داد رسی مختص کردہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر شہریوں کے مسائل ترجیحی طور پر حل کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان کا حل فوراً نکالا جائے تاکہ شہریوں کو بلاوجہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

  • سیالکوٹ: ٹپال چائے کے زیر اہتمام میگا لکی ڈرا، ٹریڈرز میں قیمتی انعامات تقسیم

    سیالکوٹ: ٹپال چائے کے زیر اہتمام میگا لکی ڈرا، ٹریڈرز میں قیمتی انعامات تقسیم

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، نامہ نگار مہر مصطفیٰ)پاکستان کی معروف چائے برانڈ ٹپال کی جانب سے سیالکوٹ کے نجی ہوٹل میں ٹریڈرز کے لیے سالانہ میگا لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں کمپنی کے ریجنل منیجر عابد حسن، زونل منیجر ملک خاور ایوب، آر ٹی ایم ایم عامر سمیت دیگر افسران، ڈسٹری بیوٹرز اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    کمپنی کی جانب سے ٹریڈرز میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ پیکجز، موٹر بائیکس، موبائل فونز اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر شرکاء نے کمپنی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کاروباری حلقوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ صارفین تک معیاری مصنوعات پہنچانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے افسران کا کہنا تھا کہ ٹپال چائے ہمیشہ اپنے ٹریڈرز کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی مزید بہتر اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی تاکہ ان کے کاروبار میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریڈرز ہمارے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور ان کی ترقی ہی کمپنی کی کامیابی ہے۔

    تقریب میں شامل ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز نے اس سالانہ تقریب کو خوش آئند قرار دیا اور ٹپال چائے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات سے نہ صرف کاروباری تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں بلکہ حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔

    تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور جیتنے والے خوش نصیب ٹریڈرز کو مبارکباد کے ساتھ ہوا۔

  • سیالکوٹ: پولیس کا ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی نگرانی، سخت کارروائی کا اعلان

    سیالکوٹ: پولیس کا ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی نگرانی، سخت کارروائی کا اعلان

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مہر مصطفیٰ ) پولیس کا ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی نگرانی، سخت کارروائی کا اعلان

    ڈسکہ پولیس نے شہر کو پتنگ بازی سے پاک کرنے کے لیے جدید نگرانی کا آغاز کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران سلطان نے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈرون کی مدد سے مانیٹرنگ کی اور عوام کو خبر دار کیا کہ پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    پولیس نے والدین کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، بصورت دیگر کم عمر بچوں کی صورت میں والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا۔ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی چھت کے مالکان کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • سیالکوٹ: پولیس کا کریک ڈاؤن، آتش بازی کا سامان برآمد، دو گرفتار

    سیالکوٹ: پولیس کا کریک ڈاؤن، آتش بازی کا سامان برآمد، دو گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو )پولیس کا کریک ڈاؤن، آتش بازی کا سامان برآمد، دو گرفتار

    سیالکوٹ پولیس نے کارروائی میں سوات کے رہائشی دو ملزمان اختر اور آفتاب خان گرفتار، 22 ہزار سے زائد پٹاخے، پھلجڑیاں اور ماچس بم قبضے میں لے لیے گئے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر صدر پولیس نے دوبرجی چوک کے قریب کارروائی کی، جس میں 880 ڈبیاں آتش بازی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ یہ سامان شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا۔ مزید تفتیش کے بعد ملزمان کے بتائے گئے مقامات پر سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

  • سیالکوٹ:ائیر سیال نے کم عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، مزید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

    سیالکوٹ:ائیر سیال نے کم عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، مزید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو)ائیر سیال نے انتہائی کم عرصے میں بڑے سنگ میل عبور کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ سیالکوٹ ایکسپورٹ سٹی ہونے کے ساتھ ساتھ قابل اور باصلاحیت افراد کا شہر بھی ہے۔

    یہ باتیں ائیر سیال کے ڈائریکٹر عامر حمید بھٹی نے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیر سیال کی کامیابی میں چیئرمین، مینجمنٹ اور ڈائریکٹرز کی ٹیم کی محنت اور کارکردگی کا بڑا ہاتھ ہے، جس کی بدولت آج ائیر سیال اپنی بہترین سروس کے لیے فخر کا باعث بن چکا ہے۔

    عامر حمید بھٹی نے کہا کہ سیالکوٹ کی ایکسپورٹ مصنوعات کی عالمی مارکیٹس میں مانگ بڑھ رہی ہے، چاہے وہ سرجیکل انسٹرومنٹس ہوں یا کھیلوں کا سامان، لیدر گارمنٹس ہوں یا میوزیکل انسٹرومنٹس، دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جو شہر اقبال کے لیے فخر کی بات ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ائیر سیال میں مزید نئے طیارے شامل کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے، جس سے نہ صرف سیالکوٹ بلکہ پاکستان کی فضائی صنعت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔