Baaghi TV

Category: سکھر

  • میرپورماتھیلو:ماں ڈاکوؤں سے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے سراپااحتجاج

    میرپورماتھیلو:ماں ڈاکوؤں سے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے سراپااحتجاج

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری)ماں ڈاکوؤں سے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے سراپااحتجاج
    تین ماہ قبل تھانہ عادل پور کی حدود سے ڈاکوؤں نے گاؤں آللہ دتہ کے رہائشی عجب علی لغاری کو اغوا کرلیا، اغوا ہونے والے عجب علی لغاری کی والدہ جمیلہ لغاری کا کہنا ہے کہ ڈاکوں نے 50 لاکھ روپے تاوان کی رقم مانگی ہے،

    جمیلہ لغاری کاکہنا تھاکہ ایس ایس پی گھوٹکی اور دیگر اداروں کے گزشتہ تین سے ٹھوکریں کہا رہی ہوں پر میرے بیٹے کو ڈاکووں سے چھڑانے کے لیے کوئی کچھ نہیں کر رہا،مغوی کی والدہ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے

    مغوی عجب گل کی والدہ آزاد امیدوار نادر اکمل لغاری کے بنگلے کے باہر سراپا احتجاج ہے ،جمیلہ لغاری نے کہا کہ مجھے بنگلے کے باہر سے ہی گارڈز نے نکال دیا ،

    مغوی کی والدہ جمیلہ لغاری نے کہا کہ اگر میرے بیٹے کو ڈاکووں سے آزاد نہیں کروایا گیا تو میں اپنے بچوں سمیت اپنے آپ کو ایس ایس پی گھوٹکی آفس کے باہر آگ لگا لوں گی.

    مغوی کی والدہ جمیلہ لغاری نےایس ایس پی گھوٹکی ، آئی جی سندھ اور نگران سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو جلد آزاد کروایا جائے میرا کوئی سہارا نہیں ہے.

  • میرپورماتھیلو:پکا چانڈیہ کے رہائشیوں کا خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے پرکھمبڑا پولیس کیخلاف احتجاج

    میرپورماتھیلو:پکا چانڈیہ کے رہائشیوں کا خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے پرکھمبڑا پولیس کیخلاف احتجاج

    میرپور ماتھیو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)مرید شاخ کے نواحی گاؤں پکا چانڈیہ کے رہائشیوں نے کھمبڑا پولیس کی جانب سے خواتین اور بچوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کھمبڑا کے گاؤں پکا چانڈیہ کے رہائشی گورنمنٹ ٹیچر شوکت میمن، بھورل اور اللہ جیوایا نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ تھانہ کھمبڑا پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے دار حق نواز میمن والوں کا دشتی قبیلے سے تکرار چل رہی ہے ہمارا ان سے کوئی تعلق واسطہ نہیں،

    پولیس اہلکار رشید بھارو رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بتا کر ہراساں کر رہا ہے، ہمارے مویشیوں کو لے گیا اور ہمیں جھوٹے مقدمات کی دہمکیاں دے کر رشوت طلب کر رہا ہے ، جس کے خلاف ہم نے سیشن کورٹ گھوٹکی میں درخواست بھی دائر کرا دی ہے

    مظاہرین نے ایس ایس پی گھوٹکی، ڈی آئی جی سکھر ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • کراچی اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ کارروائی،3 مغوی پولیس مقابلہ کے بعد بازیاب

    کراچی اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ کارروائی،3 مغوی پولیس مقابلہ کے بعد بازیاب

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اے وی سی سی کراچی کی ٹیم اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ بہترین اور کامیاب کاروائی،مختلف جگہوں سے اغواء ہونے والے تین مغویوں کو،پولیس مقابلہ کے بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

    مختلف جگہوں سے نامعلوم اغواء کار تین افراد محمد نظر ابڑو سکنہ نور شاہ تعلقہ اباڑو،، سبحان ملک سکنہ امیر آباد تعلقہ اباڑو اور جاوید عمر صدیقی سکنہ احمد آباد کراچی والوں کو اغواء کر کے کچہ لے گئے تھے۔

    جاوید عمر صدیقی کے اغواء کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سپر ہائی وے ضلع ایسٹ کراچی پہ کرائم نمبر 49/2024 دفعہ 365A,34 ت پ کے تحت درج کیا ہوا ہے۔

    آج اے وی سی سی کراچی کی ٹیم اور ایس ایچ او بیلو میر پور زاہد ملک اور اسکی ٹیم کو خفیہ ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خبر ملی کہ ڈاکو/اغواء کار تین مغویوں کو کسی دوسری جگہ شفٹ کر رہے ہیں۔

    پولیس پارٹی فوراً نشاندہی والی جگہہ نزد ڈرنگ چاچڑ دم دما پر پہنچے تو ڈاکوؤں/اغواء کاروں نے پولیس کو آتا ہوا دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، ڈاکوؤں/اغواء کاروں نے اپنا گھیرا تنگ ہوتا ہوا دیکھ کر اور گرفتاری کے خوف سے، اغواء کار مغویوں کو چھوڑکر فرار ہو گئے،پولیس نے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

    پولیس ان تینوں مغویوں کو بحفاظت اپنے ساتھ تھانہ بیلو میر پور پہ لے آئے اور قانونی کارروائی کے بعد انکو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    ڈاکوؤں/اغواء کاروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    بازیابی کے بعد مغویوں نے ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گھوٹکی پولیس کی کاوشوں کی بدولت آج ہم اغواء کاروں/ڈاکوؤں کی چنگل سے آزاد ہوے ہیں۔

    ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی جانب سے پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کا پیعام

  • سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے گا، ڈی جی سی اے اے

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے گا، ڈی جی سی اے اے

    کراچی: ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ سکھر ائرپورٹ کی توسیع کے لئے سندھ حکومت سے اضافی زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے گا-

    باغی ٹی وی : ای-کچیری کا 42 واں ایڈیشن آج DGCAA کی قیادت میں ایڈیشنل DGCAA (AVM) تیمور اقبال، ڈپٹی DGCAA ریگولیٹری، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس، اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ کے تعاون سے منعقد ہوا۔

    ای-کچیری کے دوران مختلف اہم محکموں کے ڈائریکٹرز بھی موجود تھے، مجموعی طور پر 92 کمنٹس موصول ہوئے، سکھر ایئرپورٹ کی توسیع سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ایک بار جب سندھ حکومت ضروری زمین فراہم کر دے گی تو توسیعی منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے میں نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر اور بوئنگ 777 جیسے بڑے طیاروں کے لیے ایک لمبا رن وے شامل ہے۔

    اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت

    انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ سول ایویشن اتھارٹی بورڈ سے منظور شدہ ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی بھیجا جا چکا ہے۔ ای کچہری میں دیگر موضوعات اور سوالات کی ایک وسیع رینج شامل تھی۔ ڈی جی سی اے اے نے مسافروں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہدایات دیں، جن میں سعودی ایئر لائنز اور فلائی جناح کے خلاف مسافروں کے سامان کی گمشدگی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ لاٹ کینٹین میں باسی کھانے کی فروخت، مسافروں کو پورٹرز، ٹرالیوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنے جیسے مسائل شامل تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ پورٹر کا خدمات کے لیے معمول کی فیس کے علاوہ اضافی رقم کا مطالبہ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ناکافی اسکینرز کے باعث تاخیر، سامان گم ہونے کے بعد رقم کی واپسی کے عمل سے مسافروں کے عدم اطمینان کے بعد 2012 کی کمپنسیشن/معاوضہ پالیسی پر نظر ثانی، ورک آرڈرز اور تکمیلی سرٹیفکیٹس کے باوجود ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹوٹی ہوئی چیک ان کرسیاں، سفری تقاضے پورے نہ کرنے پر مسافروں کو اتارا جانا، امیگریشن کاؤنٹرز کا انتظام، مسافروں کو فلائٹ کینسل ہونے کی غلط اطلاع، ٹریفک وارڈنز پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نکلنے والے مسافروں سے پیسے بٹورنے کے الزامات، ہوائی اڈوں کے باہر اور اندر لمبی قطاریں، ایک مسافر نے بحرین-لاہور فلائٹ کے مطابق بحرین-اسلام آباد فلائٹ کے وقت میں تبدیلی کی درخواست کی، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیروسل بیلٹ کا ٹوٹنا۔

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    ڈی جی سی اے اے نے متعلقہ ڈائریکٹرز کے ساتھ ان معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ائیرپورٹ منیجرز اور وہاں موجود اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے متعلقہ مقامات پر مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ ڈی جی سی اے اے نے مسافروں سے اضافی معلومات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی، جس میں واقعہ کی تاریخ، صحیح وقت، اور ان کے رابطہ نمبر شامل ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ یہ معلومات سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے اور کسی بھی غلط کام کے ذمہ داروں کی شناخت کرنے میں مدد کرے گی۔ ضرورت پڑنے پر اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو مزید تفصیلات کے لیے مسافروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ ہوائی اڈوں پر اے ٹی ایم، برانڈڈ فوڈ چینز، اور شاپنگ مالز کی کمی کے بارے میں ایک مسافر کی شکایت پر ڈی جی سی اے اے نے وضاحت کی کہ ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ائرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ یہ عمل جاری ہے اور کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈے بھی اوٹ سورس ہوں گے-

    شمالی قبرص جانے والے مسافروں کے لیے سخت ویزا چیکنگ اور اف لوڈنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈی جی سی اے اے نے واضح کیا کہ یہ اقدامات بنیادی طور پر پاکستان سے غیر قانونی سفر کی حوصلہ شکنی کے لیے کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، ان اقدامات کو منزل کی ریاستوں کی درخواستوں کی بنیاد پر لاگو کیا جاتا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نے ایک مسافر کی شکایت کی تحقیقات کی بھی ہدایت دی جس نے پاکستان سے ریاض جانے کے بعد اپنے سامان سے قیمتی چیزیں چوری ہوجائے کی شکایت کی تھیں۔

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    مسافر سے دیگر متعلقہ تفصیلات کے ساتھ ابتدائی شکایت کب درج کی گئی اس بارے میں معلومات ای میل کرنے کو کہا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں شکایت کنندہ کے سامان کی غیر معمولی ہینڈلنگ کے باوجود، ڈائریکٹر جنرل نے طویل تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ مسافر کو ای میل میں اپنا رابطہ نمبر شامل کرنے کی تاکید کی گئی، اور یقین دہانی کرائی گئی کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف اور لوڈرز کے درمیان کسی بھی ممکنہ ملی بھگت ثابت ہونے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

    آخر میں، ڈائریکٹر جنرل نے ای-کچیری میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور شکایت کنندگان سے درخواست کی کہ وہ اپنی شکایات میں ہمیشہ مخصوص تفصیلات فراہم کریں، بشمول ایئرپورٹ کا نام، واقعہ کی تاریخ اور وقت، اور ایئرپورٹ کے اندر مخصوص مقام۔ اس سے شکایات کو فوری حل کرنے میں بہت مدد ملتی ہے-

  • میرپورماتھیلو:پی ایس 19 سے کامیاب آزادامیدوارسردار نادر اکمل خان لغاری پیپلز پارٹی میں شامل

    میرپورماتھیلو:پی ایس 19 سے کامیاب آزادامیدوارسردار نادر اکمل خان لغاری پیپلز پارٹی میں شامل

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری )پی ایس 19 سے کامیاب آزادامیدوارسردار نادر اکمل خان لغاری پیپلز پارٹی میں شامل

    عام انتخابات میں پی ایس 19 کی نشست پر آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے والے سردار نادر اکمل خان لغاری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،سردار نادر اکمل خان لغاری نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کو بڑی لیڈ سے ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی

    سوشل میڈیا پر اپنے پیج پر بیان میں کہاں کے پیپلز پارٹی کی قیادت نےمجھے مبارکباد بھی دی اور مجھے پارٹی میں واپس بلایا ، سردار علی گوہر خان مہر ، خالد احمد خان لنڈ ، شرجیل انعام میمن ، اور دیگر کا شکر گزار ہوں

    پارٹی میں شامل ہوکے اپنے حلقے کے لوگوں کے کام کر سکوں گا ڈویلپمنٹ کرونگا وہاں پر پسماندگی ہے جہاد کروں گا ، میرا فوکس تعلیم، صحت اور یوتھ پر ہوگا

  • میرپورماتھیلو: 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم  گرفتار

    میرپورماتھیلو: 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار) 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
    ایس ایچ او تھانہ جروار صدرالدین لک نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کے بعد بالآخر جروار کے نواحی گاؤں محمد علی بوزدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا ہے

    گزشتہ روز تھانہ جروار کی حدود میں ایک درندہ صفت شخص نے 11 سالہ بچی رانی بنت مصری لغاری سکنہ گوٹھ محمد علی بوزدار کو ملزم اللّٰہ بچایو ولد برکت لغاری نے گندم کے فصل میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا

    اس واقعہ کا ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جروار صدر الدین لک کو فوری طور مقدمہ درج کر کے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں
    میرپورماتھیلو: نواحی گاؤں محمد علی بوذدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    ایس ایچ او تھانہ جروار بمہ اسٹاف فوراً جائے وقوعہ پر گئے،اور بچی کا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرایا،

    پولیس رات سے ہی اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارکارروائیوں کا آغاز کردیا تھا ، آج ایس ایچ او تھانہ جروار صدرالدین لک نے بچی سے مبینہ زیادتی کےملزم کو گرفتار کرلیا۔

  • میرپورماتھیلو: نواحی گاؤں محمد علی بوذدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    میرپورماتھیلو: نواحی گاؤں محمد علی بوذدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار)جروار کے نواحی گاؤں محمد علی بوذدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق جروار کے نواحی گاؤں محمد علی بوزدار میں سفاک نوجوان اللّٰہ بچایو ولد برکت لغاری نے 12 سالہ معصوم بچی رانی دختر مصری لغاری کو گھر کے باہر اکیلا دیکھ کرقابو کرلیا مبینہ طور پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس دوران بچی بے ہوش ہوگئی تو لڑکی کو گھر کے باہر پھینک کرفرار ہوگیا۔

    لڑکی کی تلاش کے دوران مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی گھر کے باہر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ اس کے والدین اسے بے ہوشی کی حالت میں جروار تھانے لے گئے۔

    متاثرہ لڑکی کے بھائی وارث لغاری اور والدہ مسماۃ دادلی نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر ملزم کوگرفتار کر کے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی روشنی میں ملزم کو قرارواقعی سزا دینے کامطالبہ کیا ہے

    پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعہ کا ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جروار صدر الدین لک کو فوری طور مقدمہ درج کر کے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ایس ایچ او جروار بمہ اسٹاف فوراً جائے وقوعہ پر گئے،اور بچی کو ہسپتال لے جا کر جہاں بچی کا میڈیکل چیک اپ کرایا،میڈیکل رپورٹ پیر کو آئے گی۔

    پولیس رات سے ہی اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ملزم کے گھر میں موجود ہے،لیکن ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔
    بہت جلد اس درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    پولیس نے بچی کی والدہ مسمات دادلی کی مدعیت میں کرائم نمبر 11/2024 دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔

  • ڈہرکی : ہزارہ ایکسپریس ڈاؤن ٹرین سے  گر کرایک شخص جاں بحق

    ڈہرکی : ہزارہ ایکسپریس ڈاؤن ٹرین سے گر کرایک شخص جاں بحق

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ہزارہ ایکسپریس ڈاؤن ٹرین سے ایک شخص گر کر جاں بحق
    ڈہرکی میں پولیس کا بتانا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس ڈاؤن ٹرین سے ایک شخص گر کر جاں بحق ہو گیا ، جانبحق شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی،

    پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس ٹرین پنجاب سے سندھ کی طرف جا رہی تھی ،جانبحق شخص کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے،

    ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا .

  • دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کا دھرنا،عمران خان اگر چور ہے تو ہم سب چور ہیں، پیر پگارا

    دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کا دھرنا،عمران خان اگر چور ہے تو ہم سب چور ہیں، پیر پگارا

    انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے نے دھرنا دیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے،

    جی ڈی اے رہنما پیر پگارا نے احتجاجی دھرنے سے اپنے خطاب میں کہا کہ میری نظر میں عمران خان چور نہیں ، اگر عمران خان چور ہیں تو ہم سب چور ہیں ،پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے زمین آسمان ایک کردیے تھے ڈھائی تین ماہ پہلے ہی الیکشن کا نتیجہ بک چکا تھا ، ادائیگی بھی ہوچکی تھی ،الیکشن نے ثابت کیا اب کوئی قومی لیڈر نہیں رہا سب صوبائی بن گئے ،کیا بانی پی ٹی آئی سے پہلے جو آئے تھے کیا انہوں نے توشہ خانہ سے گاڑیاں نہیں لیں، جہاں انصاف ہوگا نہ عزت ہوگی تو امن و امان خراب ہوگا ،یی حکومت 8/10 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،یہ قدرتی نظام ہے، اگر سیلاب یا پانی آ رہا ہے راستہ روکو گے تو دوسری جگہ کو ڈبوئے گا، اب جو نوجوان نئے ووٹ آئے وہ ایک سیلاب تھا، جب سیلاب کو روکا گیا تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آزاد امیدوار جیت گئے،سب کو ڈبو دیا،الیکشن کے دوران میں کہیں نہیں نکلا، گھر میں رہا، دوستوں نے کہا جلسہ کریں میں نے منع کر دیا، کارنر میٹنگ بھی نہیں کی، جو خود کام کرے،بسم اللہ، جلسہ مفت میں نہیں ہوتا، گھر سےباہر میں کیوں نہیں نکلا، ڈھائی تین مہینے الیکشن کا ریزلٹ بک چکا تھا اور ادائیگی بھی کر دی گئی تھی،

    پیر پگارا کے خطاب کے بعد جی ڈی اے نےدھرنا ختم کردیا

    جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو نےدھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس بار بار دھرنے سے گزر رہی ہیں چیک کریں کیا اس میں جیالے تو نہیں, سندھ کی عوام جاگ چکی ہے,سندھ کے ساتھ 15 سالوں میں جو کیا سامنے ہے,15 سال سے ہم پیغام دے رہے یہ محبت کو کمزوری سمجھے , ہمیں اگر اپنے ملک سے پیار ہے تو اسکی حفاظت کرنا جانتے ہیں , آج دھرنے کے شرکاء کا جوش جذبہ دیکھ کر جنگ آزادی کا جو دور سنا تھا وہ منظر آج لوگوں کو دیکھ کر آنکھوں میں گھوم گیا ,انگریز غیرت مند تھے ہمارا واسطہ پھر بھی غیرت مندوں سے نہیں پڑا, حُر جماعت کے علاقوں میں بغض میں جو سلوک کیا وہ میں نے دیکھا ہے , آج دھرنے کے شرکاء کے نعرے سوئے ہوئے کو جگا رہے ہیں ,

    ,ہم اپنی زبان روک لیتے تھے اب ایسا نہ ہو لوگوں کے حقوق کیلیے ہم زیادہ بول جائیں ,فہمیدہ مرزا
    فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اسٹیٹ کے اندر اسٹیٹ بنادیا گیا ,18 ویں ترمیم کا مذاق بنادیا گیا ہے , الیکشن کمشنر نےکتنے میں سودا کیا؟ کیا قیمت لگائی سندھ کی،آج سندھ کے لوگوں کی نظریں جی ڈی اے اور پیر پگارا کی طرف ہیں ,جب تک سندھ کو حقوق نہ دلائیں ہم نے اطمینان سے نہیں بیٹھنا , اگر میں اور سائرہ بانو نیشنل اسمبلی کو ہلا سکتے تھے تو ہم سندھ کو بھی ہلا کر رکھ سکتے ہیں ,جب تک سندھ کے لوگوں کا حقوق نہیں دلاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے , اداروں سے کہتی ہوں پاکستان بنانے والوں کو دھتکارہ نہ جائے ,ہم اپنی زبان روک لیتے تھے اب ایسا نہ ہو لوگوں کے حقوق کیلیے ہم زیادہ بول جائیں , آج انگلیاں اٹھ رہی ہیں آپ کی طرف, خدارا ہوش کے ناخن لیں ,ہمارے ورکروں سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے ,اگر کارکنوں کو کچھ کہا تو دمادم مست قلندر کر کے دکھائیں گے سندھ میں کچھ اور پنجاب میں آپ کچھ اور بات کرتے ہیں ,سندھ کی عوام کا خون کون چوس رہا ہے؟ کیا وہ چوہے جو گندم کھا جاتے تھے , جے یو آئی ف سمیت مختلف جماعتوں کے ساتھ جن کے ساتھ نا انصافی ہوئی اتحاد بنے گا ،

    25 کروڑ پاکستانیوں کو کیا کالا بکرا سمجھ رکھا ہے کہ ذبح کردو ,ایاز لطیف پلیجو
    جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سمجھا سندھ خاموش رہے گی, 15 سالوں میں سندھ کو کچلا گیا, دبایا گیا,آج لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے جمع ہو کر اعلان کیا سندھ اب تیار ہے جدوجہد کیلیے , الیکشن کا ووٹ کرسی کا فرد تبدیل نہیں کرتا, یہ کچھ بندوں کو قسمتوں کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے ,پیپلز پارٹی نے 15 سالوں میں سندھ کی عوام سے امید چھین لی ہے , پبلک سروس کمیشن میں نوکری پیسوں پر دیتے ہیں, ایم ڈی کیٹ کا پیپر یہاں 30 لاکھ میں بیچا گیا ,سندھ کے آباد گار کو فصل لگاتے معلوم نہیں ہوتا کہ فصل کی رقم کیا ملے گی , انہوں نے سمجھا سندھ کی عوام جھکی پڑی ہے ,آپ لوگوں کے جسم کو مارسکتے ہو انکی سوچ کو نہیں مارسکتے ,آج نعرہ لگاتے لوگوں کا اعلان ہے کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے , پاکستان کے حکمرانوں اور پالیسی میکر کو کہتا ہوں 25 کروڑ پاکستانیوں کو کیا کالا بکرا سمجھ رکھا ہے کہ ذبح کردو ,پاکستان کا آئین حفیظ پیرزادہ نے بنایا, ان حُروں نے قربانی دی ،مشرف کے مارشل لاء کے سامنے بھی سندھ کے ججز لڑے تھے , سندھ کے لوگوں نے مقابلہ کیا, ایم آر ڈی میں سندھ کے لوگ لڑے , آپ نے سندھ کو وہ گمنام ریلوے اسٹیشن بنادیا جس پر کوئی گاڑی نہیں رکتی , تین صوبوں میں حکومت تبدیل ہوتی ہے سندھ میں نہیں ہوتی ,

    اگر مظلوم کی فریاد کے معنی بغاوت ہے تو میں باغی ہوں,راشد محمود سومرو
    جامشورو:رہنما جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے جی ڈی اے کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ دھرنا پیغام دیتا ہے کہ اگر مظلوم کی فریاد کے معنی بغاوت ہے تو میں باغی ہوں, 2012 میں اسی حیدرآباد میں پیر پگارا کی قیادت میں جلسہ ہوا تھا , میرے والد نے اس جلسے میں کہا تھا پیر پگارا میں سورہیہ بادشاہ کی خوشبو آرہی ہے ,ہم آپ کی قیادت میں انگریز کے بیٹوں کو بھگائیں گے ,

    ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انارکی ہو ،یہ تحریک اب نہیں رکے گی ۔حافظ نعیم کا جی ڈی اے دھرنے سے خطاب
    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے جی ڈی اے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بہت بڑی تعداد میں حُر جمع ہوئے ہیں , یہ تاریخی دھرنا ہے, یہ ملین دھرنا ہے , سندھ جاگ رہا ہے ظالموں کے خلاف, جاگیرداروں, قبضہ گیروں کے خلاف , سندھ نے اپنی آزادی کا ثبوت دیا ہے , پیرپگارا کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک اب رکے گی نہیں، لوٹ مار اب نہیں چلےگی، سندھ کے وڈیرے عوام کے ٹیکس پر پل رہے ہیں،لوٹ مار کا یہ راج اب نہیں چلے گا ۔ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انارکی ہو ۔یہ تحریک اب نہیں رکے گی ۔ایم کیو ایم نے حقیقی طور پر اس الیکشن میں 1 لاکھ ووٹ بھی حاصل نہیں کئے ۔یہ ہمارے پیسوں کو ہڑپ کرجاتے ہیں,
    لوٹ مار یا یہ راج اب نہیں چلے گا , مافیا سے آزادی حاصل کرنا ہوگی،ہم تصادم نہیں چاہتے ,سب اپنی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں ,35 سال سے جماعتیں اسلامی نے بوری بند لاشیں دینے اور بھتہ مانگنے والوں کا مقابلہ کیا ,یہ جنگ سندھی مہاجر کی نہیں ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے , مظلوم اور مجبور ایک ہوجائینگے تو آپ دیکھیں گے کہ ظالموں کو جگہ نہیں ملے گی, ان نتائج کو قبول نہیں کرتے , سپریم کورٹ نتائج کالعدم کرے , فارم 45 منگوائے جائیں, ہماری سندھ کی 7 سیٹیں چھینی گئیں, پی ٹی آئی ہو یا کوئی اور جو جیتا ہے اسے جیتاؤ, مجھے چپ کروانے کے لیے تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشست مجھے دی گئی،میرے ضمیر نے کہا یہ سیٹ تو تحریک انصاف جیتی ہوئی ہے،میں جواب دہ طاقتور لوگوں کو نہیں بلکہ اللہ کو جواب دہ ہوں،قیامت کے دن اللہ کو کیا جواب دوں،میں نے تحریک انصاف کی وہ سیٹ واپس کر دی

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • گھوٹکی:ری پولنگ،پی ایس 18 اوباڑو کےدوپولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی فائرنگ

    گھوٹکی:ری پولنگ،پی ایس 18 اوباڑو کےدوپولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی فائرنگ

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں ری پولنگ،پی ایس 18 اوباڑو کےدوپولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی فائرنگ،پی ایس 18 اوباڑو کی پولنگ اسٹیشن نمبر 161 علی مراد کلہوڑو اور پولنگ سٹیشن نمبر 162 چاکر خان کولاچی پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

    آزاد امیدوار جام مہتاب حسین ڈھر اورپیپلزپارٹی کے امیدوار سردار شھریار شر کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،

    پرزائیڈنگ آفیسرکے مطابق دونوں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کاعمل ک روک دیا گیاہے ،صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 18 پر آج صبح سویرے 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا تھا،

    دونوں پولنگ اسٹیشنز پر قریباً 3:00 بجے تک ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 1050+ 800 تک پہنچ چکا تھا،پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ پاک آرمی کے نوجوان ہائی الرٹ کرکے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے .