Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • فیس بک میں بندش،مارک زکر برگ 3 ارب ڈالر سے محروم

    فیس بک میں بندش،مارک زکر برگ 3 ارب ڈالر سے محروم

    فیس بک کی بندش نے دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد مارک زکر برگ کو 3 ارب ڈالر سے محروم کردیا۔

    باغی ٹی وی: دنیا بھر میں فیس بک میں صرف ایک گھنٹے کی بندش منگل کی شب ہوئی، بلوم برگ بلینیئر زانڈیکس نے بتایا کہ ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمزفیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز کی قدر میں 1.6 فیصد کی گراوٹ واقع ہوئی اور وال اسٹریٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا ہو گیا۔

    میٹا کے شیئرز کی قدر میں گراوٹ واقع ہونے کے باوجود مارک زکر برگ 179 ارب کے اثاثوں کے ساتھ اب بھی دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد ہیں،دوسر ی جانب ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی دنیا بھر میں جزوی بندش یا رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    عمران خان نےعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی

    انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    بھارت میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

  • معروف امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار تیار کر لی

    معروف امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار تیار کر لی

    واشنگٹن: معروف امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار تیار کر لی، امریکی ساختہ اڑنے والی کار کی پروڈکشن 2025 کے آخرمیں متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : اکنامکس ٹائمز کے مطابق Alef Aeronautics نامی ریاست کیلی فورنیا کی کمپنی کی تیار کردہ اس کار کے ماڈل کا نام ’Alef Model A‘ رکھا گیا ہے، جس کا وزن 850 پاؤنڈز ہے، جبکہ اس گاڑی کی ہوا میں کروز رفتار 110 میل فی گھنٹہ ہے، زمین پر یہ 25 سے 30 میل فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

    کمپنی کے سی ای او جم دخونی کا کہنا تھا کہ اب تک ہمارے پاس اس گاڑی کے لیے قبل از پروڈکشن 2 ہزار 850 آرڈرز آ چکے ہیں، جو کہ اس ماڈل کو تاریخ کی بہترین سیلنگ ائیر کرافٹ بنا دے گا، جبکہ بوئینگ، ائیر بس، جوبی ایوی ایشن اور ایلیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ وہیکل کوسب کو ملا کر بھی زیاہ بنا دے گا۔

    بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

    گاڑی کے آگے اور پیچھے آٹھ پروپیلرز آزادانہ طور پر مختلف رفتار سے چلتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑی کو کسی بھی سمت میں اڑایا جا سکتا ہے،گاڑی کے بونیٹ اور بوٹ میں پنکھے اسے کسی بھی مقام سے اوپر اٹھا سکتے ہیں جبکہ چاروں پہیوں میں نصب چھوٹے انجن گاڑی کو سڑک پر دوڑاتے ہیں اور یہ بالکل عام برقی گاڑی کی طرح چلتی ہے اس گاڑی کی قیمت 300,000 ڈالرز ہے، جو کہ پاکستانی تقریبا 83 کروڑ سے بھی زائد کی رقم بنتی ہےتاہم پری آرڈر کے لیے 150 ڈالرز یعنی تقریبا 42 ہزار پاکستانی روپے جمع کرانے ہوں گے۔

    چین میں تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم

    ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں کہ انٹرنیٹ بند کرسکیں،پی ٹی اے کا عدالت میں …

  • مستقبل قریب میں اے آئی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت ہوگی،بل گیٹس

    مستقبل قریب میں اے آئی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت ہوگی،بل گیٹس

    نیویارک: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حوالے س ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم کرے گی۔

    باغی ٹی وی: بھارت کے دورے پر موجود بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مستقبل قریب میں اے آئی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت ہوگی جس سے ہمیں متعدد اہم شعبوں میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، یہ ٹیکنالوجی بہتر ادویات کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی اور ہم یقیناً اسے تعلیمی شعبے میں بھی استعمال کر سکیں گے، اس ٹیکنالوجی کے ساتھ بہترین تجربات کیے جا رہے ہیں اور طالب علموں کی معاونت کے حوالے سے کافی اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔

    بل گیٹس نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہم اس کو کس حد تک مثبت کاموں کے لیے استعمال کر سکیں گے،اے آئی ٹیکنالوجی میں برق رفتاری سے تبدیلیاں آ رہی ہیں اور اس سے مطابقت پیدا کرنے کافی بڑا چیلنج ہےمجھے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے یہ خدشہ ہے کہ ہم یہ نہیں جانے کہ یہ کتنی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، اس ٹیکنالوجی سے مختلف شعبوں جیسے ڈاکٹروں اور اساتذہ کے کاموں کے دورانیے میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی پر بات کی ہے، اس سے قبل وہ کئی بار اے آئی ٹیکنالوجی کو حالیہ دہائیوں کی اہم ترین ٹیکنالوجیکل پیشرفت قرار دے چکے ہیں۔

  • امریکا اور روس کے مصنوعی سیاروں کا آج رات کسی وقت تصادم ممکن

    امریکا اور روس کے مصنوعی سیاروں کا آج رات کسی وقت تصادم ممکن

    واشنگٹن،ماسکو: امریکا اور روس کے مصنوعی سیارے آج رات کسی وقت متصادم ہونے والے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمین سے 600 کلومیٹر کی بلندی پر ٹکرانے والےمصنوعی سیاروں میں ناسا کا مشن TIMED اور روس کا Cosmos 2221 شامل ہیں،خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نےاس حوالے سے تمام ممکنہ تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    ناسا کے مطابق اتنی بلندی پر دو مصنوعی سیاروں کے تصادم سے اچھا خاصا ملبہ زمین کی طرف آسکتا ہے امریکی محکمہ دفاع نے اس ممکنہ تصادم پر نظر رکھی ہوئی ہے بعض اندازوں کے مطابق دونوں مصنوعی سیارے ایک دوسرے کے بہت قریب سے گزریں گے، پھر بھی امریکا اور روس کے متعلقہ اداروں نے خلا کے اس ممکنہ ایونٹ پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور متعلقہ تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں، تصادم کی صورت میں پیدا ہونے والا ملبہ مدار میں موجود دیگر مصنوعی سیاروں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

    سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے تیار ہے، امریکی صدر

    ناسا کا مشن زمین کے ماحول کی اوپری تہہ میموسفیئر پر سورج کی روشنی اور انسانی سرگرمیوں ک مطالعے اور زمین اور خلائے بسیط کے درمیان گیٹ وے کا کردار ادا کرنے والی نچلی تہہ تھرموسفیئر یا آینوسفیئر پر انسانی سرگرمیوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

    غزہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکراتی وفد قطر پہنچ گیا

    صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں رکھا …

  • گوگل کے اے آئی ٹول نے مودی کو فاشسٹ قرار دیا

    گوگل کے اے آئی ٹول نے مودی کو فاشسٹ قرار دیا

    دنیا بھر میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے، لیکن کئی بار اے آئی ٹول کا استعمال متنازع ہو جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: کچھ ایسا ہی گوگل کے اے آئی ٹول ”جیمنی“ کے ساتھ دیکھنے کو ملا، جس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق ایک سوال کا متنازع جواب دیتے ہوئے انہیں ”فاشسٹ“ قرار دے دیا، ایک صارف نے گوگل کے اے آئی چیٹ ٹول جیمنی سے سوال کیا تھا کہ کیا نریندر مودی فاشسٹ ہیں؟
    google
    اس کے جواب میں جیمنی نے بتایا کہ نریندر مودی ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ہیں ان پر ایسی (فاشسٹ) پالیسیاں نافذ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے کچھ ماہرین نے اسے فاشسٹ بتایا ہے، یہ الزامات کئی پہلوؤں پر مبنی ہیں، اس میں بی جے پی کی ہندو نیشنلسٹ نظریہ بھی شامل ہے۔

    مریم نواز نے گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لے لیا

    جیمنی کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بھارتی حلقوں خصوصاً حکومت کے تن بدن میں آگ لگ گئی ، گوگل جیمنی پر جانبداری کا الزام لگ رہا ہے،جیمنی کے ریپلائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شیئر کیا گیا، جس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس و ٹیکنالوجی راجیو چندرشیکھر نےگوگل کو اسکے اے آئی ٹول جیمنی کو متنبہ کیا کہا کہ یہ آئی ٹی ایکٹ کے ثالث اصولوں کے رول 3 (1) (B) اور کریمنل کوڈ کے کئی اصولوں کی خلاف ورزی ہے،انہوں نے اپنے پوسٹ میں گوگل انڈیا اور گوگل اے آئی کے علاوہ آئی ٹی وزارت کو بھی ٹیگ کیا۔

    دوسری جانب یہی سوال جب امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

    ایف آئی اے اسد طور کو ہراساں نہ کرے، عدالت

    google

  • اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت

    اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت

    امریکا اور یورپ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نظامِ شمسی سے باہر دو بڑے سیاروں کا تصادم ہوا ہے،جس کے نتیجے میں دونوں سیارے مکمل طور پر پگھل گئے اور گیس کا بہت بڑا بادل پیدا ہوا۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق دونوں سیاروں کا مرکزی حصہ برقرار ہے اور گیس کے بادل میں چھپا ہوا ہےماہرین نے یہ بھی بتایا کہ یہ واقعہ بہت پہلے کا ہے جو ریکارڈ اب ہوا ہے دونوں سیاروں کے تصادم کے نتیجے میں جو روشنی پیدا ہوئی وہ ہزار دن برقرار رہی۔

    ماہرین نے بتایا کہ دونوں سیاروں کا حجم زمین سے دسیوں گنا تھا کائنات کی وسعتوں میں ستارے تباہ ہوتے رہتے ہیں اور سیاروں کے درمیان تصادم رونما ہوتا رہتا ہے جب کوئی بڑا ستارہ ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی قوتِ تجاذب انتہائی بڑھ جاتی ہے اور پھر وہ بلیک ہول میں تبدیل ہوتا ہے، کسی بھی بلیک ہول سے کوئی چیز نہیں بچ سکتی، روشنی بھی نہیں، بلیک ہولز جو کچھ بھی اپنے اندر جذب کرتے ہیں اس کا کیا بنتا ہے یہ سائنس دانوں پر واضح نہیں کیونکہ روشنی کے عدم وجود کے باعث بہت کچھ دیکھ پانا اور سمجھ پانا ممکن نہیں۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کب کروائے گی ،تاریخ اور شیڈول جاری

    دوسری جانب ایک اور تحقیق میں ماہرینِ فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کر لیا ہے نیچر آسٹرونومی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین فلکیات نے چلی میں بہت بڑی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے خلا میں اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کیا ہے غیر معمولی طاقت کے حامل اس بلیک ہول کو J0529-4351 کا نام دیا گیا ہے، جو ہمارے سورج سے 17 بلین گنا بڑا ہے۔

    یہ بلیک ہول بنیادی طور پر کہکشاں کا مرکزی حصہ ہے، فلکیات کی اصطلاح میں اسے ’ایکٹیو گیلیکٹک نیوکلیئس‘ (AGN ) کہا جاتا ہے،محققین کے مطابق یہ انتہائی وسیع بلیک ہول ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر ہمارے سورج کے مساوی مواد نگل رہا ہے اس بلیک ہول کا پتہ برسوں پہلے لگایا گیا تھا تاہم اس کی تفصیلات حال ہی میں ایک مکمل مطالعے کے بعد سامنے آئی ہیں۔

    اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشری بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار

    آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے محقق کرسچین ولف نے بتایا ہے کہ کسی بھی بلیک ہول کے غیر معمولی تجاذب سے چیزیں پھٹ جاتی ہیں اور یوں غیر معمولی روشنی پیدا ہوتی ہے، J0529-435 کی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں 12 ارب سال لگے ہیں،اس بلیک ہول کا قطر 7 نوری سال ہے، جس سے خارج ہونے والی روشنی ہمارے سورج سے خارج ہونے والی روشنی سے 500 کھرب گنا زیادہ ہے J0529-435 کا درجۂ حرارت 10 ہزار سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے اور اس کے دائرے میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار اتنی ہے کہ ایک سیکنڈ میں زمین کا چکر لگا سکتی ہیں۔

    کے پی کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

  • ایپل پربھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

    ایپل پربھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

    کیلیفورنیا : یورپی یونین کی جانب سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر مسابقتی قانون کی خلاف ورزی پر 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا-

    باغی ٹی و ی : فنانشل ٹائمز کے مطابق ایپل پر یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جائے گا، یہ جرمانہ 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر (50 کروڑ یورو) تک ہو سکتا ہےجرمانے کا اعلان اگلے مہینے کے شروع میں متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ یورپی کمیشن نے گزشتہ برس الزام عائد کیا تھا کہ ایپل ایپ اسٹور قواعد کے ذریعے میوزک اسٹریمنگ مارکیٹ میں مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے،مذکورہ قانون کے تحت ڈیولپرز اپنے صارفین کو میوزک کی خریداری کے حوالے سے آپشنز روک دیا گیا ہے۔

    د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد …

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں برازیل کی ایک عدالت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر آئی فون کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز شامل نہ ہونے پر ایپل پر 100 ملین (تقریباً 150 کروڑ برازیلین روپے) کا جرمانہ عائد کیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ملک میں فروخت ہونے والے آئی فو ن کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ مقدمہ صارفین اور ٹیکس دہندگان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کیا گیا، جن کا مؤقف تھا کہ کمپنی چارجر کے بغیر اپنی نئی پروڈکٹ فروخت کر رہی ہے-

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

  • سیارچوں کی سطح پر پہلی بار پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کا انکشاف

    سیارچوں کی سطح پر پہلی بار پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کا انکشاف

    سان اینٹونیو: ماہرین نے سیارچوں کی سطح پر پہلی بار پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پلینیٹری سائنس جرنل میں شائع تحقیق کے نتائج مطابق ماہرینِ فلکیات کا ماننا ہے کہ زمین کے ابتدائی دور میں اس سے ٹکرانے والے سیارچے اس سیارے پر پانی اور دیگر عناصر کی موجودگی کا سبب بنے، اس لیے سیارچوں پر پانی کی موجودگی کے شواہد کی تلاش اس نظریے کو تقویت دے سکتی ہے۔

    ماہرین کی جانب سے یہ ڈیٹا اسٹریٹو اسفیرک آبزرویٹری فار انفرا ریڈ آسٹرونومی (SOFIA) نامی آلے سے اکٹھا کیا گیا،اس ٹیلی اسکوپ کو جدید بوئنگ 747 ایس پی طیارے پر نصب کر کے استعمال کیا گیا جس نے زمین کے ایٹماسفیئر سے اوپر جا کر پرواز کی۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

    سوفیا ٹیلی اسکوپ میں نصب فینٹ آبجیکٹ انفرا ریڈ کیمرا (FORCAST) نے ماہرین کو مریخ اور مشتری کے درمیان موجود دو سیارچوں آئرس اور میسالیا میں پانی کے مالیکیولز کی نشان دہی کرنے میں مدد دی، دونوں سیارچے سورج سے 35 کروڑ 90 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔

    سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سان اینٹونیو میں قائم ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والی تحقیق کے سربراہ مصنفہ ڈاکٹر انیسیا ایریڈونڈو کا کہنا تھا کہ اس ٹیلی اسکوپ کی جانب سے چاند پر پانی کی نشان دہی کرنے کے بعد ماہرینِ فلکیات نے اس کو سیارچوں کا مطالعے کے لیے استعمال کا فیصلہ کیا۔

    24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 107فلسطینی شہید اور 145زخمی

  • ایکس پاکستان بھر میں تاحال ڈاؤن، لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا

    ایکس پاکستان بھر میں تاحال ڈاؤن، لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا

    مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر ) پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بند ہے جس سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس بند ہے، صارفین کی شکایت ہے کہ انہیں ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

    صارفین ایکس تک تاحال رسائی حاصل نہیں کر پارہے، جب بھی اسے لوڈ کیا جارہا ہے تو اسکرین پر ‘this site can’t be reached’ کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے ،نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ یہ خلل انتخابی دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بے چینی ، مظاہروں اور سینئر افسر کے استعفی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

    سابق کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ میں خریدا گیا،راجہ ریاض

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جنوری کو بھی ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز تعطل کا شکار ہو گئی تھی ۔

    علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا

  • چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا

    چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا

    بیجنگ: چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا-

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی محققین نے GX_P2V سے متعلق ایک تحقیق شائع کی ہے ، بیجنگ میں چینی محققین نے وائرس GX_P2V سے انسانی جینیات کے حامل چوہوں پر تجربہ کیا جس کے نتیجے میں ان تمام چوہوں میں موت کی شرح 100 فیصد پائی گئی۔

    کورونا وائرس کا درست ماخذ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن چین کی لیبارٹری میں GX_P2V وائرس کے تجربات نے عالمی سطح پر ایک بار پھر خدشات کو تقویت دی ہے GX_P2V ایک منقلب (mutant) وائرس ہے جو کورونا وائرس کے ’خاندان‘ سے تعلق رکھتا ہے، اسے 2017 میں ملائیشیا کے پینگولن (جانور) میں دریافت کیا گیا تھا اس وائرس کو لے کر کیا جانے والا تجربہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس میں GX_P2V سے متاثرہ چوہوں میں شرح اموات 100 فیصد دیکھی گئی ہے، یہ شرح اموات پچھلے نتائج سے کہیں زیادہ ہے۔

    جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیئے،شاہ اویس نوارنی

    ماہرین نے نوٹ کیا کہ GX_P2V سے متاثرہ تمام چوہے8 دنوں کے اندر اندر مر گئے جو کہ حیرت انگیز طور پر موت کی تیز شرح ہے پہلے پہل وائرس نے چوہوں کو کمزور کرنا شروع کیا جس میں وزن میں کمی، سست رفتار اور جسمانی جھکاؤ میں زیادتی دیکھی گئی بعدازاں وائرس نے چوہوں کے پھیپھڑوں، ہڈیوں، آنکھوں، حلق کی نالی اور دماغ کو متاثر کیا اور مرنے سے ایک دن پہلے ان کی آنکھیں مکمل طور پر سفید ہو گئیں۔

    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے