سوشل میڈیا پر تھوڑے عرصے میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی ایپ ٹک ٹاک بنانے والی کمپنی بائٹ ڈانس کے مالک زینگ ایمنگ نے اعلان کیا ہے کہ بائٹ ڈانس اب ٹک ٹاک کے نام سے سمارٹ فون بنانے جا رہی ہے جو کہ پہلے سے موجود تمام سمارٹ فون کمپنیوں کے ریکارڈ توڑ دے گا اور مارکیٹ میں اپنا نام پیدا کرے گا،
ٹک ٹاک کے موجودہ مستقل صارف 500 ملین سے زیادہ ہیں اور یہ سماجی رابطوں کی سائٹ ایپ سٹور سے ایک بلین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے، ٹک ٹاک کی موجد کمپنی بائٹ ڈانس ٹک ٹاک علاوہ بھی کئی ایپلیکیشن بنا چکی ہے جن میں فلپ چیٹ، ٹوٹیو، نیوز ایگریگییٹر شامل ہیں، لیکن ٹک ٹاک اس کی سب سے مشہور پروڈکٹ ہے،
اس سوشل ایپ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پیسہ کمانے میں بھی ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں ٹک ٹاک کی ابھی تک کی کمائی 75 ارب ڈالر ہے جو کہ مشہور ٹرانسپورٹ اوبر کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک اب اپنا سمارٹ فون متارف کروانےجا رہی ہے،
Category: سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کمپنی کے مالک کا بڑا فیصلہ …

ملک احسان ٹوانہ صحرائے تھل میں سبز انقلاب کیلیے بھرپور کوشاں ہیں
سرگودہا،نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی)
ممبر قومی اسمبلی ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کے پبلک فورم کے انچارج ملک غضنفر وڈھل نے کہا ہے کہ ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ حلقہ این اے 94 کی تعمیر وترقی سمیت صحراۓ تھل میں سبز انقلاب لانے کے لیے بھرپور کوشاں ہیں۔ وہ پی ٹی آئ آفس جوہرآباد میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ سابق چیرمین میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ ملک فاروق ٹوانہ،سوشل ورکرز ملک خضرحیات عثمانی بوڑانہ، ملک محمد صابر وڈھل اور ملک الطاف ڈیوت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملک غضنفر وڈھل نے کہا کہ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے گریٹر تھل کینال کے فیز ٹو کی تعمیر کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے خطیر گرانٹ منظور کروا کر تھل کے کسانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے تھل کے چاروں اضلاع کی لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوسکی گی اور وطن عزیز میں سبزانقلاب برپا ہوگا۔ ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کے پبلک فورم کے انچارج کے مطابق حلقہ این اے 94 میں فراہمی بجلی کی 87 سیکیمیں فائنل ہو چکی ہیں علاوہ ازیں متعدد اور سیکیمیں زیر غور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جوہرآباد ،مٹھہ ٹوانہ ،بجار ،ہڈالی ودیگر علاقوں میں فراہمی سوئی گیس کے منصوبوں میں توسیع زیر غور ہے۔ ملک غضنفر وڈھل کے مطابق ممبرقومی اسمبلی ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ صحت ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی بہبود وترویج کے لیے بھی بتدریج ضروری اقدامات اٹھارہے ہیں۔
واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری، نئے فیچرز متعارف کروا دیئے
نیویارک : واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے۔نئے فیچرز کا یہ سلسلہ گاہے بگاہے جاری رہتا ہے واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین ایک سے زائد ڈیوائسز پر بیک وقت ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔
میںجیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
واٹس ایپ صارفین کو اس سے قبل کسی صارف نے استعمال کرنا ہو تو آپ کو موبائل پر آن لائن ہونا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد ویب پر استعمال کرنے کے لئے کیو آر کوڈ لگانا پڑتا ہے۔لیکن اب ایسا نہیںہوگا . اب تازہ ترین سہولت کے مطابق اس فیچر کے تحت آپ بغیر موبائل کو آن لائن کیے ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ویب پورٹل میں بھی تبدیلیاں لائے گا، اس کا نیا فیچر ونڈوز، اینڈروائڈ اور آئی او ایس کو اسپورٹ کرے گا۔واٹس ایپ ویب اس وقت صرف چیٹ انٹرفیس کو اسپورٹ کرتا ہے اس میں وائس اور ویڈیو کال کا فیچر موجود نہیں ہے۔

اپناخون، پسینہ اور سب کچھ پیش کرنے والی لڑکی کے خلاف "انسٹا گرام ” نے کیا کر دیا
انسٹا گرام کی نا انصافی کا یہ عالم کہ صارفین سر عام دھائیاں دینے لگے اور احتجاج کرتے ہوئے اکاونٹ ہی بند کر دیے.
باغی ٹی وی رپورٹ انسٹا گرام کا نیا ورژن "لائک کاؤنٹ بین” دنیا بھر کے ممالک میں ٹرول کیا جارہا ہے، جن ممالک میں یہ ٹرولنگ جاری ہے ان میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، جاپان ، اٹلی ،آئرلینڈ اور برازیل شامل ہیں.
گرام یوزر صارف خاتون میکائلہ تسستا کہ جس نے اپنا خون پسینہ ، وقت اور سب کچھ انسٹا گرام پر لگا دیا .لیکن اس کی محنت اکارت گئی اور اس کو ریچ نہ مل سکی اس خاتون نے سوشل میڈیا پر خوب احتجاج کیا اور اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو بند کرنے کاا علان کر دیا. اس طرح دیگر کئی اور انسٹا گرام صارفین نے ایسی شکایات کی ہیں.
ان میں بعض نے کئ سالوں اور مہینوں کی محنت کو رائیگاں کیے جانے کا بھر پور شکوہ کیا اور احتجاج بھی کیا جب ان کے کاروبار اور دیگر سوشل ایکٹی وٹی کو انسٹا گرام نے کوڑی کامول نہ دیا اور ہائیڈ کر دیا. انسٹا گرام کی اسی نا انصافی پر بعض انفلوئنسرز نے احتجاجا اپنا اکاؤنٹ بند کر دیا.

ایپل کا میک کمپیوٹر میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ
سان فرانسسکو: دنیا کی مشہور و معروف سمارٹ ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنی ایپل نے نئے آنے والے 16 انچ میک پرو سزر میکنزم کے کی بورڈ متعارف کروانے کا اعلان کردیا،
اس طرز پہ بننے والے کی بورڈز کا یہ فائدہ ہو گا کہ اگر کی بورڈ میں سے کوئی کی خراب ہو جائے تو اسے دوبارہ صحیح کیا جا سکے گا ، اور اس سے ایپل صارف کو کی بورڈ کی خرابی پر نیا کی بورڈ خریدنے کی ضرورت نہیں ہو گی،
6 سالہ لڑکی نے 80 لاکھ ڈالر کا گھر کیسے خرید لیا ؟
سیول: جنوبی کوریا کی سٹار یوٹیوبر لڑکی بورم نے 8 ملین ڈالر کا گھر خرید لیا، بورم اس وقت دو یوٹیوب چینلز کی مالک ہے ان میں سے ایک پر وہ کھلونوں کو دکھاتی ہے اور دوسرے پر اپنے چھوٹے چھوٹے کام عام عوام سے شیئر کرتی ہے، اور اس کے دونوں چینلز کے کل 30 ملین سبسکرائبرز ہیں جس کی بدولت بورم 8 ملین ڈالر کی رقم کمانے اور صرف 6 سال کی عمر میں 8 ملین ڈالر کا گھر خریدنے کے قابل ہوئی ہے، بورم نے ایک پانچ منزلہ پراپرٹی خریدی جو کہ سیول کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع ہے
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی رئیل اسٹیٹ کمپنی نے تفصیلات جاری کی ہیں کہ بورم کی پرائیویٹ کمپنی جو کہ اس کے والدین نے بنائی ہے پر 8 ملین ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی اور اس کے نتیجے میں 5 منزلہ پراپرٹی خریدی گئی ہےفیصل آباد، پھلوں اور سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیکنگ کا منصوبہ تیار
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پھلوں، سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے تیاری اورعالمی معیار کے مطابق ان کی پیکنگ کیلئے خصوصی منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کیلئے ابتدائی طورپر 4کروڑ 50لاکھ روپے کی رقم بھی جاری کر دی گئی ہے نیز اس منصوبے کو پنجاب فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈویلپمنٹ کا نام دیا گیاہے۔ پراجیکٹ کے ذرائع نے بتایاکہ اس منصوبہ پر ابتدائی مرحلے میں ساڑھے 4کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائیگی جس کا مقصد کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور استعمال کی ترغیب دینے سمیت انہیں پیشہ وارانہ مہارت اور انفراسٹرکچر فراہم کرناہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس منصوبہ کے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔

پاور سیکٹر سے بڑی خوشخبری …
اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی کو پاور ڈویژن کے سیکرٹری عرفان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بجلی کی ٹرانسمیشن اور تقسیم اگلے سال تک 26000 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی جو کہ ملکی تاریخ میں رکارڈ سطح کی پاور سپلائی ہوگی،
تفصیلات کیمطابق پاور ڈویژن کے سیکرٹری نے کہا کہ اس سال بجلی کی طلب 23000 میگا واٹ تھی اور ترسیل و تقسیم 21000 میگا واٹ تک رہے گی اس کے مقابلے میں پچھلے سال بجلی کی ٹرانسمیشن کی صلاحیت 19000 میگا واٹ تھی جو کہ طلب سے 4000 میگا واٹ کم تھی
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی کے اجلاس کی صدارت سینیٹر فدا محمد نے کی اور انہوں سیکٹری پاور ڈویژن سے ملک میں بجلی کی کل پیداوار، طلب و رسد اور تقسیم و ترسیل پر بریفنگ مانگی جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان نے بریفنگ دی
اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ جیسے موضوعات کو بھی زیر بحث لایا گیا
گوگل اور فیس بک incognito mode پر بھی آپ کی جاسوسی کرتے ہیں.اسپیشل رپورٹ
انٹر نیٹ پر آپ کیا دیکھ رہے ہیں گوگل اور فیس بک incognito mode پر بھی آپ کی جاسوسی کررہے ہوتےہیں.
باغی ٹی وی رپورٹ : یونیورسٹی آف پین سلوانیا کی تازہ ترین سٹدی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گل اور فیس بک آپ کے برؤزر سے آپ کا تمام ڈیٹا آسانی سے جان سکتا ہے. یہ جاسوسی ٹیک جینٹس کرتےہیں جو آپ پر ہر وقت نظر رکھے ہوئے ہوتے ہیں.یہ جاسوسی تب بھی ہوتی ہے
جب آپ incognito mode پر بھی براؤزر استعمال کر ہےہوتے ہیں. خصوصا جب فحش سائٹس وزٹ کی جاتی ہیں تب گوگل فیس بک اور oracle( پوشیدہ ) بھی آپ کی ٹریفک پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوتے ہیں. اس سلسلے میں اگر یہ یہ خوف ہے کہ کہیں کوئی ٹروجن یا وائرس آپ کے سسٹم کو متاثر کر سکتے ہیں تو ایک فکر مندی یہ بھی ہو کہ "کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے” کے مصداق ٹیک جینٹس اور اوریکل فیس بک بھی آپ کی پرائویسی میں حائل ہو سکتےہیں.

Huawei کے بعد OPPO موبائل کمپنی نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اظہار کر دیا
چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی اوپو موبائلز نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔
اس ضمن میں کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی اور انہیں کے پی کے میں اوپو موبائلز کا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔
او پو موبائلز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موبائل فونز کی پاکستان میں پیداوار سے نہ صرف صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے جبکہ چار ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔
یو اے ای کا کراچی میں ایشیاء کا سب سے بڑا ویزہ سینٹر کھولنے کا اعلان
اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملک میں اوپو کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی سوچ کو سراہا اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ہواوے نے بھی پاکستان میں تقریباً 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی مخدوم خسرو بختیار نے بتایا ہے کہ ہواوے ( Huawei ) پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں تعاون کر سکتی ہےاور یہ کمپنی اسلام اباد میں 55 ملین ڈالرز کی لاگت سے علاقائی ہیڈ کوارٹر قائم کرے گی۔








