Baaghi TV

Category: شوبز

  • ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    ڈرامہ سیریل خانی سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    باغی ٹی وی : جوڑی نے اپنی شادی کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے بیک وقت اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ کا کیپشن دیا۔
    https://www.instagram.com/p/CGks6wMBFXQ/?igshid=1043ha2enn2t7
    https://www.instagram.com/p/CGks6wJHXBu/?igshid=1gjalitg48tze
    ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دونوں کو شادی کے ملبوسات زیب تن کیے، گلے میں ہار ڈالے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔


    ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور و معروف شخصیات نے بھی ثنا اور عمیر کو شادی کی مبارکباد دی اور اپنے پیغامات میں جوڑی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکار فیروز خان، بلال عباس خان، کومل عزیز خان، میکال،ذوالفقار،اسد صدیقی،منیبہ مزاری ،ملیحہ رحمنٰن،شائستہ لودھی، منشا پاشا، ایمن خان، سارہ خان، فلک شبیر، نیلم منیر، مومل شیخ، منال خان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، اداکار عمران اشرف اعوان،شہروز سبزواری، ماڈل او اداکارہ صدف کنول،صحیفہ جبار، زینب چوٹھانی، سنیتا مارشل اور عدنان انصاری اور دیگر شامل ہیں۔

    ثنا جاوید کی بہن اور شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا جاوید نے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔ (آمین)

    ثنا جاوید کی بہن کی طرح عمیر جسوال کے گھر والے بھی کافی خوش دکھائی دیئے جس کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کیا۔


    عمیر جسوال کے بھائی عزیر جسوال نے بھابھی ثنا کو گھر میں خوش آمدید کہا ایک پوسٹ میں انہوں نے دو بچوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ باراتی بچے جو چاچو عمیر جسوال کے نکاح کی تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGky-QeAURR/?igshid=1561vq8jtgrs9
    اسی طرح عمیر کے بھائی یاسر جسوال نے بھی بھائی سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی تمام لوگوں سے مسٹر اور مسز جسوال کو ہیلو کہنے کا بھی کہا۔
    https://www.instagram.com/p/CGkun-NnF–/?igshid=117fcndybvc95
    خیال رہے کہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش رہ چکی ہیں کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے۔

    شوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی ہمیشہ سے اپنی دوستی کے بارے میں خاموش ہی رہی تھی تاہم اب اچانک شادی کی خبر نے مداحوں کے شک کو سچ میں تبدیل کر کے خوش کردیا۔

    یاد رہے کہ ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے ڈرامہ خانی، رسوائی، زرا یاد کر جیسے بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    دوسری جانب عمیر جسوال پاکستان کے مقبول ترین گلوکار ہیں وہ اپنے میوزک کیریئر میں کئی کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا؟

    منشا پاشا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  • یا سر حسین کی اہلیہ اقراء عزیز کے حوالے سے کی گئی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    یا سر حسین کی اہلیہ اقراء عزیز کے حوالے سے کی گئی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا پرمداحوں کو بتایا ہے کہ اُن کی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کھانا کھانے میں کتنی دیر لگاتی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : یاسر حسین نے سوشل پرآج صبح کے ناشتے کی کہانی اپنے مداحوں،کے ساتھ شیئر کی ہے یاسر حسیننے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اقراء عزیز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ کھانا بہت آہستہ کھاتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGjc7VADw0h/?utm_source=ig_embed
    یاسر کی جانب سے انسٹا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ انہوں نے صبح ناشتے میں مکئی کی روٹی بھی کھالی اور چائے بھی پی لی ہے، ا س سے قبل انہوں نے جوس پیا تھا، وہ اپنے موگیمبو ( پالتو جانور ) کے ساتھ باہر سے چہل قدمی بھی کر آئے ہیں گھر واپس آ کر انہوں نے دیکھا کہ اقراء وہی اپنا ایک فرنچ توس ابھی تک کھا رہی ہیں۔

    یاسر نے اپنی اس پوسٹ میں اقراء کو بھی ٹیگ کیا جس پر اقراء عزیز نے کمنٹ کرتے ہوئے یاسر حسین کو جواب میں کہا کہ انہیں ایک توس کھانے میں اس لیے اتنی دیر لگی کیوں کہ وہ یاسر کے سجائے گئے اس خوبصورت کمرے میں مگن ہو گئی تھیں۔

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اُن کے اور اقراء عزیز کے مداحوں کی جانب سے خوب دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    ایک انسٹا صارف کا یاسر حسین کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی اقراء عزیز کو سمجھائے کہ اُنہیں ڈائیٹنگ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اقراء عزیز کا صابن سلو ہے ایک صارف نے لکھا کہ اگر اقراء اتنی سلو کھانا کھاتی ہیں تو آپ انہیں اپنے ہاتھ سے کھلا دیں-


    بعض صارفین نے یاسر حسین کے سجائے کمرے کی تعریف کی ایک صارف نے لکھا کہ کیسی کیسی تصاویر لگائی ہیں آپ کو ڈر نہیں لگتا کیا جبکہ چند صارفین نے جانروں کی تصاویر پر تعجب کا اظہار کیا

    ایک صارف نے کہا کہ صاف پتہ چل رہا ہے کہ یاسر حسین اقراء کو دکھانے کے بجائے اپنا سجایا ہوا کمرہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ ’آپ یہ سب ہمیں کیوں بتا رہے ہیں۔
    

  • نادیہ حسین نے امریکی اداکارہ  انجلینا جولی کا روپ دھار لیا

    نادیہ حسین نے امریکی اداکارہ انجلینا جولی کا روپ دھار لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے امریکی مقبول ترین اداکارہ انجلینا جولی کا روپ دھار لیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :نادیہ حسین سوشل میڈیا کی متعدد ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، نادیہ حسین میک اپ سے بھی کافی لگاؤ رکھتی ہیں اس سے متعلق ٹپس وغیرہ شیئر کرتی رہتی ہیں اور میک اپ کی ویڈیو ز بھی شئیر کرتی رہتی ہیں-

    تاہم حال ہی میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ نہایت خوبصورت اور انجلینا جولی سے ہی ملتی جلتی نظر آ رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGhKlHUFxJ2/?igshid=1hkk5qfxdpx62
    نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے امریکی اداکارہ انجلینا جولی جیسا میک اپ، ہیئر اسٹائل اور پوز بنایا ہوا ہے۔

    نادیہ حسین کے مداح اور انسٹاگرام صارفین اُن کے اس روپ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور انہیں بالکل انجلینا جولی کے جیسی مشابہت دے رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ بادیہ حسین زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں-


    دوسری جانب اداکارہ وماڈل عائشہ عمر کی جانب سے بھی تعریفی کمنٹ کیا گیا ہے عائشہ عمر نے نادیہ حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس روپ میں خوبصورت نظر آ رہی ہیں جس پرنادیہ حسین نے بھی عائشہ عمر کا شکریہ ادا کیا-

    انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں…

  • نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا؟

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا؟

    بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گلوکار روہن پریت کے ہمراہ اُن کے گھر موجود ہیں جبکہ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور ان کی کوئی رسم ہو رہی ہے۔
    https://www.instagram.com/reel/CGhjORhDgDI/?utm_source=ig_embed
    نیہا ککڑ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ وہ دن ہے جب میں نے روہن کے والدین سے ملاقات کی۔

    گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن پریت سنگھ سے اظہار محبت بھی کیا۔

    دوسری جانب روہن پریت سنگھ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس دن نیہا پہلی مرتبہ میرے گھر آئی تھی اور میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ یہ دن میرے لیے کس قدر خاص تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CGhpH7bnKte/?utm_source=ig_embed
    روہن پریت سنگھ نے نیہا ککڑ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میں نے پوری دُنیا کا ہاتھ تھام لیا ہے۔

    روہن نے اپنی پوسٹ کے آکر میں نیہا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ملکہ اور سب کچی قرار دیا-

    دو روز قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیہا ککڑ اور روہن پریت کے ایک فین کلب کی طرف سے دونوں کی شادی کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

    اس کارڈ میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت 26اکتوبر کو پنجاب میں شادی کرنے جا رہے ہیں حالانکہ اب تک نیہا ککڑ اور روہن پریت دونوں کی طرف سے آفیشیل کسی بھی طرح کا شادی کا کارڈ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش…

  • سنجے دت نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے دی؟

    سنجے دت نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے دی؟

    بالی وڈ سُپر اسٹار سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں آئیں تھیں کہ وہ چوتھے اسٹیج کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے وہ کینسر جیسے خطرناک مرض سے صحیاب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : 61 سالہ اداکار سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے تاہم انہوں نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

    سنجے دت میں کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب انہیں اگست میں ہی سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم چند دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اداکار نے اپنی بگڑتی صحت کے مسائل کے باعث فلم اںڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تو بھارتی میڈیا میں ان کے کینسر کی خبریں سامنے آئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ سنجے دت کے پاس 6 ماہ یا کچھ ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ سنجے دت کے ایک قریبی رشتے دار نے ان خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا علاج ممبئی میں شروع ہوا، ان کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے۔

    سنجے دت کے خاندانی ذرائع کے مطابق سنجے دت گزشتہ روز ٹیسٹ کے لیے گئے تھے جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں خدا کی مہربانی اور تمام لوگوں کی دعاؤں سے ان کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے۔

    تاہم اب یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ موذی مرض سے صحت یاب ہوگئے۔

    بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں سنجے دت کے قریبی دوست اجے اروڑا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔

    اجے اروڑا کا کہنا تھا کہ وہ پہلے دن سے جانتے تھے کہ ایک دن سب ٹھیک ہوجائے گا اور یہ انتائی خوشی کی خبر ہے کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ انڈیا ٹی وی نے سنجے دت کو کینسر کو شکست دینے پر مبارک باد کا پیغام بھی بھجوایا، جس پر اداکار نے نشریاتی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    رپورٹ کے مطابق اداکار کی جانب سے شکریہ ادا کرنا اس بات کی تصدیق ہے کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے، تاہم رپوٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سنجے دت کو کس اسٹیج کا کینسر تھا؟

    واضح رہے کہ سنجے دت کو کینسر کی تشخیص تو اگست میں ہوئی تھی تاہم انہوں نے تقریباً ایک ہفتہ قبل پہلی بار اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا میری زندگی میں ایک نئے زخم نے ’انٹری‘ دی ہے جسے میں جلد ہی شکست دے دوں گا-

    سنجے دت کا فلموں میں واپسی کا اعلان

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

    سنجے دت کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم

  • ارطغرل غازی میں نویان کی بہن الانگویا کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ وزیراعظم عمران خان کی شُکرگزار

    ارطغرل غازی میں نویان کی بہن الانگویا کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ وزیراعظم عمران خان کی شُکرگزار

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں نویان کی بہن الانگویا کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ گونول ناگیئفا اپنے آبائی مُلک آذر بائیجان کی حمایت کرنے پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی شُکرگزار ہیں-

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 4 میں ارطغرل کے دشمن نویان کی بہن الانگویا کی بہن کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ گونول ناگیئفا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستان بھر سے اُنہیں ملنے والی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایجنٹ نے مجھے فون کیا اور مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ جانتی ہیں کہ پاکستان میں لوگ آپ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر آپکا نام سرچ کرکے آپ کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

    گونول ناگیئفا نے کہا کہ اپنے ایجنٹ کی بات سُن کر میں دنگ رہ گئی اور میں نے اُن سے سوال کیا کہ پاکستان میں لوگ میرے بارے میں کیوں جاننا چاہتے ہیں؟ جس پر میرے ایجنٹ نے جواب دیا کہ ارطغرل غازی میں آپ کا کردار دیکھنے کے بعد پاکستانی شائقین آپ کے مداح ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ترک اداکارہ نے کہا کہ پاکستان سے ملنے والی محبت غیر معمولی ہے میں کبھی بھی سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہی اور اس کے باوجود بھی بہت سارے پاکستانی صارفین انسٹاگرام پر میری پوسٹس پر تبصرے کرتے ہوئے میرے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرتے ہیں۔

    ترک اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے جلد ہی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان آکر اپنے مداحوں سے ملنا پسند کروں گی۔

    گونول ناگیئفا نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستان کے بارے میں میرا علم صرف ویکی پیڈیا تک ہی محدود تھا لیکن اب مجھے معلوم ہوا کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ہے اور پاکستان میں جو زبانیں بولی جاتی ہیں وہ اردو اور انگریزی ہیں اور اب میں اس ملک کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتی ہوں۔

    اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حمایت کے لیے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ وہ میرے ملک آذربائیجان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

    آخر میں ترک اداکارہ نے پاکستان میں ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا مزید شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ گونول 1982 میں آذربائیجان کے شہر باکو میں پیدا ہوئیں –

    بلال مقصود کی حلیمہ سلطان کو موسیقی سنانے کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی عوام کی وجہ سے ہی انڈسٹری میں ’ارطغرل‘ جیسے ڈرامے نہیں بنتے منیب بٹ

    اگرپاکستان میں ارطغرل غازی جیسا مواد بنانے کی کوشش کریں گے تو اس پر پابندی لگ جائے…

  • یشما گل نے کتوں کو گولی مارنے کے خلاف اپنی آواز بُلند کر دی

    یشما گل نے کتوں کو گولی مارنے کے خلاف اپنی آواز بُلند کر دی

    پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے کتوں کو گولی مارنے کے خلاف اپنی آواز بُلند کر دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرٹی وی اداکارہ یشما گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مقامی حکام کے دفتر میں موجود ہیں ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا-
    https://www.instagram.com/p/CGfJCS4jaOq/?utm_source=ig_embed
    ویڈیو میں اداکارہ آفس میں موجود افسران سے سوال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اداکارہ نے روتے ہوئے پوچھا کہ میرے وہ کتے کہاں ہیں جن کو میں نے ویکسین کروائی تھی اور جن کی ذمہ داری میں نے لے رکھی تھی۔

    اداکارہ کو ویڈیو میں کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ میں نے لاہور کے دو آوارہ کتوں کی ذمہ داری خود لی تھی اور ان کی باقاعدہ ویکسینیشن بھی کروائی تھی جس کا سرٹیفیکیٹ بھی میرے پاس موجود ہے۔

    یشما گِل نے اپنی پوسٹ میں ویکسینیشن کارڈ اور کتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ان کتوں کے حوالے سے میں مقامی حکام کے دفتر کو آگاہ بھی کرچکی ہوں کہ یہ دونوں کتے میرے پالتو ہیں اور کسی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

    اداکارہ نے اسٹاف پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ اسکے باوجود آپ نے کتے کو گولی مار دی جس پر اسٹاف ممبر وضاحت کررہا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا، مجھ سے جو سینئر ڈیوٹی پر تھا اس سے بات کریں۔‘

    اداکارہ نے کہا کہ میرے بتانے کے باوجود میری غیر موجودگی میں مقامی حکام کے ملازمین کی جانب سے میرے دونوں پالتو کتوں کو گولیاں مار کے ماریا دیا گیا۔

    یشما گِل نے کہا کہ میرے کتوں کو مارنے کی ذمہ داری لینے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقامی حکام نے کہا کہ اگر کوئی بھی کتا گھر سے باہر آیا تو اسے گولی مار دی جائے گی۔

    ویڈیو کے کیپشن مین اداکارہ نے لکھا کہ کوئی بھی مخلوق کے لئے اتنا غیر انسانی کیسے ہوسکتا ہے؟

    انہوں نے بتایا کہ میں نے 2 آوارہ کتوں کو اپنایا تھا جو کنٹونمنٹ بورڈ کے ہاتھوں بہت اذیت کا شکار تھے۔ اس سے پہلے بھی وہ ایک بار اس کی گردنوں سے اپنے ارد گرد تاروں سے گھسیٹے گئے تھے اور باہر پھینک دیئے چکے تھے لیکن پھر بھی واپس آئے تھے ، انھیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر باہر نکال دیا گیا تھا ، پھر بھی وہ واپس آگئے۔

    یشما نے بتایا کہ چنانچہ میں نے ان دونوں کُتوں کو اپنایا اور انہیں ویکسین پلوا دی۔ اور اب مین 7 دن کے بعد واپس آئیں ہوں اور مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کو چھاؤنی بورڈ نے گولی مار دی ہے !! جس پر میں بہت تکلیف مین ہوں

    انہوں نے لکھا کہ !! ان کتوں سے کبھی بھی کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی ، پھر بھی کسی نے کنٹونمنٹ بورڈ میں شکایت کی اور انہیں گولی مار دی۔

    اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم مجھے اپنے کتوں اور ایسے دوسرے کتوں کے لئے انصاف فراہم کرنے میں مدد کریں جو اس طرح کے ظالمانہ انجام کا شکار ہوئے ہیں۔

    اداکارہ نے مارے گئے کتوں کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی اور مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں کہ کیا وہ واقعی کسی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

    اداکارہ نے اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو شئیر کی جس میں وہ دوبارہ سے مقامی دفتر میں موجود ہیں اور وہاں پر موجود افسران سے دوبارہ مارے گئے کتوں کے بارے میں بات کر رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGiBKXnjFyY/

    نمرہ خان اور یشما گل کی مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    خود کو پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں محفوظ محسوس کرتی ہوں کومل عزیز

  • چین نے شوبز میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کا تاج اپنے سر پر پہن لیا

    چین نے شوبز میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کا تاج اپنے سر پر پہن لیا

    چین نے دنیا کی واحد سُپر پاور امریکہ کو شوبز دنیا میں بھی پیچھے چھوڑ دیا-

    باغی ٹی وی : چین نے شوبز میں پہلی بار امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کا تاج اپنے سر پر پہن لیا ہےچین میں باکس آفس پر فلموں نے لگ بھگ 2 ارب ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے اور امریکہ کو پہلی بار اس شعبے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    شوبز ویب سائٹ وارئٹی کے مطابق چینی مارکیٹ میں اس سال فلمیں 1.99 ارب ڈالرز کا بزنس کرچکی ہیں جبکہ شمالی امریکی مارکیٹ میں فلموں کا بزنس 1.94 ارب ڈالرز کا ہے لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال چینی باکس آفس میں بزنس 75.5 فیصد کم رہا ہے مگر اس کی وجہ کورونا وائرس کی وبا ہے۔

    مگر چین اب اس وبا کے اثر سے باہر نکل چکا ہے اور سینما اور بیشتر تھیٹر کُھل گئے ہیں جبکہ حکومتی پابندیوں کو بھی نرم کرکے 75 فیصد نشستوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی گئی 19 اکتوبر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی بحال کا عمل تیز ہوگیا اور سنیماؤں میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

    چین کی مقامی فلمیں اس وقت زبردست بزنس کررہی ہیں اور اس سال عالمی سطح پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی چین کی ‘دی ایٹ ہنڈریڈ’ ہے جس نے 44 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بیڈ بوائز فار لائف ہے جس نے 42 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے تیسرے نمبر پر چینی فلم ‘مائی پیپل، مائی ہوم لینڈ’ ہے جو یکم اکتوبر کو ریلیز ہوئی اور اب تک 36 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے۔

    اس کے مقابلے میں ہا لی وڈ کی فلمیں میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکیں، ستمبر میں ریلیز ہونے والی ڈزنی کی مولان صرف 4 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرسکی جبکہ وارنر برادرز کی فلم ٹینینٹ نے چینی مارکیٹ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیاجبکہ دنیا بھر میں یہ فلم 33 کروڑ ڈالرز سے زائد کما چکی ہے-

    چین کی طرح امریکہ میں بھی سنیما گھر مارچ سے اگست تک بند رہے مگر دوبارہ کھلنے کے بعد بھی وہاں نئی فلموں کی کمی اور ریلیز ہونے والی فلموں کا بزنس ماضی کے مقابلے میں بہت کم ہے جبکہ اسٹوڈیوز کی جانب سے بیشتر فلموں کی ریلیز اگلے سال تک ملتوی کردی گئی یا انہیں ڈیجیٹل رینٹل پلیٹ فارمز یا اسٹریمنگ سروسز پر ریلیز کیا جارہا ہے۔

    اس لیے یہ مشکل ہے کہ سال کے آخر تک ہالی وڈ چین کو اس معاملے میں پیچھے چھوڑ سکتا ہے کیونکہ ایسی فلمیں ریلیز ہی نہیں ہوں گی جو باکس آفس پر زیادہ بزنس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

    پاکستانی ایکشن اور تھرل فلم ’50 کروڑ‘ پر تنقید پر اعجاز اسلم کا رد عمل

    سنجے دت کا فلموں میں واپسی کا اعلان

    انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں…

  • پاکستانی فلم  ’50 کروڑ‘  نیٹ فلیکس کی سیریز ’منی ہایئسٹ‘ کا چربہ ہے  سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ

    پاکستانی فلم ’50 کروڑ‘ نیٹ فلیکس کی سیریز ’منی ہایئسٹ‘ کا چربہ ہے سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ

    پاکستانی ایکشن تھرلر فلم ’50 کروڑ‘ کے کرداروں کا ٹیزر اور تصاویر سامنے آتی ہے سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کرنا شروع کیا کہ مذکورہ فلم کو نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’منی ہایئسٹ‘ کی نقل پر ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ایکشن اور تھرل سے بھر پور نئی آنے والی فلم 50 کروڑکا ٹیزرریلیزہونے کے بعد ہی پاکستانی شائقین نے کرداروں کو دیکھتے ہی دعویٰ کیا کہ پاکستانی فلم نیٹ فلیکس کی سیریز کی کاپی ہوگی۔

    ’50 کروڑ‘ میں اعجاز اسلم، فیصل قریشی، محمود اسلم، صبور علی، فریال مخدوم، ژالے سرحدی، اسد صدیقی، نعمان حبیب، نوید رضا، عمر شہزاد اور انوشے عباسی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی کس موضوع کے گرد گھومتی ہے اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم کرداروں کی جھلک سے اندازا ہوتا ہے کہ مذکورہ فلم ایکشن یا کرائم تھرلر فلم ہوگی’50 کروڑ‘ کے جاری کیے گئے کرداروں کی جھلک میں کچھ کرداروں کو پولیس کےکردار کے طور پر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

    تاہم کچھ صارفین اورمداحوں نے فلم کی منفرد اندازمیں بنانے کو ہدایتکاروپروڈیوسرکوسراہا بھی۔ اور کہا کہ یہ منی ہایئٹ جیسا کچھ لگ رہے اور وہ اب اس سیریز کو دیکھنے میں انتظار نہیں کر سکتے

    ’50 کروڑ‘ کے کرداروں کی جھلک جاری ہونے کے بعد جب سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی فلم پر نیٹ فلیکس کی ویب سیریز کی نقل کا الزام لگایا تو اعجاز اسلم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ تنقید سے پہلے فلم کا انتظارکرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مداح فلم دیکھیں گے اوراس فلم کومختلف پائیں گے۔

    اعجاز اسلم نے کہا کہ فلم 50 کروڑ ایکشن اور تھرل سے بھر پور ہے اور تمام کرادر اس میں نئے روپ میں نظر آئیں گے جب آپ فلم دیکھ لیں توپھربتائیں کہ کیا کمی ہے اورکیا اچھا ہے، لیکن وقت سے پہلے پرکھیں نہیں اگرکچھ منفرد پراجیکٹ آرہا ہے تو اس کی تعریف کریں اورپراجیکٹ آنے کے بعد اپنی رائے کا ضروراظہارکریں۔

    انہوں نے عندیہ دیا کہ ’50 کروڑ‘ نیٹ فلیکس کی ویب سیریز منی ہیسٹ کی کاپی نہیں اور نہ ہی پاکستانی فلم کے کرداروں کو نیٹ فلیکس کی ویب سیریز کی طرح دکھایا جائے گا-

    پاکستانی ایکشن اور تھرل فلم ’50 کروڑ‘ پر تنقید پر اعجاز اسلم کا رد عمل

  • ماہرہ خان کا والدہ کی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے لئے محبت بھرا پیغام

    ماہرہ خان کا والدہ کی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے لئے محبت بھرا پیغام

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ کو دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا پر ماہرہ خان نے اپنی والدہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی والدہ نے اُنہیں سکھایا کہ کبھی بھی نااُمید نہیں ہونا۔
    https://www.instagram.com/p/CGiPazrBd-s/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر والدہ کی جوانی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ گزشتہ رات ہم نے امّاں کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اُس وقت ہم صرف تین لوگ موجود تھے کیونکہ ابّا اس دُنیا میں نہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم نے اُن کو اپنے ساتھ محسوس کیا۔‘

    ماہرہ خان نے لکھا کہ’کیک کاٹتے ہوئے جہاں ہم نے امّاں کے لیے گانا گنگنایا تو وہیں امّاں نے بھی بُلند آواز میں خود کے لیے گانا کچھ اس طرح گنگنایا کہ مجھے سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔‘

    اداکارہ نے لکھا کہ میری امّاں کو چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی ملتی ہے جنہیں وہ ’ٹینڈر ٹیلنٹ‘ کا نام دیتی ہیں۔

    ماہرہ خان نے ان سے سیکھی ہوئی باتوں کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور بتایا کہ سب سی ضروری چیز جو والدہ نے انہیں سکھائی کہ زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہونا، جب ایمان ہے تو مایوسی کیسی؟

    ماہرہ خان نے والدہ کو سلاگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دُنیا کی سب سے خوبصورت عورت قرار دیا-

    اداکارہ نے پوسٹ کے آخر میں یہ بھی انکشاف کیا کہ مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ اپنی ماں کے پیٹ میں تھیں۔

    منشا پاشا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی فنکاروں کی ترکی کے سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصاویر