Baaghi TV

Category: سکھر

  • وزیراعظم سنائیں گے دورہ سکھر میں سندھ والوں کو بڑی خوشخبری

    وزیراعظم سنائیں گے دورہ سکھر میں سندھ والوں کو بڑی خوشخبری

    وزیراعظم سنائیں گے دورہ سکھر میں سندھ والوں کو بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سندھ کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان ایک بجے سکھر ائیرپورٹ پہنچیں گے گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے ،وزیر اعظم عمران خان ائیرپورٹ سے آئی بی اے سکھر جائیں گے وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے مقامی اورجی ڈی اے رہنماؤں کی ملاقات ہوگی وزیر اعظم عمران خان سکھر ائیرپورٹ سے کراچی روانہ ہونگے ،وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج سکھر میں سندھ کے 14 اضلاع کے ترقیاتی پیکج کااعلا ن کریں گے،وزیراعظم عمران خان سکھر میں 446 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے،وزیراعظم عمران خان قومی سوچ رکھنے والے واحد قومی لیڈر ہیں،وزیراعظم کسی خاص خطے کے لیے نہیں پوری قوم کا سوچتے اور فیصلے کرتے ہیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیں گے‏ سندھ کے 14 ترجیحی اضلاع کیلئے 446 ارب روپےکے میگا منصوبوں کا اعلان کریں گے‏ ترجیحی اضلاع میں بدین،حیدرآباد،لاڑکانہ ،ٹنڈوالہٰیار ،دادو، جیکب آباد شامل ہیں، میرپورخاص، ٹنڈومحمد خان،گھوٹکی،خیرپور بھی ترجیحی اضلاع میں شامل ہیں

  • اگر استعفے دیئے تو عمران خان جائے گا نہیں بلکہ….خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا

    اگر استعفے دیئے تو عمران خان جائے گا نہیں بلکہ….خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا

    اگر استعفے دیئے تو عمران خان جائے گا نہیں بلکہ….خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا

    عدالت پیشی کے موقع پر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی کا اپنا موقف ہوتا ہے، کسی ایک نقطے پر ساتھ چلنا بڑا مشکل ہوتا ہے امید ہے پی ڈی ایم قائم رہے گی،ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا،مولانا فضل الرحمان اور دیگر کی یہ سوچ ہے استعفیٰ دینے سے عمران خان چلا جائے گا استعفیٰ عمران خان کو مضبوط کرنے کے برابر ہو گا استعفیٰ دینے سے نئی پارٹیاں بنتی ہیں انہیں موقع مل جاتا ہے،آج جو نئی پارٹیاں میدان میں ہیں وہ بھی بائیکاٹ اوراستعفیٰ کا نتیجے ہے، اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کیلئے زہریلا ہے،آرڈینیس کے بعد ہم آئی ایم ایف کے غلام ہوں گے ،سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں بہتر ہے،آج کل ہر جگہ سلیکٹڈ کا لفظ آگیا ہے،

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

    خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

    واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

  • سکھرٹرین حادثہ کس  وجہ سے ہوا؟سیکرٹری ریلوے بورڈ نے بتا دیا

    سکھرٹرین حادثہ کس وجہ سے ہوا؟سیکرٹری ریلوے بورڈ نے بتا دیا

    اسلام آباد(محمداویس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی سب کمیٹی نے سکھرحادثہ کی رپورٹ اور ریلوے پارکنگ کے ٹھیکے میں میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر رپورٹ 7 دن میں طلب کرلی،کمیٹی نے ریلوے زمینوں پر قبضہ ودیگرشکایات پر آئی جی ریلوے کو بھی اگلے اجلاس میں طلب کرلیا ۔حکام نے بتایاکہ سکھرٹرین حادثہ تیزرفتاری کےوجہ سے نہیں پٹری کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہوا،حکام کو7 مرتبہ پٹری میں نقص کی شکایت کی گئی مگر کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

    کنوئینرکمیٹی رمیش لعل نے الزام لگایاکہ ریلوے کے ڈی ایس خودبھتہ خوری میں ملوث ہیں او رزمینوں پر قبضہ کرواتے ہیں ۔بدھ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی سب کمیٹی کااجلاس کنوئینر رمیش لعل کی سربراہی میںوزارت ریلوے کی کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں ممبر کمیٹی صابرحسین قائمخانی نے بھی شرکت کی جبکہ سیکرٹری ریلوے بورڈ ظفر زمان راجہ ،ڈی جی آپریشن عمران خیات ،ڈی ایس راولپنڈی انعام اللہ،ڈائریکٹر لینڈ راولپنڈی عارف الرحمن ودیگرحکام نے شرکت کی ۔

    کنوئینر رمیش لعل نے کہاکہ ریلوے زمینوں پر قبضے کے حوالے سے کمیٹی میں اے جی ایم اورڈی ایس نے جھوٹ بولا ۔انہوں نے الزام لگایاکہ ریلوئے کے ڈی ایس خود بھتہ خوری کرتے ہیں خود زمینوں پر قبضہ کرواتے ہیں اور ان سے پیسے لیتے ہیں ۔سکھر میں ریلوے لائن کے ساتھ پانی کی نہربنائی گئی تھی امیر ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کرے تو کوئی نہیں روکتا ہے جبکہ غریب پر مقدمہ بھی کرتے ہیں ۔ اپنے حلقے کے بارے میں بتایا ڈی ایس اور باقی سٹاف پیسے لیتے ہیں اس لیے ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہوتاہے ۔

    کمیٹی نے ریلوے زمینوں پر قبضہ ودیگرشکایات پر آئی جی ریلوے کو بھی اگلے اجلاس میں طلب کرلیا گیا ۔ریلوے حکام نے سکھرمیں مسافر ٹرین کوپیش آنے والے حالیہ حادثے کے حوالے سے کمیٹی کوبتایاکہ سکھر میں ٹرین 97کلومیٹر کے سپیڈ سے آرہی تھی جبکہ اس سیکشن میں سپیڈ کی حد105 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے ۔حادثے کی وجہ ریل کی پٹری کاٹوٹا ہوناتھا۔ یہ کی مین کا کام ہوتا ہے

    جس کی وجہ سے حادثہ ہوااس ٹریک پر حادثے سے پہلے 7مرتبہ رپورٹ کی گئی کہ ٹریک میں کوئی مسئلہ ہے اس کوٹھیک کیاجائے مگر اس کے باوجود اس پر کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے حادثہ ہوا ۔جس پر کمیٹی نےاگلے اجلاس میں سکھر میں ہونے والے حادثہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔کمیٹی ارکان نے کہاکہ کراچی کینٹ میںریلوے پارکنگ ایک ہی آدمی کو بیس سال سے دیا ہوا ہے اس پر رپورٹ دی جائے کہ کیوں ایک ہی بندے کویہ ٹھیکہ دیاجارہاہے ۔کراچی میں پارکنگ کی بولی 1کروڑ 85لاکھ کی آئی جبکہ ٹھیکہ 85لاکھ میں دوسری پارٹی کودے دیا گیا اس کی انکوائری7 دن میں مکمل کرکے دی جائے اور ذمہ دارا ن کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • پورا ملک کس کی طرف دیکھ رہا ہے؟ خورشید شاہ نے کس سے لگائی امید؟

    پورا ملک کس کی طرف دیکھ رہا ہے؟ خورشید شاہ نے کس سے لگائی امید؟

    پورا ملک کس کی طرف دیکھ رہا ہے؟ خورشید شاہ نے کس سے لگائی امید؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

    خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ شاہ بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 29مارچ تک ملتوی کر دی گئی

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے گی،پی ڈی ایم اپنے فیصلے ضرور کرے لیکن استعفے حل نہیں، اس وقت ملک میں گندی سیاست چل رہی ہے ملک میں پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں رہی،اب صرف عدلیہ کے کورٹ میں گیند ہے، پورا ملک اب عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے، لانگ مارچ ضرور ہوگا ،اسمبلیوں سے استعفے مسئلے کا حل نہیں ،اسمبلیوں سے باہر رہ کر ہم ان معاملات پر لڑنہیں سکتے،

    خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

    واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

  • سکھر ٹرین حادثہ ، پاکستان ریلوے کا مشترکہ آپریشن ،تفصیلات آگئیں

    سکھر ٹرین حادثہ ، پاکستان ریلوے کا مشترکہ آپریشن ،تفصیلات آگئیں

    سکھر ٹرین حادثہ ، پاکستان ریلوے پولیس کا رینجرز، ضلعی پولیس، ریلوے و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ ریسکیو آپریشن

    لاہور ، انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے سکھر ٹرین حادثہ کے موقع پر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ سانحہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ریلوے پولیس سید ابرار عباس کی سربراہی میں پاکستان ریلوے پولیس ریسکیو ٹیم فوری طور جائے وقوع پر پہنچی اور ضلعی پولیس، پاک رینجرز ، ضلعی و ریلوے انتظامیہ کے ہمراہی ریسکیو آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

    پاکستان ریلوے پولیس کی ریسکیو ٹیم نے ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ آئی جی پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے ریسکیو آپریشن کی خصوصی مانیٹرنگ کی۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کے جوان ریسکیو آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ریلوے مسافروں کے سامان کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کررہے ہیں۔

  • جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عامہ  کا اہم اجلاس سکھر میں طلب کر لیا گیا

    جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عامہ کا اہم اجلاس سکھر میں طلب کر لیا گیا

    جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 6اور 7 مارچ کو سکھر میں طلب کر لیا گیا ، اجلاس میں ملک بھر سے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے ارکان شریک ہونگے ۔
    اجلاس کی صدرات جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔

    ترجمان جمیعت علمائے اسلام اسلم غوری نے مزید بتایا کہ اجلاس میں صوبائی جماعتیں حکومت مخالف لانگ مارچ بارے اپنی تیاریوں کی رپورٹ پیش کریں گی ۔پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی امور پر غور وخوض ہوگا ۔اجلاس میں لانگ مارچ بارے حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی

  • میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کرپشن کیس،عدالت نے ملزمان کو سنائی سزا

    میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کرپشن کیس،عدالت نے ملزمان کو سنائی سزا

    میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کرپشن کیس،عدالت نے ملزمان کو سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے 11ملزمان کے خلاف فیصلہ سنا دیا ،سابق ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو 7،7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ،احتساب عدالت سکھر نے ملزمان پر جرمانہ بھی عائد کیا

    قبل ازیں سابق چیئرمین اسٹیل ملزمعین آفتاب شیخ اوردیگرملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہو ئی، عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے نامزد تمام ملزمان کوبری کردیا گیا ،ملزمان پرکینٹین کے کنٹریکٹ میں کرپشن کرنے کا الزام تھا

    نیب نے سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ و دیگر کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،نیب نے 90 کروڑ سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل چیئرمین نیب کی جانب سے دائر کی نیب کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، ملزمان نے قومی خزانے کو 90 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔

    پاکستان سٹیل ملز جیسا کھربوں مالیت کا ادارہ تباہی کے دھانے پر، نشے میں بدمست حکمران گھر کے برتن بیچنے لگے ہیں، اویس نورانی

    تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی،شیری رحمان کا دعویٰ

    نیب اپیل کے متن کے مطابق اینٹی کرپشن نے 2010 ء میں معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیس اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب سمیت 3 ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

  • جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں کتوں کے کاٹنے سے بچاوَ کے لیے اقدامات کے احکامات کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا،سرکاری وکیل نے کہا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں ،جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ افسران فنڈز میں سے کسے کمیشن دیتے ہیں،

    عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہے گا،عوام کا تحفظ کرنا ایم پی ایز کا فرض ہے،جس حلقے میں واقعہ پیش آئے گا وہ ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں دے سکے گا،واقعہ پیش آنے کی صورت میں متعلقہ افسران کی تنخواہ بند کر کے انہیں سرپلس میں رکھا جائے گا،

    افسران کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں رپورٹس پیش کی گئیں جس پر عدالت کارپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

    بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

  • خورشید شاہ ریفرنس میں شامل اہم شخصیت کو باہر جانے کی ملی اجازت

    خورشید شاہ ریفرنس میں شامل اہم شخصیت کو باہر جانے کی ملی اجازت

    خورشید شاہ ریفرنس میں شامل اہم شخصیت کو باہر جانے کی ملی اجازت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائدا ثاثہ جات کیس ،عدالت نے صوبائی وزیراویس قادرشاہ کے بھائی جنید شاہ کوملک سے باہرجانے کی اجازت دے دی

    عدالت نے کہا کہ ضمانت کے مچلکے جمع کرا کرجنید شاہ باہرجا سکتے ہیں ،جنید شاہ کا نام خورشید شاہ ریفرنس میں شامل ہے ،

    سکھر میں عدالت پیشی کے موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ابھی تک پارلیمنٹ کوتسلیم ہی نہیں کیا ،عمران خان ادھراُدھرکی ترمیمیں لانے کوشش کررہے ہیں،عمران خان کے ایسے رویے سے پارلیمنٹ کمزور ہو رہا ہے،حکومت کوآئینی راستے اختیارکرکے پارلیمنٹ کومضبوط کرنا چاہیے،پارلیمنٹ مضبوط ہوگی توریاست مضبوط ہوگی توملک ترقی کرے گا،

    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی آرڈیننس کے تحت آئین میں ترمیم خطرناک ہے،ایسا کرنے سے پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو جائے گی ۔ حکومت کوکوئی خوف ہے تو مسئلہ پارلیمنٹ میں لے آئے، پارلیمنٹ میں 15 دن بحث ہو اور راستہ نکالاجائے عمران خان پارلیمنٹ کو نہیں اپنی حکومت کو اہمیت دے رہے ہیں ،ریاست کی مضبوطی کادارومدار آئین پر ہوتا ہے۔

    خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

    واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

  • سکھر آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے  موٹر وے پولیس کے افسران کو سراہا

    سکھر آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے موٹر وے پولیس کے افسران کو سراہا

    موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر
    مورخہ5 فروری 2021: سکھر آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس کے افسران رول ماڈل ہیں، خوشی اخلاقی کا دامن نہ چھوڑیں اور اپنے پیشہ ورانہ امور کو محکمے کی مزید نیک نامی کے لئے استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوٹکی میں منعقدہ این فائیو اور ایم فائیو کے مشترکہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی، ایس پی موٹر وے این فائیو سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریاہ اور ایس پی ایم فائیو گڈو غلام قادر سندھو سمیت موٹر وے کے ڈی ایس پیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی موٹر وے کلیم امام کاکہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کے افسران و جوان خوشی اخلاقی کے دامن کو مزید مضبوطی سے تھامتے ہوئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، کیونکہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موٹر وے پولیس کے محکمے کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کیونکہ موٹر وے پولیس نیشنل ہائی وے ہو یا موٹر وے پر دوران سفر تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہونے والے مسافروں کی بروقت مدد کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس اپنے محدود وسائل کے باوجود بہتر کام سرانجام دے رہی ہے، جس کا اندازہ مسافروں اور ٹرانسپورٹر حضرات کی جانب سے اظہار تشکر کے موصول ہونے والے پیغامات سے لگایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایم فائیو ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی موٹر وے کلیم امام کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے مصروف ترین شیڈول سے ایم فائیو اور این فائیو کے مشترکہ اجلاس عام میں شرکت کرتے ہوئے افسران و جوانوں کا حوصلہ بلند کیا۔ اجلاس میں ایم فائیو کے ایس پی غلام قادر سندھو اور ایس پی این فائیو زاہد نذیر وریاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سیکٹرز میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے افسران و جوان آئی جی موٹر وے کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے ہوئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، خصوصاً روڈ حادثات میں کمی کے لئے کوشاں ہیں اور محکمہ کی نیک نامی کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں محکمہ موٹر وے پولیس اپنی نمایاں حیثیت حاصل کرتا جارہا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر آئی جی موٹر وے کلیم امام اور ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے بہتر کارکردگی دکھانے والے این فائیو سیکٹر کمانڈر و دیگر کمانڈرز اور افسران کو تحائف بھی دیے۔