سکھر۔ (اے پی پی) سکھر شہر میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام مفلوج، شہر کی سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے کے خلاف سول سوسائٹی سراپا احتجاج، مظاہرین نے بیراج روڈ سے گندہ پانی نکالا، سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونا روز کا معمول بن گیاہے اور شہر کی سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور جمع گندا پانی شہریوں کا منہ چڑانے میں مصروف ہے اس پریشان کن ناگفتہ بہ صورتحال کے خلاف سکھر کی سول سوسائٹی کے افراد نے سکھر شہر کے علاقے بیراج روڈپر پر ہاتھوں میں جھاڑو اور میئر سکھر کا پتلہ اٹھا کر گندے پانی میں کھڑے ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین احتجاج کے دوران سڑک پر جمع پانی نکالتے رہے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ شہریوں کی حالت پر رحم کھا کر صفائی ستھرائی اور فراہمی آب کی صورت حال بہتر بنائی جائے اور اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔
Category: سکھر

سول اسپتال سکھر میں مریضوں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا
سکھر۔ (اے پی پی) سول اسپتال سکھر میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین گزشتہ کئی روز سے خراب ہونے کے باعث سیکڑوں مریضوں کو سخت پریشانی مشکلات کا سامنا درپیش ہے،متاثرہ مریضوں کی شکایات کیمطابق اسپتال کا عملہ مشین ٹھیک کرنے کے بجائے مریضوں کو پرائیویٹ طور پر ایکسرے کرانے کا مشورہ دینے لگا ہے جس نے مریضوں کو سخت پریشانی کا شکار بنا دیا ہے عملے کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بجلی کے جھٹکے لگنے کے باعث نہ صرف ایکسرے مشین کا سافٹ ویئر اڑ گیا ہے بلکہ بیٹری بھی جل گئی ہے اور ہمارے پاس کوئی ایسا ٹیکنیشن نہیں ہے جو یہ خرابی دور ہوسکے ہم نے اس کی اطلاع اسپتال کی انتظامیہ کو دی گئی ہے۔

سندھ میں ایڈز کے بعد کونسی خوفناک بیماری سامنے آگئی …
سکھر۔ 14اکتوبر (اے پی پی) ممبر قومی اسمبلی اور سینیر رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے حلقے سکھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، تعداد پانچ ہوگئی،زرائع کیمطابق سکھر سول ہسپتال میں گزشتہ ایک روز کے دوران شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کے چار مریضوں غلام سرور، ساجد، حماد اللہ، گلزار بروہی اور منور علی کو ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، سول ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا داخل مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

میرپور ماتھیلو کے قریب ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
سکھر۔ (اے پی پی)میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔ ڈریلمنٹ کے باعث ڈاون ٹریک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو ڈہرکی کے قریب روک لیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام و عملہ پہنچ گیا ہے، جبکہ ریسکیو کیلئے روہڑی سے جائے وقوعہ پرکرین انجن روانہ کیا گیا ہے، ریلوے ذرائع کے مطابق جلد ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام کر لیا جائیگا۔

خورشید شاہ کے بارے میں عدالت نے ایسا حکم دیا کہ پی پی احتجاج پر مجبور
خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقلی کی استدعا مسترد کردی.
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
عدالت نے حکم دیا کہ ضرورت پڑنے پر این آئی سی وی ڈی یا کسی دوسرے اسپتال منتقل کیا جائے،
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے وکلاء نے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ خورشید شاہ کی صحت خراب ہے چیک اپ کسی اچھے اسپتال سے کرایا جائے ،خورشید شاہ ارادوں سے مضبوط مگر جسمانی طور پر بہت کمزور لگ رہے تھے ،ڈی جی نیب سکھر کو اطلاع دی گئی مگر خورشید شاہ کا علاج نہیں کرایا جا رہا ہے ،
خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

خورشید شاہ کے وکلاء نے ملاقات کے بعد کیا انکشاف کر دیا؟
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات کیس میں گرفتاررہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ سے وکلا کی ٹیم کی نیب آفس میں ملاقات ہوئی.، ملاقات کے بعد خورشید شاہ کے وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب سکھر کے 29 سوالوں کےجواب داخل کرا دیئے گئے ،نیب الزامات مسترد کرتے ہوئے ثبوتوں کے ہمراہ خواب داخل کرایا گیا،سوالنامے کے ہمراہ تمام ثبوت نیب افسرکے حوالے کردیئے،
وکلاء کا مزید کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی صحت خراب ہے چیک اپ کسی اچھے اسپتال سے کرایا جائے ،خورشید شاہ ارادوں سے مضبوط مگر جسمانی طور پر بہت کمزور لگ رہے تھے ،ڈی جی نیب سکھر کو اطلاع دی گئی مگر خورشید شاہ کا علاج نہیں کرایا جا رہا ہے ،
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں
خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
خورشید شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو اورذوالفقار بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب منگوائی ہے،خورشید شاہ نے شہید ذوالفقار بھٹو کی کتاب”اگر مجھے قتل کیا جاتا ہے”بھی منگوائی ہے ،خورشید شاہ کو تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی فراہم کی گئیں ہیں،
نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

خان پور عید گاہ میں خودکش حملے کا مرکزی ملزم تحریک طالبان پاکستان دہشت گرد گرفتار
سکھر ۔ (اے پی پی) سی ٹی ڈی سکھر نے خفیہ اطلاع پر شکارپور سکھر لنک روڈ پر اسپورٹس کمپلکس کے قریب مقابلے کے بعد خان پور عید گاہ میں خودکش حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق گزشتہ شب مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، تار، اسلحہ اور دیگر اشیا برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم کی شناخت حسین بخش عرف ملا محد بخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم 2016 میں خان پور عید گاہ میں خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم ہے، اس نے خان پور میں عید کے دن دھماکے کرنے کیلئے دو خودکش بمباروں عید گاہ پہنچایا تھا۔ خان پور عید گاہ میں نماز کے دوران ایک خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا تھا جس کے نتیجہ میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس خود کش حملے میں نمازیوں نے ایک خودکش بمبارکو زندہ پکڑ لیا تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد عبداللہ بروہی اور حفیظ بروہی کا قریبی ساتھی رہا ہے۔ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

نوابشاہ، بھاری مقدار میں اسلحہ کس کے گھر سے ملا؟ اہم خبر
نواب شاہ بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس نے نواب شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا. اسلحہ میں میں 57 بارہ بوررپیٹر، 9 بارہ بورگنز،7 ایم ایم رائفل شامل ہیں، ایک 44 ایم ایم رائفل، 2 تیس بورایم پی فائیو،رائفل پوائنٹ بھی شامل ہیں
لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف
کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
7 تیس بورپستول،5 بتیس بورریوالور، 94 میگزین بھی اسلحہ میں شامل ہیں، پولیس نے اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق اسلحہ متحدہ لندن کے یوسف بارودی کے گھرسے ملا
خیبر پختونخواہ سے اسلحہ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

آزادی مارچ آرمی چیف کے کہنے پر مؤخر کریں گے یا نہیں، جے یو آئی نے اعلان کر دیا
آزادی مارچ آرمی چیف کے کہنے پر مؤخر کریں گے یا نہیں، جے یو آئی نے اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقہ سکھر میں آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے جے یوآئی کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں کہاں سے سن لیں کہ مولانا فضل الرحمان آرمی چیف سے ملنے کے لئے رضا مند ہو گئے، آرمی ہمارا ادارہ ہے، کسی ادارہ سے تصادم نہیں ہو گا، آرمی چیف پاکستان کا آرمی چیف ہے لیکن انکا کام سیاست نہیں بارڈر سنبھالنا ہے، نہ آرمی چیف کے کہنے پر آزادی مارچ کا آغاز کریں گے اور نہ اختتام کریں گے، جے یو آئی اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے.
https://twitter.com/SoomroOfficial/status/1182357965497683968
قبل ازیں آزادی مارچ کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی صوبائی مجلس عاملہ اور سکھر لاڑکانہ ڈویژنوں کے ضلعی اور تحصیلوں کے امراء و نظماء عمومی صاحباں کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا،
مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے
مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ میں اپنا پہلا خطاب سکھر میں کریں گے اس سلسلہ میں سکھر میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں بلاول حمایت کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن مارچ میں شامل نہیں ہوتے مسلم لیگ ن بھی شدید اختلافات کا شکار ہے، نوا زشریف مولانا کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے خط لکھ دیتے ہیں تو شہباز شریف قمر درد کا بہانہ بنا کر نواز شریف سے ملنے جیل نہیں جاتے.
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

بلدیہ ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کردی، تین دن کا الٹی میٹم
سکھر۔(اے پی پی) سکھر میں بلدیہ ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کردی، کام چھوڑ ہڑتال،احتجاجی مظاہرہ و نعرے بازی، تین دن میں مطالبات منظور نہ کیے جانے کی صورت میں راست اقدام اٹھانے کی دہمکی دے دی،سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف آج احتجاجاً میونسپل کمشنر سمیت بلدیہ کے دیگر دفاتر کی تالہ بندی کردی اور کام چھوڑ ہڑتال کرکے بلدیہ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی ماہ سے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں دی جارہی ہے اسٹاف کو وردیاں اور دیگر سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے گذشتہ کئی سالوں سے ملازمین ایک ہی گریڈ میں کام کررہے ہیں ان کی اپ گریڈیشن نہیں کی جارہی ہے اس کیعلاوہ بھی دیگر مسائل ہیں لیکن بلدیہ انتظامیہ ہے کہ اس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ہمارے مطالبات جائز ہیں اور یہ ملازمین کاحق ہے جو انہیں نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں اور اگر تین دن میں ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور حالات کی ذمہ داری میونسپل انتظامیہ پر عائد ہوگی









