Baaghi TV

Category: سکھر

  • سکھر،بارش کا 77 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،24 افراد کی موت،48 مکانات تباہ

    سکھر،بارش کا 77 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،24 افراد کی موت،48 مکانات تباہ

    سکھر میں گزشتہ روز کی بارش سے 77 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،بارش رک چکی تا ہم پانی نکالنے کا کام ابھی بھی جاری ہے،

    سکھر میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ بارش ہوئی اور مجموعی طور پر 300 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی،ڈپٹی کمشنر کے مطابق 2 روز کی برسات کے دوران مختلف واقعات میں 24 افراد زخمی ہوئے، بارش سے 48 مکانات کونقصان پہنچا اور کرنٹ لگنے سے 5 جانورمرگئے ہیں،میئر سکھر کے مطابق شہر میں 77 سالہ تاریخ کی تیز ترین برسات ریکارڈ کی گئی ہے، بارش سے لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز کے علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں،سکھر اور‌خیر پور میں بارش سے کھجور کی فصل کو بھی نقصان پہنچاہے

    ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ شہر کے 95 فیصد سے زائد علاقوں کو کلیئر کردیا گیا ہے، پرانا سکھر، شالیمار، بکھرچوک، تجارتی مرکز گھنٹہ گھر اور اطراف کے تجارتی مراکز سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے تاہم سکھر ریلوے اسٹیشن پر پانی اب بھی موجود ہے، سکھر میں 40گھنٹے بعد بجلی بحال کردی گئی ہے۔

    ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کے بعد کی صورتحال پراظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا سکھر،لاڑکانہ اور نواحی علاقے برسات کے پانی میں ڈوب چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت ہرسطح پر عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔

    ادھر ترجمان سندھ حکومت گنہور اسران کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم تفرقہ انگیزبیان بازی نہیں کرے ریلیف کی کوششوں میں تعاون کرے، یہ یکجہتی کا وقت ہے، سیاسی پوائنٹس اسکورنگ کانہیں،کسی بھی صورتحال سے نمٹنےکیلئے حکومت اور بلدیاتی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ضلع سکھر کے چیئرمین کمیل شاہ اور ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو سے طوفانی بارش اور سیلاب متاثرین کے حوالہ سے ٹیلی فونک رابطے کئے۔ ضلع چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اس ضمن میں متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل اور ان کی دیکھ بھال بالخصوص کھانے پینے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کے شاندار اقدامات پر انہیں شاباش دی۔ اس وقت طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بڑی توقعات حکومت سے وابستہ ہیں ان کی ان توقعات پر پورا اتر کر ہی ان کا اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

    بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

    ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

    حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

    امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

    پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

    میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

    حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

    در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

    حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

    ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

    بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

    بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    بنگلادیش کی سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات: بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج

  • گھوٹکی: اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، سہراب گرفتار

    گھوٹکی: اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، سہراب گرفتار

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) گھوٹکی میں 65 سالہ شخص کے اغوا کا ڈراما پولیس نے بے نقاب کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سہراب نامی شخص نے اپنے بیٹوں سے پیسے لینے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما رچایا تھا۔

    پولیس کے مطابق، سہراب نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی اغوا کی ویڈیو بنائی اور اپنے بیٹوں کو بھیجی۔ اس کا مقصد اپنے بیٹوں کو مجبور کرنا تھا کہ وہ اس کا قرض ادا کریں۔ سہراب مقروض تھا اور اس کے بیٹے اس کا قرض ادا کرنے میں اس کی مدد نہیں کر رہے تھے۔

    پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سہراب کا پتہ لگایا اور اسے اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق، سہراب کے بیٹے سعید احمد والد کی تلاش میں ایک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    دوسری طرف یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان کو تباہ کرنے والا ثابت ہوا بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ پیسے کے لیے لوگ کس حد تک جاسکتے ہیں۔

  • گھوٹکی: وزیر زراعت نے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا

    گھوٹکی: وزیر زراعت نے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)صوبائی وزیر زراعت، اینٹی کرپشن اور ضلع گھوٹکی رین ایمرجنسی کے فوکل پرسن سردار محمد بخش مہر نے گھوٹکی کا دورہ کیا اور بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور دیگر بلدیاتی افسران نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر زراعت نے شہید جان محمد مہر اور نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دلوانے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ شہید صحافیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

    انہوں نے ڈنگڑو کینال اور بگو کینال پر دوبارہ کام کروا کے مستقل حل کے لیے منصوبہ جوڑنے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی، سرفیس ڈرین کی بحالی کے لیے شروع کیے گئے کروڑوں روپے کے منصوبے پر کام نہ ہونے پر انکوائری کا حکم دیا۔

    وزیر زراعت نے ضلع گھوٹکی کی سرکاری اسپتالوں میں ادویات، عملے کی کمی اور سہولیات نہ ملنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر صحت اور محکمہ صحت سے رابطہ کرکے جلد تدارک کیا جائے گا۔

    انہوں نے گھوٹکی میں انجنیئرنگ یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے قائم کر کے بیروزگار نوجوانوں کو تربیت دے کر صنعتی اداروں میں روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

    بارش سے متاثر ہونے والے افراد کی ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ بارشوں کے پانی کی نکاسی میں کوئی کوتاہی قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

    وزیر زراعت نے ضلع گھوٹکی کے عوام کی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ ضلع گھوٹکی کے بڑے چھوٹے نالوں، سیم نالوں اور نہروں کی نگرانی کی جائے۔

  • خیرپور: ایس ڈی او انہار ٹیل کے کاشتکاروں تک نہری پانی پہنچانے کیلئے سرگرم

    خیرپور: ایس ڈی او انہار ٹیل کے کاشتکاروں تک نہری پانی پہنچانے کیلئے سرگرم

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)خیرپور میں ایس ڈی او محکمہ انہار ٹیل کے کاشتکاروں تک نہری پانی پہنچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں، ایس ڈی او نے 50 سے زیادہ غیر قانونی پائپ اور موٹریں تحویل میں لیکر پانی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرادئیے

    تفصیل کے مطابق خیرپور مٰیں محکمہ انہار کے ایس ڈی او مظہرالدین شیخ کی طرف سے آبادگاروں تک پانی پہنچانے کے لئے گذشتہ روز اپنی ٹیم سمیت سرگرم رہےجیئل مائینر اور اجن مائینر کی مسلسل شکایات کے حوالےسے ایس ڈی او مظہرالدین شیخ نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف جگہوں پر پانی چوری کا نوٹس لے لیا

    ٹیل کے کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ یہاں کے بااثروڈیرے پانی کی چوری کرتے ہیں اور جن کی وجہ سے پانی ہماری زمینوں تک نہیں پہنچ پاتا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی او مظہرالدین شیخ نے موقع پر پہنچ کر 50 سے زیادہ غیر قانونی پائپ اور موٹرز اپنی تحویل میں لیکر پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر ا دئے۔

    ایس ڈی او کا کہنا تھا گذشتہ پانچ سالوں سے جیئل مائینر اور اجن مائینر کے ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی نہیں پہنچ پاتا تھا ،2دن میں ٹیل تک پانی کے رسائی کو یقینی بنایا ،کچھ لوگ غیر ضروری شکایات کرکے بلیک میل کرتے ہیں ایس ڈی او نے کہا اب کوئی حقیقی آبادگار کی شکایات نہیں۔

    ایس ڈی او مظہرالدین شیخ نے کہا میری پوسٹنگ کے بعد دو مہینوں سے سکون کی نیند نہیں سویا مزید کہا مجھے پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے پر با اثر وڈیروں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں مگر میں کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا پانی چوروں کی طرف سے فضول کے احتجاج کرکے حراسمینٹ ہراساں کیا جارہاہے

    انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں میں کوئی آبادگار شامل نہیں ہوا کیوں کہ دونوں مائینرزکے آخر کے آبادگاروں تک پانی پہنچا کر سکھ کا سانس لوں گا۔

  • گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن  دوسرے روز بھی جاری رہا

    گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں اوراغواء کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی تیزی اور کامیابی سے جاری رہا،

    پولیس ترجان کے مطابق پولیس کو اپنے خفیہ ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ آج کے آپریشن میں شر گینگ کے 02 ڈکیت زخمی ہوئے ہیں

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ خود آپریشن میں فورس کی کمانڈ کر رہے ہیں،ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی قیادت میں رینجرز کے میجر اسد صاحب و دیگر افسران و جوان بھی پولیس کے ساتھ ہیں

    آپریشن کے سلسلے میں ڈی ایس پی رونتی حافظ عبدالقادر چاچڑ ،ایس ایچ او خانپور مہر محمد مٹھل کھکھرانی، ایس ایچ او میر پور ماتھیلو محمد قابل بھیو،ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری عبدالشکور لاکھو بھی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں و جدید اسلحہ سمیت کچہ میں موجود ہیں۔

    پولیس کی بھاری نفری اور جدید اسلحہ کے ساتھ رونتی کچہ کے علاقے میں ڈاکو رحب شر اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

    مذکورہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ آپریشن جاری ہے

  • گھوٹکی:  لین دین کا تنازعہ،سابق ایس ایس پی بینک عملے پرچڑھ دوڑے

    گھوٹکی: لین دین کا تنازعہ،سابق ایس ایس پی بینک عملے پرچڑھ دوڑے

    گھوٹکی(باغی ٹی وی رپورٹ) لین دین کا تنازعہ،سابق ایس ایس پی بینک عملے پرچڑھ دوڑے

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی میں سابق ایس ایس پی جام ظفراللہ دھاریجو نے مبینہ طور پر بینک عملے کو تشدد نشانہ بنا ڈالا، بینک عملے کی جانب سے ظفراللہ دھاریجو کے پاؤں پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    بینک منیجر نے الزام عائد کیا کہ ظفراللہ دھاریجو کا پیسوں کی لین دین کا تنازع تاجر سے تھا لیکن تشدد بینک عملے پر کیا گیا۔

    ظفراللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ بینک عملے سے معافی منگوانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ جام ظفر اللہ دھاریجو صوبائی وزیر سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی ہیں۔

  • گھوٹکی : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    گھوٹکی : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور کے مطابق شر گینگ کے درجن سے زائد ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ اور راکٹ لانچر سے تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں واقع حفاظتی بند پر پولیس کی چوکی نمبر 46 پر حملہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر موقع پہر شہید ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

  • ڈہرکی :2 بچوں کی ماں، 22 سالہ خاتون کومبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا

    ڈہرکی :2 بچوں کی ماں، 22 سالہ خاتون کومبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں 2 بچوں کی ماں، 22 سالہ خاتون کومبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی کے علاقہ نرلی گاؤں محمد بخش شر کی رہائشی خاتون مائی ساجدہ شر کو مبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا ہے

    ریتی پولیس کو اطلاع ملنے پر لاش سول ہسپتال ڈہرکی منتقل کیا گیا

    ورثا کا کہنا ہے کہ انصاف شر مائی ساجدہ سے دوستی کرنا چاہتا تھا اس نے عدلی شر سے مل کر زہردیا ہے

    دوسری طرف ڈہرکی کے تھانہ ریتی پولیس نے جاں بحق ہونے والی ساجدہ مائی کے شوہر یقوب شر اور والد نواز شر کو حراست میں لے لیاہے
    اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

  • میرپور ماتھیلو:نصراللہ گڈانی قتل کیس،گرفتارملزم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا

    میرپور ماتھیلو:نصراللہ گڈانی قتل کیس،گرفتارملزم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)نصراللہ گڈانی قتل کیس،گرفتارملزم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا

    تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نصراللہ گڈانی قتل کیس میں گرفتارملزم اصغرلنڈ کو پیش کیا گیا اور
    تفتیشی آفیسر سراج لاشاری بھی عدالت میں پیش ہوئے

    تفتیشی آفیسر سراج لاشاری نے عدالت سے استدعا کی مجھے وقت دیا جائے گرفتار ملزم کے بیان ریکارڈ کرنے ہیں،اس پرجج نے استفسارکیا کہ صرف بیان ہی ریکارڈ کرنے ہیں یا کوئی اورتفتیش بھی ہوگی، اب تک کیس میں کیا پیش رفت کی گئی ہے.

    عدالت نے ملزم اصغر لنڈ کے جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی.

  • جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو تھانے کے مال خانہ میں دھماکا ہوا ہے،

    دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر تھانوں سے بھی پولیس کی بھاری نفری تھانے میں پہنچ گئی، اور دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

    ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق جامشورو تھانے کے مال خانے میں گرمی کے سبب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا دھماکے سے دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا ہے، دھماکے سے زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے

    وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کوبہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔