Baaghi TV

Category: شوبز

  • علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کیخلاف سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی

    علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کیخلاف سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکاراور اداکار علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی ہے۔

    باغی ٹی وی :علی ظفرکوحکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ملنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اورسوشل میڈیا پر ان کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ اوران کی تصاویرغیر اخلاقی ویڈیوز کلپ کے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر میشا شفیع کے اسکینڈل کو پھرسے نمایاں کرکے کہا جارہا ہے کہ وہ پرائڈ آف پرفارمنس کے حق دار نہیں بلکہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    کچھ لوگوں نے فیس بک اور ٹوئٹرسمیت یوٹیوب پر ان کے مخصوص گانوں اور فلموں کے سینز کو ایڈٹ کرکے نازیبا الفاظ کے ساتھ وائرل کردیا ہے اور یہ سلسلہ تواترکے ساتھ جاری ہے۔

    جس پر علی ظفر نے ایف آئی اے کو جو درخواست دی ہے اور اس کے ساتھ یہ ثبوت بھی فراہم کیے ہیں اور ان ثبوتوں کی بنیاد پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات شروع کی ہیں۔

    اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبر ونگ لاہور ابوزر سبطین کا کہنا ہے کہ انہیں علی ظفر کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے اور قانون کے مطابق اس پر کارروائی کریں گے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے کیس کی تحقیقات بھی ایف آئی اے سائبرونگ ہی کررہا ہے جو آخری مراحل میں ہے۔ جلد ہی اس کیس میں ملوث افراد کو گرفتارکر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کیس میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور شوبز سے وابستہ کئی افراد اس حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

    اس سے قبل عورت مارچ، عورت آزادی مارچ، ویمن ایکشن فورم اور تحریک نسواں کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں علی ظفر کو سول ایوارڈ دینے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا گیا ہے۔اس میں کہا گیا کہ صدارتی دفتر کی جانب سے علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کے فیصلے پر ہمیں شدید تشویش ہے کیونکہ علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہیں اور اس حوالے سے مقدمات تاحال جاری ہیں علی ظفر کے خلاف سپریم کورٹ میں ہراسانی اور ہتک عزت کا ایک مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور میں زیر التوا ہے- جبکہ اس دوران یہ اعزاز دیے جانے کا وقت انتہائی پریشان کن اور بے حسی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ ہم اس تمغے کے عزت و احترام کو داغدار ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

    خط میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پریشان کن اس لیے ہے کیونکہ اس سے تاثر جاتا ہے کہ ریاست پاکستان نادانستہ طور پر زیر التوا فیصلوں سے قطع نظر جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کے ساتھ کھڑی ہے۔

    جس کے بعد اس خط کے بعد علی ظفر کی وکیل بیرسٹر عنبرین قریشی سامنے آئیں اور خط پر ردعمل دیا بیرسٹر عنبرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے لڑنے والی تنظیمیں دوسروں کے حقوق غضب کررہی ہیں اور بدنام کرنے کی مہم کا حصہ بن رہی ہیں۔

    علی ظفر کی وکیل نے لکھا کہ مس شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کی شکایت پنجاب محتسب کے بعد گورنر پنجاب اور یہاں تک کہ لاہور ہائی کورٹ بھی خارج کرچکی ہے اور سپریم کورٹ نے اب تک لاہور کی عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت نہیں دی۔

    بیرسٹر عنبرین نے لکھا کہ میشا شفیع کی جانب سے ہتک عزت کا نام نہاد کیس بھی عدالت نے علی ظفر کے کیس کے فیصلے تک روک دیا ہے جس میں انہوں نے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا لہذا ان کے خلاف زیر التوا کیسز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا-

    انہوں نے لکھا کہ وہ تنظیم جو انصاف کے عالمی قانون کہ قصوروار ثابت ہونے تک ہر شخص بے گناہ ہوتا ہے کی حامی ہے وہ صدر پاکستان کو لکھے گئے خط میں کیس کے حقائق کو غلط انداز میں پیش کررہی ہے۔

    علی ظفر کی وکیل نے لکھا کہ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف زیر التوا مقدمات کی نوعیت سول اور مجرمانہ ہے ان میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں مسٹر ظفر کے خلاف مذموم مہم کا حصہ بننے والوں کے خلاف بھی کیسز دائر ہیں علاوہ ازیں اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم میں الیکٹرونک کرائمز ایکٹ کے تحت ایک تفتیش زیر التوا ہے۔

    بیرسٹر عنبرین قریشی نے لکھاکہ میڈیا اور دیگر افراد حقائق کا جائزہ لیے بغیر دھوکا دہی اور بدنام کرنے سے متعلق بیانیے پر مبنی غیر ذمہ دار بیانات کا شکار نہ بنیں۔

    واضح رہے کہ وم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

    صدر مملکت کی جانب سے 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز، 23 کے لیے تمغہ شجاعت، 46 کے لیے تمغہ امتیاز، 7 کے لیے نشان امتیاز، 2 کے لیے ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، 2 کے لیے ستارہ پاکستان، 6 کے لیے ستارہ قائد اعظم، ایک کے لیے ستارہ خدمت، ایک کے لیے تمغہ پاکستان، ایک کے لیے تمغہ قائد اعظم جبکہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    صدر مملکت نے غیر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے ان میں گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں۔

    علی ظفر نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کے لیے نامزدگی پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اور نامزدگی کو بہت بڑا اعزاز قرار دیا تھا۔

    علی ظفر کے خلاف پروپیگنڈہ پر سوشل میڈیا صارفین نے عفت عمر کو کھری کھری سنا دیں

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے…

    علی ظفر کے خلاف کوئی کیس نہیں یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ حقوق نسواں کی علمبردار…

    خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیموں کا علی ظفر کو ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پر شدید…

  • ملکہ الزبتھ نے ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا

    ملکہ الزبتھ نے ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا

    ملکہ الزبتھ نے خواتین کے ’ریپ‘ الزامات ثابت ہونے کے بعد ہا لی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : 68 سالہ ہاروی وائنسٹن رواں سال مارچ سے ایک خاتون کے ریپ کے الزام میں 23 سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں انہوں نے اپنی سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

    علاوہ ازیں ہاروی وائنسٹن کے خلاف امریکہ کی متعدد ریاستوں میں ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے فوجداری مقدمات کی سماعت ہونا ابھی باقی ہے۔

    ابھی تک ہاروی وائنسٹن کو صرف ایک ہی کیس میں امریکی ریاست نیویارک کی عدالت نے جیل بھیجا ہے جب کہ ان کے خلاف لاس اینجلس سمیت متعدد شہروں کی عدالت میں انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات زیر التوا ہیں۔

    ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات میں آسکر اکیڈمی نے بھی ہاروی وائنسٹن کی رکنیت ختم کر رکھی ہے جب کہ دیگر کئی فلمی تنظیموں نے بھی ان کے خلاف کارروائی کر رکھی ہے۔

    اور اب ملکہ الزبتھ نے بھی ڈیڑھ دہائی قبل فلم ساز کو دیا جانے والا سول برطانوی اعزاز واپس کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکہ برطانیہ نے ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعلیٰ خدمات کا دیا گیا سول کمانڈر کا اعزازی ایوارڈ واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

    ملکہ برطانیہ نے اپنے حکم نامے میں واضح لکھا کہ ریاست برطانیہ کی جانب سے فلم ساز کو 29 جنوری 2004 میں دئیے گئے ایوارڈ کو منسوخ کیا جائے-

    ملکہ برطانیہ نے فلم ساز کو دیا گیا ایوارڈ ایک خاتون اسسٹنٹ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ایک خاتون کو ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا الزام ثابت ہونے پر منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

    کنگنا رناوت نے ارمیلا ماٹونڈکر کو عریاں فلم کی سٹار قرار دیا

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کیٹی پیری کی بیٹی کو دئیے گئے تحفے کے سوشل میڈیا پر…

  • بطور اداکارہ میں نند سے بھی زیادہ خطرناک کردارکر سکتی ہوں   فائزہ حسن

    بطور اداکارہ میں نند سے بھی زیادہ خطرناک کردارکر سکتی ہوں فائزہ حسن

    پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن آج کل نند ڈرامے میں ولن کا کردار ادا کررہی ہیں اور اس ڈرامے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک کردار کرسکتی ہیں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور یہ ان کا کام ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ فائزہ حسن نجی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ‘ نند’ ایک ایسی نند کا کردار ادا کررہی ہیں جو حسد کی وجہ سے اپنے ہی بھائی کی زندگی خراب کرتی ہے اور بھابھی پر الزام لگا کر اسے طلاق دلوادیتی ہے۔

    یہ ڈرامہ ہفتے میں 4 دن نشر ہوتا ہے جس میں منال خان ، شہروز سبزواری، اعجاز اسلم، ایاز سمو، ٹیپو شریف، سنبل انصاری، فضا حسن، مہوش قریشی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

    انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں نند ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک کردار کرسکتی ہیں کیونکہ وہ اداکارہ ہیں اور یہ ان کا کام ہے اگر انہیں معصوم عورت کا کردار دیا جائے گا تو وہ اسے بھی نبھائیں گی کیونکہ بطور اداکارہ یہ ان کا کام ہے کہ اپنے کردار کو 100 فیصد سے بھی بہتر ادا کریں۔

    فائزہ حسن نے فلم لوڈ ویڈنگ میں بھی نند کا کردار کیا تھا اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بہت مرتبہ اداکاروں کو ایک ہی رشتے کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے مگر اس فلم کی نند اس ڈرامے کی نند سے بہت مختلف ہے بطور اداکار ہمیں مختلف کردار مختلف انداز میں کرنے ہوتے ہیں۔

    پاکستان میں جاری اس بحث کے بارے میں کہ روایتی ساس اور نند کی کہانیوں سے پاکستانی ڈرامے کو آگے بڑھنا چاہیے فائزہ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی ہرج اور آگے بڑھنا چاہیے جب مسئلہ دکھائیں گے تو پھر ہی حل بھی دکھایا جا سکتا ہے۔

    پاکستان میں ان دنوں مقبول ترکش ڈرامے ارطغرل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارا تو نہیں ہے نا ہم دیکھ رہے ہیں اور دیکھنا چاہیے تاہم وہ ہمارا نہیں ہے جبکہ ویب سیریز چڑیلز تو کسی حد تک ہماری جیسی کہانی ہے اور کسی حد تک نہیں ہے، لیکن یہ ڈرامہ یعنی نند تو بالکل ہمارے جیسا ہے بلکہ اگر آپ یوٹیوب پر لوگوں کی رائے دیکھیں تو کئی نے لکھا کہ یہ تو ہمارےساتھ ہوچکا ہے۔

    فائزہ حسن نے نند اس کردار اور لوڈویڈنگ کی نند کے کردار میں فرق کرتے ہوئے کہا فلم کی نند تو غریب تھی جس کی زندگی کا مقصد شادی تھا اور وہاں جہیز کا بھی مسئلہ تھا، وہ ایک گاؤں کی غیر تعلیم یافتہ عورت تھی، جبکہ ڈرامے کی نند تو خوشحال ہے ، اس کے پاس سب کچھ ہے مگر وہ پھر بھی خوش نہیں ہے۔

    یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ فائزہ حسن اس ڈرامے کے ٹائٹل کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عموماً ڈرامے کے نام ہیروئن پر ہوتے ہیں اور وہ ولن کا کردار ادا کررہی ہے۔

    اس حوالے سے فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اس ڈرامے کی وجہ سے یہ رویہ تبدیل ہورہا ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ وہ ہمیشہ ایسے ہی کردار کا انتخاب کرتی ہیں جس کے گرد کہانی گھوم رہی ہو۔

    فائزہ حسن نے کہا کہ خوبصورت لڑکے اور لڑکی کی کہانی تو ہر دوسرے ڈرامے میں ہوتی ہے اس لیے میں ولن کے کردار کی پروا نہیں کرتی۔

    فائزہ حسن برطانیہ میں رہتی ہیں اور ڈرامہ سیریل ’نند‘ کے لیے پاکستان آئی تھیں مگر عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرامے کی عکسبندی روک دی گئی تھی جس کے بعد اب وہ دوبارہ پاکستان آکر ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرامے سے بہت سے لوگ وابستہ ہیں اس لیے انہیں یہ کام مکمل کرنا ہی تھا انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں کورونا وائرس کا ڈر بھی تھا لیکن پاکستان آنے کے چند دن بعد یہ خوف ختم ہوگیا تھا اور اب تو لگتا ہے کہ پاکستان میں کورونا ہے ہی نہیں۔

    ہالی وڈ فلم بیٹ مین کے ہیرو کورونا وائرس کا شکار، فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر ملتوی

    ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی

  • ویب سیریز چڑیلز میں فرانسیسی آرٹسٹ جیسا خاکہ استعمال کرنے پر عاصم عباسی نے معافی مانگ لی

    ویب سیریز چڑیلز میں فرانسیسی آرٹسٹ جیسا خاکہ استعمال کرنے پر عاصم عباسی نے معافی مانگ لی

    گزشتہ ماہ اگست کو ریلیز ہونے والی ہدایتکار عاصم عباسی کی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ بولڈ اور تھرلر ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہدایت کار عاصم عباسی کی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہیں تاہم ریلیز کے چند روز بعد ہی9 پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم پر ’چڑیلز‘ میں پیش کیے جانے والے السٹریشن خاکے کو کاپی کرنے کا الزام لگایا گی اتھا-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹر صارف آمنہ طارق نے اپنی ٹویٹ میں دعوی کیا تھا کہ ’چڑیلز‘ کے آغاز میں دکھائی دینے والا خاکہ دراصل ایک فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے کے بنائے گئے خاکے کی کاپی ہے۔

    صارف نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ فرانسیسی آرٹسٹ نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اوپینین کے لیے ایک خاکہ بنایا تھا جسے پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم نے کاپی کر کے اس آرٹسٹ کی محنت آسانی سے ختم کر دی ہے-


    آمنہ طارق نامی صارف کی ٹویٹ پر فرانیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے نے بھی کمنٹ کیا تھا اور اپنے خاکے کی کاپی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ عمل کو بدصورت قرار دیا تھا ۔

    آمنہ طارق نامی صارف کی ٹویٹ کے بعد متعدد صارفین نے ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم کو کسی کی محنت کو یوں کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا اور اگر کاپی کیا تو کم از کم اصل آرٹسٹ کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا-

    بعض لوگوں نے مذکوری سیریز کی مرکزی اداکارہ ثروت گیلانی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کئے جس میں اداکارہ کو کاپی کیے جانے والے خاکے کی تصویر کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اب مذکورہ واقعے کے ایک ماہ بعد ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے اس مسئلے پر بات کی ہے اور اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور ساتھ ہی معذرت بھی کی ہے۔

    اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں عاصم عباسی نے کہا کہ چند ہفتے ہماری توجہ قبل چڑیلز میں فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے کی جانب سے بنائے گئے ایک خاکے کے استعمال کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی تھی۔


    انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر ملیکا فیورے سے رابطہ کیا تاکہ اس معاملے کو ٹھیک کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔

    عاصم عباسی نے کہا کہ اس موقع پر میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس میں ہمارے اینیمیشن کریٹر اسٹوڈیو روخان کی کوئی غلطی نہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ پروڈکشن ہاؤس کی غلطی کی وجہ سے مذکورہ آرٹ ورک اینیمیشن اسٹوڈیو کو دیا گیا اور انہیں اسے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

    عاصم عباسی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میری خاموشی پروڈکشن ہاؤس کی وجہ سے تھی کیونکہ اصلاحی عمل کو مکمل کرنے کے لیے وقت درکار تھا جو اب پورا ہوگیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ تمام فنکاروں کے حقوق کو محفوظ اور برقرار رکھا جانا چاہیے اور میں اس غلطی پر ذاتی طور پر معذرت کرنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ ’چڑیلز‘ کو رواں ماہ 11 اگست کو زی فائیو کے زندگی چینل پر آن لائن ریلیز کیا گیا تھا ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی جاری کردی گئیں تھیں جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی ہے-
    ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔
    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

    فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے-

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

  • ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی

    ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی

    ہالی وڈ کی مشہور و مقبول سائنس فکشن فلم’دی بیٹ مین‘ کے ہیرو برطانوی اداکار روبرٹ پیٹنسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب اداکار کا کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : وارنر بروس اسٹوڈیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں بیٹ مین پروڈکشن کے ایک ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے تاہم وارنر بروس اسٹوڈیو نے کورونا کا شکار ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ شوٹنگ کتنے عرصے کے لیے ملتوی کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ہالی وڈ رپورٹر سمیت دیگر خبررساں اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جس شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ فلم ’بیٹ مین‘ کے ہیرو روبرٹ پیٹنسن ہیں یہ واضح نہیں تھا کہ اداکار میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی علامات کس حد تک ظاہر ہوئیں۔

    تاہم اب برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد روکی گئی شوٹنگ 2 ہفتے بعد دوبارہ شروع ہوگئی۔

    وارنر بروس کے نمائندے نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی قرنطینہ احتیاطی تدابیر کے بعد برطانیہ میں دی بیٹ میں کی فلمبندی بحال ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فلم دی بیٹ مین کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری ہوا تھا جس میں روبرٹ پیٹسن کو مختلف کاسٹیوم والے بیٹ مین کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ روبرٹ پیٹسن سپر ہیرو جاسوس فلم میں ‘بیٹ مین’ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل بیٹ مین سیریز فلموں میں مرکزی کردار کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن ادا کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی عالمگیر کورونا وبا کے باعث مارچ کے وسط میں شوبز سرگرمیوں پر پابندیوں کے باعث ملتوی کی گئی فلم ’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ تین روز قبل ہی شمالی لندن میں دوبارہ شروع ہوئی تھی۔ اس فلم کی ابھی تین ماہ کی شوٹنگ باقی رہتی تھی۔ فلم ابتدائی طور پر جون 2021 میں ریلیز ہونی تھی چونکہ کورونا کی وجہ سے فلم مکمل نہیں ہو سکی لہذا اس کی ریلیز کی تاریخ آئندہ سال اکتوبر 2021 تک بڑھادی گئی تھی-

    ہالی وڈ فلم بیٹ مین کے ہیرو کورونا وائرس کا شکار، فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر ملتوی

  • سوشانت سنگھ راجپوت کا موم سے بنایا گیا مجسمہ میوزیم میں سجا دیا گیا

    سوشانت سنگھ راجپوت کا موم سے بنایا گیا مجسمہ میوزیم میں سجا دیا گیا

    رواں برس 14 جون کو خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا موم سے بنایا گیا مجسمہ میوزیم میں سجا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : خودکشی کرنے والے بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے تین ماہ بعد موم سے بنا مجسمہ میوزیم میں سجا دیا گیا- بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کا مومی مجسمہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے میوزیم میں سجایا گیا۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کا مجسمہ مغربی بنگال کے شہر آسنسول میں موجود مقامی میوزیم میں سجایا گیا جہاں پہلے ہی با لی وڈ اسٹارز، کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے مجسمے موجود ہیں۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کا مجسمہ بھارتی مجسمہ ساز سسانتا رے نے بنایا جو اس سے قبل امیتابھ بچن، ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان جیسی شخصیات کے مجسمے تیار کرکے مذکورہ میوزیم میں سجا چکے ہیں۔


    سوشانت سنگھ راجپوت کے مومی مجسمے کو میوزیم میں رکھے جانے کے بعد مداحوں نے میوزیم کا رخ کیا جب کہ مجسمہ ساز نے اداکار کے مجسمے کو نصب کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    خیال رہے کہ رواں سال 14 جون کو سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے فلیٹ میں خودکشی کر کے موت جکو گلے لگایا تھا ان کے قریبی دوستوں اور داکٹراز نے ٹینشن کو ان کی خود کشی کی وجہ قرار دیا تھا تاہم زیادہ تر بھارتی افراد اور ان کے اہل خانہ کا ماننا ہےکہ انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا لہذا اب سوشانت سنگھ کے کیس کی تفتیش اس وقت سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔

  • پاکستانی نژاد اداکارکو نازیبا ویڈیو جاری کرنے لے الزام میں کویت کی عدالت نے سزا سُنا دی

    پاکستانی نژاد اداکارکو نازیبا ویڈیو جاری کرنے لے الزام میں کویت کی عدالت نے سزا سُنا دی

    پاکستانی نژاد اداکار فرحان ال علی کو سوشل میڈیا پر اپنی نازیبا ویڈیو جاری کرنے کے الزام میں کویت کی عدالت نے 2 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

    باغی ٹی وی : کویت کی عدالت نے پاکستانی نژاد اداکار فرحان ال علی کو سوشل میڈیا پر اپنی نازیبا ویڈیو جاری کرنے کے الزام میں 2 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔عرب اخبار گلف نیوز نے ایک اور رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کویت کی عدالت نے پاکستانی نژاد اداکار فرحان ال علی کو اپنی ہی نازیبا ویڈیو جاری کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا اور ایک ہزار کویتی دینار کا جرمانہ بھی عائد کیا-

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت نے حکم دیا کہ سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستانی اداکار کو ملک بدر بھی کیا جائے-

    فرحان ال علی کے حوالے سے جون میں عرب ویب سائٹ البوابہ نے بتایا تھا کہ پاکستانی اداکار نے پولیس کے سامنے نازیبا ویڈیو جاری کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق فرحان ال علی نے اپنے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں کپڑوں کے بغیر دکھائی دیے تھے۔

    مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرحان ال علی پر سخت تنقید کی گئی تھی اور ساتھ ہی پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ان کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

    تاہم بعد ازاں گرفتاری کے بعد جون میں کویتی اخبارات نے خبروں میں دعوی کیا تھا کہ پاکستانی اداکار نے پولیس کے سامنے اپنی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    فرحان ال علی کویت کے متعدد اسٹیج تھیٹرز سمیت ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور ان کی اداکاری کو کافی سراہا بھی جاتا رہا ہے۔

  • کچھ  لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں  ادکارہ میرا کا انکشاف

    کچھ لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں ادکارہ میرا کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور اسکینڈل کوئین میرا کا کہنا ہے کہ میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اپنی گلابی انگلش اور اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا نے خود پر انکشاف کیا ہے-اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا جو لوگ میرے دشمن ہیں اور میرے خلاف ہیں وہ میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے-

    اداکارہ نے کہا ہے کہ جب سے ان کے شو کے دوران فائرنگ ہوئی ہے وہ خوف کا شکار ہیں اور گھر سے نکل نہیں پا رہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    جبکہ فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔

    میرا پر دھوکے سے گھر اپنے نام کروانے پر مقدمہ درج

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری…

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

  • فلم انڈسٹری کے لئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کے اٹھائے گئے اقدامات گیم چینجر ثابت ہوں گے علی ظفر

    فلم انڈسٹری کے لئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کے اٹھائے گئے اقدامات گیم چینجر ثابت ہوں گے علی ظفر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے لکھا کہ فلم انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے شکرگزار ہیں۔

    سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کی زیر صدارت فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے گا، متعلقہ وزارتوں کو ضروری اقدامات کی ہدایات کردی گئیں ہیں۔

    عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی لکھا کہ ’پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

    گلوکارعلی ظفر نے عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان اور ٹیم کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا-


    علی ظفر نے عاصم سلیم باجوہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ فلم انڈسٹری کے لئے اس طرح کے جوش و خروش کو جاری رکھنے کے لئے
    آپ کا شکریہ-

    انہوں نے لکھا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے یہ اقدامات گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

    فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدم،روڈمیپ تیارکرنے کاحکم

    گلوکارہ میشا شفیع کےخلاف ایک ارب روپے ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت،عدالت نے 28…

  • صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہوں  ہمایوں سعید

    صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہوں ہمایوں سعید

    پاکستان کے صف اول کے اداکارہمایوں سعید نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ہمایوں سعید نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ فلم انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے شکرگزار ہیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کی زیر صدارت فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے گا متعلقہ وزارتوں کو ضروری اقدامات کی ہدایات کردی گئیں ہیں۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


    ہمایوں سعید نے ان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان اور ٹیم کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور لکھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان اقدامات پر جلد عمل بھی کیا جائے گا۔

    انہوں نے عاصم باجوہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے آپ کی مسلسل کاوشوں کا شکریہ، پاکستان فلم انڈسٹری نے اس لمحے کے لیے طویل انتظار کیا ہے۔

    ہمایوں سعید نے لکھا کہ وہ صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدم،روڈمیپ تیارکرنے کاحکم