Baaghi TV

Category: سکھر

  • گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن  دوسرے روز بھی جاری رہا

    گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں اوراغواء کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی تیزی اور کامیابی سے جاری رہا،

    پولیس ترجان کے مطابق پولیس کو اپنے خفیہ ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ آج کے آپریشن میں شر گینگ کے 02 ڈکیت زخمی ہوئے ہیں

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ خود آپریشن میں فورس کی کمانڈ کر رہے ہیں،ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی قیادت میں رینجرز کے میجر اسد صاحب و دیگر افسران و جوان بھی پولیس کے ساتھ ہیں

    آپریشن کے سلسلے میں ڈی ایس پی رونتی حافظ عبدالقادر چاچڑ ،ایس ایچ او خانپور مہر محمد مٹھل کھکھرانی، ایس ایچ او میر پور ماتھیلو محمد قابل بھیو،ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری عبدالشکور لاکھو بھی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں و جدید اسلحہ سمیت کچہ میں موجود ہیں۔

    پولیس کی بھاری نفری اور جدید اسلحہ کے ساتھ رونتی کچہ کے علاقے میں ڈاکو رحب شر اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

    مذکورہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ آپریشن جاری ہے

  • گھوٹکی:  لین دین کا تنازعہ،سابق ایس ایس پی بینک عملے پرچڑھ دوڑے

    گھوٹکی: لین دین کا تنازعہ،سابق ایس ایس پی بینک عملے پرچڑھ دوڑے

    گھوٹکی(باغی ٹی وی رپورٹ) لین دین کا تنازعہ،سابق ایس ایس پی بینک عملے پرچڑھ دوڑے

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی میں سابق ایس ایس پی جام ظفراللہ دھاریجو نے مبینہ طور پر بینک عملے کو تشدد نشانہ بنا ڈالا، بینک عملے کی جانب سے ظفراللہ دھاریجو کے پاؤں پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    بینک منیجر نے الزام عائد کیا کہ ظفراللہ دھاریجو کا پیسوں کی لین دین کا تنازع تاجر سے تھا لیکن تشدد بینک عملے پر کیا گیا۔

    ظفراللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ بینک عملے سے معافی منگوانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ جام ظفر اللہ دھاریجو صوبائی وزیر سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی ہیں۔

  • گھوٹکی : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    گھوٹکی : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور کے مطابق شر گینگ کے درجن سے زائد ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ اور راکٹ لانچر سے تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں واقع حفاظتی بند پر پولیس کی چوکی نمبر 46 پر حملہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر موقع پہر شہید ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

  • ڈہرکی :2 بچوں کی ماں، 22 سالہ خاتون کومبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا

    ڈہرکی :2 بچوں کی ماں، 22 سالہ خاتون کومبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں 2 بچوں کی ماں، 22 سالہ خاتون کومبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی کے علاقہ نرلی گاؤں محمد بخش شر کی رہائشی خاتون مائی ساجدہ شر کو مبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا ہے

    ریتی پولیس کو اطلاع ملنے پر لاش سول ہسپتال ڈہرکی منتقل کیا گیا

    ورثا کا کہنا ہے کہ انصاف شر مائی ساجدہ سے دوستی کرنا چاہتا تھا اس نے عدلی شر سے مل کر زہردیا ہے

    دوسری طرف ڈہرکی کے تھانہ ریتی پولیس نے جاں بحق ہونے والی ساجدہ مائی کے شوہر یقوب شر اور والد نواز شر کو حراست میں لے لیاہے
    اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

  • میرپور ماتھیلو:نصراللہ گڈانی قتل کیس،گرفتارملزم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا

    میرپور ماتھیلو:نصراللہ گڈانی قتل کیس،گرفتارملزم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)نصراللہ گڈانی قتل کیس،گرفتارملزم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا

    تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نصراللہ گڈانی قتل کیس میں گرفتارملزم اصغرلنڈ کو پیش کیا گیا اور
    تفتیشی آفیسر سراج لاشاری بھی عدالت میں پیش ہوئے

    تفتیشی آفیسر سراج لاشاری نے عدالت سے استدعا کی مجھے وقت دیا جائے گرفتار ملزم کے بیان ریکارڈ کرنے ہیں،اس پرجج نے استفسارکیا کہ صرف بیان ہی ریکارڈ کرنے ہیں یا کوئی اورتفتیش بھی ہوگی، اب تک کیس میں کیا پیش رفت کی گئی ہے.

    عدالت نے ملزم اصغر لنڈ کے جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی.

  • جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو تھانے کے مال خانہ میں دھماکا ہوا ہے،

    دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر تھانوں سے بھی پولیس کی بھاری نفری تھانے میں پہنچ گئی، اور دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

    ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق جامشورو تھانے کے مال خانے میں گرمی کے سبب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا دھماکے سے دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا ہے، دھماکے سے زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے

    وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کوبہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    سکھر (باغی ٹی وی رپورٹ)سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج جاری رہا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    تفصیل کے مطابق سکھر کے سول ہسپتال میں کوشی نامی خاتون ڈیلیوری کے بعد تشویشناک حالت میں آئی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا،جہاں مریضہ کو وینٹی لیٹر پر رکھاگیا،

    ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے یخ بستہ کمروں کی کنڈیاں لگا کر سوگئے ،مریضہ کی انتہائی تشویش ناک حالت کے باعث ورثاء ڈاکٹرزکو ڈھونڈتے رہے ،

    وائرل ویڈیو میں ورثاء سے میں ایک شخص نے بتایا کہ نائٹ ڈیوٹی والے ڈاکٹرکو منت سماجت کی ہماری مریضہ کی حالت انتہائی خراب ہے ،ڈاکٹرنے کہاکہ اسے کراچی لے جاؤ،اس شخص کابتانا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹرسے کہاکہ آپ ہمیں ریفر سلپ بناکردیں ہم اپنی مریضہ کوکراچی لیکر جاتے ہیں تو اس ڈاکٹر نے ریفرکرنے کیلئے 20 ہزار روپے مانگ لئے .

    اس دوران ایک گارڈ نے بتایا کہ میں نے قبر میں جاناہے ،میں جھوٹ نہیں بولوں گا مجھے ڈاکٹرنے کہا کہ تم تالہ لگادو تو میںنے ڈاکٹرکی توجہ مریضہ کی طرف دلانے کی کوشش کی اور کہاکہ مریضہ انتہائی سیریس حالت میں ہے ،جس کے جواب میں ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرنے مجھے ڈانٹ دیا اور کہا تمہاراجوکام ہے وہ کرو ،تم کون ہومجھے کہنے والے،دوبارہ کہنے پر ڈاکٹر نے پھرڈانٹ دیا.

    اس طرح نوجوان خاتون نام نہادمسیحاؤں کی مسیحائی کی بھینٹ چڑھ کر زندگی کی بازی ہار گئی ،لیکن 4 گھنٹے تک فوت ہونے والی مردہ خاتون کو وینٹیلیٹراور دوسری مشینیں لگی رہیں اور اس کاعلاج چلتا رہا ،کسی ڈاکٹرنے شعبہ انتہائی نگہداشت میں انتہائی تشویشناک حالت میں لائی گئی مریضہ کی طرف توجہ نہ دی.

    جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء میں سے ایک شخص نے ڈاکٹروں کی نااہلی سے متعلق بتایا کہ ڈیلیوری سے قبل ہم نے اسی سول ہسپتال سے اس خاتون کا الٹراساؤنڈ کرایا ،جس میں بتایا گیا کہ بچی ماں کے پیٹ میں مرچکی ہے ،لیکن جب ڈیلیوری ہوئی تو زندہ بچی پیدا ہوئی جو اس وقت چلڈرن وارڈ میں داخل ہے ،جومردہ تھی وہ زندہ ہے ،جو زندہ تھی وہ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے مرچکی ہے

    جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء نے وزیر اعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی اور بنت حوا ء ان نااہل مسیحاؤں کی غفلت اور لالچ کی بھینٹ چڑھے.

  • میرپورماتھیلو:شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس، ملزمان کی ضمانتیں کنفرم نہ ہوسکیں

    میرپورماتھیلو:شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس، ملزمان کی ضمانتیں کنفرم نہ ہوسکیں

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس، ملزمان کی ضمانتیں کنفرم نہ ہوسکیں

    تفصیل کے مطابق میرپورماتھیلو میں شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں نامزد تین ملزماں پکی ضمانت کروانے گھوٹکی سیشن کورٹ پہنچ گۓ، واضح رہے کے ڈیڑھ ماہ قبل صحافی نصراللہ گڈانی کو میرپور ماتھیلو جروار روڈ پر نامعلوم افرادے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا،

    شہید صحافی نصراللہ گڈانی صبح کو اپنے گاؤں قبول گڈانی سے موٹر سائیکل پر میرپور ماتھیلو شہر کی طرف جا رہے تھےتو صحافی نصراللہ گڈانی کو میرپور ماتھیلو جروار روڈ پر فائرنگ کر کےقتل کردیا گیا،

    شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کیس میں نامزد تین ملزماں خالد خان لنڈ اس کے دو بیٹے شہباز لنڈ، اور نور محمد لنڈ کے خلاف شہید صحافی نصراللہ گڈانی کی ماں پٹھانی نے مقدمہ درج کروایا تھا،

    گھوٹکی سیشن کورٹ کی عدالت میں نامزد تینوں ملزماں پیش ہوئے، عدالت نےمکمل دلائل سننے کے بعد پکی ضمانت منظور کرنے کے لیۓ یکم اگسٹ تک مسترد کردی.

  • گھوٹکی :شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن و فلیگ مارچ

    گھوٹکی :شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن و فلیگ مارچ

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس محرم الحرام کے سلسلے میں گھوٹکی پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے گھوٹکی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچنگ/کومبنگ آپریشن و فلیگ مارچ

    ایس ایس پی گھوٹکی جناب ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی گھوٹکی احمد بخش رہوجا، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اختر علی ابڑو کا ڈی ایس آر رینجرز عبدالستار کے ہمراہ گھوٹکی شہر کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ و فلیگ مارچ۔

    پولیس اور رینجرز نے ساتھ مل کر شھر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،سرچنگ/کومبنگ آپریشن میں گھوٹکی شہر کی اہم ترین امام بارگاہوں،تمام ہوٹلز اور دیگر اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے۔ مختلف ہوٹلوں میں رہنے والے لوگوں کا پورا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ ریسٹورنٹ میں بیٹھے افراد کا تلاش ایپ کے ذریعے ان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرین اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی پولیس کا اولین ترجیح ہے،ایریا سرچنگ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

    فلیگ مارچ تھانہ اے سیکشن سے شروع ہو کر حسین بیلی روڈ،شلٹن ہوٹل،قادر پور روڈ اور گھوٹکی شہر کی اہم ترین امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا واپس تھانہ اے سیکشن پر اختتام پذیر ہوا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کاکہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا،سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنا اور عوام میں تحفظ کا احساس دلانا اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا کہ پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

  • میرپورماتھیلو: صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین معطل کردیاگیا

    میرپورماتھیلو: صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین معطل کردیاگیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین معطل کردیاگیا

    میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی 25 مئی کو مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے، 27 جون کو عینی شاہدین نے پیپلزپارٹی کے مقامی ایم این اے خالد لنڈ اور ان کے دونوں بیٹوں ٹاؤن چیئرمین شہباز لنڈ اور نور محمد لنڈ کو قتل کا ملزم قرار دیا تھا۔

    گزشتہ دو روز سے سندھ بھر کے صحافی کراچی میں سراپا احتجاج تھے، ان کا مطالبہ تھا کہ ایم این اے خالدلنڈ کی قومی اسمبلی کی رکنیت اور قتل کیس کے دوسرے ملزم ان کے صاحبزادے شہباز لنڈکی ٹاؤن چیئرمین شپ معطل کی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں
    شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا گیا

    مقتول صحافی کی والدہ پٹھانی بی بی نے بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

    اس سے قبل احتجاجی دھرنے میں حکومت سندھ کی طرف سے مذاکرات کیلئے وزیر بلدیات سعید غنی آئے تو صحافیوں کی جانب سے مطالبات رکھے گئے۔

    ان مطالبات میں صبح تک شہباز لنڈ کی چئیرمین شپ ختم کریں ،SSP گھوٹکی کو فوری ہٹایا جائے۔ خالد لنڈ کی رکنیت معطل کی جائے
    باقی دو قاتلوں کو صبح تک گرفتار کیا جائے۔