Baaghi TV

Category: سکھر

  • گھوٹکی پولیس کا ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ فلیگ مارچ

    گھوٹکی پولیس کا ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ فلیگ مارچ

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس کا الیکشن 2024 کے حوالے سے انتظامات،گھوٹکی پولیس کا ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

    ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی سربراہی میں ڈی سی گھوٹکی آغا شیر زمان ،پاک فوج کے لیفٹیننٹ حماد ،رینجرز کے ڈی ایس آر طارق و غلام حسین اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عام انتخابات 2024 کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے،ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا

    ایس ایس پی کی سربراہی میں عام انتخابات 2024 کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے اے ایس پی گھوٹکی حامد امتیاز ،ڈی ایس پی کچو بنڈی عباس علی بگٹی ،ڈی ایس پی میر پور ماتھیلو نزیر احمد سومرو ،ڈی ایس پی اباڑو قلندر بخش سومرو ،انچارج ڈی آئی بی عبدالوحید بھٹو اور ضلع گھوٹکی کے تمام ایس ایچ اوز ،پاک فوج کی 10 موبائلز، سںدھ رینجرز کی 10 موبائلز،پولیس کی 30 موبائلز سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا
    فلیگ مارچ میں موٹر سائیکل کے دستوں نے بھی شرکت کی

    فلیگ مارچ پولیس ایس ایس پی آفس سے شروع ہوا جو کہ میر پور ماتھیلوشہر، گھوٹکی شہر، ڈہرکی شہر،اباڑو شہر و دیگر مختلف مقامات سے ہوتا ہوا واپس ایس ایس پی آفس اختتام پذیر ہوا

    اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنا ہے اور انتخابات کے دوران امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانا ہے

    فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنا اور عوام میں تحفظ کا احساس دلانا اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ گھوٹکی پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شر پسند عناصر پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں

    پولیس کی جانب سےانتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ کے دوران شہریوں نے ہاتھ ہلا کر پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے پولیس کے اس عمل کو سراہا، عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • میرپورماتھیلو : ہندو برادری کی جانب سے اپنے مغوی کی بازیابی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دھرنا

    میرپورماتھیلو : ہندو برادری کی جانب سے اپنے مغوی کی بازیابی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دھرنا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ہندو برادری کی جانب سے اپنے مغوی کی بازیابی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دھرنا
    تفصیل کے مطابق ضلع گھوٹکی اغوا کی انڈسٹری بنا ہوا ہے ایک طرف عام انتخابات کی گہما گہمی جاری ہےتو دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈہرکی میرپور ماتھیلو اور دیگر شہروں سے عام شہریوں اور کاروباری شخصیات کے ساتھ گورنمنٹ ملازم کو اغوا کرلیا گیا

    جس پر میرپور ماتھیلو میں ہندو برادری کی جانب سے اپنے مغوی کے لیے شٹر بند ہڑتال اور دھرنا دے دیا گیا ، اور پیپلز پارٹی کے سابقہ ایم پی بھی ہندو مغوی کے ورثاء کے پاس پہنچ گئے لیکن گھوٹکی پولیس ورثا ءکو دلاسہ دلانے یاکوئی قانونی کارروائی کی یقین دہانی کیلئے نہ پہنچ سکی.

    ورثاء کا کہنا ہے کے اگر ہمارے لوگوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد نہ کروایا تو ہم ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس کے باھر دھرنا دے دینگے ورثاء کا کہنا ہے کے ہم سے ووٹ مانگنے کے لیے وڈیرے نہ رات دیکھتے ہیں اور نہ ہی دن اور اب ہمارے لوگوں کو ڈاکووں نے اغوا کر لیا ہے کسی پوچھا تک نہیں ہے.

  • گھوٹکی: میرپور ماتھیلو نیشنل روڈ سے ڈاکوؤں نے تین شہریوں کو اغواء کر لیا

    گھوٹکی: میرپور ماتھیلو نیشنل روڈ سے ڈاکوؤں نے تین شہریوں کو اغواء کر لیا

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) میرپور ماتھیلو نیشنل روڈ سے ڈاکوؤں نے تین شہریوں کو اغوا کر لیا۔ مغویوں میں ایس ڈی او ایریگیشن اختر لغاری ،ہندو رک کمار ، میر احمد جلبانی شامل ہیں

    تفصیل کے مطابق میرپور ماتھیلو نیشنل روڈ سے ڈاکوؤں نے تین شہریوں جن میں ایس ڈی او ایریگیشن اختر لغاری اور ایک شخص جس کاتعلق ہندوبرادری سے رک کمار اور میر احمد جلبانی شامل ہیں کو اغوا کر لیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق تینوں مغوی کا تعلق میرپور ماتھیلو سے ہے

    ہندو برادری نے رک کمار کی بازیابی کے لئے شٹرڈاؤن ہڑتال اور ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج دھرنادینے کا فیصلہ کیا ہے
    دوسری طرف گھوٹکی پولیس تبلیغی اجتماع کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری داخلی اور خارجی راستوں پرتعینات ہے.

  • گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ایس ایس پی گھوٹکی جناب محمد انور کھیتران صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    تھانہ اوباڑو پولیس کی بہترین کاروائی تھانہ اوباڑو پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے،لنک روڈ گڈو نزد وروالو سے ایک ملزم ایاز علی ولد مرید بنگوار سکنہ گوٹھ شفوند جعفری کو بغیر لائسنس پسٹل اور 03 عدد گولیوں اور نقد رقم سمیت گرفتار کر لیا۔

    پولیس گرفتار ملزم کو برآمدشدہ پسٹل اور گولیوں سمیت تھانے لے آئی اور اس کے خلاف بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں رکھنے کے جرم میں کرائم نمبر 21/2024 دفعہ 23 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا.

  • میرپورماتھیلو:گوٹھ خدابخش لغاری کے مکینوں نے الیکشن کابائیکاٹ کردیا

    میرپورماتھیلو:گوٹھ خدابخش لغاری کے مکینوں نے الیکشن کابائیکاٹ کردیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ )گوٹھ خدابخش لغاری کے مکینوں نے الیکشن کابائیکاٹ کردیا
    تفصیل کے مطابق قریبی گائوں گوٹھ خدابخش لغاری کے رہائشیوں نے اپنے گائوں کے وڈیرے حاجی احمد خان لغاری، میرحسن لغاری، شبیر احمد لغاری کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، وڈیرہ حاجی احمد خان لغاری کاکہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں نہ تو پیپلزپارٹی نے کوئی کام کرائے ہیں اور نہ ہی مہر نے کوئی توجہ دی ہے ،

    ہمارے گائوں کیلئے نہ تو پختہ سڑک ہے اور نہ بجلی ہے ،جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہم اس وقت تک کسی کو ووٹ نہیں دیں گے ،اور آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ، وڈیرہ حاجی احمد خان لغاری کامزیدکہنا تھا کہ میں اپنی برادری کا بڑا ہوں اور میری برادری کے ہزاروں ووٹ ہیں ،

    ہم اس بار اس وقت تک کسی کو ووٹ نہیں دیں جب تک ہمارے مطالبات پر کوئی تسلی نہیں کرائی جاتی اور بجلی کاٹرانسفارمر نہیں لگایاجاتا۔

  • میرپورماتھیلو:مسلح قبائلی تصادم 5 افراد قتل

    میرپورماتھیلو:مسلح قبائلی تصادم 5 افراد قتل

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)مسلح قبائلی تصادم میں 5 افراد جاں بحق
    ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو کے قریب گاؤں مسکان ساوند پر مسلح افراد کا گھر پر حملہ 5 افراد قتل 4 زخمی،زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے

    پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع کی طرف روانہ، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،قتل ہونے والوں میں حبیب اللہ ، شیر محمد ، اربیلو، اور امیر بخش شامل ہیں

    زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر اور رحیم یار خان منتقل کیا جا رہا ہے

    پولیس کے مطابق حملہ سندرانی قبائل کے افراد نے کیا ہے،کافی عرصے سے ساوند اور سندرانی قبائل میں جھگڑا چل رہا ہے،

    یادرہے کہ اس قبائلی جھگڑے میں اب تک 15 سے زائد افراد قتل ہو چکے ہیں

  • ڈہرکی:قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا اپنا شوہر نکلا

    ڈہرکی:قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا اپنا شوہر نکلا

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں خاتون کا قتل کےمعاملہ کا ڈراپ سین ہوگیا ،خاتون کا قاتل اس کا اپنا شوہر نکلا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وزیر شیخ نے اپنی 37 سالہ بیوی بشیراں خاتون پر سیاہ کاری کا الزام عائد کیا، گزشتہ روز ناک،کان اور گلہ کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے تیز دھار آلے کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے واقعے کو بیوی کا چال چلن ٹھیک نہ ہونا قرار دیا،اکثر گھر میں میاں بیوی کا جھگڑا ہوتا رہتا تھا،تاہم تفتیش کے دوران ملزم نے سارا راز اگل دیا

    پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے

  • گھوٹکی :کچے میں پولیس مقابلہ، بدنام ڈاکو پنہل بھیو ہلاک ایک ڈاکو زخمی،مزیدنفری طلب

    گھوٹکی :کچے میں پولیس مقابلہ، بدنام ڈاکو پنہل بھیو ہلاک ایک ڈاکو زخمی،مزیدنفری طلب

    میرپورماتھیلو (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)تھانہ گیمڑو کے کچے میں مغویوں کے بازیابی کے لئے پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں/اغوا کاروں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا ہے ،پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو مارا گیا ایک زخمی۔

    کچے میں پولیس آپریشن جاری تھا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کے جوابی فائرنگ میں بھیو گینگ کا ڈاکو پنہل عرف پنہوں ولد بچل عرف سچل بھیو مارا گیا ہے۔

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری۔شدید فائرنگ کا تبادلہ مزید نفری طلب کر لی۔کچے کے داخلی خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں

    ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ مارا جانے والا ڈاکو ضلع کشمور،ضلع شکارپور اور ضلع گھوٹکی میں دہشت کی علامت تھا۔ مارے جانے والا ڈاکو،اغوا کار،اغوا برائے تاوان ڈکیتی اور پولیس مقابلے و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی انور کھیتران کامزید کہنا تھا کہ تا حال مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کا کچہ میں آپریشن جاری ہے۔ مغویوں کی بازیابی تک کچے میں ڈاکوں/اغوا کاروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،مارے گئے ڈاکو کی لاش کچے میں جائے وقوع پر موجود ہے

  • شالیمار ایکسپریش ایک ہفتے میں دوسری بار حادثے کا شکار

    شالیمار ایکسپریش ایک ہفتے میں دوسری بار حادثے کا شکار

    کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کو بن قاسم کے قریب معمولی حادثہ پیش آیا ہے

    ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس کو حادثہ بن قاسم کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں،واقعہ کی اطلاع ملنے پر کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے امدادی ٹیمیں روانہ کی گئی ، ٹرین حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تمام مسافر محفوظ رہے،

    واضح رہےکہ شالیمار ایکسپریس کو گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سندھ میں یہ دوسرا حادثہ ہے، گزشتہ منگل کو بھی سندھ میں پڈ عیدن کے قریب اسی چلتی ٹرین کی ٹرالی ٹریک پر گرگئی تھی۔کراچی سے مسافروں کو لے کر جانے والی شالیمار ایکسپریس لاہور کی جانب رواں دواں تھی کہ پڈعیدن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی کوٹ لالو کے قریب شالیمار ایکسپریس کی نیچے والی ٹرالی ٹریک پر گرگئی تھی

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

  • گھوٹکی: کھمبڑا تھانے کی حدود میں گذشتہ رات ڈاکوؤں نے  تین سگے بھائی اغوا کر لئے

    گھوٹکی: کھمبڑا تھانے کی حدود میں گذشتہ رات ڈاکوؤں نے تین سگے بھائی اغوا کر لئے

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں کھمبڑا تھانے کی حدود سے رات دیر گئے ڈاکوؤں دستی برادری کے تین نوجوانوں کو اغوا کر گئے ،

    ورثاء کاکہنا ہے کہ موقع پر ایس ایچ او کھمبڑا امیر علی چانگ کو اطلاع دی مگر پولیس دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی ہے ، لٹھانی گینک کےمسلحہ ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوا بول کر گھرسے اسلحے کے زور پر تین سگے بھائیوں کو اغوا کر کے کچے کہ طرف فرار ہو گئے،اغوا ہونے والوں میں اللہ یار، اللہ داد ، محمد یار شامل ہیں جو مریدشاخ کے رہائشی ہیں

    ورثاء نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی زندگی خطرے میں ہے ایس ایچ او امیر علی چانگ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے بالاحکام کو نوٹس لینا چاہیئے

    دوسری طرف ایس ایچ او امیر علی کا کہنا ہے کہ ہم ڈاکوؤں کے تعاقب میں ہیں مزید نفری طلب کر لی ہے