Baaghi TV

Category: شوبز

  • عدنان صدیقی کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش

    عدنان صدیقی کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئیراداکارعدنان صدیقی نے ملکہ ترنم کا گایا گیا ملی نغمہ ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ بانسری پر بجا کر وطن کے رکھوالوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ وطن کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں- 7 تمبر پاک فضائیہ کے دن پرعدنان صدیقی نے بانسری پر ملکہ ترنم کا مقبول ملی نغمہ ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ پیش کرکے ایئر فورس (پاک فضائیہ) کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    اداکار کے مداحوں کی جانب سے بانسری پر پاک فضائیہ کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے پر تعریفیں کی جا رہی ہیں-

    عدنان صدیقی نے مذکورہ گانا بانسری کے ذریعے بجا کر جہاں وطن پر قربان ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آسمانی رنگ کے یونیفارم میں ملبوس ہمارے نوجوان نڈر ، بہادر ، ناقابل تسخیر اور وطن پر قربان ہونے والے ہیں اور وہی ہمارے آسمانوں کے سچے ہیرو ہیں۔
    https://www.instagram.com/tv/CE1SQwPH2NB/?igshid=2t9uawafxp7g
    عدنان صدیقی نے لکھا کہ ان نوجوانوں کی وطن سے بے لوث محبت اور اس کی حفاظت کے لیے قربان ہونے کا جذبہ ہی ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ان کے لیے وطن کے شان و شوکت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔

    اداکار نے لکھا کہ وہ یوم فضائیہ کے دن پر جوانوں کو ملکہ ترنم کے گانے ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ کے ذریعے انتہائی چھوٹا خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے جوانوں کو سلام بھی پیش کیا۔

    انہوں نے لکھا میرے شیر دل جوانو یہ صرف آپ کے لئے ہے! ہر چیز کے لیے آپ کا بہت شکریہ-

    والدہ مجھے ہمیشہ پاک فوج کی یونیفارم میں دیکھنا چاہتی تھیں ہمایوں سعید

    شوبز فنکاروں کا کورونا کے دوران شہید ہونے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین

    پاک فضائیہ نے ”مجاہدین افلاک کو سلام” گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری…

    یاسر حسین اور رابی پیر زادہ کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

    شوبز ستاروں کا یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش

  • 5 سالہ بچی کے قاتلوں کے لئے صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں  اُشنا شاہ

    5 سالہ بچی کے قاتلوں کے لئے صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں اُشنا شاہ

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچی سے جنسی تشدد کے بعد اندوہناک قتل پر مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے-

    باغی ٹی وی :اُشنا شاہ خواتین کے ساتھ ہونے والے مسائل کے بارے میں سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنے رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور شدید ردعمل دیتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کرتی ہیں تاہم اب بھی گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کے جنسی تشدد کے بعد اندوہناک قتل پر سخت ترین ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے ان کو سرعام سخت سزا دی جانی چاہیئے-
    https://twitter.com/ushnashah/status/1302910266691194881?s=19
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 5 سالہ بچی کے قاتل جنونیوں کی شناخت کیلئے تفتیشی اور فارنسک جانچ کا ہر ذریعہ استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ اِس بار صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں مجرموں کو سرِ عام اور غیر انسانی سزا ہونی چاہئے۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1302913731278626816?s=19
    واضح رہے کہ کمسن بچی کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا جبکہ پولیس نے اسی روز ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا جس کا ڈی این اے سیمپل آج ہی حاصل کیا گیا ہے۔

    اداکارہ اشنا شاہ نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی خودکشی کو قتل قرار دیا

    جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے اقرا عزیز

  • انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے دعوے

    انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے دعوے

    شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کو اسلام آباد بلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا گیا ہے اس کے بارے خبریں گردش میں ہیں کہ مذکورہ سوسائٹی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی تھی –

    باغی ٹی وی : ارطغرل غازی سے شہرت پانے والے ترک اداکار انجین التان اب پاکستان میں بھی مقبول ہو چکے ہیں جس کے باعث پاکستان میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں یہاں بھی کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہیں-

    تُرک اداکار انجین التان کو راولپنڈی میں قائم بلیو ورلڈ سٹی نام کی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے وہ براینڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں اور جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے ہیں انجین التان کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ جاری کردیا گیا ہے اوراداکار رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے –

    اس خبر پر پاکستانی مداح خوش بھی ہیں جبکہ کچھ صارفین اس ہاﺅسنگ سوسائٹی پراجیکٹ کو لے کر ہی نا خوش ہیں اور اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دکھائی دیئے لیکن اب سوسائٹی کی جانب سے تنقید کرنے والوں کو خبردار کردیا گیاہے کہ وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کر یں گے ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بابر راجپوت نامی صارف نے ریئل سٹیٹ برانڈ کی جانب سے اخبارات میں جاری کر دہ اشتہار کی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انجین کوبلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کر دیا گیاہے جو کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی تھی ۔


    بابر راجپوت صارف کی جانب سے انگیر یزی ویب سائٹ دی نیوز کی ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم اور لینڈ سب ڈیویژن رولز 2010 کے سیکشن کے تحت پانچ غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیمز کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے ان ہاﺅسنگ سکیمز میں بلیوورلڈ سٹی کا نام بھی شامل تھا ۔


    احسن حامد درانی نامی صارف نے بھی سوسائٹی کے ارطغرل کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہاوسنگ سوسائٹی کو مشہور کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ارطغرل کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے کے گن گائے جائیں-

    سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری نعیم اعجاز نے تنقید اور مبینہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کر دیاہے انہوں نے کہا کہ یہ منفی کمنٹس اور کچھ نہیں بس صرف جھوٹے الزامات ہیں جو کہ پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے لگائے جارہے ہیں ہم اس پر قانونی چارہ جوئی شروع کرنے جارہے ہیں-

    واضح رہے کہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں اداکار جلد پاکستان آئیں گے اور نجی سوسائٹی میں قائم بلیو مسجد کا افتتاح بھی کریں گے یہ مسجد سلطان احمد مسجد کی طرز پر بنائی جائے گی جو کہ استنبول میں قائم ہے ۔


    اس خبر کی تصدیق انجین التان نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر جاری ویڈیو پیغام جاری میں کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں بلیو ورلڈ سٹی کو اپنا نیا گھر سمجھتا ہوں –

    تُرک اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک بھی پاکستانی برانڈز کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

  • عثمان مختار کا پہلا کرش کون تھا؟

    عثمان مختار کا پہلا کرش کون تھا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور خوبرو اداکار عثمان مختار نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں زندگی کا پہلا کرش چوتھی کلاس میں مریم نامی ایک لڑکی پر آیا تھا-

    باغی ٹی وی : اداکار عثمان مختار کے انٹرویو کا ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے پہلے کرش اور دل ٹوٹنے سے متعلق بات کر رہے ہیں ۔
    https://www.instagram.com/p/CEl9533lpGa/?igshid=3eqf88e24imv
    عثمان مختار سے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُن کا پہلا کرش کون تھا جس پر انہوں نے اپنے پہلے کرش سے متعلق بات کرتے ہوئےبتایا کہ اُنہیں زندگی کا پہلا کرش بورڈنگ سکول میں چوتھی کلاس میں مریم نامی ایک لڑکی پر آیا تھا جو اُنہیں بہت پسند تھی مگر وہ ڈر کی وجہ سے اس سے بات نہیں کر پائے اور نہ ہی اُس لڑکی کو بتا سکے کہ وہ اسے پسند کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اُس لڑکی کا تعلق آرمی خاندان سے تھا ایک سال بعد لڑکی کے والد کی کسی دوسرے شہر میں پوسٹنگ ہو گئی تھی اور وہ لڑکی شہر چھوڑ گئی تھی اُس کے بعد وہ اُس لڑکی سے کبھی نہیں ملے۔

    اداکار عثمان مختار سے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُن کا دل پہلی بار کب ٹوٹا تھا جس پر عثمان مختار کا کہنا تھا کہ اُن کا سب سے پہلی بار جب دل ٹوٹا تھا اُس وقت وہ 14 سے 15سال کے تھے اُنہیں ایک لڑکی پسند آئی تھی جسے اُنہوں نے اپنی پسندیدگی سے متعلق بتایا بھی تھا مگر اُس لڑکی نے اُنہیں منع کر دیاتھا۔

    جب میں فرحان سعید سے پہلی بار ملی تو نہیں جانتی تھی کہ وہ ایک معروف شخصیت ہیں عروہ حسین

  • میری ہر بات کو ترک ڈرامے کی کاسٹ سے مت جوڑیں میں اداکاروں کی بہت عزت کرتا ہوں  یاسر حسین

    میری ہر بات کو ترک ڈرامے کی کاسٹ سے مت جوڑیں میں اداکاروں کی بہت عزت کرتا ہوں یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار و میزبان یاسر حسین نے غیر ملکی اداکاروں کو ’عالمی کچرا‘ کہنے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کی جاری کردہ پوسٹ کو غلط رنگ دیتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی (پاکستان سرکاری ٹی وی ) پر نشر کیا جا رہا یے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد مقبولت ملی اور اس نے کئی نئے ریکارڈ بنائے نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں کافی شہرت حاصل ہو ئی اور پاکستانی عوام اپنے پانے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ اپنی محت کا اظہات کرتے رہتے ہیں پاکستان میں اداکاروں کی مقبولیت دیکھتے ہوئے بعض چند پاکستانی کمپنیوں نے ڈرامے مرکزی کردار حلیمہ سلطان اور ارطغرل غازی کو برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کر لیا ہے-

    پاکستانی اداکار یاسر حسین کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جو شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے اور ترک اداکاروں کو پاکستانی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے سخت خلاف ہیں اور یاسر حسین آئے دن سوشل میڈیا پر ترک فنکاروں کے خالف بیان دیتے رہتے ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے-

    تاہم حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شئیر کی جس میں دو پاکستانی افراد کی تصاویر شامل ہیں جو ارطغرل کے اداکاروں سے بے حد مماثلت رکھتے ہیں۔ ٹویٹ میں انھیں ’پاکستانی ترگت اور پاکستانی ارطغرل‘ قرار دیا گیا ہے-

    تصاویر کے ساتھ یہ ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے یاسرحسین نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر-

    یاسر حسین کی مذکورہ اسٹوری پر اگرچہ انہیں کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم جب اداکار کی اسی اسٹوری کو ایک شوبز میگزین کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا گیا تو ماڈل انوشے اشرف نے یاسر حسین کی اسٹوری پر انہیں سمجھانے کی کوشش کی تھی جس پر یاسر حسین نے بھی جواب دیا تھا۔

    یاسر حسین انسٹاگرام اسکرین شاٹ
    اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے یاسر حسین نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ بھئی میری ہر بات کو ترک ڈرامے کی کاسٹ سے مت جوڑیں میں اداکاروں کی بہت عزت کرتا ہوں آپ سے بھی زیادہ۔ باتوں کو گھما کر خبریں مت بنائیں میرے علاوہ بھی دنیا میں بہت کچھ ہے۔

    یاسر حسین انسٹاگرام اسکرین شاٹ
    اس کے ساتھ ہی یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک مقامی معروف میگزین کے اکاؤنٹ پر خود پر تنقید پر انوشے اشرف پر طنز کیا اور لکھا کہ یا اللہ دوست شہرت کے لیے کیا کیا کچھ کر لیتے ہیں انوشے اگر آپ کو میری پوسٹ سے اتنا مسئلہ تھا تو مجھے واٹس ایپ کردیتیں، پوسٹپ پر کیوں بتایا؟ بات کا بتنگڑ بنادیا افسوس ہے-

    یاسر حسین نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کسی کی تذلیل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے اور اگر کوئی فرد ان کی باتوں کو غلط رنگ دیتا ہے تو وہ اس کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے جس کے لیے وہ سوائے دعا کے کچھ نہیں کرسکتے۔


    یاسر حسین انسٹاگرام اسکرین شاٹس
    اپنی دیگر انسٹا گرام اسٹوریز میں بھی ساتھی اداکاروں اور سستی شہرت کے خواہاں لوگوں کیلئے مختلف دعائیں بھی شیئر کیں۔

    ارطغرل کے اداکار بین الاقوامی کچرا ہیں ، یاسر حسین

    تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

    اداکار یاسر حسین پاکستانی بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند

    پشاور زلمی سے متعلق ٹویٹ پر حلیمہ سلطان پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

    آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے، یاسر حسین کا سرا بلجیک کی ٹویٹ پر تبصرہ

    حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    پاکستانی فنکاروں کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    اسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈ کی برانڈایمبیسیڈربنا نا ایک طرح سے ہمارے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ژالے سرحدی

    اسرا بلجیگ پر نہیں بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی ، ژالے سرحدی نے اپنے سابقہ بیان پر وضاحت دے دی

  • ارمینہ خان کا شوہر کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    ارمینہ خان کا شوہر کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر شوہر فیصل خان کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ارمینہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر فیصل خان کے ہمراہ ماضی میں ترکی میں لی گئی یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے فیصل خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
    https://www.instagram.com/p/CExGhKpDw0q/?utm_source=ig_embed
    پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے آپ کے ساتھ وقار اور شکست کے لمحات دیکھے ہیں اور ساتھ ہی ناکامیوں سمیت کامیابیوں کو انجوائے بھی کیا ہے کیونکہ ناکامی کے بغیر کامیابی کیا ہے؟ مجھے فخر ہے کہ میں نے یہ تمام لمحات آپ کے ساتھ دیکھے ہیں۔ ‘

    انہوں نے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ سفر ایسے ہی جاری رہے گا، خدا آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔

    ساتھ ہی اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ مجھے امید ہے کہ اگلی سالگرہ میں وہ ضرور فیصل کے ساتھ ہوں گی۔

    انہوں نے شئیر کی گئی تصویر کے بارے میں بھی بتایا کہ یہ یاد گار تصویر اُن کے پاس محفوظ تھی-

    اہلیہ کے اس پیغام کے جواب میں فیصل خان نے ارمینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ میرے اس یادگار دن آپ میرے ساتھ ہوتیں تو بہتر ہوتا اور اگر کشمیر آزاد ہوجاتا تو یہ سالگرہ بہترین سالگرہ ہوجاتی۔
    https://www.instagram.com/p/CEzxFL-jZil/?utm_source=ig_embed
    فیصل خان نے لکھا کہ کاش کرونا چلا جاتا واقعی یہ عجیب و غریب وقت۔

    فیصل خان نے مزید لکھا کہ سالگرہ کی نیک خواہشات کے لئے آپ کا شکریہ –

    یاد رہے کہ ارمینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے قریبی دوست کو ’شوہر‘ کہا تھا اور ساتھ ہی شادی کی تصدیق بھی کی تھی ارمینہ خان اور فیصل خان دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور دونوں کے درمیان انتہائی خوشگوار اور اچھے تعلقات ہیں۔

    جنید خان نئے ڈرامے میں حرامانی اور ارمینہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے

    شوبز فنکاروں کا کورونا کے دوران شہید ہونے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین

     

  • جب میں فرحان سعید سے پہلی بار ملی تو نہیں جانتی تھی کہ وہ ایک معروف شخصیت ہیں  عروہ حسین

    جب میں فرحان سعید سے پہلی بار ملی تو نہیں جانتی تھی کہ وہ ایک معروف شخصیت ہیں عروہ حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اپنے شوہر اور پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید سے پہلی بار ملی تھیں تو وہ نہیں جانتیں تھیں کہ فرحان ایک معروف شخصیت ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکار بہنیں ماورا اور عروہ حسین کی سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ندا یاسر کے ساتھ انٹرویو کے دوران دلچسپ رازوں سے پردہ اُٹھا رہی ہیں ۔

    وائرل ویڈیو میں عروہ حسین ندا یاسر کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر بتا رہی ہیں کہ وہ اپنے شوہر فرحان سعید سے پہلی بار کیسے ملی تھیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEvrb1Glhqo/
    فرحان سے پہلی بار ملنے کی دلچسپ کہانی بتاتے ہوئے عروہ نے بتایا کہ وہ فرحان سعید سے اپنی پہلی ڈیبیو فلم نامعلوم افراد ون کے سیٹ پر ملی تھیں اور دونوں کی اچھی بات چیت ہو گئی تھی اُنہوں نے فرحان کے ساتھ خوشگوار ملاقات کا تذکرہ اپنی بہن ماورا اور اپنی کچھ دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا۔‘

    انٹرویو کے دوران عروہ کی بات کاٹتے ہوئے ماورا نے بتایا کہ عروہ فرحان سے ملنے کے بعد اُن کے پاس آئی تھیں اور پوچھا تھاکہ یہ فرحان کون ہے؟ جس پر ماورا نے اُنہیں بتایا کہ یہ معروف گلوکار فرحان سعید ہے۔

    عروہ کا مزید بتانا تھا کہ ماورا نے اُنہیں فرحان سعید کے گانے گنوائے اور بتایا کہ فرحان کا تعلق مشہور زمانہ جَل میوزک بینڈ سے ہے جس پر اُنہیں معلوم ہوا کہ فرحان سعید کون ہیں۔

    ماروا نے کہا میں تو فرحان بھائی کی پہلے سے ہی فین تھی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جل میوزک بینڈ کا کون نہیں فین-

    عروہ نے کہا کہ میری پہلی فلم کے ہیرو کا نام بھی فرحان تھا توجب میں فہد مصطفیٰ کو فرحان کہہ کر پکارتی تو مجھے بہت انٹرسٹنگ لگتا تھا-

    عروہ نے بتایا کہ جب ہماری بات چیت دوستی سے بڑھی تو ہمارے والدین نے ہماری شادی کا فیصلہ کیا اور ہمیں بتایا کہ اس تاریخ کو آپ لوگوں کی شادی ہے ہم حیران ہو گئے –

    یاد رہے کہ حال ہی میں عروہ حسین کا سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرایک شو میں شرکت کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان صنم بلوچ نے عروہ کہا کہ اہ ایک بڑا ہی خطرناک سوال عروہ سے پوچھنے جا رہی ہیں اس کا جواب سوچ سمجھ کر دیجئیے گا –
    https://www.instagram.com/p/CEwNWgBhG0h/?utm_source=ig_embed
    اس کے ساتھ ہی صنم بلوچ نے عروہ سے سوال پوچھا کہ اگر انہیں پتہ چلے کہ فرحان سعید دوسری شادی کر رہے ہیں تو وہ شادی رکوانے کے لیے جائیں یا نہیں جائیں گی۔

    صنم بلوچ کے اس سوال کے جواب میں عروہ حسین نے فوراً کہا نہیں –

    عروہ حسین نے کہا کہ وہ فرحان سعید کی دوسری شادی تڑوانے نہیں جائیں گی اگر فرحان دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس معاملے پر خاموش رہیں گی-

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادی 18 دسمبر2016 کو ہوئی تھی ۔

    اگر فرحان دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس معاملے پر خاموش رہوں گی عروہ حسین

    حالیہ فوٹو شوٹ پر سارہ اور فلک کو تنقید کا سامنا

  • والدہ  مجھے ہمیشہ پاک فوج کی یونیفارم میں دیکھنا چاہتی تھیں  ہمایوں سعید

    والدہ مجھے ہمیشہ پاک فوج کی یونیفارم میں دیکھنا چاہتی تھیں ہمایوں سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اُن کی والدہ انہیں ہمیشہ مجھے پاک فوج کی وردی میں دیکھنا چاہتی تھیں۔

    باغی ٹی وی :ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر 90 کی دہائی کے شہرہ آفاق ڈرامے وِلکو کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میری والدہ ہمیشہ ہی مجھے پاک فوج کی وردی میں دیکھنا چاہتی تھیں اور مجھے یہ وردی پہننے کا موقع پہلی مرتبہ ڈرامہ ولکو میں ملا۔
    https://www.instagram.com/p/CEzC4LkMuGu/?utm_source=ig_embed
    یومِ دفاع کی مناسبت سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’آج کے خصوصی دن ہماری مسلح افواج کو سلام، محبت اور بہت س دعائیں جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی نہیں گھبراتی۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں اداکار نے لکھا کہ خدا ہمارے جوانوں کی حفاظت کرے۔

    علاوہ ازیں اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہمایوں سعید نے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر وقت ہمارے لیے پیش پیش رہنے والے جنگجوؤں کے ہم ہمیشہ مقروض رہیں گے۔

    ہمایوں سعید نے خصوصی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز ڈاکٹر، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کے دوران ہماری صحت کا خیال رکھنے والے فرنٹ لائن کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام جنہوں نے وبائی مرض کورونا سے لڑتے ہوئے دن رات ان تھک محنت کی اور ہمیں مزید مضبوط بنایا۔

    واضح رہے کہ ملکو ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویژن پر سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنایا گیا تھا جس کی ہدایت احسن طالش نے دی تھی۔

    ولکو کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، احسن طالش، لیلیٰ زبیری، آمنہ شیخ، بینش چوہان اور عمران عباس جیسے بڑے اسٹارز شامل تھے۔

    اس ڈرامے کی کہانی میں دکھایا گیا کہ فوج نہ صرف پاکستان کو دشمنوں سے بچانے کا کام کرتی ہے بلکہ وہ کس طرح قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے آگے آتی ہے ڈرامے کے اختتام پر ہمایوں سعید کی موت دیکھنے والوں کو افسردہ کردیتی ہے اور دکھاتی ہے کہ فوجی اہلکاروں میں قربانی دینے کا جذبہ کس قدر ہوتا ہے۔

  • جنید خان نئے ڈرامے میں حرامانی اور ارمینہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے

    جنید خان نئے ڈرامے میں حرامانی اور ارمینہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری اداکار و گلوکار جنید خان نئے ڈرامے میں حرا مانی اور ارمینہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : جنید خان نئے ڈرامے میں حرا مانی اور ارمینہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے ڈرامے کی تیاری شروع کردی گئی جو اکتوبر میں نشر کیا جائے گا ڈرامے کی ہدایات علی حسن نے دی ہیں۔

    مذکورہ ڈرامے میں اداکار ایک ایسے شخص کا کردار نبھائیں گے جس کا اپنی ساتھی کے ساتھ ایک مثالی رشتہ ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ کافی خوش اور مطمئن زندگی بسر کرتا دکھائی دیتا ہے جس کے بعد زندگی میں ایسے موڑ آتے ہیں کہ ایک باہر کا شخص ان کی زندگی میں دخل اندازی کرتا ہے جس کے بعد اسے کچھ ایسی جدوجہد لاحق ہوتی ہے کہ نفس پرستی اور پریشانیوں کا ایک طویل سفر شروع ہوجاتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CE08qUGARaT/?igshid=qvhstj5g1jz1
    ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں میرا کردار ایک ایسے انسان کا ہے جو اپنی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوتا ہے مگر کچھ افراد کی مداخلت سے زندگی میں سب کچھ الٹ جاتا ہے اور وہیں سے زندگی میں خود کی تلاش کا سفر شروع ہوجاتا ہے۔

    عفان وحید اور حرامانی ایک بار پھر کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس سے معاہدہ  شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے  شاہی تبصرہ نگار

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے شاہی تبصرہ نگار

    شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے نیٹ فلیکس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو شاہی خاندان پر دباؤ ڈالنے کے حوالے سے ایک بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی :رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے چند روز قبل اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کیا ہے-

    اس حوالے سے خبر رساں ادارے اے پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 2 ستمبر بدھ کے روزکو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی سے چھ ماہ بعد ، شہزادہ ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن نے ، اسٹریمر کے لئے ویب سیریز ، دستاویزی فلموں اور بچوں کے پروگراموں کی تیاری کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے۔

    بیان کے مطابق نیٹ فلیکس اور شاہی جوڑے کے درمیان متعدد منصوبے پروڈیوس کرنے کا کئی سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم بیان میں معاہدے کی مدت اور دیگر شرائط نہیں بتائی گئیں۔

    اے پی کے مطابق دونوں ، جو حال ہی میں کیلیفورنیا کے سانتا باربرا منتقل ہوئے ہیں نیٹ فلیکس کے لیے ان کہانیوں اور ان امور پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو متنوع آوازوں اور دیگر امور کو اپنے دل سے قریب رکھتے ہیں علاوہ ازیں جوڑے کا زیادہ فوکس خواتین، بچوں، نیچر، جانوروں اور ماحول سے متعلق مواد پر دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز بنانے پر رہے گا۔

    نیٹ فلیکس ساتھ مواد پروڈیوس کرنے کا معاہدے طے پانے کے ساتھ ہی میگھن مارکل نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فوری طور پر ان کا اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں-

    پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے معاہدہ کرنے کے بعد شاہی خاندان کے حوالے سے مانے جانے والے شاہی تبصرہ نگار نے جوڑے پر اس حوالے تنقید والے انداز میں کہا کہ دونوں نے یہ معاہدہ دراصل شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے۔

    برطانوی شاہی تبصرہ نگار ڈنکن لارکومبے نے ٹرو رائلٹی کے ٹی وی دی رائل بیٹ سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس کرہ ارض پر کوئی بھی شخص یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد کسی بھاری تنخواہ کے لیے کوئی ملازمت حاصل کرنا چاہے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں نیٹ فلیکس کی جانب سے یہ معاہدہ کبھی نہ ملتا اگر ان کی شاہی حیثیت نہ ہوتی یہ تو ان کی عوامی حیثیت ہے کہ ان کا یہ معاہدہ ہوا۔

    ڈنکن لارکومبے کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کے بغیر میگھن کی حیثیت ایک اوسط درجے کی اداکارہ سے زیادہ نہیں جو کہ ایک امریکی شو میں کام کرتی تھیں جسکا شاید ہی کسی برطانوی شہری کو معلوم ہو۔ جبکہ اس وقت وہ ایک ایسی حیثیت کی حامل ہیں جو کہ پاپ سے بھی زیادہ ہے۔

    شاہی سوانح نگار انجیلا لیوون نے بھی اس گفتگو میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارے عہد میں یہ شاہی خاندان کا سب سے بڑا استحصال (بلیک میلنگ) ہے، انھوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک منصوبہ تھا جو کہ ان کی شادی سے بھی پہلے بنا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میگھن شاہی خاندان اور شہزادہ ہیری کو استعمال کرتے ہوئے ایک سی درجے کی اداکارہ سے دنیا کی مشہور اور متعمول ترین خاتون بن گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر وہ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئے اور اس وقت دونوں نیویارک میں رہائش پذیر ہیں-

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

    برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا