Baaghi TV

Category: شوبز

  • 14 سال کی عمر میں ہی میرے ٹینس کوچ نے زیادتی کانشانہ بنایا، امریکی معروف ادکارہ جیزی کیو کا انکشاف

    14 سال کی عمر میں ہی میرے ٹینس کوچ نے زیادتی کانشانہ بنایا، امریکی معروف ادکارہ جیزی کیو کا انکشاف

    نیویارک :امریکی معروف سیریز ہیری پوٹر کی اداکارہ جیزی کیو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کم عمری میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتائج وہ آج تک بھگت رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی معروف سیریز ہیری پوٹر کی اداکارہ 33سالہ جیزی نے بتایا ہے کہ انہیں ان کے ٹینس کوچ نے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھا جب وہ صرف 14سال کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 14سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننا انتہائی ہولناک تجربہ تھا اور وہ بھی اپنے ٹینس کوچ کے ہاتھوں جس پر میں بہت بھروسہ کرتی تھیں-

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیزی کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھی ٹینس کھیلتی تھی اور بہت اچھی پلئیر تھی اس کے باوجود ان کے کوچ نےاداکارہ کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا انہوں نے بتایا کہ کوچ کو اس کے کیے کی سزا مل گئی اور اسے جیل کی سزا ہو گئی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد ان کی زندگی ہی بدل کر رہ گئی اور وہ بلوغت تک اپنی ہم عمر لڑکیوں سے بالکل مختلف تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان زندگی اس واقعے کی وجہ سے اب تک ابنارمل ہے اوروہ تاحال اس صدمے سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

    امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں احساس نہیں تھا کہ انہیں طویل عرصے تک اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے اداکارہ کے مطابق اس کا احساس انہیں اب18سال بعد ہو رہا ہے-

    ہاروی وائنسٹن می ٹو مہم کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ کیس میں جیسیکا من بھی جیوری کے سامنے پیش

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف اداکارہ و ماڈل مریم ہیلی بھی جیوری کے سامنے پیش

    ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ ٹرائل کے لئے جیوری منتخب

    سابقہ بالی وڈ اداکارہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو 3 سال قید

    متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا لیڈی گاگا کا انکشاف

    اداکارہ کا کرئیر میں متعدد بار جنسی ہراسانی کا انکشاف

    ریپ کیس میں ہاروی وائنسٹن کے خلاف مزید دو خواتین جیوری کے سامنے پیش

  • کراچی بارشیں:عروہ حسین حکومت کے خلاف بولنے والوں برہم

    کراچی بارشیں:عروہ حسین حکومت کے خلاف بولنے والوں برہم

    کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا جبکہ صوبے سمیت شہر قائد کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوئی جس پر فنکاروں نے بھی کراچی کے ان حالات پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ
    معروف اداکارہ عروہ حسین نے تو کراچی میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کئی گھنٹوں تک ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے، کاروباری مراکز زیر آب آگئے جبکہ بیشتر علاقوں میں اب تک بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

    اکثر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا جبکہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر رکھے کنٹینرز بھی برساتی پانی میں بہتے ہوئے نظر آئے کراچی کی صورتحال پر جہاں عوام حکومت سے نالاں ہیں وہیں فنکار بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عروہ حسین نے تو ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں حکومت اور عوام دونوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے-

    عروہ حسین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن کیا بحثیت شہری ہم نے کچھ کیا؟


    انہوں نے لکھا کہ ہم حکومت کا انتظار کئے بغیر خود ہی اپنی کالونی کی صفائی کرسکتے ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ ہم تو جگہ جگہ کچرا پھینکنے سے بھی باز نہیں آتے حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ وہ ہمارا گرایا ہوا کچرا صاف کرے۔

    اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ لوگ ہی ہیں جنہوں نے حکومت کا ہر معاملے میں ساتھ دینا ہوتا ہے ہم میں سے کتنے لوگ ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں؟


    انہوں نے لکھا کہ سب کچھ گورنمنٹ کا کام نہیں ہوتا ۔ خود بھی کچھ سوچیں کہ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کے علاوہ –

    کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام تھا فخر عالم

    بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

  • اداکار خالد انعم کی وزیر اعظم عمران خان سے شہر قائد کو ہنگامی بنیادوں پر بچانے کی اپیل

    اداکار خالد انعم کی وزیر اعظم عمران خان سے شہر قائد کو ہنگامی بنیادوں پر بچانے کی اپیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اداکار، گلوکار اور میزبان خالد انعم نے کراچی میں طوفانی بارشوں کی تباہی کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے کراچی کے شہریوں کی مدد کی اپیل کر دی-

    باغی ٹی وی : اداکار ،گلوکار و میزبان خالد انعم نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس وقت وزیر اعظم سے اپیل کی جب عمران خاں نے خود ہی کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔


    وزیراعظم نے کہا تھا کہ شدید بارشوں کے تناظر میں میری حکومت عوام خصوصاً کراچی کے لوگوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور میں امدادی کارروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں-


    انہوں نے کہا تھا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دی ہیں کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو صرف بچانے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ فوری طور پر ضرورت مند افراد کے لیے ہنگامی طبی امداد، خوراک اور پناہ گاہ بھی فراہم کریں۔


    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل کے مستقل حل کے لیے نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے نظام کی اصلاح اور کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی جیسے بڑے چیلنج پر قابو پانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا میں بحران کے اس وقت میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
    https://www.instagram.com/p/CEZB43QpQdx/?utm_source=ig_embed
    جس کے بعد اداکار خالد انعم نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری لائٹ نہیں ہے جنریٹر چل رہا ہے انہوں نے کہا میں نے ٹی وی پر ٹکرز چلتے دیکھے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مشکل گھڑی میں کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بس آپ کو بتانا تھا کہ مؤدبانہ عرض ہے کہ مشکل گھڑی ہے اور ہم اکیلے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEaBphDJJZ1/?utm_source=ig_embed
    علاوہ ازیں اداکار نے بارش کے دوران بجلی کی عدم فراہمی پر بھی طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سڑک پہ ہے پانی نلوں میں نہیں ہے بادل میں بجلی گھروں میں نہیں ارے ایسے ساون کا اب ہم کیا کریں تیل اب ان تلوں میں نہیں- پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ باران زحمت بھی استعمال کیا-

    خیال رہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کئی گھنٹوں تک ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے، کاروباری مراکز زیر آب آگئے جبکہ بیشتر علاقوں میں اب تک بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

    اکثر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا جبکہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر رکھے کنٹینرز بھی برساتی پانی میں بہتے ہوئے نظر آئے کراچی کی صورتحال پر جہاں عوام حکومت سے نالاں ہیں وہیں فنکار بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

    کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام تھا فخر عالم

    بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

     

  • کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو  بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا  نکاسی نظام تھا  فخر عالم

    کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام تھا فخر عالم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان اور اداکار فخر عالم مون سون بارشوں کی وجہ سے کراچی کی تباہی پر مسلسل اپنے ٹوئٹس میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں حکومت کو مستقبل میں قدیم تاریخی شہر ہڑپہ اور موہنجودڑو کے شہر کے نکاسی آب کے نالوں ، سیوریج ٹریٹمنٹ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جیسا نظام بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں میزبان و اداکارہ فخر عالم نے قدیم تاریخی شپر ہڑپہ اور موہنجودڑو کی تصاویر اور ایک لکھا ہوا نوٹ شئیر کیا-


    فخر عالم کے ٹوئٹ میں شئیر کئے گئے نوٹ میں لکھا تھا کہ نکاسی آب کا نظام قدیم ہڑپہ شہر کی سب سے قابل ذکر خصوصیات تھا۔ موہنجو دڑو کے آس پاس کے تمام گلیوں میں نالے تھے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ڈی جی خان میں پہلی گلی کے آخر میں نالی کاففی جگہوں میں 2 میٹر گہرائی میں تھی۔ نالے زیادہ تر ڈھکے ہوئے تھے اور زیر زمین چھپے ہوئے تھے۔

    فخر عالم یہ یہ تصویر اور نوٹ شئیر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی یہ والا سسٹم ہی اپنا لو-

    اس سے قبل فخر عالم نے اپی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرے خیال سے اب نکاسی آب کے ناقص نظام کے ذمہ دار کون ہے کا ڈائیلاگ ہم آئندہ سالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے کیسے نمٹیں گے سے تبدیل ہونا چاہیے-لیکن یقینی طور پر وہ لوگ جو نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے ان کی موسمیاتی پالیسی پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں رواں برس مون سیزن تباہ کن ثابت ہوا ہے شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    کئی گھنٹوں تک مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے، کاروباری مراکز زیر آب آگئے جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

    صدر، ملیر، ڈیفنس، بلدیہ ٹاؤن، پی ای ایس ایچ ایس، اسکیم 33، کلفٹن، شاہراہ فیصل، لانڈھی، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ماڈل کالونی، گارڈن، کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہ پھیلادی ہے-

  • بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

    بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے وفاقی حکومت اور بالخصوص سندھ حکومت سے سیلاب کو کراچی کے شہریوں کی کے لئے آسان بنانے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راوپلنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے لکھا کہ میرے پیارے کراچی کے شہریوں۔ بہت خیال رکھیں۔ کاش میں یہ کہنے سے زیادہ کچھ کر بھی پاؤں۔


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ وفاقی حکومت اور بالخصوص حکومت سندھ سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ اس بارش اور شہری سیلاب کو لوگوں کے لئے آسان بنائیں۔ اور ساتھ ساتھ کچھ ایسا کریں آگے کہ اگلی برسات میں لوگوں کے ساتھ یہ سب نہ ہو۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1298990870331416584?s=19
    دوسری جانب اداکارہ اُشنا شاہ نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کرپٹ سیاستدانوں کے لئے احتجاج اور مارچ بھی غریب ہی کرتے ہیں ان کے لئے ایک دوسرے سے لڑائی اور ہاتھا پائی بھی غریب کرتے ہیں اور جب ان کی کرپشن کی وجہ سے بارشوں کے پانی کا سیلاب آتا ہے تو ڈوبتا بھی سب سے پہلے غریب ہی ہے-


    گلوکار جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ اور سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا۔ انہوں نے صرف اس بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا کہ پیپلز پارٹی ، پی ایم ایل این ، پی ٹی آئی اور ڈکٹیٹر جیسی مافیا پارٹیاں ملک کے مختلف ادوار میں ایم کیو ایم کے ساتھ 33 سالوں سے چل رہی ہیں۔

    جواد احمد نے لکھا کہ عام لوگوں کی ایک سیاسی جماعت کی صرف 2/3 اکثریت والی حکومت ہی ان کے معاملات حل کرے گی۔

    اداکارہ عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے شہر کی پرواہ نہیں کی لیکن کیا ہم! شکایت کرنا چھوڑ کر خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت ان حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتے-


    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اردگرد بنا سوچے سمجھے کچرا پھینک دیتے ہیں جو کہ بعد میں اس طرح کے حالات کا سبب بنتا ہے ہمیں اس عمل سے خود کو روکنا ہو گا تا کہ ایسے حالات کا اسامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے!

    اداکارہ اقرا عزیز حسین نے سیلابی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کے حالات دل دہلا دینے والے ہیں کراچی کو فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے بعد فوری اصلاحی کارروائی کی جائے۔


    انہوں نے لکھا کہ عہدوں پر اقتدار میں آنے والوں کی قطعی بے حسی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کو بدلا جانا چاہئے۔ کافی لمبے لمبے دعوے کرنے کی بجائے ان تمام چیزوں پر کام کرنے کا وقت ہے-

    اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ بارش ہر کسی کے لیے رحمت کا باعث نہیں۔

    اداکار فہد مرزا نے بھی کراچی میں بارش کے دوران اپنے گھر کے باہر تالاب کا منظر پیش کرتی سڑک کی ویڈیو پوسٹ کی۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں رواں برس مون سون بارشوں کی وجہ سے سیہاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے آج جمعرات کی صبح سے شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ کراچی کے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    گزشتہ چند روز سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں شہر کے چھوٹے نالے ابل پڑے جبکہ ندیوں میں طغیانی کے باعث کا بارش کا پانی علاقوں میں داخل ہونے شہری چھتوں پر پناہ لینے یا نقل مکانی پر مجبور ہوئے صدر، ملیر، ڈیفنس، بلدیہ ٹاؤن، پی ای ایس ایچ ایس، اسکیم 33، کلفٹن، شاہراہ فیصل، لانڈھی، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ماڈل کالونی، گارڈن، کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی پھیلادی ہے-

     

    کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

    بارشوں کی وجہ سے کراچی کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

    کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا

    کراچی کے جن علاقوں‌ میں‌ سب سے ز یادہ بارش ہوئی

    پانی کی نذر ہوتا کراچی دیکھ کر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے 2 ہفتوں کی خاموشی توڑ دی

    بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

    کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار…

    کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

    وزیر اعلیٰ‌سندھ بھی کراچی کی سٹرکوں‌ پر

    کراچی میں بارش نااہلی کی سطح سے براہ راست متناسب ہے کہ وہ شہر جس کے پاس پانی نہیں ہے آج وہ پانی کے نیچے ہے

  • سب سے پہلے میرا دل بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا  اداکارہ ماہرہ خان

    سب سے پہلے میرا دل بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا اداکارہ ماہرہ خان

    سب سے پہلے میرا دل بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا۔ اداکارہ ماہرہ خان

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ اورلاتعداد ایوارڈزاپنے نام کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کی اداکاری سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

    اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کا دل سب سے پہلے دل کس پر اور کب آیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا اوراس وقت وہ محض چھٹی جماعت میں تھیں۔

    اداکارہ سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ جب وہ وی جے بنیں تھیں۔

    اداکارہ نے انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل اسٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی جب کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 ڈالرفی گھنٹہ تھی۔


    واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ان کے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں ان کی اداکاری کو بھارت میں اس قدر پسند کیا گیا کہ بھارتی فلمساز وں نے انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کی آفر کی تاہم انہوں نے 2017 میں بھارتی فلم رئیس میں بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا ماہرہ خان کی اداکاری کو بھارتی شائقین نے خوب پسند کیا تھا-

  • کراچی میں بارش نااہلی کی سطح سے براہ راست متناسب ہے کہ وہ شہر جس کے پاس پانی نہیں ہے آج وہ پانی کے نیچے ہے

    کراچی میں بارش نااہلی کی سطح سے براہ راست متناسب ہے کہ وہ شہر جس کے پاس پانی نہیں ہے آج وہ پانی کے نیچے ہے

    کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں رواں برس مون سون بارشوں کی وجہ سے سیہاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے آج جمعرات کی صبح سے شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ کراچی کے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ چند روز سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں شہر کے چھوٹے نالے ابل پڑے جبکہ ندیوں میں طغیانی کے باعث کا بارش کا پانی علاقوں میں داخل ہونے شہری چھتوں پر پناہ لینے یا نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    کراچی میں شادمان، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ڈیفنس، عائشہ منزل، ناظم آباد، گلشن اقبال، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں دریا کے مناظر پیش کرنے لگیں شاہراہ فیصل پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے لوگ شدید اذیت کا شکار ہوئے۔

    کئی علاقوں میں نالے اور گٹر ابل پڑے جبکہ ناگن، پی ای ایس ایچ، نرسری اور ملحقہ علاقوں میں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کا قیمتی سامان خراب ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔

    شہر میں صدر اور ٹاور کے اطراف میں دفاتر اور دکانوں میں بھی پانی بھر گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور ملحق علاقوں میں تاابوں کی صورت پانی کھڑا ہے، اسی طرح شدید بارش کے نتیجے میں ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے بند ہوگیا۔

    اس کے علاوہ کراچی کے بڑے ہسپتالوں آغا خان اور ضیاالدین (ناظم آباد) میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے شہر بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں گزشتہ روز رین ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تیز بارش کے باعث کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا ہے تو وہیں شوبز شخصیات نے بھی اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اداکار یاسر حسین نے بارشوں کے نتیجے میں شہر کی حالت زار پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ کراچی ڈوب رہا ہے اور ذمے دار لوگ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں کراچی کی باگ ڈور کسی ایک کے ہاتھ میں ہونی چاہیے جس سے سوال کیا جاسکے یہ شرمناک ہے جن کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے خدا کرے ان کی آہ سے اعلیٰ عہدیداران کے محل بہہ جائیں۔

    آر جے اور اداکار علی سفینہ نے طنزیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ ماشااللہ کراچی میں بارش نااہلی کی سطح سے براہ راست متناسب ہے۔


    فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے بھی اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ خیابان سحر ڈی ایچ اےہے پورا کراچی ان بارشوں سے متاثر ہوگیا ہے اگر ہمارا انفراسٹرکچر اور نکاسی آب کا نظام، منصوبہ بندی کے ساتھ بنایا گیا ہوتا تو بہت سی چیزوں کو بچایا جاسکتا تھا۔


    انہوں نے مزید لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اس حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے-


    عاصم جوفا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پانی میں ڈوبے انڈر پاس کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ اربن فلڈنگ کے دوران شہری محفوظ رہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEYtOH9Jz36/?utm_source=ig_embed
    اداکار اعجاز اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں شہریوں کو محفوظ رہنے کی تاکید کی۔
    https://www.instagram.com/p/CEZVLwEJzR5/?igshid=xmw4up5pgga4
    اعجاز اسلم نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یا اللہ کراچی پر رحم فرما-


    شنیرا اکرم نے دوبارہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کی حالت پر دکھ کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ کراچی سے آنے والی فوٹیجز پر یقین نہیں کرسکتی کہ بائے پاس پانی سے بھرے ہیں شپ کنٹینرز اور گاڑیاں ہائی ویز پر تیر رہی ہیں بیک یارڈز پولز اور سڑکیں دریابن گئی ہیں وہ شہر جس کے پاس پانی نہیں ہے آج وہ پانی کے نیچے ہے میری دعائیں کراچی کے ساتھ ہیں۔


    اداکار و میزبان فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں پھر سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال سے اب نکاسی آب کے ناقص نظام کے ذمہ دار کون ہے کا ڈائیلاگ ہم آئندہ سالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے کیسے نمٹیں گے سے تبدیل ہونا چاہیے لیکن یقینی طور پر وہ لوگ جو نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے ان کی موسمیاتی پالیسی پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا۔


    فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بارش کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی محفوظ رہے ہماری دعائیں سب کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ شوبز ستارے مسلسل مون سون بارشوں کی وجہ سے کراچی کی تباہی کے حوالے سے پریشانی اور دکھ کا اظہار کر رہے ہیں ساتھ ہی وہ غم و غصے کی صورتحال میں حکومت پر تنقید بھی کر رہے ہیں-

    کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

    بارشوں کی وجہ سے کراچی کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

    کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا

    کراچی کے جن علاقوں‌ میں‌ سب سے ز یادہ بارش ہوئی

    پانی کی نذر ہوتا کراچی دیکھ کر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے 2 ہفتوں کی خاموشی توڑ دی

    بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

    کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار…

    کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

    وزیر اعلیٰ‌سندھ بھی کراچی کی سٹرکوں‌ پر

  • اداکار دانش تیمور مداحوں کے شکر گزار

    اداکار دانش تیمور مداحوں کے شکر گزار

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانش تیمور پاکستان کے بہترین اور با صلاحیت اداکارہیں انہوں نے اپنی جانداری اداکاری کے باعث پاکستان کو ایک کے بعد ایک ہٹ ڈرامہ د یا ہے ان کے ڈراموں کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوتی ہے تاہم حا ل ہی میں اداکار نے ڈرامہ سیریل دیوانگی میں محبت اور پذیرائی دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے

    باغی ٹی وی :دانش تیمور نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ شکل سے گندہ لگتا ہوں پر ہوں شریف آدمی۔
    https://www.instagram.com/p/CEXUbn6HKtb/?igshid=q14kvaw866ja
    دانش تیمور نے لکھا کہ اگرچہ سلطان درانی کا آج رات اختتام ہو گیا ہے لیکن وہ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گا۔ میرے دیوانگی سفر کے آغاز سے ہی سلطان میرے دل سے بہت قریب رہا ہے اور پھر مداحوں کی پذیرائی پر انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی۔

    انہوں نے ڈرامے ’دیوانگی‘ کے اختتام پر تمام ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کے پیچھے جینیئس دماغوں عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اور پوری ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں اتنا اچھا کردار دیا۔

    اداکار نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری اور علی عباس کے بارے میں کہا کہ وہ دونوں باصلاحیت اور پیشہ ورانہ اور ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہترین انسان بھی ہیں اور انہیں ان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں دانش نے ڈرامے میں شائقین کا خصوصی طور پر شکر ادا کرتے ہوئے اپنے کردار ’سلطان‘ سے متعلق یہ بھی لکھا کہ آپ سب مداحوں کی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ سلطان شکل سے گندہ لگتا تھا پر تھا شریف آدمی۔

    یمنیٰ زیدی دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی شُکرگزار

     

  • عدنان صدیقی  نے جوتے پالش کرنے والے مداح سے کیا وعدہ پورا کر دیا

    عدنان صدیقی نے جوتے پالش کرنے والے مداح سے کیا وعدہ پورا کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئیر اداکار عدنان صدیقی نے جوتے پالش کرنے والے اپنے مداح سے کیا وعدہ پورا کر دیا-

    باغی ٹی وی : اداکار عدنان صدیق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فُٹ پاتھ پر بیٹھے اپنے جوتے پالش کرواتے دکھائی دے رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEWkvpvHt-0/?utm_source=ig_embed
    عدنان صدیقی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وعدہ تو وعدہ ہے میں نے مسٹر محمد واجد خان سے کیا وعدی پورا کیا ہے-

    عدنان صدیقی نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں جا رہے تھے کہ محمد واجد نے ان سے جوتے پالش کروانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے واجد سے وعدہ کیا کہ وہ واپسی پر ان سے ضرور جوتے پالش کرائیں گے۔

    اداکار نے کہا کہ جوتے پالش کرانے کی ضرورت تو نہیں تھی پہلے سے ہی پالش ہیں لیکن واجد سے وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنا اُن کیلئے ضروری تھا جو انہوں نے میٹنگ سے واپسی پر پورا کیا ہے

    سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور پر کی تھی ماہرہ خان

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زرافہ پالنے پر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    مہوش حیات کی داود ابراہیم سےمنگنی؟بھارتی میڈیا کا دعویٰ:مہوش حیات کا بروقت جواب

    کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

  • بارشوں کی وجہ سے کراچی  کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

    بارشوں کی وجہ سے کراچی کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

    کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا جبکہ صوبے سمیت شہر قائد کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوئی جس پر فنکاروں نے بھی کراچی کے ان حالات پر برہمی کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوئے جبکہ شہر کے چھوٹے نالے ابل پڑے جبکہ ندیوں میں طغیانی کے باعث کا بارش کا پانی علاقوں میں داخل ہونے شہری چھتوں پر پناہ لینے یا نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    کراچی میں شادمان، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ڈیفنس، عائشہ منزل، ناظم آباد، گلشن اقبال، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں دریا کے مناظر پیش کرنے لگیں شاہراہ فیصل پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے لوگ شدید اذیت کا شکار ہوئے۔

    کئی علاقوں میں نالے اور گٹر ابل پڑے جبکہ ناگن، پی ای ایس ایچ، نرسری اور ملحقہ علاقوں میں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کا قیمتی سامان خراب ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔

    شہر میں صدر اور ٹاور کے اطراف میں دفاتر اور دکانوں میں بھی پانی بھر گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور ملحق علاقوں میں 3 سے 4 فٹ پانی کھڑا ہے، اسی طرح شدید بارش کے نتیجے میں ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے بند ہوگیا۔

    اس کے علاوہ کراچی کے بڑے ہسپتالوں آغا خان اور ضیاالدین (ناظم آباد) میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے شہر بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں گزشتہ روز رین ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

    جہاں عوام حکومت سندھ سے نالاں دکھائی دیتے ہیں وہیں شوبز شخصیات نے بھی بارش کے نتیجے میں کراچی ڈوبنے پر پریشان ہیں-

    اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر زیادہ بارشوں کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ ہم پر رحم کر-


    اداکارہ ارمینہ خان نے کراچی کی ویڈیوز میں حلات دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی سے موصول ہونے والی تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر دل ڈوب رہا ہے، کراچی کی صورتحال پریشان کُن ہے متعدد شہری اپنے گھروں اور سامان سے محروم ہوگئے ہیں، میں متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہوں-
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1298892483116642304?s=20
    انہوں نے کراچی ولاوں کے محفوظ رہنے کی دعا بھی کی-


    اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ اگر کراچی میں یہی صورتحال رہی تو شہر کو فوج کے نہیں بلکہ نیوی کے حوالے کرنا پڑے گا۔


    منیب بٹ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ 1. ہمارے پاس شہر کا mandate ضرور ہے مگر اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر کے انتظامات صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    2. این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا جو حصہ مقرر ہے ہمیں وہ نہیں دیا جارہا اس لئے شہر میں کام کرنے سے قاصر ہیں۔

    3. میرے پاس شہر کے گٹر کا ڈھکن بدلنے کا بھی اختیار نہیں۔


    اداکار فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی میں مسلسل بارش ہورہی ہے حب ڈیم اوور فلو ہو چکا ہے اپنا خصوصی خیال رکیھں براہ مہربانی اس بارش کو مذاق نہ سمجھیں کراچی اس سے نمٹنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر کے اندر ہی رہیں ، محفوظ رہیں ، اپنے آس پاس کے تمام لوگوں کا خیال رکھیں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

    ٹوئٹر پر اُشنا شاہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں بچپن سے ہی بارش کی آواز سننا پسند تھا اور بارش کی آواز سے جاگنا ایک خوشی دیتا تھا کراچی مں مون سون گزارنے کے بعد اُن کے خیالات میں یکسر تبدیلی آگئی ہے بارش کے دوران کراچی جیسے بڑے شہر کے حالات دیکھ کر دل ڈوب جاتا ہے۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1298876158998720512?s=20
    اداکارہ نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں کراچی والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کرے سب کے جان و مال محفوظ رہیں آمین-

    اس سے قبل سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم اور اداکار و میزبا ن فخر عالم ، آر جے اور اداکار علی سفینہ ،اداکار یاسر حسین اور اداکار ڈاکٹر فید مرزا نے بھی کراچی کی حالت پر برہمی کا اظہار کیا تھا-

    کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

    کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا

    کراچی کے جن علاقوں‌ میں‌ سب سے ز یادہ بارش ہوئی

    پانی کی نذر ہوتا کراچی دیکھ کر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے 2 ہفتوں کی خاموشی توڑ دی

    بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

    کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار…

    کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

    وزیر اعلیٰ‌سندھ بھی کراچی کی سٹرکوں‌ پر