Baaghi TV

Category: سکھر

  • سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    سکھر (باغی ٹی وی رپورٹ)سکھر کے سول ہسپتال میں مردہ عورت کا 4 گھنٹے تک علاج جاری رہا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    تفصیل کے مطابق سکھر کے سول ہسپتال میں کوشی نامی خاتون ڈیلیوری کے بعد تشویشناک حالت میں آئی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا،جہاں مریضہ کو وینٹی لیٹر پر رکھاگیا،

    ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے یخ بستہ کمروں کی کنڈیاں لگا کر سوگئے ،مریضہ کی انتہائی تشویش ناک حالت کے باعث ورثاء ڈاکٹرزکو ڈھونڈتے رہے ،

    وائرل ویڈیو میں ورثاء سے میں ایک شخص نے بتایا کہ نائٹ ڈیوٹی والے ڈاکٹرکو منت سماجت کی ہماری مریضہ کی حالت انتہائی خراب ہے ،ڈاکٹرنے کہاکہ اسے کراچی لے جاؤ،اس شخص کابتانا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹرسے کہاکہ آپ ہمیں ریفر سلپ بناکردیں ہم اپنی مریضہ کوکراچی لیکر جاتے ہیں تو اس ڈاکٹر نے ریفرکرنے کیلئے 20 ہزار روپے مانگ لئے .

    اس دوران ایک گارڈ نے بتایا کہ میں نے قبر میں جاناہے ،میں جھوٹ نہیں بولوں گا مجھے ڈاکٹرنے کہا کہ تم تالہ لگادو تو میںنے ڈاکٹرکی توجہ مریضہ کی طرف دلانے کی کوشش کی اور کہاکہ مریضہ انتہائی سیریس حالت میں ہے ،جس کے جواب میں ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرنے مجھے ڈانٹ دیا اور کہا تمہاراجوکام ہے وہ کرو ،تم کون ہومجھے کہنے والے،دوبارہ کہنے پر ڈاکٹر نے پھرڈانٹ دیا.

    اس طرح نوجوان خاتون نام نہادمسیحاؤں کی مسیحائی کی بھینٹ چڑھ کر زندگی کی بازی ہار گئی ،لیکن 4 گھنٹے تک فوت ہونے والی مردہ خاتون کو وینٹیلیٹراور دوسری مشینیں لگی رہیں اور اس کاعلاج چلتا رہا ،کسی ڈاکٹرنے شعبہ انتہائی نگہداشت میں انتہائی تشویشناک حالت میں لائی گئی مریضہ کی طرف توجہ نہ دی.

    جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء میں سے ایک شخص نے ڈاکٹروں کی نااہلی سے متعلق بتایا کہ ڈیلیوری سے قبل ہم نے اسی سول ہسپتال سے اس خاتون کا الٹراساؤنڈ کرایا ،جس میں بتایا گیا کہ بچی ماں کے پیٹ میں مرچکی ہے ،لیکن جب ڈیلیوری ہوئی تو زندہ بچی پیدا ہوئی جو اس وقت چلڈرن وارڈ میں داخل ہے ،جومردہ تھی وہ زندہ ہے ،جو زندہ تھی وہ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے مرچکی ہے

    جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء نے وزیر اعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی اور بنت حوا ء ان نااہل مسیحاؤں کی غفلت اور لالچ کی بھینٹ چڑھے.

  • میرپورماتھیلو:شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس، ملزمان کی ضمانتیں کنفرم نہ ہوسکیں

    میرپورماتھیلو:شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس، ملزمان کی ضمانتیں کنفرم نہ ہوسکیں

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس، ملزمان کی ضمانتیں کنفرم نہ ہوسکیں

    تفصیل کے مطابق میرپورماتھیلو میں شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں نامزد تین ملزماں پکی ضمانت کروانے گھوٹکی سیشن کورٹ پہنچ گۓ، واضح رہے کے ڈیڑھ ماہ قبل صحافی نصراللہ گڈانی کو میرپور ماتھیلو جروار روڈ پر نامعلوم افرادے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا،

    شہید صحافی نصراللہ گڈانی صبح کو اپنے گاؤں قبول گڈانی سے موٹر سائیکل پر میرپور ماتھیلو شہر کی طرف جا رہے تھےتو صحافی نصراللہ گڈانی کو میرپور ماتھیلو جروار روڈ پر فائرنگ کر کےقتل کردیا گیا،

    شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کیس میں نامزد تین ملزماں خالد خان لنڈ اس کے دو بیٹے شہباز لنڈ، اور نور محمد لنڈ کے خلاف شہید صحافی نصراللہ گڈانی کی ماں پٹھانی نے مقدمہ درج کروایا تھا،

    گھوٹکی سیشن کورٹ کی عدالت میں نامزد تینوں ملزماں پیش ہوئے، عدالت نےمکمل دلائل سننے کے بعد پکی ضمانت منظور کرنے کے لیۓ یکم اگسٹ تک مسترد کردی.

  • گھوٹکی :شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن و فلیگ مارچ

    گھوٹکی :شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن و فلیگ مارچ

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس محرم الحرام کے سلسلے میں گھوٹکی پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے گھوٹکی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچنگ/کومبنگ آپریشن و فلیگ مارچ

    ایس ایس پی گھوٹکی جناب ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی گھوٹکی احمد بخش رہوجا، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اختر علی ابڑو کا ڈی ایس آر رینجرز عبدالستار کے ہمراہ گھوٹکی شہر کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ و فلیگ مارچ۔

    پولیس اور رینجرز نے ساتھ مل کر شھر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،سرچنگ/کومبنگ آپریشن میں گھوٹکی شہر کی اہم ترین امام بارگاہوں،تمام ہوٹلز اور دیگر اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے۔ مختلف ہوٹلوں میں رہنے والے لوگوں کا پورا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ ریسٹورنٹ میں بیٹھے افراد کا تلاش ایپ کے ذریعے ان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرین اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی پولیس کا اولین ترجیح ہے،ایریا سرچنگ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

    فلیگ مارچ تھانہ اے سیکشن سے شروع ہو کر حسین بیلی روڈ،شلٹن ہوٹل،قادر پور روڈ اور گھوٹکی شہر کی اہم ترین امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا واپس تھانہ اے سیکشن پر اختتام پذیر ہوا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کاکہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا،سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنا اور عوام میں تحفظ کا احساس دلانا اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا کہ پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

  • میرپورماتھیلو: صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین معطل کردیاگیا

    میرپورماتھیلو: صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین معطل کردیاگیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین معطل کردیاگیا

    میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی 25 مئی کو مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے، 27 جون کو عینی شاہدین نے پیپلزپارٹی کے مقامی ایم این اے خالد لنڈ اور ان کے دونوں بیٹوں ٹاؤن چیئرمین شہباز لنڈ اور نور محمد لنڈ کو قتل کا ملزم قرار دیا تھا۔

    گزشتہ دو روز سے سندھ بھر کے صحافی کراچی میں سراپا احتجاج تھے، ان کا مطالبہ تھا کہ ایم این اے خالدلنڈ کی قومی اسمبلی کی رکنیت اور قتل کیس کے دوسرے ملزم ان کے صاحبزادے شہباز لنڈکی ٹاؤن چیئرمین شپ معطل کی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں
    شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا گیا

    مقتول صحافی کی والدہ پٹھانی بی بی نے بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

    اس سے قبل احتجاجی دھرنے میں حکومت سندھ کی طرف سے مذاکرات کیلئے وزیر بلدیات سعید غنی آئے تو صحافیوں کی جانب سے مطالبات رکھے گئے۔

    ان مطالبات میں صبح تک شہباز لنڈ کی چئیرمین شپ ختم کریں ،SSP گھوٹکی کو فوری ہٹایا جائے۔ خالد لنڈ کی رکنیت معطل کی جائے
    باقی دو قاتلوں کو صبح تک گرفتار کیا جائے۔

  • شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا گیا

    شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا گیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری)شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا گیا۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا گیا

    احتجاجی دھرنے میں حکومت سندھ کی طرف سے مذاکرات وزیر بلدیات سعید غنی آئے تو صحافیوں کی جانب سے مطالبات رکھے گئے۔

    ان مطالبات میں صبح تک شہباز لنڈ کی چئیرمین شپ ختم کریں ،SSP گھوٹکی کو فوری ہٹایا جائے۔ خالد لنڈ کی رکنیت معطل کی جائے
    باقی دو قاتلوں کو صبح تک گرفتار کیا جائے۔

    سعید غنی نے کہا کہ آپ کے تمام مطالبات پورے ہوں گے۔جس پردھرنا 24گھنٹے کے لیے معطل کیا گیا

    یاد رہے کہ نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مختلف شہروں سے صحافی سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ،میرپورماتھیلو سےبسوں میں سوار ہوکر کراچی کیلئے روانہ ہوئے.

  • میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے  ایک نوجوان قتل

    میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

    میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

    میہڑسے باغی ٹی وی کے نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق شدیدگرمی کی وجہ سے رادھن نہر میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ فرحان بھنڈ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.فوت ہونے والے بچے کو رادھن ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹرنے بچے کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی.

    تحصیل میرپور ماتھیلو سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی کے قریب نرلی پل پر گرگیج برادری کے دو گروپوں میں تصادم اور شدید فائرنگ ہوئی ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے

    فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف حسین گرگیج ولد فدا حسین گرگیج ہوئی ہے

  • سانگھڑ،سابق ناظم محافظ سمیت قتل،شازیہ مری کا اظہار افسوس

    سانگھڑ،سابق ناظم محافظ سمیت قتل،شازیہ مری کا اظہار افسوس

    سندھ کے علاقے سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سابق تعلقہ ناظم اور انکے محافظ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈی ایس پی کھپرو عبد الستار اجن کا کہنا ہے کہ سابق تعلقہ ناظم خدا بخش درس پر نامعلوم افراد نے گولیاں چلائیں جس سے وہ اپنے محافب سمیت جاں‌بحق ہو گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،واقعہ کھپرو میں پیش آیا جب خدا بخش درس اپنے محافظ کے ہمراہ زمینوں کا جائزہ لینے گئے تھے،پولیس حکام کے مطابق سابق تعلقہ ناظم کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خدا بخش درس دو مرتبہ تحصیل کھپرو کے ناظم رہے چکے ہیں۔

    سندھ کے شہر سانگھڑ کے تعلقہ کھپرومیں جی ڈی اے رہنما خدا بخش کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور ہسپتال پہنچ گئے، اس موقع پر شہریوں نے خدا بخش کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.

    پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے جی ڈی اے رہنماء خدابخش درس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خدابخش درس کے قتل میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار اور قرارواقعی سزا دلوائیں ،خدابخش درس کا قتل سانگھڑ کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے، آئی جی سندھ ضلع سانگھڑ میں امن و امان کو یقینی بنائیں، مشکل کی اس گھڑی میں خدابخش درس کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

    سانگھڑ میں مقامی رہنما خدا بخش درس اور انکے سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا واقعہ،وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سانگھڑ سے ابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں۔ اور کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیم تشکیل دی جائے۔

    میرا اونٹنی کی عیادت کیلئے آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں،گورنر سندھ

    گورنر سندھ کا اونٹ دیکھنے کے لئےاینمل سنٹر کا دورہ،اینمل شیلٹر کی منیجر برس پڑیں

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • چاروں ٹانگیں کٹی مردہ اونٹنی برآمد،مالک کا بیان بھی آ گیا

    چاروں ٹانگیں کٹی مردہ اونٹنی برآمد،مالک کا بیان بھی آ گیا

    سندھ میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، چاروں ٹانگیں کٹی اونٹنی کی لاش ملی ہے

    واقعہ عمر کوٹ کی تحصیل کنری میں پیش آیا، مورجھنگو موڑ پر سڑک پر ایک اونٹنی کی لاش ملی جس کی چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی تھیں،اونٹنی کے مالک عبدالرشید کپری موقع پر پہنچے اور بیان دیتے ہوئے کہا کہ "اونٹنی کچھ دنوں‌سے بیمار تھی اور اسکا علاج چل رہا تھا،کل دوسرے اونٹوں کے ساتھ چرنے گئی تھی تا ہم واپس نہ آئی، تلاش کیا تو ٹانگیں کٹی لاش ملی”۔

    اونٹنی کے مالک عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم اونٹنی کو تلاش کر رہے تھے کہ گاؤں کے لوگوں نے اطلاع دی کہ اونٹنی کی لاش ملی ہے، جس پر ہم موقع پر پہنچے، ابھی معلوم نہیں ہے کہ زندہ اونٹنی کی ٹانگیں کاٹی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئیں،ہم کسی پر الزام لگانا نہیں چاہتے ابھی معلومات حاصل کر رہے ہیں .

    میرا اونٹنی کی عیادت کیلئے آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں،گورنر سندھ

    گورنر سندھ کا اونٹ دیکھنے کے لئےاینمل سنٹر کا دورہ،اینمل شیلٹر کی منیجر برس پڑیں

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ میں ایک واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں وڈیرے نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی ،اونٹنی کو سندھ حکومت نے خرید کر علاج کے لئے کراچی منتقل کر دیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے،

  • میرپورماتھیلو  :پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک اہلکار شہید ،ایک زخمی اورایک اغوا

    میرپورماتھیلو :پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک اہلکار شہید ،ایک زخمی اورایک اغوا

    میرپورماتھیلو ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک اہلکار شہید ،ایک زخمی اورایک اغوا،گھوٹکی کے کچے کے علاقہ تھانہ آندل سندرانی کی پولیس چوکی مباک پل پر12سے زائد ڈاکوؤں کا حملہ

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی کے کچے کے علاقہ تھانہ آندل سندرانی کی پولیس چوکی مبارک پل ، پرایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا، ڈاکو جاتے جاتے ایک پولیس اہلکار اور سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    پولیس کے مطابق شہید اہلکار صاحب ڈنوکی لاش، اور زخمی اسماعیل شاہ کوگھوٹکی ہسپتال منتقل کیا گیاہے جبکہ مغوی اہلکارکی شناخت عبدالستار سانگی کے نام سے ہوئی ہے۔

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید اہلکار صاحب ڈنو عباسی کی نماز جنازہ پولیس لائن میرپورماتھیلو میں ادا کی گئی

    رینجرز پولیس عملداروں سمیت شہریوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہید اہلکار کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش بھی کی۔

  • کوٹری:کراچی سےلاہورجانے والی  ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    کوٹری:کراچی سےلاہورجانے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    کوٹری:کراچی سےلاہورجانے والی ملت ایکسپریس کی3 بوگیاں کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق بوگیاں ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوگیا البتہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ حادثے کا شکار ملت ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔

    ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ کوٹری اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس حادثے کے بعد کراچی سے پنڈی جانے والی گرین لائن اپ کو بولہاری اسٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ ہزارہ ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک پر حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔