Baaghi TV

Category: شوبز

  • اعجاز اسلم نے مداحوں کو ویک اینڈ کے فوائد بتا دیئے

    اعجاز اسلم نے مداحوں کو ویک اینڈ کے فوائد بتا دیئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے مداحوں کو اپنے سوشل میڈیا میں جاری پیغام میں ویک اینڈ کے فوائد بتا دیئے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعجاز اسلم نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے مداحوں کے لیے ’ویک اینڈ‘ سے متعلق پیغام بھی جاری کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFUhjWPJFfW/
    انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے لکھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنا ہر کام بہتر طریقے سے کریں تو آپ کو اپنے ہفتے کا اختتام خوشگوار طریقے سے گُزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    اعجاز اسلم نے کہا کہ ہماری زندگی میں ویک اینڈ کی اپنی ایک خاص اہمیت ہوتی ہے کیونکہ اس دن ہم پورے ہفتے کے اپنے اچھے بُرے لمحے یاد کرتے ہیں جن میں کچھ لمحے ہماری بہترین یادوں میں شامل ہوجاتے ہیں-

    اداکار نے کہا کہ زبردست ویک اینڈ سے ہمیں کافی توانائی ملتی ہے اور اس سے ہم اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرسکتے ہیں۔

    شوبز فنکاروں کا لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کو…

  • پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے کونسے اقدامات کیے جارہے ہیں؟  بلال مقصود کا وزیراعظم عمتران خان سے سوال

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے کونسے اقدامات کیے جارہے ہیں؟ بلال مقصود کا وزیراعظم عمتران خان سے سوال

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور کمپوزر و گلوکار اور اسٹرنگز بینڈ کے رکن بلال مقصود نے سوال کیا ہے کہ خبر دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی کیونکہ یہ ہماری فلم انڈسڑی کی بحالی کے لیے بہترین اقدام ہے لیکن یہاں میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے کونسے اقدامات کیے جارہے ہیں؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بلال مقصود نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں نے اخبار میں ایک خبر پڑھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

    بلال مقصود نے کہا کہ خبر دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی کیونکہ یہ ہماری فلم انڈسڑی کی بحالی کے لیے بہترین اقدام ہے لیکن یہاں میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے کونسے اقدامات کیے جارہے ہیں؟
    https://www.instagram.com/tv/CFUvFHiH-1K/?igshid=ejukupsxlnsi
    گلوکار نے کہا کہ ہمیں بتائیں کہ اس ملک میں گلوکاروں کی کیا اہمیت ہے اہمیت ہے بھی یا نہیں کیونکہ ہماری عوام کا جو نظریہ ہے اُس کے مطابق موسیقی کی دُنیا سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو بُرا سمجھاجاتا ہے اور اُن کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’اگر ہماری حکومت کو لگتا ہے کہ گلوکاروں کے بارے میں عوام کا نظریہ اور سوچ بالکل درست ہے تو ہمیں بتائیں۔

    بلال مقصود نے کہا کہ ’اگر میں وزیراعظم عمران خان کی بات کروں تو مجھے نہیں لگتا اُن کی سوچ بھی عوام جیسی ہوگی کیونکہ عمران خان کی دوستی بڑے بڑے نامور موسیقاروں سے ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارے متعلق اس طرح نہیں سوچتے بلکہ ایک مثبت سوچ رکھتے ہوں گے۔

    گلوکاروں کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نازیبا الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں اس سب کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے نہیں تو ایک وقت ایسا آئے گا پاکستان سے میوزک ختم ہو جائے گا-

    انہوں نے کہا کہ عزت بہت ضروری ہے ایک آرٹسٹ کے لئےمیں چاہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان صاحب ایسے پلیٹ فارمز بنائیں جہاں عوام کی اس غلط سوچ کو تبدیل کیا جائے۔

    بلال مقصود نے کہا کہ ایک گلوکار کے لیے سب سے اہم اُس کی عزت ہے اور حکومت کو چاہیے کہ فنکاروں کو عزت دیں اور لوگوں کا نظریہ تبدیل کریں۔

    آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف پلیٹ فارمز بنائے جائیں جن کے ذریعے میوزک انڈسٹر ی کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔

    انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو پیغام پوسٹ کرتے ہوئے بلال مقصود نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس اہم مسئلے پر لازمی توجہ دی جانی چاہیے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی تشخص، تہذیب اور ثقافت کواُجاگر کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا جس میں حکومت نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھی پیکیج کا اعلان کیا تھابجٹ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے چار نکاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔ ڈرامہ، فلم سازی اور سنیما کے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کم کرکے 3 فیصد اور سیلز ٹیکس کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا ہے-

    فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدم،روڈمیپ تیارکرنے کاحکم

    فلم انڈسٹری کے لئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کے اٹھائے گئے اقدامات گیم…

    صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہوں ہمایوں سعید

    وزیراعظم عمران خان یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں شان شاہد

  • سوشل میڈیا پر پشتون شخص کی وائرل ویڈٰیو پر شنیرا اکرم بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں

    سوشل میڈیا پر پشتون شخص کی وائرل ویڈٰیو پر شنیرا اکرم بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھی سوشل میڈیا پر پشتون شخص کی وائرل ویڈیو کی تعریف کر دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن زیدی نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پشتون شخص برطانوی انداز میں کمینٹری کرتا نظر آرہا ہے۔

    حسن زیدی نامی صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک پشتون شخص سر پر ٹوپی اور کندھے پر رومال لیے برطانوی کمینٹیٹر کی کمینٹری کی اداکاری کر رہا ہے اور دیکھنے والوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے یہ کمینٹری یہ پشتون شخص ہی کر رہا ہے-


    ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے پشتون شخص کے برطانوی انداز کی تعریف کی۔

    شنیرا اکرم نے ہنستے ہوئے لکھا کہ اس شخص نے کافی اچھا برطانوی انداز اپنایا ہے۔

    شنیرا کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئےصارفین نے بھی اس پشتون شخص کے برطانوی انداز کو خوب سراہا۔


    https://twitter.com/UmarFar48429001/status/1307595721483395072?s=20

    شنیرا اکرم بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

  • وزیراعظم عمران خان یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں  شان شاہد

    وزیراعظم عمران خان یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں شان شاہد

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم پاکستان کے لیے تعریفی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی ایک بات مجھے بہت پسند ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں۔


    شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

    شان شاہد کے اس ٹوئٹ پر سینیٹر فیصل جاوید نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اور آپ بھی صرف پاکستان کے یار ہیں-

    اس کے علاوہ شان شاہد نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بانی پاکستان اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر شیئر کی۔


    قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ’ہمارے لیڈر‘ ایک لمحے کے لیے سب متحد ہوجائیں۔

    واضح رہے کہ شان شاہد کے دونوں ٹوئٹس پر صارفین کی جانب سے مثبت رد عمل دیا جارہا ہے-

    فلم انڈسٹری کے لئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کے اٹھائے گئے اقدامات گیم…

    صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہوں ہمایوں سعید

  • ماہرہ خان کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ماہرہ خان کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے موٹرسائیکل چلانا سیکھ لی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی راطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بائیک چلاتی نظر آرہی ہیں۔ حفاظتی سامان کے ساتھ بنا کسی خوف کے بائیک چلانے والی ماہرہ خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔

    ماہرہ خان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آجا میری موٹر بائیک پر بیٹھ جا ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لئے بائیک چلانا سیکھی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CFR8pxHBqbS/
    ماہرہ نے بتایا کہ یہ ویڈیو میرے بائیک سیکھنے کے دوسرے روز کی ہے تو اس بات سے اندازہ لگائیں کہ میں بائیک چلانے میں کتنی اچھی ہو گئی ہوں۔

    ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ مجھے مکمل بائیک سیکھنے کے بعد سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے۔

    فوٹو انسٹاگرام
    اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز پاکستان کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو۔

    خیال رہے کہ پنک رائیڈرز موٹر سائیکل چلانے والی ایک سو خواتین کا وہ گروپ ہے جنھوں نے گزشتہ برس کے شروع میں کراچی میں ایک ریلی منعقد کرکے خواتین کو بااختیار اور انھیں زندگی میں زیادہ خود مختار بنانے کا پیغام دیا تھا۔

    ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے ماہرہ خان

    ماہرہ خان کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی…

  • ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس میں نامور شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی-

    باغی ٹی وی : پاکستانی معروف فنکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہور ہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی اس معروف جوڑی نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ بڑے ہی دھوم دھام سے منائی ہے-

    https://www.instagram.com/p/CFVU5x1BK50/?igshid=1p1j4573rj6wp
    https://www.instagram.com/p/CFVOzPphV9c/?igshid=dxiyqyfn1ajt
    https://www.instagram.com/p/CFVH7UOhxdS/?igshid=17238tcv5t2ws
    امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں نامور شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں سارہ خان، فلک شبیر، صبور علی، نور ظفر خان، مومل شیخ، ندا یاسر، حسن حیات، یاسر حسین،سید جبران شاہ اور شہزاد شیخ سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں جنہوں نے تقریب کو خوب انجوائے بھی کیا-


    انسٹاگرام تصاویر
    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل گزشتہ ماہ 30 اگست کو ایک برس کی ہوئی تھیں اور محرم الحرم کی بناء پر اس جوڑی نے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب کرکے امل کی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا تاہم یوم عاشور کے دن سالگرہ منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ایمن اور منیب کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے امل کو ڈھیر ساری مبارک باد اور دعائیں دی گئی تھیں وہیں کچھ مداحوں کی جانب سے ایمن اور منیب کو امل کی سالگرہ 10 محرم الحرام کے دن منانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہیں معلوم ہے کہ ایمن اور منیب کی بیٹی کی پہلی سالگرہ ہے مگر اُنہیں آج کے دن کے احترام کا بھی خیال رکھنا چاہیے تھا ۔

    ایمن اور منیب بیٹی امل کی سالگرہ منانے پرصارفین کی تنقید کی زد میں

  • کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کر دیا گیا

    کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کر دیا گیا

    کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کردیا گیا –

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کردیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے آرٹس کونسل میں منعقدہ ’’ عوامی تھیٹر فیسٹیول‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل نے پورے ملک کے فنکاروں کو یکجا کردیا،کورونا کی وجہ سے ثقافتی سرگرمیاں معطل رہیں ڈر اور خوف کی فضامیں اس طرح کے میلے تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔

    احمد شاہ نے کہا کہ کورونا کی وبا کے پیشِ نظر ثقافتی سرگرمیاں معطل رہیں لیکن سندھ ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز میں دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا ہے جس کا ثبوت عوامی تھیٹر فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ثقافت کے شُکر گزار ہیں کہ وہ فیسٹیول میں شریک ہوئےعوامی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان اس لیے کیا کہ ان فنکاروں کا اوڑھنا بچھونا ان کا گھر آرٹس کونسل ہی ہے یہ فنکار مجھ سے ہی امید رکھتے تھے کہ میں کچھ کروں گا آرٹس کونسل ان فنکاروں کی وجہ سے ہی ہے۔

    اس موقع پر ہدایت کار پرویز صدیقی کا ڈرامہ خالہ خیالوں میں پیش کیا گیا فیسٹیول میں 18 ڈرامے پیش کیے جائیں گے اردو، سندھی، سرائیکی، پنجابی اور میمنی زبان میں بھی ایک ڈرامہ پیش کیاجائے گا جس میں ہمارے منجھے ہوئے فنکاروں کے بچے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تھیٹر کو سندھ کے دیگر شہروں میں بھی لیکر جائیں گے ۔فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    عوامی تھیٹر فیسٹیول کا افتتاح قومی ترانہ بجا کر کیا گیا اس موقع پر ہدایت کار پرویز صدیقی کا ڈرامہ خالہ خیالوں میں پیش کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد تمام ایس او پیز کے تحت کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئی۔

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد

  • فلمسٹار میرا کی پرفارمنس کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان  گرفتار

    فلمسٹار میرا کی پرفارمنس کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :پنجاب کے شہر فیصل آباد میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں تقریباً ایک ہفتے قبل سبینہ سینما میں اداکارہ میرا کی اسٹیج پرفارمنس کے دوران دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،مسلح افراد سکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہو گئے تھے-

    تاہم فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم سینما میں موجود افراد خوفزدہ ہو گئے، اور واقعہ کے بعد سینما چھوڑ کر چلے گئے.

    بعد ازاں باغی ٹی وی کی جانب سے اس واقعے پر لگائی جانے والی خبر پر پنجاب پولیس نے فوراً ایکشن لے تھا پنجا ب پولیس نے اپنےآفیشل ٹوئٹر ہینڈلر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے اس واقعے پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    تاہم اب فائرنگ کرکے فرار ہونے والے نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان میں عادل اعوان، شعیب، اسد اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں اور انہوں نے سنیما کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے لیے فائرنگ کی تھی گرفتار ہونے والے چاروں افراد کو حوالات منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    کچھ لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں ادکارہ میرا کا انکشاف

  • کیا ’فو جی‘ گیم کو متعارف کرانے کا پہلا خیال سوشانت سنگھ راجپوت کا تھا؟

    کیا ’فو جی‘ گیم کو متعارف کرانے کا پہلا خیال سوشانت سنگھ راجپوت کا تھا؟

    رواں ماہ اکشے کمار کی جانب سے پب جی کے متبادل گیم ’فو جی‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کی جانب سے اعلان کردہ موبائل گیم ’فو جی‘ دراصل سشانت سنگھ راجپوت کا خیال ہے تاہم اب ممبئی کی ایک عدالت نے واضح کردیا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ ’فو جی‘ گیم کو متعارف کرانے کا پہلا خیال سوشانت سنگھ راجپوت کا تھا اورسوشل میڈیا ویب سائٹس اور حکام کو ہدایت کی ہےکہ وہ ان افواہوں کو پھیلنے سے روکیں-

    باغی ٹی وی : ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے سوشل میڈیا ویب سائٹس اور حکام کو مذکورہ عبوری حکم اس وقت جاری کیا جب بھارت بھر میں افواہیں تھیں کہ اکشے کمار کی جانب سے جلد ہی متعارف کرائے جانے والا موبائل گیم ’فو جی‘ دراصل سشانت سنگھ راجپوت کا خیال تھا۔

    بھارتی سوشل ویب سائٹس اور میڈیا میں خبریں تھیں کہ دراصل سوشانت سنگھ راجپوت نے ہی چینی موبائل گیم ’پب جی‘ کے متبادل گیم ’فو جی‘ کو متعارف کرانے کا سوچا تھا تاہم وہ زندہ نہ رہے تو اکشے کمار مذکورہ گیم کو متعارف کرادیا۔

    تاہم اب ممبئی کی ایک عدالت نے واضح کردیا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ ’فو جی‘ گیم کو متعارف کرانے کا پہلا خیال سوشانت سنگھ راجپوت کا تھا۔

    ساتھ ہی عدالت نے سوشل میڈیا ویب سائٹس اور حکام کو مذکورہ ان افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کا حکم دیا-

    خیال رہے کہ با لی وڈ سُر اسٹار اکشے کمار نے رواں ماہ ستمبر کے آغاز میں بھارت کی ٹیکنالوجی کمپنی گوکو کے ساتھ چینی موبائل گیم ’پب جی‘ کا متبادل گیم متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ’فو جی‘ گیم کی پرومو تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ گیم وزیر اعظم نریندر مودی کے آتما نربھار وژن کے تحت پیش کیا جارہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEtizCvnY-d/?igshid=1w6pch3e3x5j1
    اکشے کمار نے بتایا تھا کہ ’فو جی‘ گیم کے ذریعے جہاں لوگوں کو انٹرٹیمنٹ اور تفریح فراہم کی جائے گی وہیں اس گیم کے ذریعے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو بھی خراج پیش کیا جائے گا۔

    ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ گیم سے ہونے والی کمائی کا 20 فیصد حصہ ’بھارت کا ویر‘ نامی حکومتی منصوبے میں دیا جائے گا۔

    خیلا رہے کہ اکشے کمار مذکورہ گیم کو بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی گوکو کے ساتھ متعارف کرائیں گے مذکورہ گیم کو چینی گیم پب جی کا متبادل قرار دیا جا رہا ہے جس پر بھارت نے ستمبر میں پابندی عائد کردی تھی۔

    بھارتی حکومت نے پب جی اور ٹک ٹاک سمیت 100 چینی ایپس پر پابندی اس وقت عائد کی جب بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی شروع ہوئی۔

    دونوں ممالک کے درمیان جون 2020 سے متنازع سرحدی علاقے لداخ کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدگی جاری ہے چین لداخ کے علاقے میں موجود کچھ علاقوں کو اپنی ملکیت تصور کرتا ہے جب کہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ وہ علاقے ان کے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان یہ تنازع 60 سال سے زائد عرصے سے چل رہا ہے۔

    اکشے کمارنے مودی کے آتما نربھار وژن کے تحت ’پب جی‘ کےمتبادل ’فو جی‘ گیم پیش کردی

    سی پیک اتھارٹی کے حوالہ سے چین کا اہم بیان،امریکی صحافیوں کو ویزہ دے رہے ہیں یا…

    لداخ‌بارڈر پر چینی اور بھارتی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، صورت حال کشیدہ

    چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا…

     

  • شرمین عبید چنائے مارول فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی پاکستانی فلمساز بن گئیں

    شرمین عبید چنائے مارول فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی پاکستانی فلمساز بن گئیں

    ہا لی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول کومکس‘ نے مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔

    باغی ٹی وی : ہا لی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول کومکس‘ نے مئی 2018 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ادارہ جلد ہی پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کو جلد اسکرین پر لائے گا۔

    ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کو ممکنہ طور پر فلموں میں متعارف کرایا جائے گا تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اب مذکورہ کردار کو ٹی وی سیریز میں پیش کیا جائے گا۔

    مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کے لیے مارول کومک نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 ہدایت کاروں کی خدمات حاصل بھی کرلیں۔

    شوبز ویب سائٹ ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کو ڈزنی پلس پر پیش کیا جائے گا اور اس سیریز کو بنانے کے لیے مارول اسٹوڈیو نے 4 نامور ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔

    پہلی مسلم خاتون کی ٹی وی سیریز بنائے جانے کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم شرمین عبید چنائے، بھارتی نژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

    فوٹو ہالی وڈ رپورٹر
    رپورٹ کے مطابق چاروں ہدایت کار کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی سپر ہیرو ٹی وی سیریز کی ہدایات دیں گے اور ممکنہ طور پر چاروں ہدایت کار الگ الگ قسطوں کی ہدایات دیں گے۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اور سیریز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک ممکنہ طور پر سیریز کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

    گوگل فوٹو
    ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کرنےکے بعد اب مارول اسٹوڈیو کمالہ خان کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ کی تلاش میں ہے اور اسٹوڈیو کی کوشش ہے کہ انہیں کوئی ایسا اداکارہ ملے جن کا تعلق پاکستان سے ہو کیونکہ کمالہ خان کا کردار بھی پاکستانی ںژاد ہے-

    ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق مارول ’مارول اسٹوڈیو‘ کے صدر کیون فیج نے یہ بھی کہا ہے کہ کمالہ خان پر ٹی وی سیریز بنائے جانے کے بعد مذکورہ کردار کو فلموں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کومارول کومکس نے پہلی بار 2014 میں ’مس مارول‘ کی کتاب میں متعارف کرایا تھا اسی کتاب میں دوسرے خواتین سپر ہیرو کردار بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

    گوگل فوٹو

    ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی

    ویب سیریز چڑیلز میں فرانسیسی آرٹسٹ جیسا خاکہ استعمال کرنے پر عاصم عباسی نے معافی مانگ لی

    پاکستانی نژاد اداکارکو نازیبا ویڈیو جاری کرنے لے الزام میں کویت کی عدالت نے سزا…