Baaghi TV

Category: سکھر

  • سکھر: پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت، لوٹی گئی رقم برآمد

    سکھر: پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت، لوٹی گئی رقم برآمد

    میرپور ماتھیلو(باغی ٹی وی ،نامہ نگار مشتاق لغاری)سکھر پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت، لوٹی گئی رقم برآمد

    سکھر کے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں جاگیر موڑ کے قریب پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت عبدالخالق سولنگی اور مختیار سولنگی کے نام سے ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق، یہ دونوں ملزمان ہفتے قبل تھانہ بی سیکشن کی حدود بندر روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے، جہاں ایک موبائل کمپنی کی گاڑی کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر بھاری رقم لے کر فرار ہو گئے تھے۔ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے 11 لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے، جو ڈکیتی کے دوران چھینی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا مجرمانہ ریکارڈ مختلف تھانوں اور اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم کا پتہ لگایا جا سکے۔

    ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس پارٹی کی جواں مردی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے سی سی تھرڈ اور کیش انعام کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان سکھر پولیس نے واقعے کو قانون کی بالادستی کی مثال قرار دیا ہے۔

  • سکھر: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا پاراچنار واقعے کے خلاف احتجاج

    سکھر: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا پاراچنار واقعے کے خلاف احتجاج

    میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی،نامہ نگارمشتاق لغاری)سکھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا پاراچنار واقعے کے خلاف احتجاج

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر نے پاراچنار میں معصوم افراد کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    وکلاء جن میں قربان کلواڑ، ظہیر صوفی بابر، امتیاز شیخ، فرحان راجپوت، آصف علی سومرو، شاہد علی میمن، قربان شر، نورالدین چوہان، محمد علی چھدھر، وسیم پٹھان، محمد نواز سومرو سمیت دیگر شامل تھے نے مظاہرے کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور قانونی ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    وکلاء نے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع کا یہ واقعہ انتہائی قابلِ افسوس ہے اور حکومت کو اس پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ورثاء کو معاوضہ دینا چاہیے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاراچنار کے شہداء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

  • سکھر :پولیس کی کارروائیاں، قتل، شراب فروشی اور اشتہاری ملزمان گرفتار

    سکھر :پولیس کی کارروائیاں، قتل، شراب فروشی اور اشتہاری ملزمان گرفتار

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی،نامہ نگارمشتاق علی لغاری) ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔

    ضلع خیرپور کے تھانہ شہید مرتضیٰ میرانی کی حدود میں قتل کے مقدمہ نمبر 368/2024 میں مطلوب مرکزی ملزم رجب علی جلبانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس پر شکیل احمد، حاتم، اور غلام اکبر کاندڑو کے قتل کا الزام تھا۔

    ایک اور کارروائی میں تھانہ فیض گنج کی حدود سے قتل کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم رسول بخش چانگ کو آلہ قتل (پستول) سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تفتیش جاری ہے۔

    ضلع سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم اقرار چوہان کو گرفتار کرتے ہوئے شراب کے 264 بوتلوں پر مشتمل 9 کارٹنز برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف 3/4 PEHO کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ضلع گھوٹکی کے تھانہ یارو لونڈ کی حدود میں اقدام قتل کے مقدمات 18/2022 اور 11/2023 میں مطلوب اشتہاری ملزم اللہ ورایو بوزدار کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی سکھر نے ان کامیاب کارروائیوں میں حصہ لینے والی پولیس ٹیموں کے لیے سی سی سیکنڈ سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

  • میرپور ماتھیلو : درجنوں مقدمات میں ملوث بدنام مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

    میرپور ماتھیلو : درجنوں مقدمات میں ملوث بدنام مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

    میرپور ماتھیلو (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) درجنوں مقدمات میں ملوث بدنام مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

    ضلع گھوٹکی میں تعینات ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کو جرم ترک کرکے خود کو قانون کے حوالے کرنے کی رعایت کی پیشکش کے بعد جرائم کی دنیا میں مشہور درجنوں مقدمات میں ملوث مجرم محمد نواز عرف نوازو سمیجو نے خود کو پولیس کے سامنے پیش کردیا۔

    گھوٹکی میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے نواز عرف نوازو سمیجو کے خلاف اغواء برائے تاوان، قتل، ڈکیتی، چوری اور پولیس مقابلوں سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔ نوازو سمیجو نے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو عبدالقادر سومرو کے روبرو سرنڈر کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی کے پیغام اور پولیس کے سخت اقدامات کے باعث اس نے جرم کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ضلع گھوٹکی میں پولیس کی مجرموں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جبکہ مزید جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری متوقع ہے۔

  • ڈہرکی: تجاوزات کے خاتمے پر ریڑھی مزدوروں کا ساتویں روز بھی احتجاج

    ڈہرکی: تجاوزات کے خاتمے پر ریڑھی مزدوروں کا ساتویں روز بھی احتجاج

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں تجاوزات کے خاتمے پر ریڑھی مزدوروں کا ساتویں روز بھی احتجاج،ریڑھی مزدوروں کو متبادل جگہ دی جائے، غیر قانونی دکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے،شہری مزدور اتحاد کا مطالبہ

    ڈہرکی شہر میں تجاوزات اور انکروچمنٹ کے خاتمے کے حوالے سے شہری مزدور اتحاد کی جانب سے ساتویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔ احتجاج کا مقصد غیرقانونی تجاوزات کو ہٹانا اور متاثرہ ریڑھی مزدوروں کو متبادل جگہ کی فراہمی ہے۔ یہ احتجاج ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی کے دفتر کے سامنے منعقد کیا گیا۔

    شہری مزدور اتحاد ڈہرکی کے صدر محمد صادق لغاری نے مظاہرے کے دوران کہا کہ ان کی پرامن جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک ریڑھی مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی ایم او اور چیئرمین ڈہرکی سے فون پر بات کی ہے، جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

    مزدور رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ ریڑھی مزدوروں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائی کورٹ سکھر کے حکم کے مطابق ریڑھی مزدوروں کو متبادل مناسب جگہ فراہم کی جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں موجود دکانداروں کی جانب سے قائم کی جانے والی غیر قانونی دکانیں اصل انکروچمنٹ ہیں، اور جب تک ان کو ختم نہیں کیا جاتا، ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

  • احتجاج پی ٹی آئی کا حق، مگر تخریب کاری ناقابل برداشت ہے،خورشید شاہ

    احتجاج پی ٹی آئی کا حق، مگر تخریب کاری ناقابل برداشت ہے،خورشید شاہ

    پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج آئین اور قانون کی حد میں رہ کر ہو تو اچھا ہے تاہم اگر اس میں تخریب کاری ہو تو برداشت نہیں ہو سکتا ،کینالز بنانے کے حوالے سے نیا پینڈورا بکس نہ کھولا جائے ورنہ دو صوبوں کی طرح تیسرے صوبے میں مشکلات کھڑی ہو جائیں گی ۔

    سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں یہ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن کسی کی رہائی احتجاج سے نہیں ہوسکتی اور نہ آئین یا قانون میں ایسی کوئی گنجائش ہے اگر ایسا ہوتا تو پھر آج ملک کی جیلیں خالی ہوچکی ہوتیں،26 ویں ترمیم کا مجھے پتہ ہے لیکن 27ویں ترمیم کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں،مولانا فضل الرحمان نے خود26 ویں ترمیم کو سپورٹ کیا ہے، پارلیمنٹ کوئی ایسی ترمیم یا قانون پاس نہیں کرے گی جو انسانی حقوق کے خلاف ہو ۔

    سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے۔ پیپلزپارٹی اس معاملے پر کمپرو مائیز نہیں کرے گی ۔عالمی قوانین کے مطابق ٹیل والوں کی مرضی کے بغیر پانی نہیں لیا جاسکتا ہے اور اس کینالز بنانے کی تو خود پنجاب نے مخالفت کی ہے، میری بھی ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے اپیل ہے کہ ایسے معاملات کو نہ چھیڑا جائے جس سے نیا پینڈورا باکس کھل جائے اور بات ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلی جائے جن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس طرح کے معاملات کو سیاسی اور جمہوری طریقہ سے اس طرح سے حل کیا ہے کہ آج ان کے حوالے سے دیواروں پر کہیں چاکنگ بھی نہیں ہے اس لیے ایسے ایشوز کو مت چھیڑا جائے جس کے بعد پینڈورا باکسز کھلیں جس سے دو کے بعد تیسرے صوبے میں بھی مسائل ہوں اور پھر پیپلزپارٹی جیسی جماعت کو بھی ان معاملات کو حل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وی پی این کو غیر شرعی قرار دیئے جانے کے ھوالہ سے سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وی پی این کے شرعی یا غیر شرعی ہونے کے حوالے سےجو چاہے کچھ کہہ دے لیکن اس حوالے سے جب تک قانون کچھ نہیں کہتا ہم کچھ نہیں کہہ سکتے

    ویڈیو لیک کا خطرہ،بچاؤ کیسے؟آپ کی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

    ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین جام زاہد خان ڈہر اور ٹی ایم او مقصود جتوئی پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بنا کر ریڑھی بانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مزدور رہنماؤں کے مطابق متبادل جگہ فراہم کرنے کے بجائے ریڑھی بانوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں غریب مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اصل قبضہ مافیا، دکانداروں اور سرمایہ داروں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر رکھی ہے اور سیمنٹ کے دکے، پھٹے اور اسٹالز سمیت اضافی قبضہ شدہ جگہیں خالی کرانے کے بجائے انہیں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

    شہری مزدور اتحاد یونین کی جانب سے "ناجائز تجاوزات ہٹاؤ، شہر کو خوبصورت بناؤ” کے تحت جاری تحریک کے چوتھے روز مزدور رہنماؤں محمد صادق لغاری، خادم حسین بھٹو، صالح محمد شر، شیر خان و دیگر نے ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا کہ ریڑھی بانوں کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے۔

    رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام تر کارروائیاں برابری کی بنیاد پر کی جائیں اور انتظامیہ کے جھوٹے پروپیگنڈا کا مقابلہ کرنے کے لیے وہ کھلے مناظرے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل قبضہ مافیا کو تحفظ فراہم کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر فوری نوٹس لیا جائے۔

  • سندھ کے ضلع سجاول سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

    سندھ کے ضلع سجاول سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

    پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے سندھ کے ضلع سجاول میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی اطلاع دی ہے۔ پی پی ایل نے بتایا کہ یہ ذخائر سندھ کے شاہ بندر بلاک میں واقع پتیجی ایکس-1 کنویں سے دریافت ہوئے ہیں۔

    پی پی ایل کے مطابق، اس کنویں سے روزانہ 1.17 کروڑ کیوبک فٹ گیس اور 198 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔ کنویں کی کھدائی 11 اکتوبر 2024 کو 2 ہزار 475 میٹر کی گہرائی تک کی گئی تھی۔ پی پی ایل کے پاس اس کنویں میں 63 فیصد حصص ہیں۔اس نئی دریافت کے نتیجے میں پاکستان کے توانائی کے بحران میں کمی کی توقع ہے، کیونکہ یہ ذخائر ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس دریافت کے ساتھ ہی پی پی ایل کی توانائی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا، جو کہ پاکستان کی توانائی کی خودکفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    سجاول میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے نہ صرف ملکی توانائی کی فراہمی میں استحکام آئے گا بلکہ یہ اقتصادی ترقی کے لیے بھی ایک مثبت علامت ہے۔ تاہم، یہ بھی ضروری ہے کہ اس قدرتی وسائل کا موثر اور پائیدار استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ ملک توانائی کی کمی کے بحران سے مستقل طور پر نجات حاصل کر سکے۔

    دہشتگردوں کا ہتھیار "وی پی این” حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    دہشتگرد بھی وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپانے لگے

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

  • مہر جتوئی جھگڑےکا فیصلہ، 7 افراد کا قتل ثابت، 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    مہر جتوئی جھگڑےکا فیصلہ، 7 افراد کا قتل ثابت، 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    میرپور ماتھیلو(باغی ٹی وی ،نامہ نگار مشتاق علی لغاری)سرکٹ ہاؤس سکھر میں منعقدہ اہم فیصلے میں پیپلز پارٹی کے رہنما علی گوہر مھر، غوث بخش مھر، ابراہیم جتوئی، میر عابد جتوئی اور دونوں برادریوں کے معززین نے شرکت کی۔ اس فیصلے کا اعلان فتویٰ کریم بخش بڈانی نے کیا۔

    فیصلے کے مطابق مھر اور جتوئی برادریوں کے درمیان سات خون ثابت ہوئے ہیں۔ مھر برادری کے پانچ قتل ثابت ہوئے، جن میں چار مردوں کی دیت ایک کروڑ روپے اور ایک خاتون کی دیت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ مجموعی طور پر جتوئی برادری پر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

    اسی طرح جتوئی برادری کے دو خون ثابت ہوئے، جن کی دیت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایک عورت کے اغوا پر 20 لاکھ روپے جرمانہ رکھا گیا جبکہ عورت کے قتل کی دیت مرد کے قتل سے دوگنی رکھی گئی ہے۔

    فیصلے میں یہ بھی طے کیا گیا کہ کسی بھی واردات میں مرنے والے چور کا کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔ اگر کوئی اس فیصلے کی خلاف ورزی کرے یا جھگڑے کا آغاز کرے تو اس پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ برادریوں کے درمیان جھگڑوں کو ختم کرنے اور امن و امان کو بحال کرنے کی کوشش ہے۔

  • گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں کامغوی  بحفاظت بازیاب

    گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں کامغوی بحفاظت بازیاب

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں کے مغوی کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر پولیس نے اہم مقامات پر تعیناتی اور بروقت اطلاعات حاصل کرنے کے بعد فضل ربی ولد بازی خان پٹھان سکنہ بنوں خیبرپختونخواہ کو بازیاب کر لیا۔

    پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اغواء کار مغوی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے والے ہیں۔ ایس ایچ او بمہ اسٹاف فوراً نشاندہی والی جگہ موٹر چوک نزد محبوب سیلرو گوٹھ کچہ ایریا پہنچے، جہاں اغواء کاروں نے پولیس کی آمد کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد اغواء کار مغوی کو چھوڑ کر کچہ کی طرف فرار ہو گئے۔

    ایس ایچ او نے مغوی کو بحفاظت اپنے ساتھ تھانہ شہید دین محمد لغاری منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی کے بعد اس کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔