Baaghi TV

Category: شوبز

  • معروف یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی 19سالہ لینڈن کلیفور انتقال کر گئے

    معروف یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی 19سالہ لینڈن کلیفور انتقال کر گئے

    19سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار لینڈن کلیفورڈ دماغ میں چوٹ لگنے کے باعث گزشتہ روز ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی لینڈن کلیفورڈ کی اہلیہ کیمرئن کلیفورڈ نے سوشل میڈیا ویب ساٹ انسٹاگرام پر یو ٹیوب اسٹار کی ہسپتال میں لی گئی آخری تصویر شیئر کرتے ہوئے لینڈن کی موت سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CELNVHYpXYi/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے بتایا کہ لینڈن چھ دن کومہ میں رہنے کے بعد دنیا چھوڑ کر چلا گیا، اہلیہ نے بتایا کہ کومہ میں جانے سے قبل 13 اگست 2020 آخری دن لینڈن نے ایک بہترین والد اور ایک خیال رکھنے والے شوہر کی حیثیت سے بہترین گزارا۔

    کیمرئن کلیفورڈ نے بتایا کہ کلیفورڈ نے اپنے جسم کے مختلف اعضاء ضرورتمند لوگوں کو عطیہ کرنے کی وصیت کی ہے کیمرئن نے کہا کہ وہ ابھی نوجوان اور کم عمر تھا اس نے زندگی میں ابھی اور بہت کچھ حاصل کرنا تھا لیکن جلدی مات نے اسے مہلت نہیں دی-

    انہوں نے بتایا کہ لینڈن ایک اچھا خیال رکھنے والا شوہر ساتھی اور نرم طبیعت رکھنے والا انسان تھا اس نے کہا کہ ہماری لڑکیاں جانتی ہیں لینڈن نے ہم سے کتنا پیار کیا ہے اس کی واحد خواہش یہ تھی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو پہلی بار چلتا ہوا دیکھیں۔

    یاد رہے کہ اس کم عمر جوڑے کی مئی میں جڑواں بیٹیاں ہوئی تھیں لینڈن اپنے یوٹیوب چینل پر نوجوانی میں باپ بننے کے تجربات اور احساسات پر مبنی ویڈیوز شیئر کرتے تھے جسے صارفین بڑی تعداد میں ناصرف دیکھتے تھے بلکہ پسند بھی کرتے تھے۔

    راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

    نیٹ فلکس کے کامیڈی ٹاک شو پیٹرائٹ ایکٹ پر خواتین کو تحفظ فراہم نہ کرنے کا الزام

  • بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    کینسر کا شکار بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی ایک سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں اور جاندار اداکاری کے باعث اپنی ایک الگ پہچان بنانے والی اداکارہ سونالی بیندرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CEOhK9Rntxv/?igshid=sm1omjiysfp0
    اداکارہ سونالی بیندرے کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CEOpUWKHI4n/?igshid=99vcsjry5j3g
    سونالی بیندرے نے اس کے علاوہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی لباس میں ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں سونالی کے ساتھ اُن کے شوہر گولڈی بہل بھی موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEOloNoH4Rx/?igshid=mh78d17thfen
    سونالی باندرے کا شمار بالی وڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، سرفروش، کل ہونا ہو، میجر صاحب اور دل جلے‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اداکارہ نے تامل، تیلگو اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

    علاوہ ازیں سونالی نے کئی ٹی پروگرامز اور رئیلٹی شوز میں جج اور میزبان کے فرائض بھی سرانجام دیے ہیں-

    واضح رہے کہ سونالی بیندر ے نے دو سال قبل سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ انہیں ’ہائی گریڈ کینسر‘ کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل چکا ہے جس کے بعد اداکارہ علاج کے لیے امریکا چلی گئیں تھیں تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

    راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

    عالمگیر وبا کورونا کو سکشت دینے کے بعد امیتابھ بچن نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

  • محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر جلد نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر جلد نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکار،گلوکار، میزبان و رائٹر محسن عباس حیدر جلد ہی اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ میں جلد نظر آئیں گے ۔

    باغی ٹی وی : محسن عباس حیدر سوشل میڈیا ویب سئٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز میں اس بات کی تصدیق کی اداکار نے انسٹا گرام اسٹوریز میں چند تصاویر شئیر کیں جس میں وہ اپنے ڈرامے کے ڈائریکٹر سہیل جاوید اور نازش جہانگیر کے ہمراہ ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں۔


    تفصیلات کے مطابق نازش اور محسن کے آنے والے ڈرامے کا نام ’ گھمنڈی ‘ بتایا جا رہا ہے جس کے پروڈیوسر پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی ہیں ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامے کے ڈائریکٹر سہیل جاوید کا ڈرامے کی ہانی بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی اس وقت نہیں بتائی جا سکتی مگر ڈرامے کا ٹیزر بہت جلد نشر کر دیا جائے گا ڈرامے میں محسن اور نازش مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم سب ہی اس ڈرامے سے متعلق بہت پر جوش ہیں۔

    ڈرامہ کے پروڈیوسر عدنان صدیقی کا محسن عباس حیدر کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں محسن عباس کی نجی زندگی سے متعلق سب معاملات کو میڈیا پر نہیں آنا چاہیے تھا یہ ایک بحث ہے جس میں وہ پڑنا نہیں چاہتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ اُنہیں لگتا ہے کہ لوگ صرف ایسی گپ شپ سے لطف اندوز ہو تے ہیں اور لوگوں کی پریشانیوں سے محظوظ ہوتے ہیں کوئی بھی کسی کی مدد نہیں کرنا چاہتا ہے ۔

    رپورٹس کے مطابق عدنان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کسی شخص کو صرف ذاتی معاملات کی بنا پر موقع نہیں دیتے ہیں جو باصلاحیت ہے اور مواقعوں کے مستحق ہیں تو کیا آپ ایسے لوگوں کو ذہنی مریض نہیں بنا رہے ہیں اُن کے خیال میں محسن عباس حیدر کو ایک موقع اور ملنا چاہیے ۔

    واضح رہے کہ گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر گھریلو تنازعات میں عدالت کی طرف سے سرخرو ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری میں دوبارہ اس ڈرامے کے ذریعے واپسی کر ر ہے ہیں ۔

    محسن عباس حیدر نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی

  • راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

    راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

    پاکستان میوزک انڈسٹر ی کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹر ی کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے 6 سال قبل ریلیز کئے گئے البم ’بیک ٹو لو‘ کا گانا ’ضروری تھا‘ یوٹیوب پر ویوز کے لحاظ سے ریکاڑ قائم کرتے ہوئے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بن گیا-

    راحت فتح علی خان کے البم ’بیک ٹو لو‘ کے اسی گانے ’ضروری تھا‘ نے سب سے زیادی شہرت حاصل کی تھی-

    راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ کی آفیشل ویڈیو کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی جس کے بعد یہ گانا کسی بھی پاکستانی گانے کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور پسند کیا جانے والا گانا بن گیا ہے۔جبکہ مذکورہ گانا دیکھنے والوں کی تعداد میں اب بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEU1XwEjRV8/?utm_source=ig_embed
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان نے سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ایک پوسٹ بھی شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ ان گانے ’ضروری تھا‘ نے ایک عرب کا سنگ میل عبور کر لیا ہے-

    خیال رہے کہ 8 جون 2014 کوریلیز ہونے والے اس گانے کو 2015 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ میں شامل بھی شامل کیا گیا تھا فلم میں شامل اس گانے کی ویڈیو کو بھارتی معروف اداکارہ گوہر خان، اداکار کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم پر پکچرائز کیا گیا ہے۔

    راحت فتح علی خان کے گائے گئے گانے کو کمپوز ساحر علی بگا نے کیا تھا جبکہ اس کو تحریر پاکستانی معروف شاعر اور مصنف خلیل الرحمن قمر نے کیا تھا-

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر موثرصدر قرار دیا

    ڈرامہ سیریل ثبات میں میرال کے والد کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

  • ماورا حسین کے مطابق زندگی فسانہ اور پہیلی کیوں ہے ؟

    ماورا حسین کے مطابق زندگی فسانہ اور پہیلی کیوں ہے ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبصورت ماڈل واداکارہ ماورا حسین نے زندگی کو فسانہ اور پہیلی قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماورا نے اپنی دلکش تصویر شیئر کرتےکی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی فسانہ ہے
    https://www.instagram.com/p/CET0ZeVAxe3/?utm_source=ig_embed
    اس سے قبل اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے زندگی کو ایک پہیلی سے تشبیہہ دی تھی-

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ زندگی پہیلی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CER2jsSgs7h/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے کہا کہ زندگی ایک پہیلی ہے جسے سمجھنا بہت مشکل ہے اور اکثر اسے سمجھتے سمجھتے ساری زندگی گزر جاتی۔

    واضح رہے کہ لندن یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری حاصل کرنے والی اداکارہ ماورا حسین نے تھیٹر فنکار کی حثییت سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر اے آر وائی میوزک میں وی جے کی حیثیت سے کام کیا۔ ماورا نے پاکستانی ٹیلی وژن کے سیریل ڈراموں آہستی آہستہ ، اک تمنا لا حا صل سی اورنکھر گئے گلاب سارے میں پرفارم کیا۔

    علاوہ ازیں ماروا نے انڈین رومانوی فلم صنم تیری قسم سے ہندی فلم میں قدم رکھا جس میں انہوں نے ہرش وردھن کے مقابل کام کیا-

    جبکہ پاکستانی فلمی صنعت میں جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ڈیبیو کیا- اداکارہ آج کل نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ثبات میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر حرامانی اور یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل

    معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل

  • یمنیٰ زیدی دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی شُکرگزار

    یمنیٰ زیدی دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی شُکرگزار

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان کی بہترین اور با صلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنی جانداری اداکاری کے باعث پاکستان کو ایک کے بعد ایک ہٹ ڈرامہ د یا ہے ا نے اداکاری کوسراہنے اور بھر پن کے ڈراموں و شائقین کینجانب سے بے حد پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوتی ہے تاہم حا لل ہی میں اداکار نے اس محبت اور پذیرائی دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اورباصلاحیت 31 سالہ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرنے پر اپنے امداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

    یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن کے کام اور محنت کو سراہنے والے خوبصورت عوام کا شکریہ جو پاکستان ، بھارت ، نیپال ، بنگلہ دیش ، امریکا ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور دنیا کے ہر کونے سے اُنہیں پیار بھیج رہے ہیں ۔

    اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس وقت پاکستان کے مختلف نجی چینلز پر ڈرامے نشر ہو رہے ہیں جن میں وہ مختلف کردار نبھاتے ہوئے اپنی بہترین اور جاندار اداکاری کے جو ہر دکھا رہی ہیں –
    https://www.instagram.com/p/CETeyZWnIDV/?utm_source=ig_embed
    یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ’ رازِ الفت ‘ جیو پر نشر ہو رہا ہے اور ہمیشہ کی طرح اداکارہ کے اس ڈرامے کو بھی عوام کی جانب سے بے حد پسندکیا جا رہا ہے ۔

  • ‏محرم الحرام غم اور دکھ کی گھڑی میں برینڈز بلیک کلر کی کلیکشن نکال کر  پیسے بنارہے ہیں  جویریہ صدیق

    ‏محرم الحرام غم اور دکھ کی گھڑی میں برینڈز بلیک کلر کی کلیکشن نکال کر پیسے بنارہے ہیں جویریہ صدیق

    ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ ‏محرم الحرام غم اور دکھ کی گھڑی میں برینڈز بلیک کلر کی کلیکشن نکال کر پیسے بنارہے ہیں-

    باغی ٹی وی : آج کل دنیاوی رسم و رواج معاشرے میں بہت ہی پھیل رہا ہے شادی میں مہندی میں پیلا ،رخصتی میں سُرخ ،اگر کوئی فوت ہو جائے تو تب سفید اور غم میں کالا اس چیز کو دیکھتے ہوئے مختلف برانڈ نے موسموں اور دیگر تہواروں کی مناسبت سے تو فیبرک اور کلر کولیکشنز متعارف کروانا شروع کر دی جو لوگوں میں بے حد مقبول ہوئی لیکن نام اور پیسہ کمانے کے چکر میں یہ برینڈز اور عوام اسلامی تہواروں کی حرمت اور مذہب کو بھی اس قدر نظر انداز کر رہے ہیں کہ غم اور دکھ کے مہینے محرم الحرام میں مختلف فیشن اور ڈیزائنوں میں بلیک کلر کی کلیکشن نکال کر ماڈلز کے ذریعے اشتہارات لگا رہے ہیں اور غم و سوگ کے دِنوں میں بھی فیشن کو پروموٹ کر رہے-

    معروف برینڈز کے اس عمل پر لوگ سوشل میڈیا پر مذمت کر رہے ہیں اور غم و غصے میں سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں یہاں تک کہ محرم 2020 ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے اور #SayNotoBareeze ٹرینڈ کر رہا ہے-جہاں صارفین برانڈز کے اس اقدام پر غصے سے بھر پور رد عمل دے رہے وہیں معروف شخصیات بھی اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کر رہی ہیں-


    ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیق نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محرم کوئی تہوار نہیں یہ ایک غم کی گھڑی ہے۔ برینڈز کو کیا ہوگیا ہے بلیک کلر کی کلیکیشن نکال کر دکھ کی گھڑی میں بھی پیسے بنارہے ہیں۔

    معروف جرنلسٹ کی اس ٹویٹ پر جہاں صارفین ان کی حمایت کرتے ہوئے برینڈز کے اس قدم پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کوگ خریدنے والوں پر بھی تنقید کر رہے ہیں-


    ایک صارف نے خواتین سے ان برانڈز کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب پیسہ ہی ہر چیز بن جائے تو ایسا ہوتا ہے۔
    ہماری بہنوں کو بھی چاہیے ان کو مت خریدیں تا کہ ان برینڈز کے ہوش ٹھکانے آئیں۔
    https://twitter.com/Dam_Wale_Baba/status/1298564926097821696?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ محترمہ اس میں برینڈز والی کوئی غلطی ہی نہیں ہےغلطی خریدنے والوں کی ہے جو اس کو دکھ اور غم کے بجائے تہوار سمجھ کر نیا لباس بنا لیتے ہیں، میک اپ کر کے ماتم ماننے پہنچ جاتے ہیں، اگر غم ہی ہے تو غم کی طرح دن گزارے، نا کہ مارکیٹ جا کر دن کو خریداری کر کے شام کو ماتم کرے-


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب برینڈز کو آپ لوگوں نے ہی یہ رستہ دکھایا ہے ورنہ محلے کے ٹیلرز سے آگے کا رستہ کسی کو نہیں پتہ تھا
    ایک صارف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ باقاعدہ لوگ پوچھنے آتے ہیں محرم کولیکشن نہیں آئی میں نے یہ بات زندگی میں پہلی بار سنی اس دفعہ محرم سے پہلے ایک شاپ پر۔۔۔۔۔۔ہر کسی نے بلیک کولیکشن ڈسپلے کی ہوئی ہے۔۔۔۔


    ایک صارف نے لکھا کہ مارکیٹ کی میں وہی چیز چلتی ہے جس کی ڈیمانڈ ہو بس ہر چیز کو بین اور کمپنیوں کو بُرا بھلا کہنا مناسب نہیں ہے۔ آخر لوگ خرید رہے ہیں نہ ؟ بس ثابت ہوا معاشرہ ایسا ہی ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ ہمارے گھروں میں محرم میں بلیک کپڑے پہننے پر باقاعدہ پابندی ہوتی ہے اگر لوگ اس مہینے کو تہوار سمجھ کر منائے گئیں تو ہر طرح کا مافیا اپنا سیزن لگائے گا۔


    ایک صارف نے لکھا کہ اور ان کا کیا جو مجلس میں بھی بن ٹھن کر جاتے ہیں؟؟ اس میں برینڈ کا کوئی قصور نہیں، ہماری نیت کا فتور ہے سارا-
    https://twitter.com/Silent_deserts/status/1298556772316327937?s=20

    برانڈز اور ماڈلز نے تو مذہب کو بھی کاروبار بنا دیا ہے، محرم الحرام کی مناسبت سے کولیکشنز متعارف کروانے پر صارفین برینڈز پر پھٹ پڑے

  • برانڈز اور ماڈلز نے تو مذہب کو بھی کاروبار بنا دیا ہے، محرم الحرام کی مناسبت سے کولیکشنز متعارف کروانے پر صارفین برینڈز پر پھٹ پڑے

    برانڈز اور ماڈلز نے تو مذہب کو بھی کاروبار بنا دیا ہے، محرم الحرام کی مناسبت سے کولیکشنز متعارف کروانے پر صارفین برینڈز پر پھٹ پڑے

    ‏محرم الحرام غم اور دکھ کی گھڑی میں برینڈز بلیک کلر کی کلیکشن نکال کر پیسے بنارہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے نہایت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ان برانڈز کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : آج کل دنیاوی رسم و رواج معاشرے میں بہت ہی پھیل رہا ہے شادی میں مہندی میں پیلا ،رخصتی میں سُرخ ،اگر کوئی فوت ہو جائے تو تب سفید اور غم میں کالا اس چیز کو دیکھتے ہوئے مختلف برانڈ نے موسموں اور دیگر تہواروں کی مناسبت سے تو فیبرک اور کلر کولیکشنز متعارف کروانا شروع کر دی جو لوگوں میں بے حد مقبول ہوئی لیکن نام اور پیسہ کمانے کے چکر میں یہ برینڈز اور عوام اسلامی تہواروں کی حرمت اور مذہب کو بھی اس قدر نظر انداز کر رہے ہیں کہ غم اور دکھ کے مہینے محرم الحرام میں مختلف فیشن اور ڈیزائنوں میں بلیک کلر کی کلیکشن نکال کر ماڈلز کے ذریعے اشتہارات لگا رہے ہیں اور غم و سوگ کے دِنوں میں بھی فیشن کو پروموٹ کر رہے-

    معروف برینڈز کے اس عمل پر لوگ سوشل میڈیا پر مذمت کر رہے ہیں اور غم و غصے میں سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں یہاں تک کہ محرم 2020 ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے اور #SayNotoBareeze ٹرینڈ کر رہا ہے-


    https://twitter.com/Meera_Ji/status/1298523537439850496?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اللہ غارت کرے ایسے لوگوں کو جو محرم میں برپا ہونے والی قیامت پر بھی فیشن سے باز نہیں آ رہے


    ایک صارف نے لکھا کہ گائٹونڈی صحیح کہتا تھا کہ مذہب سے بڑا کوئی دھندا نہیں اور ان برینڈز اور ماڈلز نے تو مذہب کو بھی کاروبار بنا دیا ہے اللہ معاف کرے-


    ایک صارف نے لکھا کہ محرم کے اس رجحانات پر شرم آنی چاہیئے ہائپربولک فیشن اقدام کی شدید مذمت کرتے ہے


    ایک صارف نے ان برینڈز کو پروموٹ کرنے والوں پر تنقید کی-


    دوسری جانب نمرہ شہزاد نامی ٹویٹر صارف نے بریزے برینڈ کو محرم میں کولیکشنز متعارف کروانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے #SayNotoBareeze کا ٹرینڈ چلایا جس میں صارفین مذکورہ برانڈ پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں-


    نمرہ شہزاد نامی صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بریزے نے محرم کے حوالے سے کولیکشنز متعارف کرائیں ہیں ۔ آگے کیا ہو رہا ہے؟ کہ یہ برانڈ ز بنیں گے "آپ کے والدین کا انتقال ہو گیا” ، "آپ کو ابھی سے وصولی کی جکولیکشنز ملیں” اور آپ نے اپنے بھائی بہن کا واحد مجموعہ کھو دیا "برسوں پہلے کوئی ہمارے اور ہمارے مذہب کے لئے شہید ہوا تھا۔ محرم کا احترام کرو!
    https://twitter.com/_clownnextdoor/status/1297587278567616518?s=20
    ایک صارف نے بریزے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے لیے کتنا گھٹیا طریقہ ہے اس سے آگے بڑھنے سے پہلے آپ نے اپنے ایمان کو کہاں فروخت کیا؟ شرم کرو یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے غم کا دور ہے-


    اریج فاطمہ نامی صارف نے لکھا کہ لباس برانڈبریزے نے اپنا ‘محرم کلیکشن’ لانچ کیا ہے۔ جیسے کیا ہو رہا ہے۔ اگلا مجموعہ کیا ہوگا؟ موت کا مجموعہ ، شہید مجموعہ؟ ایسا کام کرنا اہل بیت اور محرم کی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے
    https://twitter.com/MushtaqErum/status/1297658567537958913?s=20
    ارم مشتاق نامی صارف نے لکھا کہ تو یہاں بریزے برانڈ کا ایک نیا مجموعہ آیا ہے۔ جسے بہت زیادہ پسند کیا جیا رہا ہے؟ کیا محرم منانے کے لئے کسی تہوار کی طرح ہے؟ شیعہ یا سنی کے بارے میں بھول جاؤ ، ایک مسلمان اس حماقت کو کیسے برداشت کرسکتا ہے؟ برسوں پہلے کسی نے ہمارے اور ہمارے مذہب کے لئے اپنی جان دے دی۔ برائے مہربانی محرم کا احترام کرو-


    https://twitter.com/UsamaZMalik/status/1298356623858176000?s=20
    https://twitter.com/molana_sayru/status/1298152262506774529?s=20

  • اسد صدیقی سے شادی کرانے میں سجل علی سمیت چند قریبی دوستوں کا اہم کردار رہا  زارا نور عباس

    اسد صدیقی سے شادی کرانے میں سجل علی سمیت چند قریبی دوستوں کا اہم کردار رہا زارا نور عباس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اسد صدیقی سے شادی کرانے میں بشری خالہ سمیت سجل علی اور چند قریبی دوستوں کا اہم کردار رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :زارا نور نے حال ہی میں عفت عمر کے ویب شو جلوہ گر ہوئیں اور اپنی نجی زندگی اور اسد صدیقی سے شادی کے حوالے سے بات چیت کی۔
    https://www.instagram.com/tv/CESBHA0JBPJ/?igshid=nw7qvt2c62e5
    زارا نور عباس نے اپنے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ اُن کی اور اسد صدیقی کی شادی میں اہم کردار اُن کی خالہ بشریٰ انصاری کا تو رہا ہی لیکن ساتھ سجل علی، عاصم اظہر اور یاسر حسین نے بھی رشتہ کروانے میں پیش پیش رہے۔

    شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے زارا نور نے بتایا کہ اسد سے پہلے ان کیلئے ڈاکٹز ،انجینئیرز وغیرہ کے کافی اچھے رشتے آرہے تھے تاہم وہ کسی نہ کسی وجہ سے منع کردئیے جاتے تھے۔

    زارا نے بتایا کہ پھر سجل نے کہا میں تمہیں اپنے ایک دوست سے ملواتی ہوں اور بشرٰی خالہ نے فون کیا کہ اسد صدیقی کے لئے بھی مجھے فون کیا لیکن میں نے خالہ کو بھی اس بات پر رسپانس نہیں دیا-

    انہوں نے بتایا کہ 7 سال پہلے ’تاکے کی آئے گی بارات‘ کی شُوٹنگ کے دوران ج کبھی وہ بشریٰ بشیر کے ہمراہ سیٹ پر جاتی تھیں تو وہ زارا اور اسد کی بات چیت کرواتی تھیں لیکن شُوٹنگ کے بعد یہ سلسلہ وہیں رک گیا اور ہم اپنی اپنی زندگی میں مگن ہوگئے۔‘

    اداکارہ نے بتایا کہ 7 سال بعد ہم جب دوبارہ ملے تو چار پانچ ہفتے میں ہی رشتہ بھی طے ہوا اور شادی بھی پکی ہوگئی۔اسد نے کہا ڈنر پر چل سکتی ہو لیکن نے کہا کہ میں نہیں ڈنر پر نہیں جا سکتی پہلے مجھے پتہ ہو کہ ہمارے بیچ میں کیا ہے-

    انہوں نے بتایا کہ ہم خاندان کی تمام خواتین ملائیشیا ٹِرپ پر گئے ہوئے تھے کہ وہاں انہیں اسد کی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ دو دن بعد اپنی فیملی کو لے کر ان کے ہاں لاہور پہنچ رہے ہیں۔اور پھر اسد کی بہین امی اور ابا ٹوکرے لے کر ہمارے گھر پہنچ گئے اور بشری خالہ نے ویڈیو فون کال پر کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے اسد میں رشتہ مانگ رہی ہوں مجھے رشتہ دے دو-

    زارا نے کہا کہ ہماری شادی میں کچھ قریبی دوستوں کا بہت بڑا ہاتھ تھا اگر وہ اس معاملے میں دخل نہ دیتے تو ابھی ہماری شادی بھی نہ ہوئی ہوتی۔

    زارا نے کہا کہ بشری خالہ ، سجل علی ، یاسر حسین اورعا صم اظہر نے مل کر کھچڑی پکائی اور ساری ساری رات فون کالز پر باتیں کرتے رہتے تھے کہ ہم دونوں کو ملانا ہے-

    اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بغیر بتائے سجل اور بشریٰ بشیر نے یہ سارا رشتہ طے کروایا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ میں اوراسد اتنے اچھے دوستوں کے ملنے پر اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں اور ہر دم اللہ کے شکرگزار رہتے ہیں کہ اتنے خوبصورت دوست ہماری زندگی میں آئے-

    یاسر حسین کا سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب

    اداکار یاسر حسین پاکستانی بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند

  • حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے اپنی ویڈنگ اینورسری پر اپنے بیٹے کی تصویر جاری کردی

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے اپنی ویڈنگ اینورسری پر اپنے بیٹے کی تصویر جاری کردی

    شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کش کرنے والی پاکستانی اداکارہ نیمل خاور اور اداکار حمزہ علی عباسی آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی نیمل خاور اور بیٹے محمد مصطفیٰ کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔


    حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں حمزہ اور نیمل خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں اور حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ کو اٹھایا ہوا ہے ۔

    حمزہ علی عباسی نے سیلفی شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ ’ اور اس کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان میں سے راحت پاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحم دلی پیدا کی اس میں غور کرنے والوں کے لیے یقیناً حق کی دلیلیں ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEVfBEcDArO/?utm_source=ig_embed
    دوسری جانب نیمل خاور نے بھی انسٹا گرام پربیٹے اور شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ خوبصورت سیلفی شئیراور اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہیں ۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں ماہ 3 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بیٹے کی تصویر شئیر کر دی