قصور
کوٹ رادہاکشن اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور ،سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس انجن کی خرابی کی بدولت پچھلے 3 گھنٹوں سے کوٹ رادہاکشن ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے مسافر پریشان تاہم ریلوے انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کو ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ابھی کتنی دیر تک انجن ٹھیک ہو جائے گا ہر بار پوچھنے پر تسلیوں پر ہی اکتفاء لوگ کی جانب سے انتظامیہ کو کوسا جا رہا ہے اور مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے کا سارا نظام خراب ہو چکا ہے اول تو ٹرین وقت پر آتی نہیں اگر آ جائے تو کہیں نا کہیں ٹرین میں خرابی بن جاتی ہے جس سے مسافروں کے وقت کا ضیاع ہوتا ہے
Category: سائنس و ٹیکنالوجی

گاڑی کا انجن فیل

اب پاکستان میں گاڑیاں پیٹرول کی بجائے بجلی پر چلیں گی
حکومت نے ملک کا پہلا اسپیشل آٹو اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب گاڑیاں پیٹرول اور ڈیزل کی بجائے بجلی سے چلیں گی۔
پاکستان میں 43 فیصد آلودگی کا سبب گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں ہے. تاہم پاکستان میں اب گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ لیتھیم کی بیٹریاں لگیں گی۔
پہلے مرحلے میں 2 اور 3 اسٹروک گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ بیٹریز لگائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ایک نئی منی سلو سروس گاڑی بھی متعارف کروائی جائے گی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بتایا کہ چین کی طرز پر ایک چھوٹی آہستہ رفتار سے چلنے والی گاڑی متعارف کروائی جا رہی ہے جو کہ 35 سے 40 میل کی اسپیڈ سے چلتی ہے۔
دوست ملک چین کی مدد سے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت بھی قائم کی جائے گی جس کے لئے اسپیشل آٹو اکنامک زون کا منصوبہ ہے۔ ان بیٹریز میں استعمال ہونے والا لیتھیم بھی پاکستانی استعمال کیا جائیگا۔
واضح رہے کسی بھی ملک کی ترقی اکانومی اور ٹیکنالوجی کے مغیر ممکن نہیں تاہم نئے آٹو اکنامک زون سے جہاں ماحول میں بہتری آئے گی وہیں بڑی مد میں سی این جی اور پٹرول کی کھپت میں کمی سے ملکی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ ہوتی ہے تبدیلی ، گوگل فوٹوز کو میسجنگ ایپ بنانے کی تیاری
واشنگٹن : تبدیلی اسے کہتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق گوگل نے اپنی فوٹو ایپ فوٹوز میں نیا فیچر میموریز متعارف کرایا ہے جو کہ انسٹاگرام سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔اس فیچر میں صارفین پرانی تصاویر اور ویڈیوز اسٹوریز جیسے فارمیٹ میں دیکھ سکیں گے۔
ذرائع کےمطابق اس فیچر سے قبل گوگل فوٹوز میں پرانی تصاویر کے لیے ری ڈسکور دس ڈے نامی فیچر تھا جو ایپ کے اسسٹنٹ ٹیب میں منتقل کیا گیا تھا مگر میموریز نامی فیچر سب سے اوپر انسٹاگرام اسٹوریز جیسی شکل میں چھوٹے سرکل میں نظر آئے گا، جن میں ایک سال پرانی تصاویر یا ویڈیوز سے آغاز ہوگا اور پھر پیچھے چلتا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گوگل کا یہ فیچر آج سے تمام صارفین تک پہنچنا شروع ہوجائے گا۔تصاویر کے پرنٹ آﺅٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا جارہا ہے مگر فی الحال وہ صرف امریکا تک ہی محدود ہوگا۔
تاہم ان تمام سوشل فیچرز کی بدولت گوگل کو توقع ہے کہ اس کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک گوگل فوٹوز کے ذریعے وہ مزید آمدنی کے حصول کے ذرائع بناسکے گا۔خیال رہے کہ گوگل فوٹوز استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

پاکستانی انجینیئرز کا ایک اور کارنامہ
پرو پاکستا ن کی اطلاع کے مطابق ملک کے مختلف قابل افراد کی مدد کرنے کی کوششوں میں محمد اویس ، اور انس نذیر ، نامی دو پاکستانی انجینئروں نے حال ہی میں مصنوعی بازو تیار کیا ہے جو مصنوعی جسم کے اعضاء کی نشاندہی کرتے ہوئے دماغ کے ذریعے کمانڈ دے کر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصنوعی متبادل یا جسم کے کسی حصے جیسے گھٹنے یا دوسرا جوڑ ، ٹانگ ، بازو ، وغیرہ کی مصنوعی متبادل یا تبدیلی کا عمل ہے۔ مصنوعی اعضاء مصنوعی یا کاسمیٹک وجوہات یا دونوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ جوڑوں کے لئے مخصوص مصنوعی اعضاء ہپ ، گھٹنے ، کہنی ، ٹخنوں اور انگلی کے جوڑ ہیں۔
کمپیوٹر سائنس دان طویل عرصے سے اس علاقے پر کام کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں بہت سے پروٹو ٹائپس تیار ہوئے ہیں۔ مصنوعی جسمانی اعضاء معذور افراد کے لیے مفید اور زیادہ کارآمد ثابت ہوتے ہیں. انہیں دماغ کے اعصاب خلیوں کے مطابق بنایا جاتا ہے تاکہ دماغ ان کی تعمیل کرنے کے احکامات دے سکے۔یہ روبوٹک بازو تیار کرنے والے دو پاکستانی انجینئروں نے یونیورسٹی کے ایک منصوبے کے دوران بائیو روبوٹکس پر کام کرنا شروع کیا۔ ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اویس نے کہا کہ بایونکس کا مقصد بائیو روبوٹکس کی دنیا میں اپنے لئے ایک نام پیدا کرنا تھا۔ اب ہم بایونک پر مبنی نچلے اعضاء اور خارجی نشانات پر کام کر رہے ہیں۔
"ہم جسم کے ان مقامات پر سینسر لگاتے ہیں جہاں دماغ انگلیوں پر بجلی کے دھارے یا سگنل بھیجتا ہے، انہیں منتقل کرنے کا حکم دیتا ہے۔

اب موٹر سائیکل بھی چلیں گے بیٹری پر وہ بھی پاکستان میں
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹرسائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے۔
پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،
واضح رہے کہ فواد چودھری وزیر اطلاعات بنائے گئے تھے تا ہم بعد میں انہیں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی بنا دیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کی تھی
بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور
امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات
وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو، فواد چودھری کشمیریوں کی حمایت پر میدان میں آ گئے

ہواوے نے نیا سمارٹ فون لانچ کردیا
نیویارک (اے پی پی) ہواوے نے نیا سمارٹ فون میٹ 30 لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا.
تفصیلات کے مطابق چین کی موبائل فون کمپنی ہواوے نے اپنا اعلیٰ ترین سمارٹ فون میٹ 30 یورپ میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی موبائل فون کمپنی ہواوے نے یہ جانتے ہوئے کہ اس کے سمارٹ فونز جنہیں گوگل کے آپریٹنگ سسٹم سے بہت سی ایپس دستیاب نہیں ہوں گی، لیکن پھر بھی یورپ میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہواوے کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فون کمپنی اپنے سب سے اعلیٰ سمارٹ فون میٹ 30 کی رونمائی آئندہ ماہ 18 ستمبر کو جرمنی کے شہر میونخ میں کرے گی.

18 سال کی عمر میں ایم اے ریاضی اول پوزیشن میں پاس کرنے والے فرزند اسلام کون ہیں؟
عنایت اللہ خاں مشرقی کی وفات
پیدائش: 25 اگست، 1888ء(امرتسر)
وفات: 27 اگست1963ء (لاہور)• عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے ۱۸سال کی عمر میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ریاضی اول پوزیشن (۱۹۰۶)میں کلیئر کر کے دنیا کو محو حیرت کردیا….(یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے)
• عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے (۱۹۱۲-۱۳)میں بیک وقت چار ٹرائی پوز آنرز رینگلر سکالر، بیچلر سکالر، فاﺅنڈیشن سکالر اورمکینیکل انجینئرنگ میں اعلیٰ پوزیشن مع وظائف حاصل کر کے دنیا کے طالب علموں کو حیران کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کوبرملا اعتراف کرنا پڑا کہ آٹھ سو سالہ یورپی تاریخ میں ایسا ذہین طالب علم پیدا نہیں ہوا۔ (یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے)۔
• عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے دنیا کی قوموں کو اجتماعی موت و حیات کے متعلق پیغام اخیر اور تسخیر کائنات کا پروگرام اپنی شہرہ آفاق کتاب”تذکرہ“ (۱۹۲۴) کے ذریعے دیاتو دنیا بھر کے عالم دنگ رہ گئے۔ جس پر ۱۹۲۵ءمیں مشروط طور پر ادب کا ”نوبل پرائز“ پیش ہوا کہ اردو ہماری تسلیم شدہ زبان نہیں، کسی یورپی زبان میں اس کا ترجمہ کیا جائے مگر شہرت و دولت سے بے نیاز مصنف نے لینے سے انکار کر دیا۔
• عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے مصر میں مسئلہ خلافت پر عالم اسلام کی عالم آراءہستیوں کی کانفرنس کی صدارت کرنے کے ساتھ ساتھ جب ان ہستیوں سے پُر مغز خطاب(خطابِ مصر ۱۹۲۶) کیا تو ان ہستیوں اور جامعہ ازہرمصر سے متفقہ طورپر ”علامہ مشرقی“ یعنی ”مشرق کے عالم“ کا خطاب دے کر آپ کی علمی صلاحیتوں کا اعتراف کیاگیا۔
• عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے۱۳سو برس کے بعدذاتی لالچ کی بجائے فرض کی ادائیگی قوم سازی و کردار سازی کی بنیاد پر ”خاکسار تحریک“(۱۹۳۱ء) کے ذریعے قرن اول کا سماں باندھ کر ہندوستان کے مسلمانوں میں حقیقی مومنانہ کرداراور خلق خدا کی خدمت کا بے لوث جذبہ پیدا کر دیا۔
• عالم اسلام کے پہلے مسلم سائنس دان….جنہوں نے ۱۹۵۲ءمیں دنیا کے بیس ہزار سائنسدانوں کو ”انسانی مسئلہ“ کے عنوان سے خط لکھ کر دنیاوی ترقی کو بے جان مشینوں کے چنگل سے نکال کر کائنات کو مسخر کرنے ، انسانی زندگی اور اس کی روح کو کنٹرول کرنے اور دیگر کروں میں زندگی کی موجودگی کے آثار کے راز ازروئے قرآن افشاں کر دئیے ۔
• عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے اپنے حسابی اندازوں سے ہندوستان میں تین سو سال سے بننے والی مسجدوں کے قبلے غلط ثابت کرتے ہوئے قبلہ کا صحیح رخ معلوم کرنے کا فارمولا پیش کیا۔
• عالم اسلام کے پہلے فرزند….جنہوں نے ۱۹۴۵ءمیں مروجہ مغربی جمہوریت کو زرپرست مافیا کی سازش ثابت کرتے ہوئے حقیقی اسلامی فطری جمہوریت کا فارمولا ”طبقاتی طریقِ انتخاب“ کی صورت میں پیش کیا جس میں زر پرست مافیا کا دنیا کے وسائل پر سے قبضہ ختم کروانے کا فطرتی حل موجود ہے۔ (جس کی صحت کو آج تک کوئی چیلنج نہ کر سکا)۔
• عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے خاکسارتحریک میں ”روزانہ عمل اور محلہ وار نظام“ کے ذریعے مسلم وغیر مسلم میں اخوت یعنی بھائی چارہ کا جذبہ اور ایک ہی صف میں کھڑا کر کے اونچ نیچ کا خاتمہ اور عملاً مساوات پیداکر کے ”برطانوی سامراج سے نجات، حصولِ آزادی اور قیام پاکستان“میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کا واضح ثبوت ۱۹ مارچ ۱۹۴۰ءکو لاہور میں ۳۱۳خاکسارغازیوں اورشہداءنے اپنے لہو سے ۲۳ مارچ کی قرارداد تحریر کر کے اس کی راہ ہموار کی جس میں ان کے فرزند احسان اﷲ خان اسلمؒ بھی شہید ہوئے۔
• عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے ۱۹۲ءمیں نوبل انعام، ۱۹۱۹ء میں کابل کی سفارت، چار ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اورسرکے خطاب کی پیشکش، ۱۹۳۶ءمیں ہندوستان کی ریاست کی وزارت عظمیٰ اور انگریز کی جانب سے دیگر پُر کشش پیش کشوں اورمراعات کو ٹھکرا کر اپنی خودداری ثابت کر دی۔
• پاکستان کے پہلے سیاسی رہنما….جنہوں نے دریاﺅں کے رخ موڑنے، دریاﺅں پر ڈیم تعمیر کرنے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ کھٹائی میں ڈالنے، معاشی و اقتصادی بدحالی، امریکی و برطانوی و بھارتی سازشوں، سول و فوجی حکومتوں اور قومی رہنماﺅں کی وعدہ خلافیوں کا پردہ چاک کرنے کے ساتھ ساتھ مشرقی پاکستان کے (۱۹۷۰-۷۱) میں جدا ہونے کی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور اٹک کے دریا سے لے کر چین کی سرحدوں تک کے علاقوں کو غیر مستحکم کر کے پاکستانی قوم پر جغرافیائی، معاشی، معاشرتی، مذہبی، سماجی زندگی محدود کرنے کی پیش گوئیاں ۱۹۴۶ء تا ۱۹۵۰، ۱۹۵۲ء اور ۱۹۵۶ء تا ۱۹۶۳ء میں مینارِ پاکستان و کراچی کے جلسہ ہائے عام میں کیں تاکہ اصلاح احوال ممکن ہو سکے۔
• پاکستان کے پہلے رہنما…. جنہوں نے اپنی ۳۶ دیہاتوں پر مشتمل وراثتی زمینوں کو اپنے کسانوں میں تقسیم کرتے ہوئے ہندوستان میں باقی ماندہ آبائی گھروں اور زمینوں کے کلیم سے دستبرداری اختیار کر کے میدانِ سیاست میں ایک نئی بے مثال اور لازوال روایت کی بنیاد رکھی کہ سیاست در حقیقت خدمت خلق اور عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔
• پاکستان کے پہلے رہنما…. جنہیں۳۳ سالہ سیاسی جدوجہد میں سے انگریز سامراج اور قیام پاکستان کے بعد کے حکمرانوں اور اپنوں و غیروں نے مل کر۱۸سال تک قید و بند کی پُر تشدد صعوبتوں میں گذارنے پر مجبور کر دیا ۔
• پاکستان کے پہلے رہنما….جنہوں نے سب سے پہلے ”کشمیر بزور شمشیر“ حاصل کرنے کی آواز بلند کی، اپنے ہزاروں جانثاروں کے ہمراہ کشمیر کی سرحدوں پر”جہادی کیمپ“ لگائے اور ۱۹۴۸ء میں آزادی کشمیر کےلئے عملاً جہاد میں حصہ لیا اور بہ نفس نفیس خود بھی زخمی ہوئے۔
• پاکستان کے پہلے رہنما…. جنہوں نے شاہانہ زندگی چھوڑ کر مجاہدانہ زندگی اپنا کر تا حیات اے سی گاڑی، بجلی کے پنکھوں کا استعمال نہ کرتے ہوئے ہندوستان بھر کے دوروں کے دوران اپنے کھانے پینے کے اخراجات خود سے برداشت کر کے قوم سے کچھ نہ لےنے کی اپنی ادنیٰ سے خواہش سے بھی بے نیازی ثابت کر دی۔
• پاکستان کے وہ رہنما….جن کی نماز جنازہ میں دس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کر کے ان کے عمل و کردارکی صداقت پر اپنی مہرثبت کی۔ • پاکستان کے پہلے رہنما….جن کو بعد از مرگ حضوری باغ (بادشاہی مسجد لاہور) کے وسیع و عریض مقام پر قائدین خاکسار تحریک کوحکومت کی جانب سے تدفین کی پیش کش کی گئی تو انہوں نے اپنے عظیم المرتبت قائد کی وصیت منظر عام پر لاکر امت مسلمہ اور ملت پاکستانیہ کو حیرت زدہ کر دیا کہ”مرحوم کی تدفین، ان کی اپنی زرخرید زمین ذیلدار روڈ، اچھرہ لاہور میں ہو اور اس پر گھنٹہ گھر تعمیر کر کے تحریر کیا جائے کہ "جو قوم وقت کی قدر نہیں کرتی تباہ ہو جاتی ہے“ ۔ جہاں پر چھولداری میں بیٹھ کرآپ نے ”خاکسارتحریک“ کو عا لمگیر سطح پر چلایا اور اسی مقام پر ہی پیوند خاک ہوکر اپنی خودداری ثابت کر دی۔
• مقام غور و فکر ہے کہ ایسی عظیم المرتبت شخصیت کے ساتھ ۱۹۴۷ءسے لے کر اب تک حکمرانوں ، ارباب تعلیم و صحافت، تاریخ نویسوں، کالم نگاروں، محققوں، قومی رہنماﺅں اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا متعصبانہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر نوجوان نسل سے انہیں کیوں بے خبر رکھا جا رہا ہے؟ جس کا واضح ثبوت یہی ہے کہ ابھی تک ”باقیات فرنگی سامراج“ کاخاتمہ نہیں ہو سکا؟ جو ہم سب کےلئے لمحہ فکریہ ہے!
ادبی خدمات
علامہ مشرقی بلند پایہ انشاپرداز، فلسفی ، مورخ تھے۔ تذکرہ، خریطہ، اشارات قول فیصل، مولوی کا غلط مذہب، حدیث القران، تین شعری مجموعے، حریم غیب، دہ الباب اور ارمغان حکیم آپ کی مشہور تصانیف ہیں۔ انتقال کے بعد ادارہ علیہ ہندیہ، اچھرہ لاہور میں دفن ہوئے۔ 1925ء میں جو انہوں نے قرآن کی تفسیر لکھی تھی اس کی بنا پر انہیں نوبل انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔۔!!!
سام سنگ نے نئے فون متعارف کروادیئے
لاہور: سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس اور گلیکسی اے 30 ایس متعارف کروا دئیے ہیں.
تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس اور گلیکسی اے 30 ایس متعارف کرا دئیے ہیں، سام سنگ گلیکسی اے 50 سیریز سام سنگ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سیریز ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس میں رئیر پینل کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں جیومیٹرک پیٹرن اور ہولوگرافک ایفیکٹس شامل کیے ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 50 ایس میں نئے کیمرے شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں 48MP f/2.0 کا مین، 5MP ڈیپتھ سنسر اور 8MP 123-degree الٹرا وائیڈ ماڈیول ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ بھی 25MP f/2.0 سے اپ گریڈ کر کے 32MP f/2.0 کیا گیا ہے۔ دوسرے ہارڈ وئیر کے معاملے میں یہ گلیکسی اے 50 جیسا ہی ہے ، اس میں 6.4 انچ 1080×2340 پکسل انفینیٹی یو سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔
دوسری جانب سام سنگ گلیکسی اے 30 ایس کا ڈیزائن تو تبدیل کیا گیا ہے لیکن یہ چار پرانے رنگوں میں ہی دستیاب ہوگا۔اس فون میں نیا رئیر کیمرہ 25MP f/1.7 مین (جو 16 میگا پکسل سے بڑھایا گیا ہے)، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ماڈیول اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ پہلے کی طرح 16MP f/2.0 ہے۔
انٹری ٹیسٹ کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے 25 اگست کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے سابقہ تجربات کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے تاکہ طالب علم پر سکون ماحول میں ٹیسٹ دے سکیں۔انہوں نے یہ بات انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے ضروری انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا،ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز) قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم سہیل،کنٹرولر امتحانات گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی رضوانہ تنویر،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد،کوآرڈینیٹر یو ایچ ایس محمد رمضان،زرعی یونیورسٹی کے نمائندہ آفیسر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ متعلقہ افسران انٹری ٹیسٹ کے تینوں مراکز کا مشترکہ وزٹ کرکے ضروری انتظامات کاجائزہ لیں اور طالب علموں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات ہونے چاہیں۔انہوں نے سنٹرز پر پینے کا پانی،میڈیکل کیمپس،ایمرجنسی سروسز کی موجودگی،مناسب جگہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ،بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین/رشتہ داروں کے لئے باسہولت انتظار گاہوں اور دیگر اقدامات کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے تینوں امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران یونیورسٹیز کی طرف سے ضروری انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ کوآرڈینیٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے زرعی یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ کیمپس دھوبی گھاٹ اورگورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں مجموعی طور پر 8075طلباء وطالبات شرکت کریں گے جن میں 5228طالبات اور2847طلباء شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی اورجی سی وومن یونیورسٹی میں طالبات اور جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں طلباء وطالبات دونوں کے لئے سنٹرز بنائے گئے ہیں
۔۔۔///۔۔۔
فائیو جی نے دھوم مچا دی ، 2 منٹ میں 50 جی بی ڈیٹا
اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی انٹر نیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں یہ بڑی پیش رفت ہے ۔ پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے سو گنا تیز ہو گا۔ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔ فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔
یا رہے کہ پی ٹی اے نے گزشتہ ماہ لائسنس کے اجرا کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ آپریٹر کے پاس جو سپیکٹرم ہوگا اس پہ سپیڈ کا انحصار ہو گا۔چینی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔








