Baaghi TV

Category: سکھر

  • پنوعاقل سٹیشن پر رکے مسافروں کے لیے پاکستانیوں کا اپنی مدد آپ کے تحت کھانے کا بندوبست ، حکومت کہاں

    پنوعاقل سٹیشن پر رکے مسافروں کے لیے پاکستانیوں کا اپنی مدد آپ کے تحت کھانے کا بندوبست ، حکومت کہاں

    پنوعاقل سٹیشن پر رکے مسافروں کے لیے پاکستانیوں کا اپنی مدد آپ کے تحت کھانے کا بندوبست ، حکومت کہاں

    باغی ٹی وی :ریلوے اسٹیشن پنوعاقل جہاں پر ڈہرکی ٹرین حادثے کے بعد مسافر ٹرینوں کو روکا گیا ہے لیکن ان میں سوار سینکڑوں مسافروں کی غذائی ضروریات کیلئے سرکاری سطح پر کوئی بندوبست نہ ہونے کی خبر سن کر اہل شہر نکل پڑے اور مسافروں کی غذائی ضروریات کا بندوبست کیا

     حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

    ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

    ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

    ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    جبکہ رحمان ایکسپریس کو رحیم یار خان ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا۔ لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب پر روک لیا گیا۔ کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس لیاقت پور ریلوے سٹیشن پر موجود ہے.ان ٹرینوں میں موجود مسافروں کو کھانے پینے کی قلت کا سامنا ہے


    خیال رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس ٹرین کے مابین پیر کے روز ہونے والے تصادم میں اب تک 51 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

  • ڈی جی رینجرزسندھ نے جائے حادثہ پہنچ کر دیا  خصوصی پیغام

    ڈی جی رینجرزسندھ نے جائے حادثہ پہنچ کر دیا خصوصی پیغام

    ڈی جی رینجرزسندھ نے جائے حادثہ پہنچ کر دیا خصوصی پیغام

    باغی ٹی وی : ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل افتخارحسن چودھری نے ٹرین حادثےکی جگہ کادورہ کیا.ڈی جی رینجرز نے حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس اورلواحقین سے ہمدردی کا اظہا کیا.

    ڈی جی رینجرزسندھ کوامدادی کاموں کےحوالےسےسیکٹرکمانڈر نے بریفنگ دی . ڈی جی رینجرز نےریسکیوٹیموں کی جانب سےامدادی کاموں کوسراہا.

     حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

    ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

    ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

    ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

  • ڈہرکی ٹرین حادثہ، جاں بحق مسافروں کی تعداد 37 ہو گئی

    ڈہرکی ٹرین حادثہ، جاں بحق مسافروں کی تعداد 37 ہو گئی

    صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد 37 مسافر ہو گئی-

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

    ڈی ایس ریلوے طارق لطیف نے حادثے سے متعلق بتایا کہ ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے 2منٹ بعد ہی سرسید ایکسیریس متاثرہ بوگیوں سے ٹکراگئی۔

    طارق لطیف کا کہنا ہے کہ حادثے میں اپ ٹریک کا1100فٹ کا حصہ متاثر ہوا ہے،جبکہ ڈاؤن ٹریک کا300 فٹ حصہ متاثر ہوا۔

    ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں، بھاری مشینری تاحال جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

    تحصیل دار ڈہرکی کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ہیوی مشینری پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے، سندھ رینجرز اور پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    طارق لطیف کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل حکومت کو خط لکھ کر کہہ دیا تھا کہ سکھر ڈویژن کا ٹریک درست نہیں ہنگامی بنیادوں پر مرمت ضروری ہے مگر کسی نے میری بات پر کارروائی نہ کی اور نتیجے کی صورت میں یہ حادثہ ہو گیا-

    واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے پاک فوج،رینجرز،ریسکیو،پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں-

  • وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا تحقیقاتی اداروں سے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا تحقیقاتی اداروں سے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے ڈھرکی کے قریب ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی اداروں سے حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے بتایا کہ حادثے کے بعد سکھر اور گھوٹکی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ کئی بار مطالبہ کیا کہ ریلوے لائنیں اور پرانی ٹرینیں تبدیل کریں، مگر وفاق سننے کو تیار نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کبھی ٹرینیں پٹڑی سے اتر جاتی ہیں، کبھی ٹکرا جاتی ہیں،ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مزید کہا کہ وہ تحقیقاتی اداروں سے حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے پاک فوج،رینجرز،ریسکیو،پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں-

    ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

    خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھرکومسافروں کی عارضی رہائشی اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت

  • وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھرکومسافروں کی عارضی رہائشی اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھرکومسافروں کی عارضی رہائشی اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھر کوفون ،ضلعی انتظامیہ کومتحرک کرنےکی ہدایت کی ہے –

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے انتظامیہ کےساتھ مکمل تعاون کیاجائے،انفارمیشن سسٹم بنایاجائے تاکہ رشتےداروں کوصیح معلومات مل سکے-

    وزیراعلیٰ سندھ کی مسافروں کی عارضی رہائشی اورکھانےپینےکےانتظامات اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت جاری کی ہے-

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ زخمیوں کوقریبی اسپتال میں طبی امدادفراہم کی جائے،مشینری کاانتظام کرکےمسافروں کونکالنےکابندوبست کیاجائے-

    ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

    خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

  • خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    سکھر : ڈہر کی کے قریب ملت ایکسپریس کی متعددبوگیاں ٹریک سے اترگئی سر سید ایکسپریس بھی ملت ایکسپریس سے جا ٹکرائی-

    ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اتریں حادثہ ڈہرکی اور ریتی اسٹیشن کی درمیان پیش آیا ملت ایکسپریس کی بوگیاں گرنے کے چند منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس جا ٹکرائی-

    حادثے کے باعث اپ اور ڈاون ٹریک بلاک راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس کو روہڑی میں روک دیا گیا جبکہ ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس کو گھوٹکی میں روک دیا گیا اور پاک پتن جانے والی فرید ایکسپریس کو روہڑی میں روک دیا گیا ڈھرکی اور صادق آباد کے درمیان ریلوے آپریشن معطل ہے-

    ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کی تین بوگیاں مکمل تباہ ہوئیں،ٹرین حادثے میں 10افردکی لاشیں نکال لی گئیں-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری نہ ہو نے کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے اور ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے-

    سکھرکے ڈی ایس میاں طارق لطیف کے مطابق متعدد مسافر ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں حادثے کے نتیجے میں ملت ایکسپریس 8 بوگیاں اور سر سید ایکسپریس کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتری ہیں-

    ڈی سی محمد عثمان کے مطابق سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ٹرین حادثہ ، 13 سے 14 بوگیاں تباہ ہوئیں-

    ڈی آئی جی فدا حسین کے مطابق ٹرین حادثہ ،30 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں ڈی ایسٹرین حادثہ، پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں کے لئے پہنچ گئے-

    ڈی سی محمد عثمان نے بایا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،6 سے 8 بوگیاں ایک دوسرے میں پھنسی ہوئی ہیں کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے گئے-

    عینی شاہدین کے مطابق متعدد مسافر ابھی تک بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، پاک فوج،رینجرز،ریسکیو،پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں-

    ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

  • ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

    ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

    سکھر: ریتی اسٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : شدید زخمی مسافروں کواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک بوگی میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ہیوی مشینری نہ ہو نے کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے-

    ریلوے ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔

    ملت ایکسپریس کی بوگیاں گرنے کے چند منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس جا ٹکرائیں حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

    ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل تحریری طور پر حکام کو آگاہ کر دیا تھا کہ سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہیں، ان 13 مقامات میں جائے حادثہ کا مقام بھی شامل ہے-

  • جے یو آئی امیدوار نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا

    جے یو آئی امیدوار نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا

    جے یو آئی امیدوار نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس 70 ماتلی ضمنی الیکشن کالعد م قرار دینے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی ہے

    درخواست گزار مولانا حسن نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت نے دھاندلی کی،الیکشن کمیشن دھاندلی کے حوالہ سے تحقیقات کرے ،ماتلی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے والے جے یو آئی امیدوار نے چھ ہزار ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ پی پی امیدوار نے 46 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے

    واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد ہالیپوٹو 46 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جے یو آئی نے پی پی پر دھاندلی کا الزام الیکشن کے روز بھی عائد کیا تھا تا ہم آج الیکشن کو چیلنج کیا ہے

    ماتلی الیکشن میں کامیابی کے بعد پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے پیغام جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ ماتلی کی عوام نے دھاندھلی کا ناکام بنایا، سلیکٹڈ اور نام نہاد انقلابی کو بھی مسترد کردیا پی ٹی آئی ایم ایف کو ضمنی انتخابات میں مسلسل شکست مِل رہی ہے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اور اس کے حواری ضمانتیں ضبط کروا چکے

  • موٹروے پولیس  کو الرٹ کر دیا گیا ، اضافی نفری تعینات، وجہ سامنے آگئی

    موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ، اضافی نفری تعینات، وجہ سامنے آگئی

    سکھر، موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال اور عید الفطر کے موقع پر آئی جی موٹر وے اور ڈی آئی جی موٹروے سنددھ کے احکامات پر موٹر وے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا

    ایس پی موٹروے سکھر نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر آبائی شہروں کو جانے والے ڈرائیور حضرات کے لئے ہالانی سے کوٹ سبزل تک موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے

    خصوصا افطار سے پہلے اور سحری کے اوقات میں الرٹ اور موئثر پیٹرولنگ کی ہدایت کی گئی ، تمام ڈی ایس پیز کو موثر پیٹرولنگ اور گاڑیوں کی چیکنگ کا پابند کیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس سکھر ڈرائور حضرات کو ہائ وے کے متعلق بریف کر رھے ھیں

    ایس پی موٹروے سکھر جاوید اقبال چدھڑ نے مزید کہا کہ ڈرائور حضرات سفر پر نکلنے سے پہلے این ایچ ایم پی ہمسفر ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈرائور حضرات مدد کے لئے ہیلپ لائن130 پر کال کریں

  • پی ڈی ایم ہم نے بنائی مگر نوازشریف بغیر پوچھے باہر چلے گئے،خورشید شاہ

    پی ڈی ایم ہم نے بنائی مگر نوازشریف بغیر پوچھے باہر چلے گئے،خورشید شاہ

    پی ڈی ایم ہم نے بنائی مگر نوازشریف بغیر پوچھے باہر چلے گئے،خورشید شاہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نا اہلی چھپانے کے لیے قتل و غارت کروانا چاہتی ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ بیٹھ کر معاملات سلجھانے کی کوشش کی مگر وزیر اعظم نہیں مانے حکومت نے پارلیمنٹ کی اہمیت گنوا دی ہے ،میں چاہتا ہوں کہ اپوزیشن ایک بار پھر ایک پیج پر آجائے ،عمران خان خود کو عقل کل سمجھتے ہیں اور دوسروں کو اہمیت نہیں دیتے اپوزیشن کا ایک پیج پر نہ ہونے سے نا اہل حکومت کو فائدہ پہنچ رہا ہے اپوزیشن اکٹھی نہ ہوئی تو عوام کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ دار اپوزیشن ہی ہو گی پی ڈی ایم ہم نے بنائی مگر نوازشریف بغیر پوچھے باہر چلے گئے ،

    سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو روزگار دیا ملک کی ترقی کے لیے کام کیا حکومت نا اہلی چھپانے کے لیے فساد کروانا چاہتی ہے ،مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،حکومت کے ساتھ نہیں مل سکتے یہ عوام کا خون چوس رہے ہیں،

    قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

    واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے